گرما گرم خبریں

سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم

Archive for: January 3rd, 2018

آٹھویں جماعت کی طالبہ اپنے بھائی کے ہاتھوں اچانک پسٹل سے گولی چل جانے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔

ڈھڈیال( نامہ نگار)چک عمرا میں آٹھویں جماعت کی طالبہ اپنے بھائی کے ہاتھوں اچانک پسٹل سے گولی چل جانے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ انیس اکبر جو پولیس ملازم ہے نے ڈیوٹی کے بعد گھر پہنچ کراپنا پسٹل سرہانے کے نیچے رکھا۔ دونوں بہن بھائی موبائل چھپا کر ڈھونڈنے کا کھیل کھیل رہے تھے ۔ اسی دوران 9سالہ فرقان انیس نے موبائل کی تلاش میں سرہانے کے نیچے سے پسٹل اٹھا لیا اوراچانک ٹرائیگر دب جانے کے باعث گولی 13 سالہ سنبل انیس کی گردن میں جالگی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

سید شیر حسین شاہ مرحوم انتہائی ملنسار اور شفیق انسان تھے ،راجہ پرویز اشرف 

مندرہ ( نامہ نگار )سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سید شیر حسین شاہ مرحوم انتہائی ملنسار اور شفیق انسان تھے جنھوں نے اپنے مرحوم بھائی سید نور شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے آپ کو وقف رکھا اور ہمیشہ فلاحی واجتماعی منصوبوں کی تکمیل کے لیے دن رات کوشش کی کبھی زاتی مفاد کی بات نہ کی آج انکے بچھڑنے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شائد صدیوں تک پُر نہ ہو سکے گئی انکی خدمات کو سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی یوسی ساہنگ کے صدر سید شیر شاہ کی نماز جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سید شیر شاہ مرحوم کے نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،سابق ایم پی اے بر گیڈئیر (ر) محمد حسن ،سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی ،پی پی پی مندرہ سٹی کے صدر راجہ جبران ، مرزا عبد الرحمن ، چیرمین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور ، چیرمین یوسی مندرہ راجہ ذوالفقار علی ،چیرمین یوسی کوری دولال مامون الرشید ایڈوکیٹ ، شفقت کیانی ،ملک جاوید اقبال ،پرو فیسر نسیم تقی ،مرزا آصف میر،قادر نواز قادری ، متوقع ڈی ایس پی موٹر وے پولیس آفتاب اسلم ،انسپکٹر ملک ذکی الحسنین ،ملک الطاف قادر ،راول پریس کلب مندرہ کے عہدداران سید مختار کاظمی ،خالد قریشی ،ساجد نقوی ،عبد الواحد میر ،کامران بن ظہور قریشی, موٹر وے پولیس کے افسران ،وکلاء ،کونسلرز ،چیرمین ،سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ جدہ ملک مدثر کریم کی سالگرہ ملک محی الدین ھاوس مین مناہی گی


جدہ (ملک تصور)اج جنرل سیکٹری یوتھ ونگ جدہ ملک مدثر کریم کی سالگرہ ملک محی الدین ھاوس مین مناہی گی جس مین مسلم لیگی سینر راہنماء4 ملک محی الدین ،،،سینر ناہب صدر یوتھ ونگ جدہ فخر عباس ،، ناہب صدر یوتھ ونگ جدہ عاطف علی وٹو ،،،زمان جانی ،،،ملک تصور حسین اور اشپشل حوزیفا شفیق ،،انس شفیق ،،نے شرکت کی کیک کاٹا گیا،اور ان کی صحت اور لمبی زندگی کی دعا کی گی ،،،بعد مین اک پرتکلف سے مہمانون کی خاطر تواضع کی گی سب دوستون نے ملک مدثر کو نیک تمانیون کے ساتھ گفِٹ پیش کیے ملک محی الدین نے اس مقام پر فرمایا ملک مدثر اک ملن ساز اور اک محنتی نوجوان ہے اور خواہ وہ پارٹی کا کام ہو یا زاتی وہ اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہین اس پارٹی کو یوتھ ونگ جدہ نے ارینج کیا

طارق علی تبسم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

جدہ (ملک تصور)ممتاز صحافی اور راول نیوز گوجرانوالہ کے ایڈیٹر طارق علی تبسم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران انہوں نے ملکی سلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی ،وہ اپنے احباب کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے ان دنوں سعودی عرب میں مقیم ہیں ،انہو ں نے مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں عالج معالجے کیلئے لائی گئی بچی کی ہلاکت لواحقین کا ڈاکٹرکیخلاف شدیداحتجاج


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں عالج معالجے کیلئے لائی گئی بچی کی ہلاکت لواحقین کا ڈاکٹرکیخلاف شدیداحتجاج اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنراور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مسلم کے رہائشی وقاص نے اپنی بچی زاراجس کی عمر تقریباً پانچ ماہ ہے کو ہسپتال لایا توڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر نے علاج معالجے پر توجہ نہ اورایڈمٹ کرنے پر تاخیر کی جس سے بچی فوت ہوگئی اس پرلواحقین نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال عملہ اور ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اطلاع پا کراسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی اور ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ پولیس ملازمین کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر نے معامہ کی انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ایم ایس ڈاکٹر نوید ملک نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ لواحقین کی طرف سے تحریری درخواست وصول ہونے کے بعد انکوائری کر کے جو بھی اس معاملے کا ذمہ دار ہوا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں اس سے قبل بھی زچہ بچہ کی اموات ہسپتال لان اور راہداری میں بچوں کی پیدائش اور متعدد دل دہلا دینے والے واقعات رونماہو چکے ہیں لیکن تمام واقعات انکوائریوں میں دب کر رہ جاتے ہیں اور ذمہ داران کیخلاف آج تک کوئی کارروائی نہ ہو سکی

مسلم لیگ (ن) ہی پاکستانی امنگوں کی حقیقی ترجمان ، راجہ شوکت عزیز بھٹی 


دولتالہ(نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) ہی پاکستانی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت نے ملک کو ایٹمی قوت اور معاشی طاقت بنایا چاغی کے پہاڑو ں کا سینہ چاک کر کے ن لیگ کی قیادت نے ملک کو دفاع کا نا قابل تسخیر بنایا اور سی پیک کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ملکی معیشت کو دوام بخشا موٹر ویز جال ملک بھر میں جال بچھا کر عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی ،میٹرو بس سروس اورنج ٹرین جیسے منصوبے بھی ن لیگ حکومت کا ہی کارنامہ ہے توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری اور پاور پلانٹس کی تنصیب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے ان شاء اللہ جلد ہی پاکستان لوڈ شیڈنگ فری ملک ن جائے گا پاکستانی عوامی میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز کے باسی آج بھی ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں بھی پاکستان کے باشعور عوام غلط فہمیوں اور خوش فہمیوں میں مبتلا دھرنا پارٹی اور سمیت تانگہ پارٹیوں کو دن میں تارے دکھا دیں گے ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرئے گی ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے سیاسی و سماجی شخصیت راجہ مشتاق احمد کی رہائش گاہ ٹانویں میں دیے گئے عشائیہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص کی قیادت میں تحصیل گوجرخان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے حکومت پنجاب سے تعمیر کو ترقی کا رخ دیہی علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے حلقہ پی پی4کی تمام تر یونین کونسلوں میں اسوقت رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور فراہمی گیس کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اس موقع پر وائس چیئرمین یونین کونسل کرنب الیاس حاجی چوہدری ظفر محمود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا دولتالہ راجہ مبین مشتاق،ڈاکٹر زیشان احمد ،چوہدری نوید احمد ،چوہدری شفقت محمود ،کونسلر سہیل اکرام ،سابق امیدوار برائے وائس چیئرمین راجہ اعجاز احمد ،راجہ نثار احمد،غلام مرتضیٰ،راجہ خالد ،عبدالمجید ،زبیر احمد ،راجہ عظیم ،راجہ مسعود احمد اور دیگر بھی موجود تھے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے مزید کہا ہے حلقہ پی پی20میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں چوہدری حیدر سلطان کی الیکشن کمپین بھر پور انداز میں جاری ہے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے مجھے حلقہ پی پی20میں جو زمہ داری سونپی ہے اسے احسن انداز میں نبھانے کے لیے ہر ممکن کاوشیں جاری ہیں ان شاء اللہ9جنوری کا سورج چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا انہوں نے بتایا کہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں میاں حمزہ شہباز شریف جلد چکوال کا دورہ کرگے اور ن لیگ چکوال کی قیادت سے ملاقات کریں گے اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف کو الیکشن مہم کے سلسلے میں مکمل بریفنگ دی جائے گا حکومت ان شاء اللہ اپنی مدت پوری کرئے گی اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے2013کے الیکشن میں پاکستان کے عوام سے جو وعدے کیے تھے پورے ہوں گے

آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ اہلکاروں کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا


دولتالہ(نامہ نگار ) اندھیر نگری چوپٹ راج آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ اہلکاروں کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا صارفین بجلی بے بس جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے باوجود 6,6ماہ سے لوگ میٹر نے انتظار میں 14ہزار دینے والوں کو بغیر ڈیمانڈ نوٹس اور درخواست کے ہی میٹر دی دیا جاتا ہے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لیے آئیسکو ملازمین صارفین کو میٹر میں خود ساختہ خرابی ظاہر کر کے مقدمات کے اندراج کی دھمکیاں دیکر پیسے بٹور رہے ہیں ،لائن لاسز کم کرنے کے لیے غیر ضروری طور پر اڈے کاٹ کر مختلف علاقوں کی بجلی بند کر دی جاتی ہے اور صارفین کی جانب سے شکایات کی صورت میں بجلی خرابی کا بہانہ بنا کر ٹرخا دیا جاتا ہے ،میٹنٹنس کے نام پر پرمٹ حاصل کر کے درختوں کی کٹائی کے بجائے محکمہ اہلکار لمبی تان کر سو جاتے ہیں جس کے باعث ہلکی ہوا چلنے سے فیڈر ٹرپ کر جاتے ہیں اور بعض اوقات کئی کئی دن تک مختلف علاقوں میں اندھیروں کاراج رہتا ہے جب کہ اور بلنگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز عوامی نمائندوں کیایک وفد نے ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے ملاقات کی اور آئیسکو دولتالہ کی کارستانیاں اور صارفین بجلی کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیاوفد نے راجہ شوکت عزیز بھٹی کا بتایا کہ آئیسکو دولتالہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے کئی کئی سالوں سے یہاں تعینات اہلکاروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے شریف کو سادہ لوح صارفین بجلی کو بلیک میل کر کے انہیں خاموش کر دیا جاتا ہے ایسے حالات میں عوامی نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ مسائل حکام بالا تک پہنچائیں تا کہ عوام کو ریلیف مہیا ہو سکے ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے وفد کو یقین دلایا تمام معاملات کو جلد وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس احمد لغاری اور وزیر مملکت عابد شیر علی کے نوٹس میں لایا جائے گا اور کرپٹ عناصر نہ صرف آئیسکو بلکہ کسی بھی سرکاری محکمے میں نا قابل برداشت نہیں عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دی جائے

ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،مفتی محمدحنیف قریشی


سکھو (نمائندہ خصوصی) ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، شْہدا ختم نبوت کے چہلم میں بھرپور شرکت کریں گے، ان خیالات کا اظہار مفتی محمدحنیف قریشی نے گزشتہ روز کاک شریف میں محفل میلادمصطفے? سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے کاز میں ہم سب ایک پلیٹ فارم میں ہیں، مفتی محمدحنیف قریشی نے کہا کہ لیاقت باغ راولپنڈی میں شْہدا ختم نبوت کے چہلم میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے، اور کانفرنس کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے، ہمارے عقیدہ کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے امت مسلمہ کیہیرو ہیں، امت ان شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرئے گی

پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد کی وصولی کا سلسلہ جاری


دولتالہ(نامہ نگار ) پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد کی وصولی کا سلسلہ جاری،سجادہ نشین دربار عالیہ بھنگالی شریف پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی ، سابق وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ ،محمد ناصر راجہ ،صدر تحریک فکر اسلام پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی ،جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد عمران یعقوب ڈھلوں، صدر گوجرخان یونین آف جرنلسٹس احمد نو از کھوکھر ،سینئر صحافی چوہدری فرزند علی ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی شیخ عبدالرزاق ،چوہدری آصف رفیق ایڈوکیٹ ،معروف کمپیئر ٹی وی اینکر سید آل عمران ،مسلم لیگی رہنما چوہدری پرویز اقبال عرف پیجی گجر ،مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز ،معروف صحافی زاہد انور مرزا (برطانیہ ) محمد اسماعیل سرور (ناروے) شیخ ناصر رزاق(برطانیہ ) رکن صوبائی اسمبلی محترمہ تحسین فواد ،سابق وائس چیئرمین دولتالہ سید ذوالفقار عرف ببر شاہ ،سابق امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ابوزر،راجہ صدیق کیانی ایڈوکیٹ ،کرنل (ر) ابوزر راجہ ،بریگیڈئر (ر)عبدالغفور راجہ ،راجہ فاروق کیانی ،حاجی نوید نمبردار ،ایس ایچ او تھانہ جاتلی انسپکٹر ثناء اللہ نیازی ،انچارج چوکی دولتالہ اکرم نیازی ،اور دیگر نے نو منتخب صدر راجہ حاجی احمد ،جنرل سیکرٹری راجہ آفتاب دھمیا ل سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے

error: