گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: January 9th, 2018

تیز رفتار ٹرالر نے مو ٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا

مندرہ (ساجد نقوی) مندرہ جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے مو ٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔ میاں جا ں بحق، بیوی شد ید زخمی۔ تفصیلات کے مطا بق مقامی فیکٹری میں ملا زم ملتان کا رہائشی نوجوان راشد ولد ناصر جس کی نتھہ دو لال سے شا دی ہو ئی تھی وہ اپنی بیوی کو رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ چیک اپ کے لیے لایا تھا معائنے کے بعددونوں میاں بیوی مو ٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تھا نہ مندرہ کے سامنے راولپنڈی کی جا نب جا تے ہو ئے ایک تیز رفتار ٹرالر نے مو ٹر سائیکل کو کچل دیا جسکے نتیجہ میں شو ہر را شد موقع پر ہی جا ں بحق اور بیوی شدید زخمی ہو گئی جنھیں فوری رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لایا گیا جہاں انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ نے نوجوان راشد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اسکی بیوی مسماۃ(ن )کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

گو جر خان میں گیس بندش کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ

گو جر خان ( شبیر احمد کھو کھر) گو جر خان میں گیس بندش کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرے کے بعد نا اہل جی ایم گیس ظہور احمد فوری طور پر گو جر خان پہنچ گیا ۔ اور شاہد صراف سے ملا قات کی اس موقع پر کو نسلر اور شاہد صراف کے قریبی ساتھی بھی تھے ظہور احمد کا فی پریشان اور بو کھلا ہٹ کا شکار دکھا ئی دے رہا تھا ۔اسے فون پر پہلے ہی تمام صورتحال سے آ گاہ کر دیا گیا تھا۔ اس نے اعلان کیا کہ آج سے گو جر خان میں گیس لو ڈ شیڈنگ کا خا تمہ کر دیا گیا ہے ۔ یہ وہی ظہور احمد ہے جو گذشتہ ڈیڑھ ماہ ماہ سے بادشاہ بنا ہوا تھا اور رنجیت سنگھ کی طرح کسی کی کوئی بات خا طر میں نہ لا تا تھا ۔ اس دوران میڈیا میں شہریوں، سول سو سائٹی اور تاجروں کی طرف سے گو جر خان میں گیس بندش کے بارے میں روز روز میڈیا میں خبریں چلائی گئیں مگر اس کے کان پر جوں تک نہ رینگی، مگر آج کے مظاہرے میں لو گو ں کی طرف سے نواز شریف کے خلاف نعروں نے سب کی نیندیں حرام کر دیں ۔ میڈیا رپورٹس میں خبریں آ نے کے بعد کیا جا وید اخلاص اور ظہور احمد کے پاؤں تلے سے زمین کھسک گئی ممکنہ طور پر انٹیلی جنس رپورٹس پر انکی خاصی طبعیت صاف کی گئی ہو گی تبھی ایک ایسا جی ایم جس نے چشم زدن میں مطو عہ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے گو جر خان کی گیس بند کر نے کے احکا مات جا ری کئے تھے اچا نک اس نے گیس لو ڈ شیڈنگ کے خا تمے کا اعلان کر دیا ۔ اسی کو کہتے ہیں لا توں کے بھو ت با توں سے نہیں ما نتے ۔

سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ کھنڈر بن گئی


سکھو(نمائندہ خصوصی) سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ کھنڈر بن گئی، آثار قدیمہ کا منظر پیش کرتی سڑک عوامی نمائندوں کا منہ چڑھانے لگی، حکومت پانچ سالہ دورحکومت میں اپنے وعدے پورے نہ کرسکی، تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان کے سینکڑوں دیہات کو چکوال روڈ سے ملانے والی سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ حکومتی عہدیداروں کی نااہلی کے باعث کھنڈر بن کر رہ گئی، سڑک ک بجری تک اکھڑ چکی ہے اور سڑک پر گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، سڑک پر جگہ جگہ بنے گڑھے بارش میں تالاب کی شکل اختیار کرلیتے ہیں، ٹرانسپورٹ تو درکنار اس روڈ پر پیدل چلنا بھی اہلیان علاقہ کے لیے عذاب بن چکا ہے، سینکڑوں دیہات کو چکوال روڈ اور سکھو شہر سے ملانے والی یہ سڑک علاقہ کی مصروف ترین سڑک جانی جاتی ہے، جس کی وجہ سے اس سڑک پر رات گئے تک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت جاری رہتی ہے، انتہائی مصروف ترین سڑک ہونے کی وجہ سے یہ سڑک گزشتہ کئی سالوں سے منتخب حکومتی عہدیداروں کا منہ چڑھا رہی ہے، اراکین اسمبلی بارہا دفعہ اپنے جلسوں میں اس روڈ کو پختہ کرنے کے بلندوبالا دعویٰ تو کرتے رہے لیکن حکومتی نااہلی اور مسلسل نظراندازی کی وجہ سے یہ روڈ تاحال اپنی خستہ حالی سے حکومتی عہدیداروں کا منہ چڑھا رہی ہے، سڑک پر بنے گڑھوں کی وجہ سے یہ سڑک اہلیان علاقہ کے لیے دردسر بن کر رہ گئی ہے، ٹرانپسورٹر حضرات اس سڑک کا رخ کرنے سے کترانے لگے ہیں، سڑک پر پیدل چلنا بھی دشوار ہوچکا ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اہلیان علاقہ منتخب اراکین اسمبلی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ زاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس سڑک کو ازسرنو پختہ کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہوسکے اور اہلیان علاقہ کو بہتر سفری سہولت میسر آسکے۔

مرکز جاتلی کے مقابلہ جات کا انعقاد 


جاتلی(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلہ جات 2018مرکز جاتلی کے مقابلہ جات کا انعقاد گورنمنٹ ایلمنٹری سکول بھنگالی گجر میں کیا گیا جس میں اعلیٰ علمی ادبی شخصیات نے شرکت کی گورنمنٹ ہائی سکول ساہنگ کے ہیڈ ماسٹر محمد عارف قریشی سمیت محمد حارث قریشی،چوہدری وقار احمد،محمد بشارت قادری اور اے ای او محمد یوسف اور ساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی بوائز سکول داتا بھٹ کے ابوبکر نے مقابلہ قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پرشرکاء نے پوزیشن ہولڈر کو مبارکباد پیش کی

چیئر مین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے حق نمائندگی ادا کر دیا، اہلیان ڈہوک اعوان


دولتالہ(نامہ نگار) چیئر مین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے حق نمائندگی ادا کر دیا ,،دولتالہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کی خصوصی دلچسپی کے بھی مشکور ہیں گذشتہ ادوار میں نظر انداز کیا گیا اہلیان ڈہوک اعوان ،تفصیلات کے مطابق دولتالہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے جس کاتمام تر سہرا چیئر مین دولتالہ سید قلب عباس اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے اہلیان ڈہوک اعوان جن میں ہیڈ ماسٹر صغیر حسین ،حاجی تصور ،مشتاق ،ٹھیکیدار اشرف ،تاثیر حسین ، سفیر حسین ، محمد رفیق ، سعید احمد ، محمد حنیف ، عبدالرزاق ، محمد الطاف، بابر ، صوبیدار ازرم ، محمد صدیق ، اور فیصل نے اپنے مشترکہ بیان میں چیئر مین سید قلب عباس اور کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں گذشتہ ادوار میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ بن بابا شاہ کمال تا نتھہ روڈ تقریبا1600فٹ گلی کی تعمیر کی گئی جو 30لاکھ سے مکمل کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سید قلب شاہ نے حقیقی معنوں میں حق نمائندگی ادا کیا اور پورے دولتالہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے انہوں نے راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

پریس کلب دولتالہ کے نائب صدر نوید اسلم فرحت کے خالہ زاد بھائی محمد شفیع سپرد خاک


دولتالہ(نامہ نگار)پریس کلب دولتالہ کے نائب صدر نوید اسلم فرحت کے خالہ زاد بھائی محمد شفیع انتقال کرگے گزشتہ روز ان کو ان کے آبائی گاؤں کریالہ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں بلدیاتی نمائندوں ،صحافیوں اور عوامی سماجی شخصیات کے علاوہ ان کے عزیز واقارب نے شرکت کی

استقبالیہ

دولتالہ(نامہ نگار) جنرل کونسلر یونین کونسل سکھو راجہ نقیب پریس کلب دولتالہ کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں آج سہ پہر تین بجے دولتالہ موڑ ہوٹل پر استقبالیہ دیں گے جس میں پریس کلب سکھو،پریس کلب جاتلی اور پریس کلب میانہ موہڑہ کونتریلہ کے نومنتخب عہدیداران بھی شرکت کریں گے

error: