گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: December 13th, 2017

دولتالہ، گیس کی فراہمی میں تعطل کے باعث اہل علاقہ کا مشکلات کا سامنا 


دولتالہ(نمائندہ خصوصی) دولتالہ کے باسیوں کے لیے گیس نا پید حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے گیس کی فراہمی میں تعطل کے باعث اہل علاقہ کا مشکلات کا سامنا موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیدنگ کا جن بوتل سے باہر آ گیاصبح اورشام کے اوقات کارلوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ڈیوٹی پر جانے والے مرد و خواتین اور سکول جانے والے بچے بغیر ناشتے کے گھروں سے نکلنے پر مجبورگیس کی بندش نے دولتالہ کے عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا گھروں کے چولہے بجھ گئے خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا عوامی نمائندے اور محکمہ گیس دولتالہ کے عوام پر رحم کریں عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دولتالہ میں گیس کی بندش نے عوام کا جینا حرام کر دیا بد ترین لوڈشیڈنگ سے خواتین زیادہ متاثر ہو رہی ہیں جنہیں امور خانہ داری کے اوقات کی گیس کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات درپیش ہیں تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹیاں اورسالن خریدنے والوں کی لائنیں لگ گئیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ہماری قوت خرید دے باہر ہیں انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی اور موسم سرما میں گیس کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے حکومت توانائی بحران کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اورجی ایم گیس راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے

مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی


ڈھڈیال(نامہ نگار)ایم پی اے راجہ شوکت عزیر بھٹی کو یونین کونسل ڈھڈیال اور یونین کونسل پادشاہان کا انچارج رابطہ مہم مقررکردیا گیا ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ڈھڈیال میں رانا اختر عزیز کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن یونین کونسل ڈھڈیال کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں مسلم لیگی فوری طور پر متحرک ہوجائیں۔ ناراض ساتھیوں کو راضی اور دیگر کو مسلم لیگ کی حمایت کرنے کیلئے بھرپور رابطہ مہم شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی20میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدرسلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا ہمارا ٹارگٹ ہے اور اس کیلئے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات بڑی واضح ہیں ۔ مسلم لیگی شخصیات حاجی رانا بشیر سراج، حاجی غلام رضا جعفری، چوہدری سجاد منہاس، ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ، فیصل جنجوعہ، رانا اختر عزیز، رانا قیصر اور دیگر نے ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کو یقین دلایا کہ چوہدری حیدر سلطان کی بھاری اکثریت کیلئے بھرپور رابطہ مہم چلائی جائے گی اور مخالفین پر واضح ہوجائے گا کہ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے اور ان کے قائد میاں نوازشریف ہیں

گوجرخان میں مسلم لیگی قائدین کی قیادت میں ن لیگ ناقابل شکست قوت بن چکی ہے، احسن محمود مرزا


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ عوامی مسائل کے خاتمے اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے گوجرخان میں مسلم لیگی قائدین کی قیادت میں ن لیگ ناقابل شکست قوت بن چکی ہے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور صدر مسلم لیگ ن گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ کی علاقہ عوام کے لیے خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما احسن محمود مرزا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مسلم لیگ ن کا موجودہ دور پاکستان کا سنہری دور ہے مشکلات اور مسائل کے باوجود سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں سی پیک منصوبے کی تکمیل ،میٹروبس سروس ،اورنج ٹرین ،موٹر ویز کے قیام سمیت درجنوں میگا پراجیکٹس ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں مندرہ چکوال مرکزی شاہراہ کی تعمیر ،حلقہ بھر میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،گاؤں گاؤں قریہ قریہ گیس اور بجلی کی سہولیت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرئے گی

سردار گروپ کی حامی شخصیات اور کارکنان کی مسلم لیگ ن مخالف جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے

ڈھڈیال(نامہ نگار)سردار گروپ کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے اثرات واضح ہونا شروع ہو گئے۔ سردار گروپ کی حامی شخصیات اور کارکنان کی مسلم لیگ ن مخالف جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردار گروپ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ گزشتہ روز سردار گروپ کے سابق ناظم یونین کونسل نمبر2چکوال چوہدری عمران اسلم کہوٹ، چوہدری منصور کہوٹ اور امیدوار کونسلر سردار گروپ راجہ رب نواز بھٹو نے سردا رگروپ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ڈھوک فیروز میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ میں مذکورہ شخصیات نے حلقہ پی پی20میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ طار ق افضل کالس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی باضابطہ رابطہ مہم کا آغاز کردیا۔ راجہ طارق افضل نے بھرپور حمایت کا اعلان کرنے پر ان شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ یادرہے کہ حلقہ پی پی20میں سردار گروپ کے حامیوں کی اکثریت پی ٹی آئی کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ حمایت کا یقین دلارہی ہے جو سردار گروپ کیلئے سخت اور انتہائی تشویش ناک اشارے ہیں۔

سردار اظہرعباس کی قیادت میں تمام کارکن متحد ہیں


ڈھڈیال(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چکوال کے ترجمان نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی20میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی دستبرداری کا فیصلہ اعلیٰ قیادت کے حکم پر پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اور کارکنان کی مشاورت سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ضلعی صدر سردار اظہرعباس کی قیادت میں تمام کارکن متحد ہیں او رپارٹی کے ہر فیصلے کے پابند ہیں

error: