گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: December 16th, 2017

دولتالہ،گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ عوامی حلقے سراپا احتجاج

دولتالہ(نامہ نگار)قصبہ دولتالہ سمیت،ڈونگی ،نتھہ چھتر ،ڈہونگ سمیت غربی گوجرخان کے باسیوں کے لیے گیس نا پید حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے گیس کی فراہمی میں تعطل کے باعث اہل علاقہ کا مشکلات کا سامنا موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیدنگ کا جن بوتل سے باہر آ گیاصبح اورشام کے اوقات کارلوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ڈیوٹی پر جانے والے مرد و خواتین اور سکول جانے والے بچے بغیر ناشتے کے گھروں سے نکلنے پر مجبورگیس کی بندش نے دولتالہ کے عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا مرکزی انجمن تاجراں دولتالہ کے سرپرست اعلیٰ راجہ عامر سعید ،صدر حاجی چوہدری شمشاد علی کمبوہ اور سینئر نائب صدر حاجی راجہ لیاقت علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گیس کی بندش نے عوام کا جینا حرام کر دیا بد ترین لوڈشیڈنگ سے خواتین زیادہ متاثر ہو رہی ہیں جنہیں امور خانہ داری کے اوقات کی گیس کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات درپیش ہیں تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹیاں اورسالن خریدنے والوں کی لائنیں لگ گئیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو کہ عوام ی قوت خرید دے باہر ہیں انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی اور موسم سرما میں گیس کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے حکومت توانائی بحران کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے انجمن تاجراں کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی انہوں نے جی ایم گیس راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ گیس لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے

مسلم لیگ عوامی مسائل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، سید قلب عباس


دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رہنما و چیئرمین یوسی دولتالہ سید قلب عباس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ عوامی مسائل کے خاتمے اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور صدر مسلم لیگ ن گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ کو دولتالہ میں تعمیر و ترقی کے فنڈز کے اجراء پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں بن بابا شاہ کمال تا نتھہ چھتر روڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 30لاکھ روپے کی لاگت سے مذکورہ روڈ کا کام شروع ہو گیا ہے جب کہ دولتالہ بوائز کالج تا رہائش گاہ سید زاکر حسین شاہ براستہ آر ایچ سی سڑک کے لیے2کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ناٹہ موہڑہ تا ڈہوک شیر عالم 97لاکھ روپے سے سڑک کی تعمیر مکمل کی جائے گی جب کہ نتھہ چھتر میں گلیوں کی تعمیر کے لیے 50لاکھ راجہ محمد جاوید اخلاص کی خصوصی کاوشوں سے جاری ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تا ڈگری کالج سڑک پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص کی علاقہ عوام کے لیے خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی نہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں مندرہ چکوال مرکزی شاہراہ کی تعمیر ،حلقہ بھر میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،گاؤں گاؤں قریہ قریہ گیس اور بجلی کی سہولیت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرئے گی اس موقع پرسید زاکر حسین شاہ،سید محمد علی شاہ،جنرل کونسلر رانا فاروق،راجہ عبدالرشید اور ماسٹر صغیر بھی موجود تھے

نا معلوم ڈاکوؤں نے موبائل کمپنی کے سیلز میں کو لوٹ لیا 


دولتالہ(نامہ نگار)پولیس چوکی سکھو کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں کا تسلسل نا معلوم ڈاکوؤں نے موبائل کمپنی کے سیلز میں کو لوٹ لیا آصف ساکن قاضیاں سکھو شہر سے موبائل کارڈ فروخت کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ ڈاکوں کے ہتھے چڑھ گیا پولیس زرائع کے مطابق مذکورہ شخص سکھو میں ایزی کارڈ اور موبائل کارڈ کی فروخت کے بعد سکھو سے سکھو موڑ کی طرف جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار نا معلوم اشخاص اس کا پیچھا کرتے ہوئے آئے اور ویران جگہ پر آصف کو موٹر سائیکل سے اتار کر اپنے موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور مندرہ چکوال روڈ پر المدینہ ہوٹل کے قریب وریان جگہ پر لے جا کر14 موبائل کارڈ اور تقریبا80ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کی روشنی میں تفتیش جا ری ہے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہی مقدمہ کا اندراج عمل میں لایا جائے گا پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملہ حقائق پر مبنی نظر نہیں آتا

راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں یوسی سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،خواجہ محمد یسین


سکھو (نمائندہ خصوصی) راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں یوسی سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، زاتی مفادات اور کمیشن مافیاء4 ہر جگہ زلیل و رسوا ہوں گے، ان خیالات کا اظہار وائس چئیرمین یوسی سکھو خواجہ محمد یسینٰ نے گزشتہ روز پریس کلب سکھو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ یسینٰ نے کہا کہ یوسی سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانا ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی کی عظیم کاوش ہے، وائس چئیرمین خاوجہ یسینٰ نے کہا کہ ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے عوامی پیسے کو شفاف طریقے سے عوام کے مسائل حل کرنے پر خرچ کیا ہے، یوسی سکھو کی ترقی کچھ مفاد پرست اور کمیشن مافیاء4 کو ہضم نہیں ہورہی جس کی وجہ سے مفادپرست عناصر نے میرے اور ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے، لیکن مفاد پرست عناصر کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی منہ کی کھانی پڑے گی، خواجہ یسینٰ نے کہا کہ عوامی پیسے کو بہتر اور شفاف طریقے سے عوامی مسائل کے حل کے لیے خرچ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سکھو کی گلیوں کی اینٹوں کی بھی باضابطہ طور پر نیلامی کی گئی اور حاصل ہونے والے پیسے کو سکھو کی گلیوں پر خرچ کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا، وائس چئیرمین خواجہ یسینٰ نے کہا کہ دل میں حسد اور لالچ کے بغیر اپنی توجہ عوام کے مسائل پر مرکوز رکھی جس کی بدولت اللہ نے ہمیشہ عزت بخشی ہے، سکھو میں پروپیگنڈ سیاست کو فروغ دینے والے عناصر کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کو ریکارڈ کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے یہ ثابت کریں گے کہ سکھو ق لیگ کی باقیات کا نہیں بلکہ ن لیگ کا گڑھ ہے، اپنے مفاد کی خاطر ق لیگ کی گود میں بیٹھنے والے عناصر کا سکھو سے قلع قمع کرکے دم لیں گے۔

سب انسپکٹر محمد اکرم خان نیازی کو انچارج پولیس چوکی دولتالہ تعینات


دولتالہ(نامہ نگار)سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے عوامی شکایات پر انچارج پولیس چوکی دولتالہ سب انسپکٹر راجہ ندیم الطاف کا تبادلہ کلر سیداں کردیا اور کلر سیداں میں تعینات سب انسپکٹر محمد اکرم خان نیازی کو انچارج پولیس چوکی دولتالہ تعینات کردیا جھنوں نے چارج سنبھال کر فرائض منصبی کا آغاز کردیا ہے

مسلم لیگ ن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی ہوگی،راجہ شوکت عزیز بھٹی 


ڈھڈیال( نامہ نگار)یونین کونسل ڈھڈیال اور پادشاہان میں مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم کے نگران ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی ہوگی۔ عوام میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک میں ہونے والی ترقی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے پوری طرح باخبر ہے۔وہ ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن یوسی ڈھڈیال کے منعقدہ مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن بڑ ی اہمیت کا حامل ہے لہذا مسلم لیگی ورکرز کوبھاری لیڈ سے مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کرناہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کو حلقہ میں ہونے والی سرگرمیوں سے روزانہ رپورٹس ارسال کی جارہی ہیں۔ راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کو حلقہ کی تمام سیاسی صورت حال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرئیں گے،ملک نعیم اصغر اعوان 


ڈھڈیال( نامہ نگار) حلقہ پی پی 20میں ایم این اے کے انچارج رابطہ مہم ملک نعیم اصغر اعوان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگی ورکرز منظم اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں۔ وہ محلہ مدنی مسجد ڈھڈیال میں ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر یوسی ڈھڈیال کی سات وارڈز کی سرکردہ شخصیات کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی20کے الیکشن پر پورے پاکستان کی نظریں ہیں لہذا ہر مسلم لیگی کو اس الیکشن میں چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ثابت کرے گا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیںآئی ۔ میاں محمد نوازشریف ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور وہ عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں۔ مشاورتی اجلاس سے چوہدری حیدر سلطان کے نمائندہ ملک نوید نے کہا کہ اپنے تمام اختلافات ختم اور گلے شکووں کو نظر انداز کرکے متحد ہو کر الیکشن لڑنا ہوگا۔ مسلم لیگ ن اپنے حامیوں کو مایو س نہیں کرے گی اور ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا۔ مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر ہروارڈ میں سرکردہ شخصیات کی رابطہ ٹیمیں بنائی جائیں جو ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم چلائیں گی اور مذکورہ ٹیمیں آپس میں روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رکھیں گی۔اجلا س سے حاجی رانا بشیرسراج، چوہدری سجاد منہاس، چوہدری اعجاز سانگ اور حاجی عبدالخالق نے بھی خطاب کیا ۔ مشاورتی اجلاس میں سرکردہ شخصیات اور سرگرم ورکرز نے شرکت کی ۔

موہڑہ الہو لنک روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوگیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)موہڑہ الہو لنک روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلہ میں موہڑہ الہو میں سابق نائب ناظم چوہدری خالد نواز اور چوہدری افتخار احمد پٹواری کی زیرنگرانی ایک دعائیہ تقریب منعقدہو ئی جس میں اہل دیہہ کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ مذکورہ لنک رود کیلئے چوہدری حیدر سلطان نے 50لاکھ کے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ اہل دیہہ نے مذکورہ لنک روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈزکی فراہمی پر چوہدری حیدر سلطان کا دلی شکریہ ادا کیا ہے ۔

error: