گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: January 1st, 2018

آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں کرپشن ،لوٹ مار ،صارفین رل گے


دولتالہ(نامہ نگار ) آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں کرپشن ،لوٹ مار ،صارفین کو محکمہ کے اہلکاروں کی جانب سے مقدمات کے اندراج کی دھمکیاں ،رشوت خوری ،جعل سازیوں کے خلاف عوامی نمائندگان حرکت میں آ گئے گزشتہ روز متعدد یونین کونسلوں کے چیئرمین /وائس چیئرمین اور سول سوسائٹیز کے ایک ودفد نے ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے ملاقات میں آئیسکو اہکاروں کی کارستانیوں سے انہیں آگاہ کیا زرائع کے مطابق آئندہ چند روز تک آئیسکو آفس دولتالہ کے باہر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیے جانے کی توقع ہے جس میں آئیسکو دولتالہ کے افسران اور سٹاف کی کارستانیوں کے شکار متاثرین بھی موجود ہوں گے جب کہ آئیسکو دولتالہ میں کئی عشروں سے تعینات ملازمین کے تبادلے کا بھی مطالبہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا

پولیس تھانہ جاتلی کے خلاف پی ٹی آئی کا مظاہرہ کا اعلان

دولتالہ(نامہ نگار ) تھانہ جاتلی میں جاری رشوت ستانی ،اور عوام کے ساتھ ناروا سلوک پر پاکستان تحریک انصاف ایکشن میں آ گئی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نے تھانہ جاتلی میں تعینات شبیر نامی سب انسپکٹر کے خلاف آج دن 11بجے پریس کانفرنس اور کل مظاہرے کا اعلان کر دیا زرائع کے مطابق شبیر نامی سب انسپکٹر شریف شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے جب کہ جرائم پیشہ افراد کے لیے اس کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ تمام ثبوتوں اور متاثرہ لوگوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جائے گی تا ہم اگر محکمہ کی جانب سے کرپٹ افسر کو تبدیل نہ کیا گیا تو تھانہ جاتلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے حکمت عملی طے کر لی ہے زرائع کے مطابق پی پی 4کی تمام یونین کونسلوں میں تحریک انصاف کی قیادت مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

دولتالہ،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تا لودے چوک سکھو روڈ ،اور ناٹہ روڈ کی تعمیر نو کیلئے جلد کام کا آغاز 


دولتالہ(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تا لودے چوک سکھو روڈ ،اور ناٹہ روڈ کی تعمیر نو کیلئے جلد کام کا آغاز ہو جائے گا ،چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی خصوصی معاونت سے منصوبے کی منظوری حاصل کی ،ناٹہ روڈ کی تعمیر کے لئے 150لاکھ روپے جبکہ بوائز کالج تا لودے چوک سڑک کی تعمیر کیلئے 200لاکھ روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے ،چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس کا کہنا ہے کہ بہت جلد عملی کام کا آغاز ہو جائے گا جس سے نہ صرف اندرون شہر ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہو گی جبکہ طلباء و طالبات کے سفری مسائل میں کمی واقع ہو گی ،ان کا کہنا تھا کہ دولتالہ میں لاتعداد مسائل ہیں جن کے حل کی ضرورت ہے اپنی بھر پور کوششوں سے عوامی مسائل میں کمی لانے کیلئے کوشاں ہیں

مسلم لیگ ن کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی


دولتالہ(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کا کہنا ہے کہ سازشی اپنے مقاصد میں سرا سر ناکام ہوں گے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،مسلم لیگ ن کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جس مسلم لیگ ن میاں وناز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف کامیابی ھاصل کی ،ملکی معیشت کا سنبھال کر تقویت دی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے عوام میں مسلم لیگ کی حمایت پہلے سے بھی زیادہ ہوئی ہے آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن پہلے سے بھی زیادہ مینڈیٹ ھاصل کرکے حکومت بنائے گی اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے نامزد کردہ وزیر اعظم ہی حکومت کی قیادت کرے گا ،ان کا کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں تعمیر وترقی کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے تعمیر و ترقی کے لا تعداد منصوبہ جات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ لا تعداد منصوبہ جات جاری و ساری ہیں

کرپٹ اور نااہل قیادت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے،چوہدری محمدعظیم،چوہدری ساجد محمود


سکھو (نمائندہ خصوصی) کرپٹ اور نااہل قیادت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کی ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں چوہدری محمدعظیم اور چوہدری ساجد محمود نے یونین کونسل سکھو میں منعقدہ ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں لڑائی جھگڑوں کو فروغ دینے اور زاتی کاروبار کو چمکانے والے نااہل حکمرانوں کی چالیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عوام کرپٹ لوگوں کے چنگل سے آزادی چاہتے ہیں، یونین کونسل سکھو کے دیہاتوں میں گیس فراہمی کے جھوٹے وعدے کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں، ان کی نااہلی اور کرپشن سے دلبرداشتہ ہوکر یوسی سکھو اور اہلیان موہری وارڈ نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے، عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اب کبھی کاروباری حکمرانوں کو خود پر مسلط نہیں کریں گے، چوہدری محمدعظیم اور چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں عوام کو الکشن 2018 میں کرپٹ مافیاء4 سے نجات دلا کر دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں انشاء4 اللہ پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی

پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی پٹرول اور اسلحہ برا مد کر لیا 


گو جر خان ( نامہ نگار)گو جر خان پو لیس نے مختلیف کاروائیوں کے دو ران تین افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی پٹرول اور اسلحہ برا مد کر لیا ۔ ایس ایچ او اشتیاق چیمہ نے تفصیلات سے آ گا ہ کرتے ہو ئے بتا یا کہ منجو ٹھہ چو ک سے غیر قانونی پٹرول سیجنسی چلا نے والے رفاقت حسین کو گرفتار کیا گیا ۔کھا ریاں کے رہا ئشی افضال احمد سے 32بور پستول اور محلہ را جگان کے کامران علی سے 32بور پستول اور روند برا مد کئے گئے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں حوا لات میں بند کر دیا گیا ہے ۔

سعودیہ میں جو دیگ پکا نے کی جو کو شش بے نتیجہ پریکٹس ہو گی،جہانگیر بھٹی 


گو جر خان ( نامہ نگار)پی ٹی آئی کے را ہنما، سابق ناظم اورضلع راولپنڈی کے سابق نا ئب صدرجہانگیر بھٹی نے کہا ہے کہ سعودیہ میں جو دیگ پکا نے کی جو کو شش کی جا رہی ہے وہ ایک بے نتیجہ پریکٹس ہو گی این آر او ایک ہی با رہوا تھا اور اسکا بھی جو حشر ہوا سب کے سامنے ہے ان خیا لات کا اظہار یو نین کو نسل قاضیاں میں پا رٹی کا رکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران جان بو جھ کر این آ ر او کا تا ثر دیکر اپنی رہی سہی ساکھ بھی بچا نے کی کو ششوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خود اپنے ملک میں شہزادوں کو کرپشن کے الزام میں پکڑنے والے حکمران پاکستان میں کر پشن کر نے والوں کو تحفظ دلا نے کی کو ششیں کریں۔ جہانگیر بھٹی نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلیوں کی بدو لت سیاسی اور معا شی حا لات آئے روز بد سے بد تر ہو تے جا رہے ہیں جنہیں اب عمران خان جیسا شفاف لیڈر ہی سنبھا ل سکتا ہے ۔پی ٹی آئی ہی واحد ملک گیر جما عت ہے جسے چا روں صو بوں میں یکساں حمایت حاصل ہے

پریس کلب دولتالہ کے الیکشن مکمل ،راجہ حاجی احمد بلا مقابلہ صدر،راجہ آفتاب دھمیال جنرل سیکرٹری منتخب


دولتالہ(نامہ نگار) سوار محمد حسین شہید(نشان حیدر) پریس کلب دولتالہ کے سالانہ انتخابات برائے سال2018ء پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ،راجہ حاجی احمد بلا مقابلہ صدر،راجہ آفتاب دھمیال جنرل سیکرٹری منتخب ،انتخابات کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں دن بھر سیاسی سماجی شخصیات کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہا،پولنگ سٹیشن پرگوجرخان یونین آف جرنلسٹس کے صدر احمد نواز کھوکھر، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی ،صدر مسلم لیگ ن گوجرخان راجہ حمید ایڈووکیٹ،صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان چوہدری محمد عظیم ،تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ساجد محمود ،راجہ ہارون کیانی ،مرزا نعیم ، ،چیئر مین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز ،چیئر مین یو سی دولتالہ سید قلب عباس ،چیئرمین یو سی نڑالی شیخ طاہر اشفاق ،چیئر مین یو سی راماں مرزا عنایت اللہ ،وائس چیئرمین یو سی کرنب الیاس حاجی ظفر محمود ،وائس چیئرمین یو سی موہڑہ نوری راجہ کاشف جنجوعہ ،وائس چیئر مین یو سی جھونگل چوہدری محمد اسحق،صدر ٹرانسپورٹ یونین سید نذیر حسین شاہ ،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی شمشاد کمبوہ ،جنرل سیکرٹری شیخ یامین ،تاجر رہنما حاجی راجہ لیاقت علی ،راجہ ناصر محمود ،چوہدری سرفراز جہانگیر ،سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ ،سیاسی و سماجی شخصیت سید ذکر حسین شاہ ،پرنسپل بوائز ڈگری کالج پروفیسر حمید اصغر ،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ نذیر احمد صراف،ماہر تعلیم طاہر نسیم مغل ،محمد یوسف ،قاضی خرم شہزاد،سابق نائب ناظم حاجی جان محمد ،توصیف مبارک سمیت ہر مکتبہ فکر کے سیاسی سماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ،معروف سماجی رہنما سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ نے الیکشن کمشنر کے فرائض سر انجام دیئے ،سال2018ء کے منتخب ہونے والے دیگر عہدیداران میں سر پرست اعلیٰ سید منور نقوی ،چیف ایگزیکٹو نوید افسر راجہ ،چیئرمین قاسم علی قاسم شامل ہیں جبکہ محمد اشفاق انجم کو الیکٹرانک میڈیا دولتالہ کا صدر اور رانا ابرار صدف کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ،پولنگ سٹیشن پر آمد کے دوران سیاسی سماجی عمائدین نے پریس کلب دولتالہ کی طویل خدمات اور سالانہ انتخابات کے شفاف عمل کو سراہتے ہوئے داد تحسین پیش کی

راجہ نعیم نواز نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی


دولتالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما و کوارڈی نیٹر ایم پی اے پی پی4راجہ نعیم نواز نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران انہوں نے ملکی سلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی ،وہ اپنے احباب کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے ان دنوں سعودی عرب میں مقیم ہیں ،انہو ں نے مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پریس کلب دولتالہ کے سالانہ انتخابات برائے سال2018ء میں نو منتخب صدر راجہ حاجی احمد ،جنرل سیکرٹری راجہ آفتاب دھمیال اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف سینئر صحافی سید منور نقوی اور ان کی ٹیم شبانہ روز اپنے صحافتی اور فلاحی اقدامات میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنے قلم سے علاقائی مسائل کو حل کرانے میں کردار ادا کر رہے ہیں

یونین کونسل سکھو حکمران پارٹی مشکلات کا شکار 


سکھو (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل سکھو حکمران پارٹی مشکلات کا شکار اہلیان موہری وارڈ نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا، ورکرکنونشن بہت بڑے سیاسی جلسے کی شکل اختیار کرگیا، معروف پوٹھواری شاعر خان الیاس خان نے کنونشن کی رونق دوبالا کر دی، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سکھو کی وارڈ موہری نے گزشتہ روز پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، موہری وارڈ کے صدر رضوان ہاشمی کے گھر منعقد ہونے والے ورکرکنونشن میں اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد مین شرکت کی، رہنماء4 پی ٹی آئی سکھو ایڈوکیٹ محمدارسلان قریشی اور چوہدری عامر عباس ایک بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کنونشن میں شامل ہوئے تو ورکرکنونشن نے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرلی، اس موقع پر رہنماء4 چوہدری محمدعظیم، چوہدری ساجد محمود، چوہدری شیراز صابر، ایڈوکیٹ محمدارسلان قریشی، رضوان ہاشمی اور مرتضے بٹ نے ورکرکنونشن سے خطاب کیا، ورکر کنونشن میں خطہ پوٹھوار کے معروف شاعر خان الیاس خان نے ولولہ انگیز شاعری سے ورکرکنونشن کو چار چاند لگا دیئے، اہلیان علاقہ نے معروف شاعر کی شاعری کی خوب داد دی، اس موقع پر اہلیان موہری اور موہڑہ مانجیاں کی سماجی شخصیت بابو مصطفے نے ن لیگ کو خیرآباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، معززین علاقہ نے اہلیان موہری وارڈ کے کامیاب کنونشن پر رضوان ہاشمی،منیب قریشی، شجاعت قریشی اور مرتضے بٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

طاقت ہمارے دلوں سے میاں محمد نوازشریف کی محبت کو نہیں نکال سکتی، راجہ شوکت عزیز بھٹی


ڈھڈیال ( نا مہ نگار)یونین کونسل ڈھڈیال اور پادشاہان میں رابطہ مہم کے انچارج راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف سازشوں کا ایک انبار ہے اور ہماری لیڈرشپ بھی انہی سازشوں کا شکا رہوئی لیکن ہم مایوس نہیں۔ مسلم لیگ ن کے حامی دل وجان سے اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں اور مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر یہ ثابت کریں گے کہ کوئی طاقت ہمارے دلوں سے میاں محمد نوازشریف کی محبت کو نہیں نکال سکتی۔ وہ پادشاہان میں مسلم لیگ ن کے ایک جلسہ عام سے خطا ب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی20کا رزلٹ مسلم لیگ ن کے لئے آکسیجن پیداکرے گا۔ راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ عمران خان بے نقاب ہوچکا ہے جو اپنا گھر نہیں چلا سکتا وہ اس ملک کو کیسے چلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چکوال شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے ان شاء اللہ اس معرکے میں جیت حق کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمنی الیکشن میں گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دینا ہوگا۔ دس جنوری کو ہم سب نے مل کر جشن منانا ہے ۔ راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ کل بھی شیر تھا اور آج بھی شیر ہے ۔

دوبڑی برادریوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا


ڈھڈیال ( نا مہ نگار)قصبہ ڈورے میں مسلم لیگ ن بھرپور فارم میں، دوبڑی برادریوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلہ میں ایک کارنر میٹنگ ڈھوک کھرل پر منعقد ہو ئی جس میں کھرل اور منہاس برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر اعلیٰ برائے ایم پی اے ہاؤس یوسی پادشاہان چوہدر ی مسرت اقبال نے کہا کہ قصبہ میں جتنے ترقیاتی کام مسلم لیگ ن کے ادوارمیں ہوئے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ ن کے قائدین نے ہمیشہ ہمیں پذیرائی بخشی اور بے پناہ ترقیاتی فنڈز فراہم کیے۔انہوں نے کہا کہ قصبہ ڈورے یونین کونسل پادشاہان کا واحد قصبہ ہے جہاں سے ہمیشہ مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں بھی اہل دیہہ چوہدری حیدر سلطان کو بھاری لیڈ سے کامیاب کرواکر ریکارڈ قائم کریں گے۔ صفدر کھرل نے اپنی اور منہاس برادری کی طرف سے بھرپو رتعاون کا یقین دلاتے ہوئے چوہدری حید رسلطان کی حمایت کا اعلان کیا ۔

یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ ن کا بھرپور شوآف پارو، مخالفین بری طرح پسپا ہوگئے


ڈھڈیال ( نا مہ نگار)یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ ن کا بھرپور شوآف پارو، مخالفین بری طرح پسپا ہوگئے۔گزشتہ شام گلاب چوک پادشاہان میں سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ اور اظہر گوندل کے زیر اہتمام ایک انتخابی جلسہ منعقد ہوا جس میں حلقہ کے تمام دیہات کے لیگی حامیوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ پادشاہان میں اتنا بڑا اکٹھ کرکے مسلم لیگیوں نے اپنی وفا کا حق ادا کردیا۔ یہ ایک بڑاالیکشن ہے اور پارٹی پر بھاری وقت ہے ہمیں چوہدری حیدر سلطان کو اتنی لیڈ دلانی ہوگی کہ ہم میاں محمد نوازشریف کے سامنے سرخرو ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان نے32سال عوام کی خدمت کی ۔اب ہمارا فرض ہے کہ مسلم لیگ اتنی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکہ چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کی روح خوش ہوجائے۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں انہوں نے جو گل کھلائے ہیں اور عوام کو جو زبان سکھائی ہے وہ سب کو اچھی طرح معلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ختم نبوت پر یقین رکھتی ہے اور اس الیکشن میں اس ایشو کو ایک پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ملک ترقی کی جانب گامزن ہونا شروع ہوتا ہے توہمارے خلاف سازشیں شروع ہوجاتی ہیں عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ملک معاشی طو ر پر مضبوط ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو ہر محاذ پر شکست ہوگی۔ عمران خان مخالف طاقتوں کا صرف ایک مہرہ ہیں۔ پی پی20کے نامزد امیدوار چوہدری حیدرسلطان نے جلسہ عام سے خطاب ہوتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام نے میرے والد کو کبھی مایوس نہیں کیا۔میں پر امید ہوں کہ عوام اسی طرح میرا ساتھ دیں جس طرح انہوں نے میرے والد کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی پرانی مسلم لیگ پر فخر ہے جو1985ء سے2017ء تک ہمارے ساتھ ہمقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر لیگی ورکر حیدر سلطان بن کر ڈور ٹو ڈور جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں ایک نمائندہ کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔ اگر آپ نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا تو ایم پی اے کی حیثیت سے میرا نداز مختلف ہوگا، چوہدری حیدر سلطان نے شاندار استقبال اور بھرپور ریلی پر منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہیں رتہ سے ایک بڑے جلوس میں جلسہ گاہ لایا گیا جہاں انہیں ہا رپہنائے گئے اور گل پاشی کی گئی ۔ جلسہ سے قاضی عمر ایڈووکیٹ ، سابق ناظم قاضی شفیق رانجھااور سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر نے بھی خطا ب کیا۔

موجودہ الیکشن بہت اہمیت کا حامل ہے،چوہدری حیدر سلطان


ڈھڈیال ( نا مہ نگار)چوہدری حیدر سلطان نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن بہت اہمیت کا حامل ہے مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں چوہدری خورشید بیگ بھرپور محنت سے حلقہ پی پی بیس کی الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ چوہدری خورشید بیگ کی محنت رنگ لائے گی اور9 جنوری کو مسلم لیگ(ن) ڈھڈیال اور پورے حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب محلہ چکی میں حاجی دلدار حسین کی اقامت گاہ پر حاجی صوبیدار(ر) عبدالوحید کے زیر اہتمام بھر پور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چےئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے بلدیاتی الیکشن میں مجھ پر اعتماد کیا اسی طرح موجودہ الیکشن میں بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ہمارے قائد سردار غلام عباس نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ۔چوہدری حیدر سلطان نے ضلع کونسل کے الیکشن میں ہم پر احسان کیا اب ہم سب کا فرض ہے کہ 9 جنوری کے الیکشن میں ان کو ڈھڈیال سے بھاری برتری سے کامیاب کر کے ان کے احسانات کا بدلہ چکانا ہے انہوں نے کہا کہ میں آپ کا خادم ہوں ہمیشہ آپ کے درمیان ہوتا ہوں آپ ان فصلی بیٹروں سے بچیں الیکشن کے بعد ان لوگوں نے آپ کونظر نہیں آنا۔پی ٹی آئی والوں نے عوام کو کچھ نہیں دینا انہوں نے کہا کہ9 جنوری کوشیر پر مہر لگا کر چوہدری حیدر سلطان کو ڈھڈیال سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلانی ہے اس موقع پر جنرل کونسلر حاجی ضمیر حسین جعفری نے بھی خطاب کیا۔آخر میں صوبیدار (ر) عبدالوحید نے تمام مہمان گرامی اور چکی محلہ کے عوام کو شکریہ ادا کیا۔

ملک میں تبدیلی لانی ہے تو ان لٹیروں کا احتساب کرنا ہوگا، راجہ طارق افضل


ڈھڈیال ( نا مہ نگار)حلقہ پی پی بیس سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ طارق افضل نے کہا ہے ملک میں تبدیلی لانی ہے تو ان لٹیروں کا احتساب کرنا ہوگا جس طرح آپ نے کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا بھرپو ساتھ دیا تھا اسی طرح حلقہ پی پی بیس کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب محلہ کشمیر کالونی میں راجہ عمران نذیر کی اقامت گاہ پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ برادری اور مرزا برادری کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سردار نذیر ناجی، سیداسد علی شاہ، سیٹھ عدیل احمد، نےئر عباس اعوان ایڈووکیٹ، تنویر علی نقی کے علاوہ دیگر پی ٹی آئی کے ورکر موجود تھے۔

پریس کلب دولتالہ نے مثبت اور معیاری صحافت کو فروغ دیا، احمد نواز کھوکھر


دولتالہ(نامہ نگار) گوجرخان یونین آف جرنلسٹس کے صدر معروف صحافی احمد نواز کھوکھر نے پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی صحافیوں کے سہولیات کا فقدان اور نا مساعد حالات کے باوجود پریس دولتالہ کی ٹیم سید منور نقوی کی قیادت میں جس طرح گزشتہ دو دہائیوں سے مثبت اور معیاری صھافت کو پروان چڑھا رہی ہے اس سے علاقے کے لا تعداد مسائل حل ہو رہے ہیں ،عوام کو داد رسی کیلئے آسان ترین ذریعہ دستیاب ہے ،اان کا کہنا تھا کہ پریس کلب دولتالہ کی یہ روایت رہی ہے کہ ہر سال منتخب ہونے والے عہدیداران نے اپنے فرائض منصبی کو بہتر انداز میں سر انجام دیا امید ہے کہ سال2018ء کیلئے منتخب ہونے والے نو منتخب صدر راجہ حاجی احمد ،جنرل سیکرٹری راجہ آفتاب دھمیال سمیت دیگر تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ خدمت کا یہ عمل جاری و ساری رہے گا

دولتالہ ہسپتال کے خلاف 10جنوری کے دھرنے کیلئے لئحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار) دیہی مرکز صحت دولتالہ کے خلاف عوامی غم و غصہ برقرار مگزشتہ دنوں سوسل سائٹی کا ایک غیر رسمی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر دیہی مرکز صحت دولتالہ میں مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویے کیخلاف اور حکام بالا کی جانب سے بے اعتنائی برتنے پر 10جنوری کے دھرنے کیلئے لئحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا ،اجلاس کے دوران طے پایا کہ دھرنے میں شرکت کیلئے مرکزی انجمن تاجران ،انجمن تحفظ تاجران ،ٹرانسپورٹ یونین سمیت دیگر سماجی تنظیموں کو بھی دعوت دی جائے گی ،شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک دیہی مرکز صحت کے اہلکاروں کا قبلہ درست نہیں کیا جاتا اور اصلاح احوال نہیں کی جاتی تب تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا

error: