گرما گرم خبریں

جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک

Archive for: January 7th, 2018

مستقبل تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے،بیگم ثمینہ امیر افسر راجہ 


گوجرخان (نامہ نگار) پی ٹی آئی ویمن ونگ گو جر خان کی صدر بیگم ثمینہ امیر افسر راجہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تو پہلے ہی کر پشن کی بھینٹ چڑھ چکی ہے اور اب ن لیگ کی کر پشن بھی سب کے سامنے ہے جسکا وزیر اعظم کرپشن پر نا اہل ہو چکا ہے اور طرفہ تما شا یہ ہے کہ انکا وزیر خزانہ کرپشن کے مقدمات میں اداروں کو مطلوب ہے اور وہ بھاگ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گو جر خان میں بہت سی سیاسی شخصیات عمران خان کے وژ ن سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر رہی ہیں اور اس سے ثابت ہو تا ہے کہ مستقبل تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے جو لوگ کے پی کے پر جھو ٹی سیاست کر رہے تھے وہ وہاں کی حکو مت کی شاندار اور مثالی کار کر دگی سے پریشا ن ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کی طرف سے عمران خان پر بے جا الزام ترا شی کی مذمت کرتے ہوئے اس بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا ۔ ثمینہ امیر نے کہا کہ قوم کو عمران خان نے با ری لگا نے والوں کی کرپشن سے آگا ہ کیا اور ایک کر دار کو منطقی انجام تک پہنچا یا اور اب جا ری سسٹم با قی کر پٹ لو گو ں کا بھی محاسبہ کرے گا ۔قوم اب بھی عمران خان کی ایک آ واز پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہے اور چکوال سے ن لیگ کی سیٹ پی ٹی آئی جیتے گی۔

گوجرخان میں گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈ نگ عوامی سراپا احتجاج


گوجرخان (نامہ نگار) گو جر خان کی تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی را ہنماؤں نے گو جر خان کو گیس کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس صوتحال سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ شدید سر دی سے نہ صرف ٹھٹھر رہے ہیں بلکہ معمو لات زندگی بحال رکھنے سے قاصر ہیں جبکہ ایم این اے چین کی با نسری بجا رہے ہیں۔جماعت اسلامی ضلع را ولپنڈی کے جنرل سیکر ٹری را جہ محمد جواد، پی پی پی تحصیل کے صدر حاجی فرخ اقبال،جنرل سیکر ٹری محسن صغیر بھٹی، پی ٹی آئی تحصیل کے صدر چو ہدری محمد عظیم دیگر را ہنماؤں نا یاب خاور ایڈوکیٹ،اور امین ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یہ دعوے کرتے ہیں کہ ملک سے توا نائی کا بحران ختم ہو گیا ہے اور اسی مقصد کے لیے قطر سے ایل این جی سے گیس برامد کی گئی مگر گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈ نگ نے انکے دعوے باطل ثا بت کر دئے انہوں نے کہا کہ گو جر خان سے نکلنے والی گیس سے مقامی آ با دی کو محروم کر نا ایم این اے کی نا اہلی ہے جو اپنے عوام کے مفا دات کا تحفظ کر نے سے قاصر ہیں مقامی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے کہا کہ کرپٹ حکو مت نے ملک کا کوئی شعبہ ایسا نہیں چھوڑ اجہاں کا نظام درست ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکو مت جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے ہم گیس بندش اور ایم این اے کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گو جر خان کے گھریلو صارفین کو گیس کی مکمل اور فل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے۔

جاتلی پولیس نے مستالہ میں قتل ہونیوالی ماں بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا 


دولتالہ(نامہ نگار)جاتلی پولیس نے مستالہ میں قتل ہونیوالی ماں بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا سگی خالہ اور خالہ زاد بہن کو وحشیانہ انداز میں قتل کرنے اور جائے وقوعہ سے فرارہونے والے ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار پولیس زرائع کے مطابق ملزم عدنان عرف مونو سکنہ مستالہ نے اپنے دوست شوکت بھٹی ساکن مستالہ کے ساتھ مل کر اپنی سگی خالہ مسماۃ زینب بی بی اور خالہ زاد بہن مسماۃ نتاشہ فیاض کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا مسماۃ زینب بی بی گھر میں اہل محلہ کے بچوں کو قرآن پاک کا درس دیتی تھیں اور دولتالہ کے ایک نجی سکول میں گزشتہ 10سال سے ٹیچر تھی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے تا ہم قتل کے محرکات اور وجہ عناد کے متعلق تا حال کچھ کہنا قبل از وقت ہے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس واقعہ کو رشتہ کا تنازعہ قرار دینا قبل از وقت ہے اور اس قسم کی مضحکہ خیز ہے لہذا اس معاملے سے اجتناب کیا جائے تمام حالات و واقعات جلد بے نقاب کیے جائیں گے عدجب کہ ملزم شوکت بھٹی کی والدہ زنیب بی بی کے گھر میں ملازمہ تھی پولیس زرائع کے مطابق ملزم عدنان عرف مونو قبل ازیں چوری ،ڈکیتی اور قتل سمیت ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث رہا جب کہ اس کا ساتھی میں چوری ،منشیات اور ناجائز اسلحہ کے مختلف مقدمات میں ملوث رہا

مسلم لیگ(ن)کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،راجہ جاوید اخلاص


دولتالہ(نامہ نگار)حکومت مدت پوری کرئے گی سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت نے ملک کو ایٹمی قوت اور معاشی طاقت بنایا مسلم لیگ ن کا 5سالہ دور اقتدار سنہری حروف میں لکھا جائے گا توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری اور پاور پلانٹس کی تنصیب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے ان شاء اللہ جلد ہی پاکستان لوڈ شیڈنگ فری ملک ن جائے گا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگی کابینہ نے ملک کے وسیع تر مفاد میں بہترین اور جامع پالیساں مرتب کیں زبانی جمع خرچ اور نعروں کی سیاست ہمارا منشور نہیں عوامی خدمت ،ملکی تعمیر و ترقی اور وطن عزیز کی بقا ،سلامتی اور خوشحالی ہمارا ویژن ہے پاکستانی عوامی میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز کے باسی آج بھی ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں تمام تر حقائق عوام کے سامنے ہیں نہوں نے کہا امریکی صدر پاکستانیوں کی قربانیوں کا بھی یاد رکھیں انہیں تصویر کے دونوں رخ دیکھنے چاہیے موجودہ حکومت کی کارکردگی پاکستانی عوام کے سامنے روش روشن کی طرح عیاں ہے وطن عزیز ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے وقت ثابت کرئے گا کہ ن لیگ نے پاکستان کی باسیوں کے لیے موجودہ دور میں اقدامات اٹھائے اس کے نتائج کس قدر دور رس ہیں الیکشن کا وقت نزدیک ہے ان شاء اللہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرئے گی ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن راجہ محمد جاوید اخلاص مستالہ میں چند روز قبل قتل ہونیوالی ماں بیٹی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی ،معروف بزنس مین قاضی شوکت محمو د بھی موجود تھے قبل اانہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ان شاء اللہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں گے

ختم نبوت کی سازش میں نواز شریف شامل ہیں،پیر مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی


دولتالہ(نامہ نگار)تحریک فکر اسلام کے چیئرمین وسرپرست اعلیٰ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف صاحبزادہ پیر مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے کی گھناونی سازش میں ساری کابینہ شامل ہے جس کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے، ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔ اس پر کبھی سمجوتانہیں کیا جا سکتا اور نہ خاموشی اختیار کی جا سکتی ہے، ذمہ داروں کو کڑی سزا دملنی چائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز دربار بھنگالی شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن زمینی، سیاسی، معاشی اومذہبی محاز پر حملہ آور ہیں ان کو شکست دینی ہو گی ۔ اور سب سے بڑھ کرا مریکہ جو کہ پاکستان اوراسلام دشمن ہے اور پاکستان کے دشمنوں کا پشت پناہ ہے،۔ اس کی شروع کی ہوئی دہشت گردی کی جنگ جس نے پاکستان کو سو ارب ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا وہاں پاکستانیوں کی جان اور عزت بھی محفوظ نا رہی۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان نے اس کا خاتمہ ضروری سمجھا اور پاک فوج نے اپنے نوجوانوں اور افسروں کی بیش قیمت قربانیاں دے کر امن قائم کیا اور ہر جگہ سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا لیکن اب پاکستان کی کوششوں کو سراہنے کی بجائے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس سے یہ بات ظاہر ہو رہی ہے کہ یہ جنگ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پاکستان پر مسلط کردہ ہے جو خود اس کا خاتمہ نہں چاہتے یہ امت مسلمہ بلخصوص پاکستان پر بہت نازک وقت ہے پہلے بھی امریکہ نے فلسطین کے مسئلہ پر امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچایا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اب پھر امریکہ نے پاکستان جو کہ اسلام کا قلع ہے اور ذمہ دار ایٹمی ملک ہے کی سلامتی پر حملہ کرتے ہوے مذہبی آزادی کے حوالے سے پاکستان کو خصوصی فہرست میں شامل کر دیا ہے حالانکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے کہ جہاں اقلیتوں کو انکی عبادت کرنے کی آزادی حاصل ہے اور کسی قسم کی مذہبی منافرت پاکستان میں نہیں پائی جاتی اب وقت آ چکا ہے کہ تمام قسم کی سیاست اور اندرونی اختلافات کو بھلا کر ایک اور متحد ہو کر امریکہ اور ملک دشمن عناصر کو جواب دیا جائے ۔ اس کے لئے ہمیں پاک فوج اور ریاستی اداروں کا ساتھ دینا ہو گا۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان پر حملہ آور ہونے کی جرات نہیں کر سکتی اور نہ ہی ہمارے قومی جذبے کو کم کر سکتی ہے۔ بحیثیت شائخ میں تمام خانقاہوں والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ لوگ جو پاکستان کے اصل وارث ہیں جن کے آباؤ اجداد پاکستان بنانے والے ہیں وہ خانقاہوں کو چھوڑ کر اپنے مریدین کے ساتھ ملک کی قیادت کریں اور پاکستان کو ہر طرح کی سازشوں سے نجات دلائیں اس سلسلے میں دربار بھنگالی شریف کی طرف سے اس کا آغاز کیا گیا ہے۔

موٹر سائیکل سوار دو سگے بھا ئی ٹریلر سے ٹکر اگئے ۔ ایک موقع پر جاں بحق اور دوسرازخمی


ڈھڈیال ( نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کی ریلی میں شرکت کے بعد گھر جانے والے موٹر سائیکل سوار دو سگے بھا ئی ٹریلر سے ٹکر اگئے ۔ ایک موقع پر جاں بحق اور دوسرازخمی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ جیٹھل میں حلقہ پی پی20 کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اجتماع اور ریلی میں شرکت کے لئے میانی بوچھال سے دو سگے بھائی محمد ریحان اور محمد عرفان ولد محمد جبار بھی آئے۔ واپسی پر ڈھڈیال پولیس اسٹیشن کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریلر سے ٹکر کر ٹریلر کے سامنے گرے جس سے محمد ریحان کے اوپر سے ٹریلر گزر گیا جس کیو جہ سے وہ موقع ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بھائی محمد عرفان معمولی زخمی ہوا ۔ جاں بحق شخص کی لاش کو1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو چکوال جبکہ زخمی شخص کو دیہی مرکز صحت ڈھڈیال لے جایا گیا۔

اشتیاق چیمہ کی گو جر خان میں تعیناتی سے جرائم میں واضح کمی واقع ہو ئی ہے ،خواجہ عبد الحمید 


گوجرخان (نامہ نگار)گو جر خان کے سابق سٹی ناظم خواجہ عبد الحمید نے کہا ہے کہ اشتیاق چیمہ کی گو جر خان میں تعیناتی کے بعد گو جر خان میں جرائم میں واضح کمی واقع ہو ئی ہے اور بڑے بڑے منشیات فروش شکنجے میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دی گئی حتی کہ پو لیس کے حاضر سروس ملازمین اور افسران تک منشیات فروشی میں ملوث رہے۔جنہیں مو جو دہ ایس ایچ او اشتیاق چیمہ نے پاپند سلاسل کیا ۔خواجہ حمید الدین نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا روائیوں جا ری رہنا چاہیں اور عرصہ دراز سے گو جر خان میں تعینات افسران و ملازمین کو یہاں سے تبدیل کیا جا ئے اور جرائم پیشہ عناصر سے تعلق والے ملازمین کو صرف ملا زمت سے فارغ نہ کیا جا ئے بلکہ انہیں قرار واقع سزا دی جا نی چاہیے۔

مفا داتی قوتوں اور عوام کے ما بین جنگ فیصلہ کن مر حلے پر آ چکی ہے ،مرزا نعیم احمد 


گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے را ہنما اور امیدوار برائے صو بائی اسمبلی مرزا نعیم احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے کر پشن کے خلاف تا ریخی جنگ لڑی اور اب قوم میں کرپشن کے خلاف آگہی اور شعور پیدا ہو گیا ہے اب جو کرپشن کر ے گا اسے عوامی نفرت کا سامنا کر نا پڑے گا انکی اسی جدو جہد کا باعث ایک کرپٹ وزیر اعظم کو گھر جا نا پڑا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مقامی ہو ٹل میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا اس مو قع پر دیگر مقامی راہنما کو نسلر شہزا دہ خان،عظمت مغل اور محمد آ فتاب بھی مو جود تھے نعیم احمدنے کہا کہ اب مفا داتی قوتوں اور عوام کے ما بین جنگ فیصلہ کن مر حلے پر آ چکی ہے اور کسی کو شک نہیں رہنا چا یئے کہ جیت عوام کی ہو گی انہوں نے پی ٹی آئی گو جر خان میں دھڑے بندی کو یکسر مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ ٹکٹوں کے حصول کی کو شش ہر سیاسی کا رکن کا حق ہے اور اسے پارٹی کے درمیان اختلا فات قرار دینا زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے پارٹی کا رکنوں کی مشا ورت سے ہو نگے اور مقامی قیادت انکو وہ مقام دے گی جسکے وہ حقدار ہیں ۔ مرزا نعیم نے کہا کہ ہم سب عمران خان کے سپا ہی ہیں انکی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں دل سے قبول ہو گا ۔بنیادی پا رٹی کا رکن پا رٹی کا قیمتی سر ما یہ ہیں جسکی نئے ، پرا نے سب کو اعتراف ہے

حکمران غریب عوام کو دو نو ں ہا تھوں سے لو ٹ رہے ہیں،حاجی فرخ اقبال


گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے صدر حاجی فرخ اقبال، سٹی صدر طا ہر راحیل اعوان،جنرل سیکر ٹری عمران کامی، دیگر را ہنماؤں بلال صغیر منہاس،صدام حسین اور چو ہدری عامر نے کہا ہے کہ حکمران غریب عوام کو دو نو ں ہا تھوں سے لو ٹ رہے ہیں دنیا بھر میں تیل سستا ہو رہا ہے مگر مو جو دہ وزیر اعظم جب سے بر سر اقتدار آئے ہیں تب سے کئی بار پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ غیر ملکی گیس بیچنے کے حق میں ایک سازش ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اسی پر بس نہیں کریں گے بلکہ امکان ہے کہ وہ غریب عوام کو مزید لو ٹیں گے جس سے مہنگائی کا طو فان آئے گا انہوں نے کہا کہ قیادت کے حکم پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاج جا ری رہے گا اس سلسلے میں بلاو ل بھٹو زر داری نے جو آ واز بلند کی ہے اسکال بھر پور ساتھ دیا جا ئے گا ۔

دولتالہ تا راولپنڈی براستہ سکھو روٹ فراہم کیا جائے


سکھو (نمائندہ خصوصی) دولتالہ تا راولپنڈی براستہ سکھو روٹ فراہم کیا جائے، سکھو اور نواحی علاقوں کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار، تفصیلات کے مطابق سکھو قور گردونواح کے دیہات کو راولپنڈی جانے کے لیے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے، ڈیرہ مسلم، للہیال، موہڑہ چوہدریاں، اور دیگر دیہات کے عوام کو راولپنڈی جانے کے لیے دولتالہ یا پھر چکوال روڈ کا رْخ کرنا پڑتا ہے جس میں انتہائی کوفت و وقت کا ضیاع ہوتا ہے، کیونکہ اس علاقہ میں راولپنڈی جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا نہیں ہوتی جس کی وجہ سے مریضوں اور بزرگوں کو راولپنڈی کا سفر جان جوکھوں کا کام نظر آتا ہے، بوڑھے مریض پہلے دولتالہ یا چکوال روڈ کا میلوں کا سفر طے کرتے ہیں پھر ان کو راولپنڈی کی ٹرانسپورٹ میسر آتی ہے، اہلیان علاقہ اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دولتالہ سے براستہ سکھو اور رکھ موڑ روٹ فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو سفری مشکلات سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے۔

پی ٹی آئی چکوال کا جلسہ ناکام رہا،کارکن مایوسی کا شکار


ڈھڈیال( خصوصی تجزیہ۔ ریاض بٹ) پی ٹی آئی کا مرید کے قریب ہونے والا جلسہ 9جنوری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپنے مخالفین پررعب ودبدبہ قائم میں ناکام رہا۔ پی ٹی آئی کے حامی شاید اسے کامیاب جلسہ قرار دیں لیکن اگر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جلسوں کا اس جلسہ سے تقابل کیا جائے تو اس حوالے سے اسے انتہائی مایوس کن کہا جائے گا۔عینی شاہدین اور خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق حاضریں کی تعداد چھ ہزار کے لگ بھگ تھی اور جیسے ہی عمران خان کی تقریر شروع ہوئی تو پی ٹی آئی کے حامیوں نے جلسہ گاہ سے نکلناشروع کردیا ۔ ایک ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی تقریر کے وقت حاضرین کی تعداد ساڑھے تین ہزار کے لگ بھگ تھی ۔ پی ٹی آئی کے چند لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جلسہ کی کوئی ضرورت نہیں تھی اگر کوئی پاور شو ضرور ی تھا تو دوسرے درجے قیادت آجاتی کیونکہ اگر یہاں بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تو اس سے پی ٹی آئی کا امیج اور خراب ہوگاجس طرح پی پی23کے ضمنی الیکشن میں ہوا۔ پی ٹی آئی جسے مسلم لیگ ن مخالف تمام قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کو دباؤ میں لانے میں ناکام رہی۔اسے سب سے زیادہ حمایت سردار گروپ سے ملی جبکہ دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے اپنا وزن پی ٹی آئی کے پلڑہ میں ڈالا لیکن پی ٹی آئی کے جلسہ نے رنگ میں بھنگ ڈال دی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم پر جس طرح کے دباؤ کی توقع کی جارہی تھی وہ مقاصدپورے نہ ہوسکے۔ مسلم لیگ ن کی رابطہ مہم میں جو ابتدائی اور درمیان مرحلہ میں خامیاں تھیں اس پر آخر ی مرحلہ میں قابو پالیا گیا۔ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے اصل ووٹ بینک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ختم نبوت کے ایشو پر ہونے والے نقصان کاباب تحریک خدام اہلسنت والجماعت کی حمایت کے اعلان کے بعد بندہوگیا۔اگر تحریک خدام اہلسنت والجماعت مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان نہ کرتی تو مسلم لیگ ن کے پاؤں اکھڑ جانا تھے اور پھر حلقہ میں قدم جمانا مسلم لیگ ن کے لئے آسان نہیں تھا۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے سوموار دن بارہ بجے ایم پی اے ہاؤس چکوال پہنچ رہے ہیں۔ میاں نوازشریف کی اس موقع پر چکوال آمد مسلم لیگ ن کو اوورچارج کردے گی اور پی ٹی آئی کے جلسہ کا اثر بھی ختم ہوجائے گاکیونکہ پی ٹی آئی کے جلسہ کے بعد تجزیہ نگاراس بات پر متفق ہیں کہ چوہدری حیدر سلطان کی برتری میں اب مزید اضافہ ہوگا۔9جنوری کی شام تمام جماعتوں کو اپنی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا۔

مبارکباد

ڈھڈیال ( نامہ نگار)ٹھیکیدار حاجی عبدالرشید کے صاحبزادے، سابق ایس ڈی او عبدالعزیز ، ٹھیکیدار ریاض شاہداور ڈھڈیال پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری سعیداحمد خان کے بھتیجے ملک اویس حیدر ایڈووکیٹ کو اسلا م آباد ہائی کورٹ کا سٹیٹ کونسل تعینات کردیا گیا۔ ڈھڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی ، جنرل سیکرٹری ریاض بٹ واراکین، سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ سید ظفر علی شاہ ،وائس چیئر مین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ، وائس چیئرمین یوسی ڈھڈیال مرزامحمد اشرف، ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ اوران کے دیگر دوست احباب نے ملک اویس حیدر ایڈووکیٹ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

راجہ جاوید اخلاص کو مبارکباد


سکھو (نمائندہ خصوصی) ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ پاک ان کی یہ سعی قبول فرمائے اور عوام کی مزید خدمت کا جذبہ عطا فرمائے، ان خیالات کا اظہار پرانے رتیال کی سیاسی و سماجی شخصیات راجہ کامران حیدر، راجہ ہارون الرشید، ماسٹرعابد سعید، ماسٹرطاہرحمید، راجہ ممتاز علی اور اہلیان پرانے رتیال نے پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کو عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ پاک راجہ جاوید اخلاص ہمیشہ عوامی خدمت میں پیش پیش رہنے اور عوام کے دلوں میں بسنے والے ایم این اے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ ان کی اپنے گھر میں حاضری قبول فرمائے اور عوام کی خدمت کا جذبہ مزید جاری رکھنے کی توفیق عطافرمائے۔

رسم چہلم


سکھو (نمائندہ خصوصی) معروف ٹھیکدار محمدجمیل کے بھائی اور راجہ یاسر کے والد کی رسم چہلم کی تقریب آج بروز سوموار منعقد ہوگی، راجہ یاسر اور راجہ خاور کے والد اور معروف ٹھیکدار محمدجمیل کے بھائی کرامت حسین گزشتہ روز موہڑہ سرانداز میں انتقال کرگے تھے۔

چوہدری نثار محمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے


کونٹ(نامہ نگار)چوہدری خوشی محمد آف کونٹ کے بیٹے چوہدری نثار محمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ان کا ولیمہ ان کےآبائی گاؤں کونٹ میں ہوا جس میں سابقہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف صاحب چیئرمین یوسی سید علی اشعر رضا کاضمی کسان کونسلر یوسی سید محمد شفا مغل صاحب(سابقہ چیئرمین یوسی سید چوہدری اعجاز حسین مرحوم)کے صاحبزادے چوہدری مبشر صاحب سگریٹ کمپنی فلپ مارس ایریا ڈھڈیال کے سپروآزر مرزا توصیف صاحب جنرل کونسلر یوسی سید وارڈ1سید اسد شاہ پیپلزپارٹی گوجر خان کے سرکردہ راہنما حاجی راشد صاحب پیپلزپارٹی کونٹ کے راہنما عمران بھٹی صاحب جنرل کونسلر یوسی سید وارڈ 6 نمبردار راجہ ظفراقبال صاحب اورکثیر تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی

 پیرس۔عوامی تدفین کمیٹی اپنی  بہترین حکمت عملی کی بدولت 3 دہائیوں سے پاک کمیونٹی پیرس کی خدمات سر انجام دے ہے۔ حاجی یعقوب

         پیرس۔ (اے کے راؤ   ۔۔ تدفین کمیٹی اپنے بہترین حکمت عملی اور شاندار اصول و ضوابط کی بدولت 3 دہائیوں سے پاک کمیونٹی پیرس کی خدمات سر گرم ہے۔ عوامی تدفین کمیٹی کے زمہ داران ناظم کمیٹی حاجی محمد یعقوب کی سربراہی میں سال 2018 کے ریکارڈز کی تیاری میں مصروف عمل ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے سال کے شروع ہوتے ہی ممبران کی فیس واجب الدا ہو جاتی ہے جس کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے ۔اس کے بعد لیٹ فیس ادا کرنی ہو گی۔
حاجی محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کی عوامی تدفین کمیٹی پیرس میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تدفین کمیٹی ہے جو اپنے اصول و ضوابط اور بہترین حکمت عملی کی بدولت پچھلی 3 دہائیوں سے پاک کمیونٹی پیرس کی خدمات سر انجام دےرہی ہے۔ ممبران کا ڈسپلن اور انتظامیہ کا خدمت کا جزبہ  ہی اس کی کامیابی کی علامت ہے ۔
حاجی محمد یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں  کہیں بھی ہوں مقامی تدفین کمیٹی کی ممبر شپ ضرور لیں ۔ان کا مزید کہنا تھا زندہ رہتے ہوئے تو شائد احساس نہیں ہوتا مگر ڈیڈ باڈی پرچندہ اکھٹا کیا جانا وارثوں کو زندہ درگور کئے جانے کے مترادف ہے۔
error: