گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: January 4th, 2018

گوجرخان میں گیس اور بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ،عوامی سراپا احتجاج


گوجر خان (نامہ نگار) گو جر خان میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی مکمل بندش کے بعد اب بجلی کی بے تحا شا لو ڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے ۔ جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبار بھی برح طرح سے متا ثر ہو رہے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ اب نمازوں کے اوقات میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے فجر ہو یا عشا بجلی بندش معمول بن چکی ہے ۔ اس سلسلے میں جب آئیسکو کے مقامی حکام سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ شیڈول کی لو ڈ شیڈنگ نہیں فورس لو ڈ شیڈنگ ہے جس سے ہما را کوئی تعلق نہیں۔ تا ہم یہ عارضی تعطل ہے حکومت نے لو ڈشیڈنگ ختم کر دی ہے ادھر مقامی تا جر را ہنماؤں غلام قمر اور را جہ غالب نے بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے گو جر خان کے لیے گیس مکمل طور پر بند کر کے ہما رے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں اور مقامی لو گ گو جر خان سے نکلنے والی گیس سے ہی محروم کر دئے گئے ہیں جبکہ ممبران اسمبلی کو ان عوامی مشکلات کا زرا بھر احساس نہیں۔

35سالہ شادی شدہ شخص نے معمولی گھریلو جھگڑے پر خود کشی کر لی


گوجر خان (نامہ نگار) ایک 35سالہ شادی شدہ شخص نے معمولی گھریلو جھگڑے پر خود کشی کر دی ۔ ترکئی جو ڑ کے رہائشی محمد شکیل کا گھر میں معمولی جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گو لیاں کھو لیں اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا یا گیا مگر وہ جا نبر نہ ہو سکا اور چل بسا ۔

ای ڈی او ہیلتھ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرخان میں علاج معالجے کیلئے لائی گئی 


گوجر خان (نامہ نگار) ای ڈی او ہیلتھ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرخان میں علاج معالجے کیلئے لائی گئی بچی کی ہلاکت کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے انہوں نے ڈاکٹر محمد جعفر اور ڈاکٹر ادریس کو انکوائری کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مسلم کے رہائشی وقاص نے اپنی بچی زارا عمر تقریباً پانچ ماہ کو ہسپتال لایا توڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر نے علاج معالجے پر توجہ نہ دی، تاخیر سے بچی فوت ہوگئی اس پرلواحقین نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال عملہ اور ڈاکٹر کیخلاف زبر دست احتجاج کیااطلاع پا کراسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی اور ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ پولیس ملازمین کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے ایم ایس ڈاکٹر نوید ملک نے پہلے ہی انکوائری کی یقین دہا نی کرائی تھی قبل ازیں بھی تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں اس سے قبل بھی زچہ بچہ کی اموات ہسپتال لان اور راہداری میں بچوں کی پیدائش اور متعدد دل دہلا دینے والے واقعات رونماہو چکے ہیں لیکن تمام واقعات انکوائریوں میں دب کر رہ جاتے ہیں اور ذمہ داران کیخلاف آج تک کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نا اہل ہو کر سیاست سے آ ؤٹ ہو چکے ،چو ہدری محمد عظیم


گوجر خان (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف تحصیل گو جر خان کے صدر اور سابق تحصیل نا ظم چو ہدری محمد عظیم،چو ہدری جا وید کو ثر اور امیر افضل قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نا اہل ہو کر سیاست سے آ ؤٹ ہو چکے وہ عمران خان پر تنقید کر کے اپنے ہو نے کا احساس دلا رہے ہیں اور ذاتی مفاد کی خا طر ملک کے ہر ادارے کو تباہ کرنے کے در پے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک عشائیہ کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جو سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد سلیم نے اپنے دو ستوں کے اعزاز میں دیا تھا ۔ اس مو قع پر سابق کونسلر خواجہ محمد نذیر، بار کے سابق صدر مرزا خو رشید اختر،سابق جنرل سیکر ٹری احمد ادریس مرزا،شوکت میر،ڈاکٹر مرزا یعقوب،ڈاکٹر ادریس،احمد نواز کھو کھر، شہزا دہ خان،عبد الغفور کیانی،طاہر سعید بلو،راجہ سا جد یو سف ساجی، ملک جا وید اقبال،خواجہ قیصر فاروق، خواجہ خرم فاروق،قاضی اعجاز،ٹھیکیدار بنا رس،آصف میر اور مبین افضل قریشی بھی مو جود تھے۔پی ٹی آئی کے را ہنماؤں نے کہا کہ اگر عمران خان میدان میں نہ ٹھہرتے تو ملک تبا ہی کے دہا نے پر پہنچ چکا ہو تا اور ہر طرف کرپشن کا دور دو رہ ہو تا ۔ انہوں نے کہا کہ اب تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اگلے عام انتخا بات کے بعد اسکا عمل مکمل ہو جا ئے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکا لیں گے۔

ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریب عوام کے ہیرو تھے ، چوہدری فخر زمان 


گوجر خان (نامہ نگار) ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریب عوام کے ہیرو تھے جنہوں نے ملک کے عوام کا سر بلند رکھنے کے لیے پھا نسی کے پھندے کو بخو شی چوم کر ایک نئی تا ریخ رقم کی ان خیا لات کا اظہار پی پی پی کے مر کزی را ہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم چوہدری فخر زمان نے گو جر خان میں ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر سٹی کو نسلر راجہ افتخار وزیر اور عبد الرحمان مرزا نے بھی کظاب کیا ۔چوہدری فخر زمان نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو عالم اسلام کے اتحاد کے داعی تھے جنہوں نے پہلی اور آ خری بار مسلم قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا وہ پاکستان میں آئین کے خالق تھے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدما ت کورہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،وہ، غربت جہالت نا انصافی کے خاتمے کے لئے انہوں نے اپنی جدو جہد کی راجہ افتخار وزیر نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء اور عالم اسلام کے اتحاد اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے جرم میں عالمی سازشوں کا شکار ہو کر انہوں نے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی ان کے مشن کے تکمیل کے لئے ان کی بیٹی نے جام شہادت نوش کیا اس نوقع پر پی پی پی کے کا رکنوں نے عہد کیا کہ وہ بھٹوکے مشن کی تکمیل کے لئے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ختم نبوت کی حفاظت کے لئے میدان میں آئے ہیں،چوہدری ناصر عباس منہاس ایڈووکیٹ


ڈھڈیال(نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسولﷺ کے نامزد ا میدوار حلقہ پی پی20 چوہدری ناصر عباس منہاس ایڈووکیٹ نے کہا ہے ختم نبوت کی حفاظت کے لئے میدان میں آئے ہیں حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں نظام مصطفی کے علاوہ کو ئی نظام قبول نہیں کرینگے ہم پر الزام لگانے والے سن لیں ہم دین کا نام استعمال کر کے ووٹ نہیں لے رہے بلکہ دین کو بچانے کے لئے سیاست کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شب محلہ چکی میں ملک عاصم کی اقامت گاہ پر ایک بھر پور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد یوسف رضوی، قاضی محمد طاہر، مفتی ساقی، ملک برادری کے علاوہ کثیر تعداد میں لبیک یا رسولﷺ کے ورکر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصارا کے ایجنڈے کے مطابق حکمران پاکستان کو لبرل بنانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جسے(ن) والے سیاست کہتے ہیں اسے تو ہم غنڈہ گردی بدمعا شی اور کرپشن کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی انہیں کسی صورت ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ9 جنوری کو تحریک یا رسولﷺ کو ووٹ دے کر عاشقان رسول ﷺ ہونے کا ثبوت دیں۔ ا س موقع پر سید لقمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے ایمان پر حملے ہونے لگے تو پھر خاموش رہنا مشکل ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ اب ووٹ تحریک لبیک کو دے کر اس کا عملی ثبوت دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مومن کبھی بھی اپنے رسولﷺ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ا ب آپ کے ایمان کا امتحان ہے ووٹ دینا ہے تو صرف نبیﷺ کے نام کا ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں جنہوں نے دین کی حفاظت کی یا جنہوں نے اس میں ترمیم کی ایک راستہ چننا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ9 جنوری کو اس تحریک کا ساتھ دیں اور ان لٹیروں کا احتساب کریں۔ مولانا اسلم چشتی نے کہا کہ ختم نبوت پر جان بھی قربان ہے انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کو بھی ووٹ نہیں دینا چا ہئے صرف اسے جو ختم نبوت کا تحفظ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو لوٹا عوام خاموش رہے لیکن جب ختم نبوت جیسے نازک مسئلہ پر ڈاکہ ڈالا تو کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ لبیک یا رسولﷺ کے امیدار کی کامیابی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اس موقع پر ملک عاصم نے ملک برادری اور تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

error: