گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: December 15th, 2017

گوجرخان میں گیس بحران گھریلو صارفین مشکلات کا شکار


گوجرخان (نمائندہ راول نیوز)گو جر خان میں گیس کا پریشر ایک بار پھر کم کر دیا گیا ہے اور چو لہوں کی بندش کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سکو ل جا نے والے بچے بغیر نا شتے کے سکول جا نے پر مجبور ہیں گذشتہ دنوں یہی صورتحال در پیش ہو ئی تھی مگر چئیرمین بلدیہ گو جر خان شاہد صراف نے جی ایم گیس ظہور احمد سے ملا قات کی جس کے نتیجے میں گیس کا پریشر ٹھیک ہو گیا تھا مگر اب دو دنوں سے ایک بار پھر پہلے جیسی صورتحال پھر پیدا ہو گئی ہے علی الصبح ہی گیس کا پریشر کم کر دیا جا تا ہے اور دن بھر یہی صورتحال رہتی ہے بتا یا گیا ہے کہ گیس حکام کی ہدا یت پر مطوعہ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے پریشر کم کیا جا تا ہے جبکہ گو جر خان سے نکلنے والی گیس اسلام آ باد کو مکمل پر یشر کے ساتھ مہیا کی جا رہی ہے اس صورتحال سے گھریلو صارفین میں شدید پریشانی پا ئی جا تی ہے شہریوں نے کہا ہے کہ گیس میں پریشر کمی سے لو گو ں کے چو لہے بند ہو گئے ہیں مگر ممبران اسمبلی کو شہریوں کی ان تکالیف کا زرا برا بر بھی احسا س نہیں ہے اور انہوں نے ان مشکلات کو دور کر نے کے لیے کبھی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں اور لاکھوں کی آ با دی کو افسران کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔انہوں نے گھریلو صارفین کے لیے گیس پریشت بڑھا نے کامطالبہ کیا۔

عمران خان کی قیادت میں کر پشن کے خلاف جہاد جا ری رکھیں گے،چو ہدری محمد عظیم 


گوجرخان (نمائندہ راول نیوز)پاکستان تحریک انصاف تحصیل گو جر خان کے صدر چو ہدری محمد عظیم اور چو ہدری جا وید کو ثر نے نا اہلی کیس میں عمران خان کی بریت پر زبر دست خو شی کا اظہار کرتے ہو ئے اس حق اورسچ کی فتح قرار دیا ہے سپریم کو رٹ کی طرف سے عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست مسترد ہو نے کا فیصلہ آ تے ہی پی ٹی آئی کے مقامی کا رکنوں نے زبر دست خو شی کا اظہار کیا کا رکن را جہ سا جد یو سف کے آفس جمع ہو گئے اور جا وید کو ثر کی طرف سے مٹھا ئیاں تقسیم کی گئی اس موقع پر راہنماؤں نے کہا کہ دنیا جا نتی ہے کہ عمران خان کے خلاف حکومت وقت نے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا اور مقدمات قائم کئے مگر قوم جا نتی ہے کہ عمران خان کرپشن کے خلاف قوم کی آ واز ہیں اگر وہ حکمرانوں کے خلاف آ واز بلند نہ کرتے ہوئے اور چار سال تک جدو جہد نہ کرتے تو آج ایک بار پھر یہ ملک کو نوچ رہے ہو تے چو ہدری عظیم اور جا وید کو ثر نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں کر پشن کے خلاف جہاد جا ری رکھیں گے ۔

حکمرانوں نے ہر شعبہ زندگی میں نا اہلی کا مظا ہرہ کیا ،شیخ طا ہر اشفاق 


گوجرخان (نمائندہ راول نیوز)یو نین کو نسل نڑالی کے چئیرمین شیخ طا ہر اشفاق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہر شعبہ زندگی میں نا اہلی کا مظا ہرہ کیا اور انکا انداز حکو مت ڈکیٹیٹروں سے بھی بد تر ثا بت ہوا ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں مقا ی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آج عوام کے ووٹ کی پر چی کا ڈھنڈورہ پیٹنے والے قوم کو یہ باتیہں کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے کا بینہ کے کتنے اجلاس بلا ئے، قومی اسمبلی اور سینٹ کے کتنے اجلاس اٹینڈ کئے اور انہوں نے کتنے ممبران اسمبلی سے ملا قاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھی برا حال پنجاب کے چھوٹے میاں صاحب کا ہے جنہوں نے سرے سے کا بینہ ہی نہیں بنائی ۔ اسمبلی کے اجلاس میں جا نا تو ہین سمجھتے ہیں۔کلی طور پر مخصوص گروہ میں گھرے ہو ئے ہیں طا ہر اشفاق نے کہا کہ یہ مکا فات عمل ہے کہ تیس سال تک حکومت کر نے کے بعد اب انکی کر پشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں اور عدالتوں نے ان پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے ۔ انہوں نے بلدیات کا حوا لہ دیتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے جان بو جھ کر راولپنڈی میں ضلع کو نسل کے انتخا بات نہیں ہو نے دئے اور اور ضلع جہاں سے انہوں نے دھاندلی کے ذریعے کلین سویپ کیا تھا اسے ہی نمائندگی سے محروم رکھا گیا ۔ان انکو اسکا حساب دینا پڑے گا

گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے گھر یلو خو ا تین کو شد ید مشکلا ت کا سا منا


کلر سیداں(پر و یز و کی سے )کلر سید اں کے ر ہا ئشیو ں کے لیے سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے گھر یلو صا ر فین نے ہو ٹلو ں کا ر خ کر لیا سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے گھر یلو خو ا تین کو شد ید مشکلا ت کا سا منا تفصیلا ت کے مطا بق سر د ی کی شد ت میں ا ضا فہ کے سا تھ ہی گھر یلو ا و ر کا ر و با ر ی صا ر فین کے لیے گیس کی لو ڈ شیڈ نگ نے ر ہی سہی کر بھی نکا ل د ی بجلی کے بعد گیس کی لو ڈ شیڈ نگ نے مسلم لیگ ن کے چا ر سا لہ د و ر ا قتد ا ر کا پو ل کھو ل د یاا و ر با لخصو ص کھا نا پکا نے کے ا و قا ت میں گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے خو ا تین کو ا مو ا ر خا نہ د ا ر ی میں شد ید مشکلا ت کھا نے کے حصو ل کے لیے لو گو ں نے ہو ٹلو ں کا ر خ کر نا شر و ع کر د یا کلر سید اں کے شہر یو ں نے و ز یر ا عظم پا کستا ن شا ہد خا قا ن عبا سی سے کلر سید اں میں گیس کی غیر ا علا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کے خا تمہ کا مطا لبہ کیا ۔

انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغر اعوان کا حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کی رابطہ مہم


ڈھڈیال (نامہ نگار)انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغر اعوان ، مسلم لیگی رہنما ملک اظہر اقبال، وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان، چوہدری شبیر لنگاہ نے حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل موگلہ اور جند اعوان کے مختلف دیہات موگلہ، ڈھوک راجیاں، جنداعوان، ڈھوک سجاول، ڈھوک کیال اور ڈھوک ملکاں کادورہ کیا اور ان دیہات کی سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان شخصیات نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدرسلطان کیلئے اپنے بھرپور تعاو ن کا یقین دلایا۔

یونین کونسل بھیں میں مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر ملک زاہد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے


ڈھڈیال (نامہ نگار) یونین کونسل بھیں میں مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر ملک زاہد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ ا س سلسلہ میں ان کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگ منعقدہوئی جس میں ملک زاہد نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ طارق کالس کی موجودگی میں اپنے گروپ اور برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ملک محمد فاروق اعوان، حاجی ملک محمدنواز، ملک محمد ریاض ، جہانگیر قریشی اورملک نوید حسن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ راجہ طارق کالس کی شرافت سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں اور ضمنی الیکشن میں راجہ طارق کالس کی بھرپور رابطہ مہم چلائیں گے۔

جماعت اسلامی مندرہ یوتھ انٹرا پارٹی کے الیکشن کا انعقاد 


مندرہ (ساجد نقوی )جماعت اسلامی مندرہ یوتھ انٹرا پارٹی کے الیکشن کا انعقاد صدارت و جنرل سکیرٹری کے لیے ملک قیصر گروپ نے شاھین کے نشان پر وسیم قریشی گروپ چاند کے نشان کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی مندرہ یوتھ انٹرا پارٹی کے الیکشن جماعت اسلامی مندرہ کے امیر و جنرل کونسلر راجہ ممتاز علی تاج ،پی پی 3کے امیر ز اہد قریشی ،مندرہ کے جنرل سیکرٹری و جنرل کونسلر حکیم محمد علی چوہان ،جماعت اسلامی مندرہ کے دیرینہ و سینئر کارکن صوفی عرفان ،ملک ارشد ،پرویز و دیگر کے زیر نگرانی منعقد ہوئے جوکہ تناسب کی نمائندگی کے لیے الیکشن ہوئے جسمیں شاھین کے نشان پر یوتھ مندرہ کے صدر کے لیے 354ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مد مقابل چاند کے نشان پر وسیم قریشی نے 152 ووٹ حاصل کیے جنھیں مندرہ یوتھ کانائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری راجہ وقار حیدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل چوہدری افضال کو جوائنٹ سیکرٹری بنا دیا گیا ٹوٹل 510ووٹ پول کیے گئے جسمیں صرف 4ووٹ مسترد ہوئے جماعت اسلامی انٹر پارٹی یوتھ کے الیکشن کی خوبصورت بات کہ مرکز مندرہ کے نوجوانوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا پولنگ صبح 9بجے سے لیکر دن 3بجے تا مسلسل جاری رہی جسمیں مندرہ ،موہڑہ مندو ،کوری دولال ،ارجن ،چلال ،جھنگ ،سوڑہ ،موہڑہ مشراں و دیگر گاؤں کے نوجوانوں نے بھر پور حصہ لیا۔

شہد ا ئے آ ر می پبلک سکو ل پشا و ر پا کستا نی قو م کے محسن ہیں ،آ صف محمو د کیا نی


کلر سیداں(پر و یز و کی سے )پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے سا بق تحصیل صد ر آ صف محمو د کیا نی نے کہا ہے کہ شہد ا ئے آ ر می پبلک سکو ل پشا و ر پا کستا نی قو م کے محسن ہیں جنہو ں نے ا پنی معصو م جا نو ں کا نظر ا نہ پیش کر کے پو ر ی قو م کے سر فخر سے بلند کر د یے معصو م طلبا ء و طا لبا ت پر د ہشت گر د و ں کا حملہ بز د لی کی ا نتہا ا و ر غیر ا نسا نی فعل تھا پو ر ی قو م سا نحہ پشا و ر کے شہد ا ء ا و ر ان کے و ا لد ین کے غم میں بر ا بر کے شر یک ہیں۔

آ ج بروز ہفتہ دن ایک بجے یوسی دوبیرن کلاں کے دفتر میں ایک اجتماع منعقد ہو رہا ہے


کلر سیداں(پر و یز و کی سے )آ ج بروز ہفتہ دن ایک بجے یوسی دوبیرن کلاں کے دفتر میں ایک اجتماع منعقد ہو رہا ہے جس میں چیئر مین یوسی راجہ ندیم احمد،مسلم لیگ ن لائنز گروپ تحصیل کلر سیداں کے صدر ،تنویر ناز بھٹی ،فرحت نواز بوبی،راشد محمود بھٹی اور دیگر شرکت کریں گے اور حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل کلر سیداں کے نادار یتیم بچوں اور بیوہ خواتین میں خدمت کارڈ تقسیم کریں گے ،خواہش مند مستحقین کو اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لانے کو کہا گیا ہے ۔

یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ ن کے حامی حرکت میں آگئے


ڈھڈیال (نامہ نگار)یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ ن کے حامی حرکت میں آگئے۔ حلقہ کے تمام دیہات میں کارنرمیٹنگز اور ڈورٹو ڈور رابطہ مہم کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی۔ قصبہ ڈورے میں ایک مشاورتی اجلاس چوہدری مسرت اقبال کی رہائشگاہ پر منعقدہواجس میں قصبہ کی سیاسی صورت حال اور رابطہ مہم کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قصبہ میں رابطہ مہم مکمل ہونے پر فوری طور پر ایک کارنر میٹنگ منعقد کی جائے گی ۔ موہڑہ خورد میں بھی مسلم لیگ ن کی سرکردہ شخصیات نے باہمی مشاورت کے بعد کارنر میٹنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور قائدین کی مشاورت سے تاریخ طے کی جائے گی۔ علاوہ ازیں رتہ میں چوہدری صفدر نے اہل دیہہ کی سرکردہ شخصیات اور پارٹی کارکنان کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں رابطہ مہم کے آغاز کیلئے مشاورت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگی سرکردہ شخصیات کا ایک گروپ حلقہ کے تمام دیہات کا دور ہ کرے گا اور رابطہ مہم میں مزید تیزی کو یقینی بنایا جائے گا۔ مذکورہ یونین کونسل کیلئے اعلیٰ قیادت کی جانب سے مانیٹرنگ کرنے والے راجہ شوکت عزیز بھٹی بھی تمام سرکردہ شخصیات سے رابطے میں ہیں اور انہیں تمام صورت حال سے باخبر رکھا جارہا ہے۔

error: