گرما گرم خبریں

تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم

Archive for: January 8th, 2018

بلدیہ گو جر خان میں کرپشن عروج پر ہے ،را جہ احسان الحق


گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے را ہنما را جہ احسان الحق نے کہا ہے کہ بلدیہ گو جر خان میں کرپشن عروج پر ہے اور چئیرمین ترقیاتی کا موں کے نام پر سر کا ری رقوم پا نی کی طرح بہا رہے ہیں جسکا انہیں حساب دینا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین اپنے گھر کے سامنے چار انچ گرین ایریا پر جو نام نہاد پا رک بنا رہے ہیں اس تمام جگہ پر اگر تین منزلہ بلڈنگ بھی بنا ئی جا ئے تو ڈیڑھ کروڑ رو پے لا گت نہیں آتی۔ مگر چئیرمین نے اسکا ٹھیکہ مال مفت دل بے رحم کے حساب سے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا چیلنج ہے کہ کو ئی بھی آ رکیٹیکٹ بلا لیں اس پر کام بیس لاکھ رو پے سے زاید کا نہیں ہے میں شہریوں کو دعوت دیتا ہو ں کہ وہ وہاں بچوں کے لیے بنائی گئی سیڑھی کا معائنہ کریں جو با لکل ٹیڑھی ہے۔ را جہ احسان نے کہا کہ چئیرمین نے جتنے بھی ٹھیکے ڈیڑھ کروڑ رو پے کے لگ بھگ دئے ہیں وہ انکے گلے کا پھندہ ثا بت ہو ں گے وہ ہوش کے ناخن لیں اور شہر کی حالت پر تو جہ دیں جو بد سے بد تر ہو تی جا رہی ہے ۔تاریخ میں نام کرپشن سے نہیں کام سے بنتے ہیں ۔اہلیان گو جر خان آج بھی را جہ خدا بخش خان کے دور کو یا د کرتے ہیں جن کی چئیرمینی کو عوام آج تک یاد کرتے ہیں۔

تھانہ جاتلی میں رشوت ستانی اور کرپشن پر اہل علاقہ سراپا احتجاج،مرکز ی انجمن تاجراں دولتالہ


دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)تھانہ جاتلی میں رشوت ستانی اور کرپشن پر اہل علاقہ سراپا احتجاج مرکز ی انجمن تاجراں دولتالہ کے صدر حاجی چوہدری شمشاد علی کمبوہ ،سینئر نائب صدر حاجی راجہ لیاقت علی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد یامین اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ تھانہ جاتلی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے داد رسی اور انصاف کے حصول کے لیے جانے والے مظلوم لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے انصاف کی فراہمی تو درکنار پولیس کا رویہ ہی عوام کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز ہے پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث علاقہ بھر میں امن و امان تباہ و برباد ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر مرزا شبیر عوام الناس کی کھال اتارنے میں مصروف مقدمات کے اندراج اور تفتیش کر کے ملزمان کی گرفتاری کے بجائے مدعی مقدمہ کو صلح نامے پر مجبور کیا جاتا ہے مسلسل اور متعدد شکایات کے باوجود اعلیٰ پولیس حکام کی مسلسل اور پر اسرار خاموشی عوامی حلقوں میں سوالیہ نشان بن چکی ہے پولیس کے سلوگن پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی کے دھجیاں بکھری جا رہی ہیں ایسی صورتحال میں عوام کے پاس سوائے احتجاج کے کوئی دوسری راہ نہیں انہوں نے آر پی او راولپنڈی ،سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگر انجمن تاجراں دولتالہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر ئے گی

تھانہ جاتلی کے علاقہ کونٹ سے 21سالہ نوجوان کی نعش کنویں سے برآمد


جاتلی(نمائندہ راول نیوز)21سالہ نوجوان کی نعش کنویں سے برآمد زرائع کے مطابق فیضان حبیب ولد حبیب الرحمان ساکن کونٹ عمر21سال گزشتہ ایک ہفتے سے گھر سے لا پتہ تھا گزشتہ روز اسکی نعش گاوں کے ایک کنویں سے برآمد ہو ئی پولیس نے ابتدائی معلومات کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کر دیا

کھیل کے آباد میدان ہسپتال ویران کرتے ہیں،راجہ خرم پرویز


دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)کھیل کے آباد میدان ہسپتال ویران کرتے ہیں، صحت مندانہ سرگرمیوں سے نوجوان بری عادات وگمراہی سے بچتے ہیں اور بے راہ روی کا شکار نہیں ہوتے ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی حکومتی سطح پر کی جانی چاہئے،موضع ڈہونگ میں اتنے بڑے کرکٹ میلے کا انعقاد لائق تحسین ہے غربی گوجرخان میں مناسب جگہ کی دستابی پر سٹیڈیم بنائیں گے ان خیا لا ت کا اظہار رہنما پی پی پی و امیدورا برائے صوبائی اسمبلی پی پی پی 4راجہ خرم پرویز نے کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے کھیلوں کے میدانوں میں نوجوان جہاں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے وہیں بری عادات و گمراہی اور بے راہ روی سے بچتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل کے آباد میدان ہسپتال ویران کردیتے ہیں انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اظہار مختلف کھیلوں سے کریں کھلاڑیوں کے لئے کلر سیداں میں کرکٹ سٹیڈیم بنوا رہے ہیں جبکہ غربی گوجرخان میں مناسب جگہ کی دستابی پر سٹیڈیم بنائیں گے انہوں نے کھلاڑیوں کے لئے تیس ہزار روپے کا اعلان کیا قبل ازیں ٹورنامنٹ میں علاقے بھر کی 54 ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے فائنل میچ سرمد ٹیپ بال کرکٹ ٹیم اور دوستی کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلے کے بعدسرمد ٹیپ بال کرکٹ کلب نے جیت لیا اس ٹورنامنٹ میں راجہ خرم پرویز، راجہ نذیر ،حاجی منظوراورراجہ ضمیر منہاس نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی شرکت کی جبکہ صدر پی پی پی ڈہونگ راجہ جاوید کیانی سیکرٹری جنرل جاوید اقبال ، کونسلر راجہ سجاد کیانی ،چوہدری ابوذر ، چوہدری پرویز اقبال ،صحافی عابد چوہدری ،صوبیدار مختار اور راجہ یونس کیانی،چوہدری ظہیر الدین بابر ،حافظ جلیل بھی موجود تھے

سید حبیب شاہ کاظمی اور چوہدری عبدالوحید کو مبارکباد


دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)سید حبیب شاہ کاظمی اور چوہدری عبدالوحید وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان کے عہدے پر ترقی پا گئے ہر دو شخصیات کی ترقی پر سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ،سینئر نائب صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی رانا نذیر صراف،راجہ خرم پرویز اشرف،این بی پی دولتالہ کے سٹاف عزیز الرحمان عرف ہیرو ،محمد جواد ،بلال نصیر بھٹی ،سماجی شخصیت رانا محمد صدیق نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے

عوام سازشی عناصر کو پہچان چکے ہیں


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ڈھاب کلاں میں چیئرمین چوہدری ضمیر خان اور چوہدری فاروق نے ایک بڑا جلسہ منعقد کرکے مخالفین کی نیند حرام کردیں۔ جلسہ سے مقررین میجر(ر) طاہر اقبال ، امیدوار حلقہ پی پی20چوہدری حیدر سلطان ، چیئرمین یوسی ہرچار ڈھاب اوردیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ثانت قدمی دیکھ کر مخالف طاقتوں کے دانت کٹھے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ عوام سازشی عناصر کو پہچان چکے ہیں اور وہ ان کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی عوا م کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے ہردور میں میگا براجیکٹس مکمل ہو ئے۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا اور دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا ۔ اس سے قبل جب قائدین ڈھاب موڑ پر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیااور انہیں ایک سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ لایا گیاجہاں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

راجہ طارق افضل کالس کی حمایت کا اعلان


ڈھڈیال ( نامہ نگار) نواحی قصبہ مونا میں چوہدری غلام یٰسین واپڈا نے برادری اور ساتھیوں سمیت راجہ طارق افضل کالس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز ایک بڑی کارنر میٹنگ میں چوہدری غلام یٰسین (واپڈا ملازم)نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما زبیر نیازی ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ طارق افضل کالس اور فوزیہ بہرام نے خطاب کیا۔

پاکستان کی سا لمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،راجہ پرویز اشرف


مندرہ ( ساجد نقوی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ناموس رسالت اور پاکستان کی سا لمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دشمن کسی خوش فہمی میں نہ رہے امریکی بھیک میں ملنے والی امداد کی بجائے کشکول توڑ کر ہم گھاس کھانے کوتر جیح دیں گے سر نہیں جھکائیں گئے بلکہ غیرت مند قوم کی طرح سر اٹھا کر جےئے گے ۔انھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم عشق رسول منایا ، ماں باپ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں ماں نہ ہو تودل کو دلاسہ دینے والا کوئی نہیں ہوتا اوراگر باپ نہ ہوتو زندگی کی دوڑ میں اچھا مشورہ دینے والا کوئی نہیں ہوتا ما ں دنیا کی عزیز ترین ہستی ہے ماں کے بغیر کائنات نامکمل ہے ماں جنت کا دوسرا نام ہے ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے مندرہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سہیل عزیز گڈو ،راجہ شباب عزیز ،راجہ بابر عزیز ،راجہ قاسم عزیزاورراجہ عامر عزیز کی والد ہ مرحومہ کی دعائے چہلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نقابت کے فرا ئض کامران تبسم نوری نے سر انجام دیے جبکہ تقریب سے سید زبیر شاہ بخاری نے پیر محمد شاہ بخاری کا کلام پڑھا اور علامہ زبیر شاہ آف کہوٹہ نے بھی خطاب کیا اور اجتماعی دعا کی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،سابق تحصیل ناظم و پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری محمد عظیم،راجہ عزیز رئیس آف گو جر خان ،سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی ، ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ، راجہ قاسم جاوید اخلاص ،راجہ محمد جواد جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی ،سابق تحصیل ناظم امیر افضل قریشی ، کونسلر راجہ سہیل کیانی، شوکت محمود قریشی آف للیانی ،چیرمین راجہ سجاد سرور ،پیر سید اقرار حسین شاہ ،سابق ڈی ایس پی سید نذر حسین شاہ ،سید نوشیر شاہ آف دلمی شریف ،چوہدری برادران آف جراہی کے علاوہ ضلع بھر کے سینکڑوں اہم سیاسی سماجی ،علمی وادبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔

حکیم سید ضیاء الحسنین نقوی وطن واپس پہنچ گئے ہیں


مندرہ ( ساجد نقوی)ڈائریکٹر دارالشفاء حیدریہ حکیم سید ضیاء الحسنین نقوی گو لڈ میڈلسٹ ہر بلسٹ اسپین اپنا غیر ملکی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جو 9جنوری سے اپنے مطب واقع نزد مرکزی امام بارگاہ عقب تھانہ گوجر خان میں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک مریضوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں گے واضح رہے کہ انکی غیر موجودگی میں ماہر نبض شناس حکیم ملک اظہر حسین مریضوں کا معائنہ کرتے رہے ہیں

سید شیر شاہ مرحوم کو تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا 


مندرہ ( ساجد نقوی)پاکستان پیپلز پارٹی یوسی ساہنگ کے صدر سید شیر شاہ مرحوم کو تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا تعزیت کرنے والوں میں سابق تحصیل ناظم و پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری محمد عظیم ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،چیرمین دولتالہ سید قلب عباس ،چیرمین قاضیاں چوہدری ناصر ،راجہ سہیل کیانی ،سابق امید وار برائے چیر مین قاضی عبد الوقار ،سید حسنات حیدر شاہ ،قادر نواز قادری ،راجہ امجد عباسی ،مرزا آصف میر ،راول پریس کلب مندرہ کے عہد داران سید مختار کاظمی ، ساجد نقوی ،خالد محمود قریشی ودیگر نے مرحوم کے صاحبزادگان سید شبیر عباس ،سید شبر عباس ،سید شجر عباس اور سید غلام عباس سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور فاتحہ پڑھی

کونٹ میں گیس کاکام 80فیصد مکمل ہوچکا ہے


سید اڈا(نمائندہ راول نیوز)کونٹ میں گیس کاکام 80فیصد مکمل ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری عبادت نے گزشتہ شب صحافییوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں گیس کا تحفہ دیا

پی ٹی آئی مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے،نعیم خالد


سکھو(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے، سکھو کا ورکرکنونشن اہم سنگ میل ثابت ہوگا،لڑائی جھگڑوں کو فروغ دینے والے عناصر کا سکھو سے قلع قمع کریں گے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوسی سکھو کے وائس جنرل سیکرٹری نعیم خالد نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں لٹیرے اور نااہل حکمرانوں کو شکست دے کر کرپشن فری پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، نعیم خالد نے کہا کہ سکھو میں پی ٹی آئی کے عہدیداران احسن طریقے سے اپنی زمہ داریوں نبھا رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں سکھو سمیت گوجرخان سے پی ٹی آئی کی کامیابی کی ہرممکن کوشش کریں گیاور لڑائی جھگڑوں کو فروغ دینے والے نام نہاد پیشہ وروں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے سکھو کی سیاست سے آوٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی قیادت کا ہرجگہ بھرپور ساتھ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی کامیابی ممکن بنائی جائے گی، نوجوان عہدیداران پر مشتمل متحرک کارکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

عظیم الشان سالانہ اجتماع و محفل میلاد بروز بدھ سکھو میں منعقد ہوگی


سکھو (نمائندہ خصوصی) عظیم الشان سالانہ اجتماع و محفل میلاد بروز بدھ سکھو میں منعقد ہوگی، اجتماع میں حاجی محمداظہرعطاری خصوصی خطاب فرمائیں گے، تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کا سنتوں بھرا سالانہ اجتماع و محفل میلادالنبی? بروز بدھ جامع مسجد فیضان مدینہ سکھو میں منعقد ہوگا، سالانہ اجتماع میں سکھو اور نواحی علاقوں کے علماء4 کرام خصوصی شرکت فرمائیں گے، سالانہ اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی و رکن شوری حاجی اظہرعطاری خصوصی خطاب فرمائیں گے، سنتوں بھرے اس اجتماع میں پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے رہنماء4 چوہدری محمدعظیم، راجہ ہارون کیانی اور سیاسی و سماجی شخصیت قاضی وقار کاظمی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

error: