گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: December 12th, 2017

ن لیگ محاز آرازئی کی سیاست کوپروان چڑھا رہی ہے،راجہ پرویز اشرف 


دولتالہ(نمائندہ خصوصی) آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کرئے گی پریڈ گراؤنڈ جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں جلسے میں عوام کی بھر پور شرکت نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی آج بھی وفاق کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے ہیں ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار اب عوام کا سامنا کس منہ سے کریں گے ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے موہڑہ حیات میں حاجی راشد زمان کیبھانجے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ دکھائی نہیں دے رہی ،موجوہ حکومت ملکی مفاد میں نہیں ڈالر اور مہنگائی آسمان کو چھو رہے ہیں ،رانا ثناء اللہ کی کوئی اہمیت نہیں اصل بات ایمان بچانا ہے,طاہر القادری ہمارے پرانے اتحادی ہیں ماڈل ٹاؤن سانحہ کے متاثرین کو انصاف ضرور ملنا چاہیے ملک میں نہ تو کوئی حکومت ہے نہ وزیر اعظم حکومت جنگ و جدل اور محاز آرازئی کی سیاست کوپروان چڑھا رہی ہے لا اینڈآرڈر کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے معاشرے میں انارگی پھیل رہی ہے پیپلز پارٹی تنقید برداشت کرتی آئی ہے ،جودہ حکومت ملک کی خیر خواہ نہیں ہے عوام کو ذلیل کیا جا رہا ہے مذہب پر نقب لگا کر عالم اسلام اور پاکستانی مسلمانوں کی شدید دل آزاری کی گئی ذمہ داروں کو اس شرمناک حرکت پر خود ہی مستعفی ہونا چاہئے تھا اس وقت جب عالم اسلام رنج و الم میں ہے کسی سے استعفی طلب کرنا ایمان بچانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی کیا حیثیت ہے وہ کفریہ کلمات ادا کرتے وقت ہی اللہ اور اس کے رسولﷺ کے سامنے رد ہو گیا ہو گا اس سے استعفی لینا اسلام کی خدمت ہے,پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یو ٹیوب پر جاری گستاخانہ خاکوں پر نہ صرف ہم نے احتجاج کیا بلکہ یو ٹیوب بھی بند کرائی بلکہ عشق رسول ؐ کے حوالے سے دن بھی منایا انہوں نے مزید کہا کہ بطور وفاقی وزیر پانی و بجلی اور بطور وزیر اعظم پاکستان میں نے تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے گاؤں گاؤں گیس کی فراہمی ،رابطہ سڑکوں کی پختگی ،مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیر ،پاسپورٹ آفس و نادار آفس کا قیام ،سینکڑوں دیہات و قصبات کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے اہل گوجرخان کی حقیقی معنوں میں خدمت کی اور ان شاء اللہ آئندہ بھی اس سلسلے کو مزید دراز کریں گے پیپلز پارٹی کا مستقبل ان شاء اللہ روشن اور تابناک ہے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار کی روشنی میں سابق صدر آصف علی زرادری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں 2018کے الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کے قدم چومے گی دعوت ولیمہ میں سابق ناظم راماں چوہدری سرفراز خان ،چوہدری اصغر علی مدوال ،چوہدری مناظر،راجہ خرم ،پریس کلب دولتالہ کے صدر سید منور نقوی ،عابد چوہدری ،اشفاق انجم ،عدیل شانی جنرل سیکرٹری پریس کلب سکھو فرقان قریشی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

یو سی راماں پیپلز پارٹی کا گڑھ ثابت ہو گا، راجہ غفور 


دولتالہ(نمائندہ خصوصی) یو سی راماں پیپلز پارٹی کا گڑھ ثابت ہو گا ،سیاست چمک نہیں خدمت مانگتی ہے ، عوام جان چکے پارٹی سے کون مخلص ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما پی پی پی یو سی راماں راجہ غفور نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا حقیقی کارکن ہی سرمایہ ہوتے ہیں ،چمک دمک اورفصلی بٹیروں کی پارٹی میں کوئی قدر نہیں ہوتی آمدہ قومی الیکشن میں یو سی راماں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ مندرہ چکوال روڈ غربی گوجرخان کے لئے عظیم کارنامہ ہے

دولتالہ میں شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ،چوہدری علی اصغر


دولتالہ(نمائندہ خصوصی) شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جلد دولتالہ میں شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ،شہداء کے والدین کو اعزازی شیلڈز دی جائیں گی،شہیدوں کی قربانیاں قوم کی حیات ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین شہداء فاؤنڈیشن چوہدری علی اصغر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں شہیدوں کا عظیم رتبہ ہوتا ہے اور وہ اللہ اور اس کے رسول کے دوست ہوتے ہیں انہوں نے کہا جلد ہی دولتالہ میں عظیم الشان شہداء کانفرنس کا انعقاد ہو گا جس میں شہداء اور ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے،ملک نعیم اصغر


ڈھڈیال( نامہ نگار)ایم این اے سیکرٹریٹ کے انچارج ملک نعیم اصغر نے حلقہ پی پی20کی یونین کونسل جند اعوان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ملک اظہر اقبال اور چوہدری شبیر لنگاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یونین کونسل جند اعوان میں منعقدہ ایک میٹنگ جس میں راجہ برکت ڈھوڈہ ، شہزاد بھبھڑ، راجہ کوثر، یوتھ کونسلرعاقب دومالی اور دیگر شخصیات بھی تھیں نے ضمنی الیکشن کے سلسلہ جاری رابطہ مہم اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ملک نعیم اصغر اعوان نے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ الیکشن لڑیں گے اور مخالفین پر ثابت کردیں گے کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے

یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم انتہائی مایوس کن ہے


ڈھڈیال( نامہ نگار)یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم انتہائی مایوس کن ہے جس کی وجہ سے کارکنوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ ابھی تک موہڑہ الہو میں صرف یونین کونسل کی سرکردہ شخصیات کی میٹنگ ہوئی ہے لیکن دیہات کی سطح پر ابھی تک میٹنگز کا آغاز نہیں ہوسکا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے سردار گروپ میں توڑ پھوڑ شروع کررکھی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ آنے والے چند دنوں میں ان دیہات میں میٹنگز کرکے اپنی حمایت کرنے والی شخصیات کو سامنے لائیں گے

یونین کونسل جند اعوان میں صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)یونین کونسل جند اعوان میں ریسکیو 1122چکوال نے ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کیلئے عام افراد کو تربیت دی ۔د وران ٹریننگ چیئرمین یونین کونسل جند اعوان ملک نعیم اصغر اعوان، ملک اظہر اقبال اور وائس چیئرمین چوہدری شبیر لنگاہ بھی وہاں موجود تھے ۔علاوہ ازیں یونین کونسل جند اعوان میں خادم اعلیٰ پنجاب کے صا ف دیہات پروگرام کے تحت صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے

error: