گرما گرم خبریں

سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ
الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض
ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا

Archive for: January 2nd, 2018

پولیس تھانہ جاتلی میں رشوت خوری اور کرپشن کا بازار گرم ہے ،چوہدری ساجد محمود


دولتالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ جاتلی میں رشوت خوری اور کرپشن کا بازار گرم مرزا شبیر نامی سب انسپکٹر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے اور زلیل خوار کرنے میں مصروف عمل شرفاء کا گھنٹوں تھانے میں بلا وجہ بٹھا کر مٹھی گرم کرنے پر چھوڑ دیا جاتا ہے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور محفوظ پناہ گاہیں میسر کرنے والے کرپٹ پولیس افسر کے خلاف محکمہ فوری کاروائی کرئے بصورت دیگر ڈی ایس پی آفس گوجرخان کے باہر سخت احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سکہ رائج الوقت کی چمک دھمک نے جاتلی پولیس کی آنکھیں چندھیا دی ہیں مظلوم اور بے کس اافراد کی داد رسی کے بجائے پولیس کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے ظالم کے ظلم کے ستائے ہوئے لوگ جب جاتلی پولیس کے پاس فریاد لیکر جاتے ہیں تو وہاں موجود پولیس افسران انکی داد رسی کے بجائے ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے شروع کر دیتے ہیں پنجاب پولیس کا سلوگن پولیس کا ہے فرض مدد آپکی فرضی تحریر کے سوائے کچھ نہیں رہا ایسے حالات میں جرائم میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے منشیات فروشوں کی کھلی چھٹی دیکر پولیس صرف شرفاء کی پگڑیاں اچھال کر دیہاڑی لگانے میں مصروف ہے انہوں نے کہا مرزا شبیر ایس آئی انتہائی کرپٹ شخص اہے جو گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل عوام کے ساتھ زیادتی اور رشوت ستانی میں ملوث ہے اعلی پولیس حکام مذکورہ پولیس افسر کے خلاف سخت ایکشن لیں بصورت دیگر ڈی ایس پی گوجرخان آفس اور سی پی او راولپنڈی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

گوجرخان ، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث پانچ ماہ کی بچی جان کی بازی ہار گئی


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث پانچ ماہ کی بچی جان کی بازی ہار گئی، لواحقین کا شدید احتجاج،اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ایچ او گوجرخان، ایم ایس کی انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ، تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ کی معصوم بچی زارا کے ماموں معین سکنہ دیرہ مسلم نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ معصوم بچی زارا کو دن 12بجے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا ، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عامر کو چیک کرایا گیا جس نے بچی کو ایڈمٹ نہ کیا اور نہ ہی مناسب علاج کیا ، مناسب علاج نہ ہونے اور مبینہ غفلت کے باعث 2:30بجے دن بچی جان کی بازی ہار گئی، جس پر لواحقین نے شدید احتجاج شروع کر دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ایچ او اور ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نوید ملک موقع پر پہنچ گئے ، جنہوں نے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی اور انکوائری عمل میں لانے کا اعلان کیا جس پر لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا۔

گوجرخان،ڈی ایس پی روڈ ، سروس روڈ پر بدترین ٹریفک جام ، وارڈ ن غائب 


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) شہر کے پوش اور مصروف ترین علاقے ہاؤسنگ سکیم میں واقع گرلز ڈگری کالج، گرلز ہائی سکول کو جانے والی واحد سڑک ڈی ایس پی دفتر روڈ پر چھٹی کے اوقات میں بدترین ٹریفک جام رہتاہے،جس کے باعث شہریوں ، رہائشیوں، سکول و کالج کی طالبات اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہتاہے، وارڈن اہلکاروں کے غائب ہونے کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے،شہر کے پوش علاقے میں گرلز کالج، گرلز ہائی سکول، پرائیویٹ سکولز ، نجی کلینک واقع ہیں، مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا رہتاہے، عوام نے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔

ناتجربہ کار ڈاکٹرز کی بھرمار ۔ منتھلیاں وصولی اور خاموشی 

گوجرخان(تحصیل رپورٹر) چراغ تلے اندھیرا، عطائیت ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت، اگر اب کوئی بھی موت واقع ہوئی تو اس کے ذمہ دار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈرگ انسپکٹر ہوں گے، گورنمنٹ ہسپتالوں کے ملازمین ، ڈسپنسر، ایل ایچ وی، ایل ایچ ڈبلیو ، نائب قاصد اور چوکیدار تک اپنے گھروں میں ڈاکٹر بنے بیٹھے ہیں، عوام کا شدید ردعمل ، تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر اور مختلف دیہاتوں کی عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و ڈرگ انسپکٹر عطائیت کا خاتمہ اپنے گھر سے شروع کریں ، منتھلیاں اور بھتہ وصول کرکے جن کو کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے وہ لوگوں میں موت اور بیماریاں بانٹ رہے ہیں، گوجرخان شہر اور گردونواح میں جعلی ڈاکٹرز، ڈینٹل کلینک ، ہومیوپیتھک کلینک کے نام پر ایلوپیتھی کی دوائیاں اور انجکشن لگانے والوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے، ہیلتھ آفیسر اور ڈرگ انسپکٹر لوگوں سے ماہانہ وصول کرکے ان کو پوچھتے ہی نہیں ، میڈیکل سٹور پر کام کرنے والے بھی گھروں میں اپنے کلینک کھولے بیٹھے ہیں ، اگر آئندہ کوئی بھی موت واقع ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری ہیلتھ آفیسر اور ڈرگ انسپکٹر پرعائد ہوگی۔

دو موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم ۔ تین افراد زخمی 


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) گذشتہ شام دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔سوئیں چیمیاں کے نواحی موضع منگلورہ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ماسٹر خالد محمود سکنہ ڈہوک دل محمد، باسط اور تیمور سکنہ ساگری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا جہاں سے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد باسط اور خالد محمود کو انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر احتشام کے مطابق دونوں کو سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

یونین کونسل منگھوٹ کی وارڈ رنجالی بنیادی سہولیات سے محروم


سکھو (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل منگھوٹ کی وارڈ رنجالی بنیادی سہولیات سے محروم، عوامی نمائندے موضع رنجالی سے کیے گئے وعدے پورے کریں، ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر یوسی منگھوٹ راجہ منظور نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ رنجالی کی عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور ہوچکی ہے جس میں ارسینک کی وافرمقدار موجود ہے جو کہ ایچ سی وی اور دیگر بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، جنرل کونسلر راجہ منظور نے کہا کہ اہلیان رنجالی سے گیس فراہمی کے وعدے کیے گئے تھے جوکہ تاحال پورے نہ کیے جاسکے، انہوں نے کہا رنجالی وارڈ کے مسائل حل کرنا منتخب عوامی نمائندوں کی زمہ داری ہے، گیس اہلیان رنجالی کا بنیادی حق ہے جس کا وعدہ ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کیا تھا لیکن یہ وعدہ بھی تاحال سیاسی وعدوں کی طرح ابھی تک وفا نہ ہوسکا، راجہ منظور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو یوسی منگھوٹ میں سب سے زیادہ مینڈیٹ رنجالی وارڈ سے ملا جو کہ سو فیصد تھا اور پی پی فور میں مسلم لیگ کو ریکارڈ کامیابی رنجالی وارڈ سے دی گئی جس کا سہرا میرے سر جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود ایلیان رنجالی کے ساتھ گزشتہ پانچ سال سے سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے،موضع رنجالی کو سہولیات فراہم کرنا اراکین اسمبلی اور منتخب عوامی نمائندوں کی زمہ داری ہے، اہلیان رنجالی بھی ملکی وسائل پر اسی طرح حق رکھتے ہیں جس طرح دیگر وارڈ کے عوام رکھتے ہیں، راجہ منظور نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلی و منتخب مقامی قیادت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ موضع رنجالی کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور پانی کا مسلہ حل کیا جائے تاکہ عوام آلودہ پانی کے مضر نقصانات سے محفوظ رہ سکیں۔

دی گروتھ سکول سائینٹفک سکول سسٹم سکھو میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

سکھو (نمائندہ خصوصی) دی گروتھ سکول سائینٹفک سکول سسٹم سکھو میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد، پی ٹی آئی رہنماوں سمیت سماجی شخصیات کی کثیر تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق دی گروتھ سائینٹفک سکول سسٹم میں گزشتہ روز تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں رہنماء4 پی ٹی آئی حلقہ این اے 51 چوہدری محمدعظیم، رہنماء4 حلقہ پی پی فور راجہ ہارون کیانی، چوہدری ساجد محمود، ایڈوکیٹ محمدارسلان قریشی، ماسٹر راجہ منظور حسین سابق پرنسپل ایف جی ہائی سکول روات، ماسٹر لیاقت حسین سابق پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکھو، عرفان عارف منیجر پی ایم سی نے تعلیم کے موضوع پر سیرحاصل خطابات کیے، مقررین نے ٹیچرز میں اسناد تقسیم کیں اور مبارکباد پیش کی، مقررین نے پرنسپل دی گروتھ سائینٹفک سکول سسٹم راجہ ندیم واجد کی کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا،تقریب میں ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھوکے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

تعلیم کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے، راجہ ہارون کیانی


سکھو( نمائندہ خصوصی) تعلیم کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے، اقتدار میں آکر تعلیم کے میدان میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے، ان خیالات کا اظہار رہنماء4 پی ٹی آئی حلقہ پی پی فور و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے گزشتہ روز دی گروتھ سکول سکھو کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا تعلیم انسانیت کی معراج ہے، تعلیم کے بغیر معاشرے کی تکمیل ناممکن ہے، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ اقتدار میں آکر تعلیم کے میدان میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے، تقریب تقسیم اسناد سے رہنماء4 پی ٹی آئی چوہدری محمدعظیم، چوہدری ساجد محمود، ماسٹر راجہ منظور حسین، ماسٹرلیاقت حسین نے خطاب کیا، اس موقع پر پوزیشن لینے والی طلبات کو اسناد سے نوازا گیا۔

سید شیر حسین شاہ رضائے الہی سے وفات پا گئے

مندرہ ( نامہ نگار )سید شجر عباس پی آر او ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ،سید شبر عباس انسپکٹر موٹر وے پولیس ،سید شجر عباس UK ،سید غلام عباس کے والد ممبر پنجاب کونسل سید غالب حسین شاہ ،وائس چےئرمین یوسی مندرہ سید عنصر عباس ،سید ذاکر حسین شاہ کے ماموں اور سید شفاعت حسین شاہ UKکے بہنوئی پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل ساہنگ کے صدر سید شیر حسین شاہ رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ آج بروز بدھ انکے آبائی گاؤں ڈیرہ سیداں میں شام 3بجے ادا کی جائے گی

محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس کے اہلکاروں نے مندرہ ٹال پلازہ پر ڈیرے ڈال لئے


مندرہ ( نامہ نگار )محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس کے اہلکاروں نے مندرہ ٹال پلازہ پر صبح سویرے سے رات گئے تک ڈیرے ڈال کر اندھیر نگری مچا دی غلام علی نامی انسپکٹر آپے سے باہر مٹھی گرم نہ ہونے پر ٹرانسپوٹرز کے ساتھ بد تمیزی اور توہین آمیز رویہ وطیرہ بن گیا تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسا ئز اینڈ نا ر کو ٹیکس کے عملے میں غلام علی نامی انسپکٹر شیر پنجاب بن کر گاڑیوں کو روکتا ہے اور کسی کی با ت سنے کے بجا ئے گا ڑ یو ں کی چیکنگ کی آڑمیں مٹھی گرم نہ ہونے پر سیخ پا ہو کر شرفاء کی پگڑی پاؤں تلے روندتے ہوئے اسکے سا تھ بدتمز ی اور ہتک آمیز رویہ معمول بنا لیا ہے اور جب بھی کوئی شریف آدمی اپنے کا غذات اور تعارف کراتا ہے تو اسے خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسکی سر عام بے عزتی کی جاتی ہے اور دھوم دھڑلے سے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس کے اعلیٰ احکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

معروف صحافی اور شاعر ازرم خیام کی سالگرہ منائی گئی


گوجرخان (نامہ نگار)معروف صحافی اور شاعر ازرم خیام کی سالگرہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر ہوئی جو اجتماع کی شکل اختیار کر گئی ، جس میں چیف ایگزیکٹو پوٹھوہار پریس کلب سینئر صحافی احمد نواز کھوکھر، معروف سماجی شخصیت چوہدری ذوالفقار رئیس آف جنڈ گجراں ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر احمد بھٹی، پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے ممبر ایگزیکٹو کونسل راجہ اختر، چوہدری ضیافت حسین رہنماء مسلم لیگ ن ، سمیت راجہ ساجد ، چوہدری جمال، راجہ ہارون، عبدالستار نیازی، قاضی تنویر، راجہ توصیف ، راجہ جبار، عدنان بھٹی ، راجہ عمران، راجہ نقاش، جیلانی قریشی، راجہ مجتبیٰ، راجہ کاشی، عمر شہزاد، راجہ شاہ زیب اخترکے علاوہ دوست احباب شریک ہوئے ، اس موقع پر ازرم خیام نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب میرے لئے بہت یاد گار رہے گی ، میں اس موقع پراپنے محسن سید آل عمران کی کمی کو بہت شدت سے محسوس کر رہا ہوں۔

error: