گرما گرم خبریں

لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی

Archive for: January 2018

موہڑہ حیات مندرہ چکوال روڈ پرتیز رفتار کار پلی سے جا ٹکرائی ایک عورت جاں بحق


دولتالہ( نامہ نگار) جاتلی کے نواحی علاقہ موہڑہ حیات مندرہ چکوال روڈ پرتیز رفتار کار پلی سے جا ٹکرائی ایک عورت جاں بحق 2افراد زخمی زرائع کے مطابق محمد عمران کار میں اپنی فیملی کے ہمراہ راولپنڈی سے تلہ گنگ جا رہے تھے کہ موہڑہ حیات کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے اطراف میں موجود پلی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں کار سوار محمد عمران ان کی اہلیہ صفیہ عمران ، بیٹا عبداللہ عمران زخمی ہو گئے ریسکیو1122کے زریعے زخمیوں کا طبی امداد کے لیے راولپنڈی لے جایا جا رہا تھا کہ صفیہ عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی

پنجاب فوڈ تھارٹی کی دولتالہ میں کاروائی تاجروں کا روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج


دولتالہ(نامہ نگار )پنجاب فوڈ تھارٹی کی دولتالہ میں کاروائی تاجروں کا روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج 2گھنٹے سے زائد روڈ بلاک رہنے کے باعث مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں ایس ایچ او جاتلی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تاجر برادری سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی4رکنی ٹیم جس میں تین خواتین اور ایک مرد شامل تھا نے گزشتہ روز دولتالہ میں متعدد دکاندارو ں کے خلاف کاروائی کی جس دورا ن زاہد شاپ پر کاروائی کے دورا ن فوڈ اتھارٹی اور دکانداروں کے درمیان اس وقت تنازعہ کھڑا ہو گیا جس فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دکان سیل کرنے کی کوشش کی اس دورا ن دوکاندار اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے احتجاج شروع کر دیا اور روڈ بلاک کر کے نعرہ بازی شروع کر دی اور حکومت کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا اس دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیم وین میں سوار ہو گئی اور گاڑی کے شیشے اور دروازے لاک کر دیے مشتعل عوام کے گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جاتلی انسپکٹر ثناء اللہ نیازی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جب کہ انجمن تاجراں دولتالہ کے صدر شمشاد کمبوہ ،جنرل سیکرٹری شیخ یامین،راجہ ناصر سمیت تاجر برادری چیئرمین یوسی دولتالہ کے برادر اصغر سید علی عباس بھی موقع پر پہنچ گئے اور ایس ایچ او کے مذاکرات کے بعد دکاندارو ں نے احتجاج ختم کر دیا اس موقع پر انجمن تاجراں دولتالہ کے صدر شمشاد کمبوہ کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈا تھارٹی کسی بھی کاروائی سے پہلے پولیس اور انجمن تاجراں سے رابطہ کرے انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی پنجاب فوڈ تھارٹی قانون کے دائرے میں رہ کر میرٹ پر کام کرئے تعاون کریں گے تا ہم دکانداروں کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے

جھونگل کے علاقہ میں سوزوکی مہران کارماڈل2017 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی


دولتالہ(نامہ نگار )یو نین کو نسل جھونگل کے علاقہ میں سوزوکی مہران کارماڈل2017 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دو افراد جھلس گئے تفصیلات کے مطابق جھونگل سے بندوٹ جانے والی روڈ بابا ہجیرہ کے دربار کے قریب مہران کار جس میں چار افراد سوار تھے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاگاڑی مکمل طور پرجل گئی بتایا جاتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے،چوہدری محمد عظیم


دولتالہ(نامہ نگار )صدر پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے وقت آ گیا ہے کہ وطن عزیز کو کرپٹ اشرافیہ سے نجات دلائی جائے اداروں کے درمیان تصادم کی فضا کو پروان چڑھانے کی روش پر چلنے والے کسی صورت ملک کو قوم کے خیر خواہ نہیں آئندہ الیکشن میں قوم ایسے سیاستدانوں کا احتساب کرئے جنہوں نے ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا جن کی نسلیں عیاشیاں کر رہی ہیں اور عوام غربت کے ہاتھوں زندہ درگور ہو رہے ہیں ملکی معیشت تباہ و برباد ہو رہی ہے وطن عزیز مسائل کی دلدل میں دھنس رہا ہے ان شاء اللہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے صدر پریس کلب جاتلی راجہ سعید اقبال کی رہائش گاہ پنج گراں میں انکے والد محترم سابق چیئرمین صوبیدار (ر) راجہ مقبول حسین کی عیادت اور راجہ سعید اقبال کو پریس کلب صدر جاتلی کا صدر منتخب ہونے کے بعد مبارک باد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے قلم کی حرمت کی پاسداری کرتے ہوئے صحافی اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریاں ادا کریں صحافت ریاست کا ستون ہے اس موقع پر راجہ عبدالغفور کیانی راجہ روئیداد امجد کیانی چوہدری تنویر بھی انکے ہمراہ تھے

کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و ستم پر عالمی قوتوں کی خاموشی کھلا تضاد ہے ، چوہدری عابد ایڈووکیٹ 


دولتالہ(نامہ نگار )امید وار جماعت اسلامی این اے 56 گو جر خان چوہدری عابد ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و ستم پر عالمی قوتوں کی خاموشی کھلا تضاد ہے جس کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے اور مضبوط اسلامی پاکستان سے ہی کشمیر کو آزادی مل سکتی ہے پاکستانی عوام اپنی قیادت دیانت دار لوگوں کو دے تا کہ اسلامی نظام پوری دنیامیں آئے اور کشمیر آزاد ہو پی پی فور سے 5فروری کو اسلام آباد ریلی میں بھرپور شرکت کی جایگی سب سماجی سیاسی تجارتی تنظیموں کو بھی اس میں شرکت کرنی چاہیے۔

بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص زندگی کی بازی ہار گیا


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) ایک دن قبل شام کے وقت بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص زندگی کی بازی ہار گیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام ریسکیو 15 دفتر کے سامنے بس سٹینڈ پر راولپنڈی سے آنے والی بس نمبری LES-598کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے بڑکی گوجرخان کا رہائشی راجہ طاہر حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز وفات پاگیا، جس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بس کو پولیس نے تحویل میں لے کرڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گوجرخان کا سول ہسپتال موٹرسائیکل چوروں کا گڑھ بن گیا

گوجرخان(تحصیل رپورٹر) گوجرخان کا سول ہسپتال موٹرسائیکل چوروں کا گڑھ بن گیا، موٹرسائیکل چوری ہونا معمول بن گیا، پرچی ٹھیکیداری نظام کس کام کا ؟؟ عوام نے سوالات اُٹھا دیئے، تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے سول ہسپتال میں پرچی و ٹھیکیداری نظام نے عوام کو ذہنی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، عامر رضا ساکن سرصوبہ شاہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دوائی لینے کی غرض سے ہسپتال گیا ، پارکنگ پرچی لے کر موٹرسائیکل کھڑا کیا، جب دوائی لے کر باہر آیا تو موٹرسائیکل غائب تھا، پرچی مافیا سے پتہ کیا کہ میرا موٹرسائیکل کہاں ہے تو انہوں نے کہا کہ حفاظت ہماری ذمہ داری نہیں ہوتی، جس پر میں نے تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کرا دیا، مقدمہ درج ہوئے مہینہ سے زائد گزر گیا لیکن میرا موٹرسائیکل نہ مل سکاہے، پرچی مافیا موٹرسائیکل چوری میں ملوث ہے، اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور پرچی مافیا سے عوام کو نجات دلائی جائے۔

تحصیل گو جر خان کو اب ضلع بنانے کا وقت آگیا ہے،پی پی پی تحصیل گو جر خان


مندرہ ( سید ساجد نقوی )شہیدوں ،غازیوں اوردوہرے نشان حیدر کی سر زمین پوٹھوار کا دل تحصیل گو جر خان کو اب ضلع بنانے کا وقت آگیا ہے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گو جر خان کو نظر انداز کر کے کسی اور چھوٹی تحصیل کو ضلع بنانے کی ہر فورم پر صرف مخالفت کریں گے بلکہ اس ضمن میں بھر پور طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے دما دم مست قلندر کریں گے تحصیل گو جر خان گیس ،تیل ،زر مبادلہ اور دیگرمعدنی وسائل سے مالا مال تحصیل ہے اگر حق تلفی کی گئی تو اپناحق لینے کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کر دیں گے مگر اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے مسلم لیگ ن کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن 2013ء میں جلسہ عام میں تحصیل گو جر خان کی غیور عوام سے تینوں سیٹوں کے متبادل گوجرخان کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا تھااسے فوری طور پر پورا کیا جائے ہمارے دور حکومت میں گو جر خان کو ضلع بنانے کے مطالبے کے لیے قریہ قریہ گھومنے والے لٹھہ برادرز نے بھی اب چپ سادھ رکھی ہے ان خیالات کااظہار قادر نواز قادری ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل گو جر خان ،راجہ قمر علی عابد اور راجہ پرویز کیانی نے اپنے مشترکہ احتجاجی بیان میں کیا

یونین کونسل جنڈ مہلو اور یونین کونسل گلیانہ میں ترقیاتی کام جاری

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) یونین کونسل جنڈ مہلو اور یونین کونسل گلیانہ میں ترقیاتی کام جاری ، گلیوں کی تعمیرات کا کام زوروشور سے ہورہاہے، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گلیانہ کے چیئرمین میاں عامر رحمن کے مطابق یونین کونسل گلیانہ میں ترقیاتی کام زوروشور سے جاری ہیں، یونین کونسل میں آنے والے تمام دیہات اور گاؤں میں ہنگامی بنیادوں پر گلیوں کی تعمیر، سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے، جبکہ دوسری جانب چیئرمین یونین کونسل جنڈ مہلو نے علاقہ پنڈوڑہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھا لئے، بھائی خان جی ٹی روڈ سے پنڈوڑہ تک سڑک کی تعمیر کیلئے میٹیریل پہنچا دیا گیا اور کام جاری ہے، اس ساری صورتحال میں یونین کونسل جیرورتیال کے اہم موضع بھائی خان میں تعمیرات کا کام ٹھپ ہے، جس کے ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی۔

گوجرخان کو ضلع بنانے کے سلسلے میں کسی قسم سے کوئی دقیقہ فروغداشت نہیں چھوڑیں گے 


گوجرخان (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا ، ممتاز لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کے رہنماء محمد رمضا ن مرزا ایڈووکیٹ اور روحانی تحریک کے مرکزی رہنماء سید شبر عباس باقری نے کہا کہ دوہرہ نشان حیدر کی ملکہ تحصیل گوجرخان کے غیور اور باشعور عوام کی آگاہی اورعوامی شعور کو بیدار کرنے کے لئے اور گوجرخان کو ضلع بنانے کے کام کو تیز کرنے کے لئے روحانی تحریک پوٹھوہار پریس کلب کے صدر عامر وزیر ملک شہر و تحصیل گوجرخان کے تمام منتخب و غیر منتخب نمائندہ تنظیموں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے گوجرخان کو ضلع بنانے کے سلسلے میں کسی قسم سے کوئی دقیقہ فروغداشت نہیں چھوڑیں گے ، روحانی تحریک آج چوک گوجرخان میں کیمپ میں شریک ہو گی اور اس کے بعد سید کسراں، دولتالہ، مندرہ ، گلیانہ ، سکھو، بیول، جبر ، قاضیاں ، بھڈانہ کے مقامات پر روحانی تحریک کی جانب سے گوجرخان کو ضلع بناؤ مہم کے سلسلے میں کیمپ لگائے جائیں گے اور اس بار حکمرانوں کو نا انصافی نہیں کرنے دی جائے گی، ڈویژنل رہنماء عبدالرحمن مرزا نے کہا کہ میں پھر اس بات کا عہد کرتا ہوں اور ماضی میں کی گئی جدوجہد اور بعض افراد کی جانب سے انفرادی جدو جہد کو بھی میں سلام پیش کرتا ہوں جو شخص یا اشخاص جو فرد یا افراد گوجرخان کو ضلع بنانے کے بارے میں کوشش کریں گے ہم انہیں سیلوٹ کریں گے ، یہ ہماری آنے والی نسلوں کی ضرورت اور اسی میں آنے والی نسلوں کی بقاء ہے ہم میرٹ اور انصاف کی بات کرتے ہیں دوہرے نشان حیدر کی ملکہ تحصیل گوجرخان کے ساتھ بہت نا انصافیاں ہو چکی ہیں روحانی تحریک کے بانی عبدالرحمن مرز انے کہا کہ ہم عنقریب صوبہ پوٹھوہار کے بارے میں بھی آواز بلند کریں اور بیشتر ازیں جن جن لوگوں نے پوٹھوہار کو صوبہ بنانے کی جدوجہد کی ان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں پوٹھوہار کی بقاء تشخص تعمیر و ترقی کے لئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، عبدالرحمن مرزا نے چوہدری نثار اور شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ جو عہد کو پورا نہیں کرتا اس کا کوئی دین نہیں آپ نے گوجرخان کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم گوجرخان کو ضلع بنائیں گے اب مرکز اور صوبہ میں آپ کی حکومت ہے گوجرخان کو ضلع بنا کر عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں اور یہاں فی الفور ٹراما سنٹر کا بھی قیام عمل میں لا کر عوام کی دعائیں لیں۔

منکا کے علاقہ کے مشہور مقدمہ قتل میں ملزم کی ضمانت منظور 

مندرہ ( سید ساجد نقوی )منکا کے علاقہ کے مشہور مقدمہ قتل میں ملزم کی ضمانت منظور تفصیلات کے مطابق تھانہ گو جر خان کے علاقہ منکاکے مشہور مقدمہ قتل میں نامزد ملزم شاہ خالد پر الزام تھا کہ اس نے دسمبر 2017ء میں انعام اللہ نامی شخص کو دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر قتل کر دیا تھا ملزم کی جانب سے گوجر خان بارکے سینئر نوجوان ماہر قانون سید طیب رضا کاظمی ایڈوکیٹ کے دلائل سے بعدالت جناب اسلم گوندل صاحب ایڈیشنل سیشن جج نے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی

پولیس تھانہ جاتلی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

دولتالہ(نامہ نگار ) پولیس تھانہ جاتلی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے2ملزمان کو گرفتارکرلیا شاہد سے200گرام چرس،تھا دانیال سے12لیٹر کھلی شراب،ظفر اقبال سے10لیٹر کھلی شراب، برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے

ملک کے دیگر حصوں کی طرح گو جر خان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے


گوجرخان( نامہ نگار)گو جر خان کے دیگر حصوں کی طرح گو جر خان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ دن 12بجکر 10منٹ پر زلزلہ آ یا تو لوگ کملہ کا ورد کر تے ہو ئے گھروں اور دو کا نوں سے باہر نکل آئے ۔ تحصیل بھر میں کہیں سے بھی جا نی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

مقا می عدالت نے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی


گوجرخان( نامہ نگار)مقا می عدالت نے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی تھانہ گو جر خان میں درج ایف آئی آر کے مطا بق علاقہ منکاکے مشہور مقدمہ قتل میں نامزد ملزم شاہ خالد نے دسمبر 2017ء میں انعام اللہ نامی شخص کو دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر قتل کر دیا تھا ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل نے ملزم کی در خواست ضمانت منظور کر لی۔

ٹریفک کے حادثہ میں ایک نو جوان جا ں بحق اور دوسرا شدید زخمی 

گو جر خان ( نمائندہ راول نیوز)شرقی گو جر خان میں ٹریفک کے حادثہ میں ایک نو جوان جا ں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ حا دثہ تھا تھی با زار میں پیش آ یا ۔جہاں محمد عاصم ولد الطاف سکنہ نا رہ مٹور اور نعیم ولد تاج سکنہ سرکھی کے مو ٹر سائیکل آ منے سامنے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمد عاصم جا ں بحق ہو گیا جبکہ نعیم شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

گو جر خان پو لیس نے مختلیف جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا 

گو جر خان ( نمائندہ راول نیوز)گو جر خان پو لیس نے مختلیف جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ڈھوک پھلی میں چھاپہ مار کر ایک شخص سید مزمل حسین شاہ کو گیس سلنڈروں کی غیر قانونی فلنگ کرتے ہو ئے گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے ری فلنگ مشین۔چائناکانٹا،7ہزار رو پے اور ایک مو بائل بھی قبضہ میں لے لیا۔ اسکے علاوہ اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزام میں محمد عمر اور عبد الستار پسران محمد اشرف ساکنان حیاتسر روڈ کو گرفتار کر لیا گیا ۔جبکہ ایک اشتہا ری ملزم محمد صدام ساکن ڈھوک چو ہدریاں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مسلم لیگ میں دراڑیں ڈالنے کی تما م کو ششیں نا کا می ہو چکی ہیں،راجہ شوکت عزیز بھٹی

گو جر خان ( نمائندہ راول نیوز)مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو بھی جائیں تو مسلم لیگ ن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں لا ہور میں مستر دلو گو ں کے نا کام شو کی مثال سب کے سامنے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کا رکنوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جہاں وہ ہر پیر کو لو گو ں کے مسائل سنتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میں دراڑیں ڈالنے کی تما کو ششیں نا کا می سے دو چار ہو چکی ہیں اور نواز شریف کی مقبو لیت میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے جس سے مخالفین خائف ہیں انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخا بات میں کرپشن کے پیسے سے ووٹ خریدنے کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کی مثال وزیر اعلی کی تبدیلی ہے۔ جس میں سابق صدر آ صف زر داری نے پیسہ پا نی کی طرح بہا یا اور آئندہ بھی ایسا کچھ کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں شو کت بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی کار کر دگی کا جائزہ لیا جا ئے تو ہما ری حکومت کی کار کر دگی ہزار درجے بہتر ہے۔انہوں نے لوٹ کھسوٹ کی جبکہ نواز شریف نے قوم کو سی پیک کا تحفہ دیکر ملک کا مستقبل محفوظ بنا دیا ۔شو کت بھٹی نے کہا کہ گو جر خان میں ہما رے خلاف ایک سو چی سمجھی سازش تیار کی گئی ہے جسکا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئے گا ماضی میں ایسے ڈرا مے بہت دیکھ چکے ہیں۔

دولتالہ،غیر معیاری بلکہ مضر صحت غیر معیاری اشیاء کی فروخت جاری

دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ اور گردو نواح میں بچوں کی غیر معیاری اشیاء ،مضر صحت ٹافیاں، گولیاں،پاپڑ ،جعلی اور سمگل شدہ برانڈ کے سیگریٹ،تمباکو،گٹکا،سپاری وغیرہ کی بھرمار،بازاروں میں کھلے عام فروخت جاری،موذی امراض کے پھیلاؤ میں اضافہ ،محکمہ صحت کی آنکھیں بند،کوئی پوچھنے والا نہیں ،تفصیلات کے مطابق بازاروں میں بچوں کیلئے دستیاب ٹافیاں ،گولیاں ،چورن،پاپڑ،نمکو،ببل،سپاری اور دیگر اشیاء میں سے زیادہ تر نہ صرف غیر معیاری بلکہ مضر صحت اثرات کی حامل ہیں،گلیوں ،محلوں،دیہاتوں اور قصبات کی دوکانوں پر ایسی مضر صحت اشیاء کی بھر مار ہے جن کے کھانے سے بچوں کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ،ان اشیاء کا استعمال کرنے والے بچوں میں گلے اور پیٹ کی بیماریاں معمول کی بات ہے، ناقص ٹافیوں گولیوں پاپڑ سپاری اور دیگر اشیاء کے استعمال کے باعث بچوں میں موذی امراض کے پھیلاؤ اور اضافے کے خدشات بہت زیادہ ہیں، عوامی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ بچوں کی ان ناقص اشیاء کی تیاری سے لیکر گلیوں محلوں کی دوکانوں تک ترسیل تک کسی سرکاری مداخلت کا نام و نشان تک نظر نہیں آتا،سرعام فروخت ہونے والی ان اشیاء کی روک تھام کیلئے کسی قسم کی انسپکشن شاید ابھی تک معرض وجود میں ہی نہیں آئی ،معصوم بچوں کیلئے تیار کی جانے والی جعلی اور دو نمبر اشیاء کا کاروبار کرنے والے فیکٹری مالکان،ڈسٹری بیوٹرز اور دوکاندار بھی ان اشیاء سے بچوں میں موت فروخت کر رہے ہیں جبکہ دولتالہ اور غربی گوجرخان کے قصبات و دیہات میں جعلی اور سمگل شدہ سگریٹ،،تمباکو،گٹکا،سپاری وغیرہ کی فروخت سر عام جاری ہے ،غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والے ان برانڈز پر محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی خصوصی وارننگ بھی موجود نہیں ان میں سے کئی برانڈ صحت کیلئے انتہائی نقصان کا موجب بنتے ہیں ،جبکہ سگریٹ کی فروخت میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندازی کے رحجان میں بھی کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے اور صارفین اضافی قیمت دینے پر مجبور ہیں ،صارفین نے محکمہ صحت اور پرائس کنٹرول اتھارٹی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ساہنگ میں کچرا کنڈی نہیں بننے دیں گے،راجہ عبدالغفور

دولتالہ(نامہ نگار)کچرا اور گندگی جمع کرنے کیلئے غیر آباد علاقے تلاش کئے جائیں ،ساہنگ میں کچرا کنڈی قرب وجوار کی آبادیوں کیلئے انتہائی مضر صحت ہے ،لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور ہر سطح پر اس کے خلاف آواز بلند کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ساہنگ کے مکینوں راجہ عبدالغفور،راجہ محبوب حسین،راجہ صفدر حسین،راجہ آفتاب حسین،راجہ عمیر محبوب،راجہ اسماعیل،راجہ افتخار حسین،راجہ وقاص عزیز،راجہ عمیر،راجہ قاسم نواز،راجہ شکیل کونسلر،قادر نواز قادری اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ سے نہ صرف یونین کونسل ساہنگ بلکہ یونین کونسل جھنگی جلال اور یو نین کونسل مندرہ کے درجنوں دیہات و قصبات متاثر ہو ں ، زیر زمین پانی کے ذخائر آلودہ اور نا پید ہو جائیں گے ، اس سے پہلے یہ دوجگہوں پر منصوبہ لگا ھے بھاٹہ قلعہ میں جہاں ہر گھر میں کینسر اور ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں اس کے بعد چک بیلی میں یہ منصوبہ گیا یہاں بھی یہی صورتحال ہوئی تو اسے یہاں منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ھے یہ ہر مہینے پورے ڈویژن سے چوبیس ہزار ٹن کچرایہاں لایا جائے گا جس میں ہسپتالوں کا کچرا،ذبح خانوں کا کچرا اور دنیا جہاں کی بیماریاں ہمارے علاقہ میں اکھٹی ہو ں گی،یونین کونسل ساہنگ اور قرب وجوار کے مکینوں کا حکام بالا سے یہ پرزور مطالبہ ہے کہ کچرا کنڈی منصوبہ ساہنگ سے کسی غیر آباد علاقے منتقل کرکے عوامی حلقوں کی بے چینی اور کرب کو دور کیا جائے وگرنہ عوام اس کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے

یوسی ساہنگ مسلم لیگ کا گڑھ ہے،سید حسنات حیدر شاہ 

مندرہ (سید ساجد نقوی )ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور چیر مین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور کو الیکشنوں میں ڈیرہ سیداں کی عوام کے ساتھ تر قیاتی کاموں کے حوالے سے کیے جانے والے وعدوں کی تکمیل پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور باقی ماندہ ترقیاتی کام بھی انشاء اللہ الیکشن 2018 ؁ء سے قبل مکمل ہو جائیں گے مسلم لیگ ن آمدہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر یونین کونسل ساہنگ اور دیگر وارڈوں سے کامیابی حاصل کرے گی ہم یوسی ساہنگ میں چیرمین راجہ سجاد سرور کے شانہ بشانہ ملکر مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے بل بوتے پر مخالفین کو شکست فاش دیں گے یوسی ساہنگ مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور ہم سب چیرمین راجہ سجاد سرور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے لیڈران راجہ جاوید اخلاص اور شوکت عزیز بھٹی کوحلقہ عوام کی ووٹ کی پرچی کی طاقت سے کامیاب کرائیں گے اور جلد ہی اپنے لیڈران کے اعزاز میں ڈیرہ سیداں کے مقام پر اظہار تشکر کے لیے جلسہ منعقد کریں گے جوسیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی راہنماوں سید حسنات حیدر شاہ ،سابقہ جنرل کونسلر سید اشرف شاہ ،سابق کسان کونسلر سید اقرار شاہ ،سید سجاد شاہ ،سید اصغر شاہ ،سید ندیم عباس شاہ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

گو جر خان کو اب ضلع بنانے کا وقت آگیا ہے۔قادر نواز قادری


مندرہ (سید ساجد نقوی )شہیدوں ،غازیوں اوردوہرے نشان حیدر کی سر زمین پوٹھوار کا دل تحصیل گو جر خان کو اب ضلع بنانے کا وقت آگیا ہے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گو جر خان کو نظر انداز کر کے کسی اور چھوٹی تحصیل کو ضلع بنانے کی ہر فورم پر صرف مخالفت کریں گے بلکہ اس ضمن میں بھر پور طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے دما دم مست قلندر کریں گے تحصیل گو جر خان گیس ،تیل ،زر مبادلہ اور دیگرمعدنی وسائل سے مالا مال تحصیل ہے اگر حق تلفی کی گئی تو اپناحق لینے کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کر دیں گے مگر اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے مسلم لیگ ن کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن 2013ء میں جلسہ عام میں تحصیل گو جر خان کی غیور عوام سے تینوں سیٹوں کے متبادل گوجرخان کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا تھااسے فوری طور پر پورا کیا جائے ہمارے دور حکومت میں گو جر خان کو ضلع بنانے کے مطالبے کے لیے قریہ قریہ گھومنے والے لٹھہ برادرز نے بھی اب چپ سادھ رکھی ہے ان خیالات کااظہار قادر نواز قادری ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل گو جر خان ،راجہ قمر علی عابد اور راجہ پرویز کیانی نے اپنے مشترکہ احتجاجی بیان میں کیا ۔

سوئی گیس کی فراہمی کیلئے جلد ہی ایک اہم اعلان کیا جائے گا،میجر(ر) طاہر اقبال

ڈھڈیال( نامہ نگار)ممبرقومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ حلقہ کے متعدد دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے جلد ہی ایک اہم اعلان کیا جائے گا۔ چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ چک نورنگ ، چک عمرا، جوند ،مونا ، ڈھوک ودھن جبکہ وادی کہوں میں کلرکہار ، خیر پور ، دلیل پور اور چک خوشی کو گیس کی فراہمی کیلئے سروے مکمل کرلیاگیا ہے اور اس میں مزید پیپر ورک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دیہات کو گیس اور فنڈز کی فراہمی کیلئے عنقریب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سخت محنت اور جوش وجذبے کے ساتھ چوہدری حیدرسلطان کا الیکشن لڑا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی ممکن ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل کے نتائج کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کی جارہی ہے ۔ میجر(ر) طاہراقبال نے کہاکہ ہسولہ کیس اپنے آخری مراحل میں ہے اور اس میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

ہمارا جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے،عبد الرشید زرگر

مندرہ (سید ساجد نقوی ) ہمارا جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اور ہم اپنے محبوب قائد سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے محبوب کے ہر فیصلے کو حرف آخر سمجھتے ہوئے اسے من و عن تسلیم کریں گے پی پی 4کے حوالے سے راجہ پرویز اشرف جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہے اور ہم پارٹی قائد اور پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کریں گے گزشتہ روز پی پی 4کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں سے پارٹی کارکنوں میں پائی جانے والی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ راجہ پرویز اشرف اورپیپلزپارٹی تحصیل گو جر خان کی مرکزی تنظیم جوبھی فیصلہ کرے ہم نہ صرف اس فیصلے کو تسلیم کریں گے بلکہ اس فیصلے پر عملدرآمد اور کامیابی کے لیے اپنی تمام تر توانیاں خرچ کریں گے ان خیالات کا اظہار پی پی پی یوسی مندرہ کے صدر عبد الرشید زرگر،راجہ نصرت اقبال ،ظفر ظفری ،چوہدری ظفر مدیکالہ ،عبد الواحد میر و دیگرنے گزشتہ روزان کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں پر اپنے وضاحتی بیان میں کیا ہے

وطن سے محبت کسی بھی سیاستدان کی پہلی تر جیح ہو نی چاہیے، پر و فیسر احمد رفیق اختر 


گو جر خان ( نمائندہ راول نیوز)معروف مذہبی سکالر اور رو حانی شخصیت پر و فیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ وطن سے محبت کسی بھی سیاستدان کی پہلی تر جیح ہو نی چاہیے اگر کوئی ملک کے خلاف سازشیں کر کے سمجھتا ہے کہ وہ کوئی کامیابی حاصل کر لے گا تو یہ اسکی غلط فہمی ہے وہ میر جعفر و میرصادق کا مقام حاصل تو کر سکتا ہے مگر لو گو ں کے دلوں میں جگہ نہیں پا سکتا ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے سا بق را ہنما اور ممبر سندھ اسمبلی رؤف سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جنہوں نے پروفیسر احمد رفیق اختر سے گو جر خان میں انکی رہائش گاہ پر ملا قات کی اور انہیں اپنی کتا ب پیش کی اس موقع پر رؤف صدیقی نے کہا کہ کرا چی کے کسی بھی سیاستدان کے لیے اس سے بڑھ کر کو ئی بات نہیں ہو نی چا ہئے کی کراچی امن کا گہوارہ ہو اور یہاں کے لوگ ملکی ترقی میں آ زادانہ اپنا کر دار ادا کریں انہوں نے کہا کہ میں سیاست چھوڑ سکتا ہو ں مگر دین اور وطن پر کبھی بھی کمپرو مائز نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پرو فیسر احمد رفیق سے را ہنمائی حاصل کر کے مجھے بہت قوت ملی ہے ۔

خوا جہ نعیم قیوم نجی دو رہ پر امریکہ روانہ ہو گئے

گو جر خان ( نمائندہ راول نیوز)بلدیہ گو جر خان کے وائس چئیر ین خوا جہ نعیم قیوم نجی دو رہ پر امریکہ روانہ ہو گئے ۔ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چئیرمین خوا جہ حاجی محمد اعجاز انکی جگہ قائمقام وائس چئیرمین کے فرائض سر انجام دیں گے۔ چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور حاجی اعجاز نے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کر دیا ہے ۔

دولتالہ میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ،راجہ وحید

دولتالہ(نامہ نگار)انجمن تاجران دولتالہ کے صدر راجہ وحیدنے کہا ہے کہ دولتالہ میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ،گھنٹون ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاسکول اوقات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں وارڈن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ،پچھلے ٹائم ٹینکر کی دوبارہ آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹر کے درمیان جھگڑا معمول بن گیا ،دولتالہ کے لیئے بائی پاس کی اشد ضرورت ہے انجمن تاجران دولتالہ نے اے سی گوجر خان سی ٹی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دولتالہ میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا،سکول اوقات میں ٹریفک جام کی لمبی قطاریں انتظامیہ اور وارڈن کی کارکردگی پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ،وارڈن اپنے منتھلی چالان پورے کرنے کے چکر میں مندرہ چکوال روڈ پر ناکے لگا کر اپنی زمہ داریاں پورے کر تے نظر آتے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے احکامات کے کھوہ کھاتے شام ڈھلتے ہی پاکستان پٹرولیم کے ٹینکردولتالہ شہر کا رخ کرتے ہیں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے دولتالہ میں ٹریفک جام ہو جاتی ہے پیدل چلنا بھی محال ہو جاتا ہے ۔جس کی بنا پر ٹرانسپورٹروں ڈرائیوروں کے درمیان جھگڑا معمول بن گیا ہے،پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انجمن تاجران دولتالہ کے صدر راجہ وحیدنے کہا ہے کہ دولتالہ کی بڑہتی ہوئی آبادی کے پیش نذردولتالہ کے لیئے بائی پاس کی اشد ضرورت ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈی سی او،سی ٹی او راولپنڈی اور ایم این اے راجہ جاوید اخلاص سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،فوری بجٹ فراہم کر کہ بائی پاس کا اعلان کرٰیں تاکہ دولتالہ کے عوام کی پریشانی میں کمی ہو سکے

ضلع گوجرخان تارکین وطن گوجرخانیوں کے دل کی آواز ہے،راجہ عبدالغفور

دولتالہ(نامہ نگار) ضلع گوجرخان تارکین وطن گوجرخانیوں کے دل کی آواز ہے اور اس تحصیل کا حق ہے جس سے اسے محروم کیا جا رہا ہے ،پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل اور ملک کو خطیر زرمبادلہ کما کر دینے والی اس دھرتی کا ضلع کا درجہ ملنا حق و انصاف کی آواز ہے ،انتخابی جلسوں میں حکمران جماعت گوجرخان کو ضلع بنانے کا وعدہ کرنے کے بعد اسے یکسر فراموش کر بیٹھی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں مری کو ضلع کا درجہ دیکر سراسر نا انصافی اور امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پائندہ باد فورم متحدہ عرب امارات کے چیئرمین راجہ عبدالغفور المعروف لالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان کو آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ضلع کا درجہ ملنا چاہئے جبکہ معدنی دولت سے مالا مال یہ دھرتی ملک کی معدنی ضرورت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ اس کے تناسب میں مری اس قدر اہمیت کا حامل شہر نہیں ہے اسے محض ایک تفریحی مقام کی وجہ سے جانا جاتا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف گوجرخان کے عوام سے کیا گیا وعدہ یاد کریں اور اسے پوار کرکے عوام کی نظروں میں سرخرو ہو جائیں

پریشر ہارن کے بے جا استعمال سے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا

دولتالہ(نامہ نگار)پریشر ہارن کے بے جا استعمال سے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا،چھوٹی بڑی گاڑیوں میں نصب پریشر ہارن کے بڑھتے ہوئے رحجان نے مین روڈ دولتالہ کے دوکانداروں کا جینا حرام کردیا،شور کے باعث قوت سماعت شدید متاثر،ٹریفک وارڈن شہری علاقے میں پریشر ہارن کے استعمال پر قابو پا کر لوگوں کو مشکلات سے نجات دلائیں،تفصیلات کے مطابق مین روڈ دولتالہ کے دوکانداروں ،رہائشیوں،اداروں میں کام کرنے والے لوگوں سمیت دیگر کئی ایک تاجران نے بتایا کہ مین روڈ دولتالہ پر چلنے والی گاڑیوں میں پریشر ہارن کے بے جا استعمال کا رحجان انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے چھوٹی بڑی گاڑیوں کی اکثریت پریشر ہارن کا استعمال معمولات کے طور پر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہر وقت کان پھاڑ دینے والا شور برپا رہتا ہے اور مین روڈ کے تاجران سمیت عوام الناس کو اس سے شدید کوفت کا سامنا رہتا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ روزانہ برپا رہنے والے اس ہنگامہ خیز شور کے باعث کئی ایک دوکانداروں کی قوت سماعت شدید متاثر ہو چکی ہے ،تاجر برادری اور عوامی سماجی حلقوں نے ٹریفک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پریشر ہارن کے بے جا استعمال کے تدارک کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں اورعوام کو اس تکلیف دہ عمل سے نجات دلائی جائے

آہدی آئل فیلڈ کی انتظامیہ رائلٹی ہضم کررہی ہے،قاضی ظفر علی 

دولتالہ(نامہ نگار )پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ آہدی آئل فیلڈ کی انتظامیہ رائلٹی ہضم کرنے کے لیے من پسند مقامی عوامی نمائندوں کا سہارا لی رہی ہے علاقہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے بلا تفریق رائلٹی کے استعمال کے بجائے چند مقامی سیاستدانوں کو مختار عام بنایا جا رہا ہے کو کسی صورت قابل قبول نہیں پی پی ایل آئل فیلڈ جس یونین کونسل میں واقع ہے وہاں کے بلدیاتی نمائندگان کو ترجیح دینے کے بجائے گردونواح کے حکومتی حمایت یافتہ بلدیاتی نمائندوں کو ترجیح دینا سر ا سر نا انصافی ہے کمپنی کے ایسے اقدامات سے علاقہ بھر میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قاضی ظفر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی پی ایل کمپنی قومی ادارہ ہے اور ادارے کے قوانین کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ کو چاہیے کہ علاقہ میں بلا تفریق رائلٹی کے استعمال سے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبہ جات میں اپنا کردار ادا کرئے اور میرٹ پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدمات اٹھائے

دولتالہ۔ جنگلی پرندوں اور جانوروں کی نسل کشی کا سلسلہ تیزی سے جاری

دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ اور گردونواح میں جنگلی پرندوں اور جانوروں کی نسل کشی کا سلسلہ تیزی سے جاری محکمہ وائلڈ لائف نوٹس لیے تفصیلات کے مطابق دولتالہ سمیت گردنواح میں پرندوں کے شکاری غیر قانونی طور پر فاختہ ،ترجل،بٹیر،تیتر،خرگوش اور دیگر پرندوں کا شکار بلا روک ٹوک جاری ہے جس سے پرندوں اور جانوروں کی نسل کشی کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے فاختہ اور تیتر کا شکار بذریعہ ہنٹنگ ،تیر اور بٹیر کا جال کے زریعے جب کہ خرگوش کو شکاری کتوں کی مدد سے شکار کیا جاتا ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کبھی کبھار فرضی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے تا ہم مستقل بنیادوں پر غیر قانونی شکار کے خلاف کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی جاتی جس کے باعث شکاری دور دراز سے آکر اس علاقہ میں شکار کا شوق پورا کرتے ہیں اہل علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ دولتالہ اور گردنواح میں غیر قانونی شکار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

error: