گرما گرم خبریں

گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک

Archive for: January 6th, 2018

موٹرسائیکل میں خو فناک حا دثہ۔ ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق 


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان کے نواح میں ایک تیز رفتار ویگن اور موٹرسائیکل میں خو فناک حا دثہ۔ ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیرشدید زخمی ہو گیا۔ ویگن کا ڈرائیور فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا پولیس ن تھانہ گ گو جر خان نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے نواحی علاقہ بھڈانہ کسی کے قریب گوجرخان کی جانب سے جا نے والی تیز رفتار ویگن نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل کو رانگ سائیڈ پر جا کر سامنے سے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار یاسر ساکن تھرجیال اور اس کی بھابھی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں پمزہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

قوم فوج کے شانہ بشانہ ہر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ،راجہ پرویز اشرف 


مندرہ ( سید ساجد نقوی )سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں امریکہ اپنی ناکامیوں اور دشت گردی میں پاکستا نیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرے الحمد و للہ ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستان قوم فوج کے شانہ بشانہ ہر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ہمارے عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اٹیمی طاقت کی بنیاد رکھ کرپاکستان کونا قابل تسخیر قلعہ بنا دیا ہے جسکی حفاظت کے لیے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے پاکستان ہماری پہچان ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوسی ساہنگ کی معروف شخصیت راجہ اختر کے بیٹوں راجہ عثمان اختر اور راجہ سلیمان اختر کی دعوت ولیمہ میں پی پی پی تحصیل گو جر خان کے دپٹی سیکرٹری جنرل قادر نواز قادری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے پرویز کیانی ،راجہ قمر علی عابد ،راجہ محسن،سراج نواز ،راجہ محمد علی ،راجہ اکرام ،راجہ باسط ،ماسٹر امتیاز و دیگر موجود تھے انھوں نے کہا کہ اللہ نے موقع دیا تو تحصیل گو جرخان کی عوام کی خدمت پہلے سے بڑھ کر کریں گے اور عوام میں ان 4سالہ دور میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے ۔

انسانی ترقی اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں گے، سید محبوب حسین شاہ


گوجرخان (نامہ نگار) وطن عزیز میں سیاستدانوں کے درمیان محلات اور بنک بیلنس بڑھا نے کی دوڑ لگی ہو ئی ہے جبکہ دو سری جانب غریبوں کی عزتیں اور عصمتیں نیلام ہو رہی ہیں اورہسپتالوں میں تڑپتے مریض دوائیں نہ ملنے سے دم توڑ رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار؛ عام لوگ اتحاد؛ پارٹی کے چئیرمین سردار ظفر عزیز کان، اسلام آ باد کے آ رگنائزر سید محبوب حسین شاہ اور تحصیل گو جر خان کے آ رگنائزر راجہ مبا رک مقصود نے گو جر خان میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو مقامی تا جر را ہنما خوا جہ قیصر فاروق اور شیخ طارق نے انکے اعزاز میں دیا ۔سردار ظفر عزیز نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعت کے قائد جسٹس وجہہ الدین ہیں جنکی شفافیت کی تمام سیاسی جماعتیں گواہی دیں گی ہم ایک نظریہ اور ایک مقصد لے کر میدان سیاست میں اترے ہیں۔ مو جو دہ سیاسی قیادت نے عوام کو ما یوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہم یکساں انسانی ترقی اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں گیاور پنجاب میں بہاولپور اور جنو بی پنجاب پر مشتمل مزید دو صوبے بنائیں گے سید محبوب حسین شاہ نے کہا کہ گو جر خان کے لوگوں کے ساتھ ن لیگ اور پی پی پی نے جو سلوک کیا وہ سب کو معلوم ہے ہم محرو میوں کا ازالہ کریں گے ۔ عوام کو عمران خان سے بہت سی توقعات تھیں مگر انکے گرد کرپٹ عناصر نے گھیرا ڈال رکھا ہے پی پی پی کے بھگوڑے کیا انقلاب لا ئیں گے اس موقع پر قیصر فاروق نے عام اتحاد لو گ پا رٹی کو ہوا کا خو شگوار جھو نکا قرار دیا اور کہا کہ وہ عوام کے ساتھ را بطوں کو موثر بنائیں اور اپنا پیغام لو گوں تک پہنچا نے کے لیے منضبط پرو گرام ترتیب دیں ۔

سپورٹس آ فیسر شمس تو حید عبا سی کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی 


گوجرخان (نامہ نگار)گو جر خان کے تحصیل سپورٹس آ فیسر شمس تو حید عبا سی کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے اور انکی جہلم میں تعیناتی عمل میں لا ئی گئی ہے جہاں انہوں نے چار ج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ڈائریکٹر راولپنڈی سپورٹس بورڈ مس ثو بیہ سلطانہ نے شمس تو حید عبا سی کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ انہوں نے گو جر خان میں تعیناتی کے دو ران سپورٹس کی تر قی اور نو جوا نوں کو اس جا نب راغب کرنے کے لیے مفید خدمات سر انجام دیں اسکے علاوہ سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم کو جدید بنا نے کے لیے جو کام شروع ہے اس میں انہوں نے بنیا دی کر دار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شمس کے اعزازمیں گو جر خان کے شہریوں کی طرف سے شاندار استقبالیہ دیا جا ئے گا ۔

غیر مسلم ہم پر ہر طرف سے حملہ آ ور ہیں ، مو لانا حافظ محمد مجیب


گوجرخان (نامہ نگار)ممتاز عالم دین مو لانا حافظ محمد مجیب نے کہا ہے کہ اگر مسلمان آ ج بھی اللہ کی رسی کو مضبو طی سے تھام لیں تو کو ئی وجہ نہیں کہ وہ اپنے کھو ئی ہو ئی حیثیت دو با رہ نہ حا صل کر لیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ غیر مسلم ہم پر ہر طرف سے حملہ آ ور ہیں اور ہم ہیں کہ اپنی بقا کی جنگ لڑنے سے بھی قاصر ہیں۔ امریکہ جس طرح ہمیں دھمکیاں سے رہا ہے اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ جیسے وہ ہمیں اپنی رعا یا سمجھتا ہے۔ وہ ہمارے ساتھ رعا یا کی طرح سلوک کر رہا ہے ۔حافظ مجیب نے کہا کہ اس مرحلہ پر ہما رے حکمرانوں کو با وقار رویہ اپنا نا ہو گا ۔ ہم جا نتے ہیں کہ ہما رے مابین دشمن کے ایجنٹ بیٹھے ہو ئے ہیں ان سے محتاط رہ کر اگے بڑھنا چا ہیے۔ دین پر پو رے طریقے سے عمل اور قرآنی احکا مات سے استفا دہ کر کے دشمن کا بھر پور مقابلہ کیا جا ئے۔

گوجرخان تحصیل کے واحد سرکاری سول ہسپتال میں ٹی بی کے ٹیسٹوں کی سہولت نہیں ہے


گوجرخان(تحصیل رپورٹر)گوجرخان تحصیل کے واحد سرکاری سول ہسپتال میں ٹی بی کے ٹیسٹوں کی سہولت نہیں ہے، ایسا کہنا ہے ٹی بی کی تشخیص و علاج معالجہ کے لئے بنائے گئے ڈیسک پر موجود ملازمین کا ، تفصیلات کے مطابق ڈورہ بدھال کے رہائشی ضمیر حسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹی بی کے علاج کیلئے پہنچا ، جہاں پر بنائے گئے ڈیسک سے مجھے چونکا دینے والا جملہ کہا گیا کہ یہاں پر ٹی بی کی تشیخص کیلئے ٹیسٹ کی سہولت نہیں ہے، ڈاکٹر کے ساتھ موجود اس کے اسسٹنٹ ٹی بی فیسیلیٹیٹر نوید نامی شخص نے ہمیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی سلپ پھاڑ کر اس کی بیک سائیڈ پر ایک پرائیویٹ لیب کا نام لکھ کر دیا کہ وہاں سے آپ ٹیسٹ کرالیں، اس ساری صورتحال پر عوام تشویش میں مبتلا ہیں کہ خادم اعلیٰ کے ٹی وی اور اخبارات میں چلنے والے اشتہارات کیا محض عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہیں یا ہسپتال کا عملہ عوام کیساتھ ایسا سلوک کررہاہے، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہسپتال کے اندر موجود افراد کے پرائیویٹ کلینک ، میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریز سے بھی رابطے ہیں جن سے وہ کمیشن وصول کرتے ہیں۔ اس ساری صورتحال میں عوام کا کیا قصور ہے ؟ یہ عوام کا سوال ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک تاریخ سازسحر انگیز شخصیت کے مالک تھے، چوہدری فخر زمان


مندرہ ( سید ساجد نقوی )شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک تاریخ سازسحر انگیز شخصیت کے مالک تھے جنھوں نے اپنی زندگی آمریت کے خلاف جد و جہد اور جموریت کی بحالی ،عوام کی خدمت ،پاکستان کو تھرڈ سپر پاور اور دنیا کے نقشے پر ایک باوقار اور اہم ترین مقام دلوانے میں صرف کی شہید بھٹو نے نظریاتی اور عملی اعتبار سے عوامی سیاست کی بنیاد رکھی جس کے سامنے جاگیرانہ نظام کی تمام طاقتیں بے بس ہو گئی تھیں پاکستان کی سیاسی افق پر شہید زوالفقار علی بھٹو بادل کی گرج اور بجلی کی کڑک بن کر ظاہر ہوئے اور پارٹی کے عوامی منشور نے ہر طبقہ فکر کو متاثر کیاان کے نقاد بھی یہ تسلیم کرنے پر مجبور تھے کہ بھٹو بنیادی طور پر ایک مخلص جموریت پسند قوم پرست ہیں اور آج بھی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے اور ویژن کو لیکر عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنما چوہدری فخر زمان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

مسلم لیگ ن چکوال میں اب کوئی بڑا جلسہ نہیں کرے گا


ڈھڈیال( نامہ نگار) مسلم لیگ ن چکوال میں اب کوئی بڑا جلسہ نہیں کرے گا۔معلوم ہوا ہے کہ چند حلقوں کی جانب سے یہ تجویز دی تھی کہ سات جنوری کو شہر میں ایک بڑا جلسہ کیا جائے جس میں ضلع کی تمام لیگی قیادت موجود ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بڑے جلسے کی کو ئی تجویز زیر غور نہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت جلسہ کرنا دیگر انتظامات کو متا ثر کرے گا۔لہذا اب کسی بڑے جلسے کی بجائے تمام انتظامات کو مکمل کرنا ضروری ہے۔

موہڑہ اعوان میں پی ٹی آئی کا پتہ صاف ہوگیا


ڈھڈیال( نامہ نگار) یونین کونسل پادشاہان کے قصبہ موہڑہ اعوان میں پی ٹی آئی کا پتہ صاف ہوگیا۔ موہڑہ اعوان کی سرکردہ سیاسی شخصیات ملک ضیافت حسین ، ملک جہانگیر او رملک عابد کی خصوصی کوششوں سے تمام دھڑے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔ اس سلسلہ میں حلقہ پی پی 20 کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان موہڑہ اعوان گئے جہاں سرکردہ سیاسی شخصیات نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ موہڑ ہ اعوان سے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔چوہدری حیدر سلطان نے بھرپور حمایت کرنے پر تمام دھڑوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مسلم لیگ ن کا دوسر ی بار شوآف پاور، پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوانکل گئی


ڈھڈیال( نامہ نگار)یونین کونسل چک عمرا کے قصبہ مونا میں مسلم لیگ ن کا دوسر ی بار شوآف پاور، پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوانکل گئی ۔ چوہدری حیدر سلطان کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ایک بھرپور جلسہ حاجی ثقلین کی اقامت گاہ پر ہوا جس میں سردار آفتا ب اکبر ، چوہدری خورشیدبیگ ، چوہدری سرفراز پادشاہان اور چوہدری شیزار ہڈالہ سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان شاء اللہ حلقہ کے عوام 9جنوری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔ جلسہ کے منتظمین فرحی جکھڑ، محمد زمرد، میرزمان، محمد صفدر، اعجاز حسین اور قیصر عباس تھے ۔

موہڑہ خوردسے کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی


ڈھڈیال( نامہ نگار)حلقہ پی پی20سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس نے گزشتہ روز موہڑہ خورد کا دورہ کیا۔اس سلسلہ میں ایک کارنر میٹنگ راجہ بنارس کی رہائشگاہ پرمنعقد ہوئی جس میں نمائندہ شخصیات نے راجہ طارق کالس کو یقین دلایا کہ ان کی موہڑہ خوردسے کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی ۔ راجہ صفدر نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

محترمہ حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئیں


ڈھڈیال( نامہ نگار)سردار عارف ، سردار عاطف اور سردار آصف کی والدہ محترمہ حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئیں۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گاؤں دلہہ میں سپردخاک کردیا گیانمازجنازہ میں ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ، ایم این اے سیکرٹریٹ کے انچارج ملک نعیم اصغر اعوان، محکمہ مال کے اہلکاروں اور سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات سمیت معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

error: