گرما گرم خبریں

آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم

Archive for: January 10th, 2018

شہری حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات 


گوجرخان (نامہ نگار) شہری حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو 20 لاکھ رو پے سے زاید کے طلائی زیورات،نقدی اور انعامی با نڈ لیکر فرار ہو گئے اور پستول کے بٹ ما ر کر خا تو ن خانہ کو زخمی کر دیا پو لیس مو قع پر پہنچ گئی مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفسیلات کے مطا بق آتشیں اسلحہ سے مسلح دو ڈاکو مقامی تا جر عمران شاہد کے گھر واقع جھنڈا وارڈ نمبر 27میں دا خل ہو ئے اور گھر میں مو جو د افراد کو ایک جگہ جمع کر کے انکی نش اندہی پر 15لاکھ رو پے کے طلائی زیورات،3لاکھ رو پے نقدی اور 2لاکھ رو پے مالیے کے انعامی بانڈ لیکر فرار ہو گئے انہوں نے عمران شاہد کی اہلیہ بشری کے سر پر پستول کا بٹ مار کر اسے زخمی کر دیا ۔اہل خا نہ نے پو لیس کو بتا یا کہ ڈا کو حلیے اور زبان سے غیر مقامی معلوم ہو تے تھے ۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او اشتیاق چیمیہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے واردات سے فنگر پرنٹ لیے۔ شام کو پو لیس افغان آ با دی سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر ڈکیتی کی واردات میں مدد کر نے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں،راجہ شوکت عزیز بھٹی


دولتالہ(نامہ نگار ) ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پی پی20کے الیکشن میں ن لیگ کی فتح نے ثابت کر دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور مسلم لیگ ن پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اس حلقہ میں تمام سیاسی قوتوں کو اپنی حیثیت کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہو گا یہی صورتحال پورے ملک میں ہے ان شاء اللہ قومی الیکشن میں بھی ن لیگ کامیاب ہو گی مسلم لیگ ن تبدیلی کا نعرہ نہیں لگاتی بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی حالت زار کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھانے والے واحد سیاسی جماعت اور وفاق کی علامت ہے چوہدری سلطان حیدر علی خان کو پی پی20سے بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جس پر اہلیان چکوال نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا چوہدری سلطان حیدر اس اعتماد پر پورا اترنے اور اپنے والد گرامی چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کے نقش قدم پر چلتے وہوئے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے وہ گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز اور ان کے صاحبزادے راجہ جہانزیب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار مسلم لیگ ن کا مضبوط قلع ہے 2018کے قومی الیکشن میں ان شاء اللہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرئے گی انہوں نے بتایا کہ چکوال ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے شب و روز محنت کی جب کہ چکوال میں موجود مسلم لیگی قیادت بھی خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے بھر پور محنت کی اور تمام لوگ سرخرو ہوئے

مسلم لیگ ن کا موجودہ دور تعمیر و ترقی کا سنہری دور ہے،محمد خان بھٹی


دولتالہ(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا موجودہ دور تعمیر و ترقی کا سنہری دور ہے دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کا سفر تیز رفتاری سے جاری ہے عوام کو بہترین زرائع آمد و رفت مہیا کرنے کے لیے رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے آہدی موڑ تا ڈہونگ روڈ کی تعمیر مقررہ مدت میں پوری کر لی جائے گئے حکومت پنجاب کی جانب سے مہیا کردہ فنڈز کی ایک ایک پائی عوامی فلاحی بہبود پر خرچ کی جائے گی سڑکوں کی تعمیر سے علاقائی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے کسانوں کو اناج منڈیوں تک لانے لیجانے میں آسانی پیدا ہو گی وہ گزشتہ روز نو منتخب صدر پریس کلب دولتالہ راجہ حاجی احمد کو مبارک باد پیش کرنے کے سلسلے میں ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلع ہے آئندہ الیکشن میں ن لیگ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی انہوں نے کہا کہ ڈہوک بھٹیاں کی سڑک90لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی جا رہی ہے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ سے موضع کاک میں20لاکھ ،آہدی30لاکھ روپے،ڈہونگ 30لاکھ اور موضع تراٹی میں20لاکھ کی لاگت سے تعمیراتی کام مکمل کیے جائیں گی جب کہ ڈہونگ کے لیے مزید25لاکھ روپے کی لاگت سے 2گلیاں اور پلیاں جب کہ ڈہوک بابا نور میں20گلیوں کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گا 35سال سے عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ان شاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کامیابی حاصل کرئے گی

والدین کے بعد بھائیوں کا وہ واحد رشتہ ہے ، ڈاکٹر محمد سجاد ساجد


گوجرخان (نامہ نگار) ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد سجاد ساجد نے کہا ہے کہ والدین کے بعد بھائیوں کا وہ واحد رشتہ ہے جس میں بے حد تقدس پا یا جا تا ہے اور جس سے بے پنا ہ پیار جھلکتا ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سر ور شہید گورنمنٹ کالج گو جر خان کے پرو فیسر سید نسیم تقی جعفری اور سید تجمل حسین کے بھائی حسنات علی جعفری کے قل کے سلسلہ میں منعقدہ ایک متبرک تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ محفل میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔ علامہ سجاد ساجد نے کہا کہ ہم مسلمانوں میں رشتوں کو بے پناہ اہمیت حاصل ہے اور انکے تقدس کا بہت زیادہ خیال رکھا جا تا ہے جسے ہما را دین بھی اہمیت دیتا ہے اور پر امن اور بہترین معا شرے کے لیے اسکی کائیوں کے در میان بہترین ورکنگ شپ بہت ضروری ہے اور بہترین ورکنگ شپ میں رشتوں کا تقدس بنیادی اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ حسنات علی جعفری نے دفاع وطن کے لیے اپنی زندگی کے بہترین ماہ و سال دیئے۔ انکے اپنے کر دار اور صاف گو شخصیت کے باعث لو گو ں میں خصوصی اہمیت حاصل تھی انکے انتقال سے نہ صرف انکے خا ندان اور بھائیوں پرو فیسر سید نسیم تقی جعفری اور سید تجمل حسین کا نا قابل تلا فی نقصان ہوا ہے بلکہ ہم سب ایک بہترین دوست اور انسان سے محروم ہو گئے ہیں تقریب کے آ خر میں مر حوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتما عی دعا کی گئی ۔

شمس تو حید عبا سی کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی 


گوجرخان (نامہ نگار) گو جر خان کے تحصیل سپورٹس آ فیسر شمس تو حید عبا سی کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے اور انکی جہلم میں تعیناتی عمل میں لا ئی گئی ہے جہاں انہوں نے چار ج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ڈائریکٹر راولپنڈی سپورٹس بورڈ مس ثو بیہ سلطانہ نے شمس تو حید عبا سی کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ انہوں نے گو جر خان میں تعیناتی کے دو ران سپورٹس کی تر قی اور نو جوا نوں کو اس جا نب راغب کرنے کے لیے مفید خدمات سر انجام دیں اسکے علاوہ سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم کو جدید بنا نے کے لیے جو کام شروع ہے اس میں انہوں نے بنیا دی کر دار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شمس کے اعزازمیں گو جر خان کے شہریوں کی طرف سے شاندار استقبالیہ دیا جا ئے گا ۔

گو جر خان کے گھریلو صارفین کے لیے گیس بحال کر کے اپنا حق نمائندگی ادا کر دیا ہے 


گوجرخان (نامہ نگار) سول سو سائٹی کی نما یا ں شخصیات نے گیس بندش کے خلاف جدو جہد پرمقامی کو نسلروں شہزا دہ خان،مرزا بشیر اور عمران بٹ کے کردار کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ انہوں نے گو جر خان کے گھریلو صارفین کے لیے گیس بحال کر کے اپنا حق نمائندگی ادا کر دیا ہے ۔ ٹھیکیدار محمد بنا رس، حاجی محمد حسین،را جہ محمد خان،چو ہدری محمد افضل اور امیر خان نے کہا ہے کہ محکمہ گیس حکام نے چئیرمین بلدیہ اور ایم این اے سمیت سب کی ما ننے سے انکار کر دیا تھا اور گو جر خان کی گیس بند کر دی تھی مگر ان تینوں کو نسلروں کی عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے سینکڑوں مر و خواتین کے مظاہرے کی قیادت کی اور جو گیس حکام ن لیگ کی قیادت کی بات سننے کو تیار نہ تھے بھا گتے ہو ئے گو جر خان آئے اور گیس کی لو ڈ شیڈنگ کے خا تمے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے وائس چئیرمین کے اس بیان کی مذمت کی کہ گیس پر سیاست نہ کی جا ئے ان را ہنماؤں نے کہا کہ وائس چئیرمین کا گو جر خان کی سیاست میں کو ئی کر دار نہیں ہے سوائے عوام دشمن اقدا مات کی حما یت کر نے کے۔ ان انکو مسئلہ یہ ہے کہ گیس بحالی کا کریڈ ٹ شہزادہ خان اور انکے ساتھی کیوں لے گئے۔انہوں نے عوامی حقوق کی جنگ میں ان تینوں کو نسلروں کے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

چوہدری حیدر سلطان نے 10جنوری کو اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کردیا 

ڈھڈیال (نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال کے بعد ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر چوہدری حیدر سلطان نے 10جنوری کو اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اپنے سیاسی ورثہ میں مسلم لیگ ن کا بے مثال ، مشکل وقت میں تمام غلطیوں ، کوتاہیوں اور خامیوں کو نظرانداز کرکے حمایت کرنے والے پرجوش اور مخلص ووٹر ملا ہے ۔ عوام نے چوہدری لیاقت علی خان کی حلقہ کیلئے طویل عرصہ تک جاری خدمات کا ان کے صاحبزادے چوہدری حیدرسلطان کو جس زبردست انداز میں کامیابی دلواکر ان کی محبتوں اور خدمت کا حق ادا کیا وہاں ان کا سیاسی قرض بھی چکادیا جس سے ان کی روح کو یقیناًتسکین ہوئی ہوگی ۔چوہدری حیدر سلطان چوہدری لیاقت علی کی طویل بیماری کی وجہ سے ان کے نمائندہ کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے لیکن اب بحیثیت ایم پی اے ان کے کندھوں پر ایک بھاری بوجھ آگیا ہے جو چوہدری حیدر سلطان کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں۔ حلقہ کی سیاسی حالات اس الیکشن کے بعدانتہائی پے چیدہ صورت حال اختیارکرنے والے ہیں۔حلقہ این اے60کے ٹکٹ کا مسئلہ اب جلدہی سراٹھا نے والا ہے اور اعلیٰ قیادت کا یہ امتحان ہوگا کہ وہ اس مسئلہ سے کیسے نبٹتی ہے اور اسی صورت حال کا چوہدری حیدر سلطان کو بھی سامنا ہوگا کہ وہ لیگی یا سرداری پیچ میں سے کس وکٹ پر زیادہ کھیلنا پسند کریں گے۔مسلم لیگ ن میں ایسے لوگ اکثریت میں ہیں جو اینٹی سردار ہیں اور 1985 ء سے لے کر اب تک اینٹی سردار ہونے کے ناطے ان کا وزن مسلم لیگ ن کے پلڑے میں ہے ۔ تحریک خدام اہلسنت والجماعت اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کی ایک اہم اور مرکزی اتحادی ہے جس کا ہمیشہ مسلم لیگ ن کی کامیابیوں میں مرکزی کردار رہا ہے۔ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ مسلم لیگ ن کے مختلف ادوار میں ہی تحریک خدام اہلسنت کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں لیکن تحریک خدام اہلسنت نے ہمیشہ فراح دلی اور تمام تحفظات کو نظر انداز کرکے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ۔ حالیہ ضمنی الیکشن میں تحریک خدام اہلسنت اگر مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان نہ کرتی تو اس الیکشن کے نتائج مختلف ہو تے لیکن خدام اہلسنت نے تاریخ کے اس نازک اور اہم موقع پر مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کرکے ان کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی بنیاد رکھ دی تھی ۔ مسلم لیگ ن کی اکثریت نے کبھی بھی سردار گروپ کو قبول کیا اور نہ ہی اس کیلئے کوئی نرم گوشہ رکھا۔ ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے موقع پرمسلم لیگ ن کے ممبران نے جس طرح ووٹ دئیے اسے سب بخوبی جانتے ہیں۔ مسلم لیگ کے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، میجر(ر) طاہرا قبال اور سردار ذوالفقا ردلہہ نے حامیوں کے شدید دباؤ پر اپنے امیدوار کھڑے کیے چونکہ سردار گروپ نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ کیا جس کی وجہ سے مسلم لیگیوں نے سردار گروپ کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی وہ آنے والے وقتوں میں ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں سردار گروپ کے جلسوں میں چوہدری حیدر سلطان کو باامر مجبوری قبول کیا اور اسے انتہائی ناپسندیدگی کی نظروں سے دیکھا۔حلقہ این اے 60 میں تحریک خدام اہلسنت سے وابستہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے اور وہ مذہبی ایشو پر سردار گروپ کیلئے ایک بڑی دیوار ہیں۔ چوہدری حیدر سلطان کیلئے یہ مسئلہ آنے والے دنوں میں شد ت کے ساتھ سامنے آنے والا ہے جس میں ان کے حامی ان سے دوٹوک جواب لیں گے۔ یہ مسئلہ چوہدری حیدر سلطان کی سیاسی بصرت کا امتحان ہوگا۔نومنتخب ایم پی اے چوہدری حید رسلطان کے ارد گرد ایسے افراد کی کمی نہیں جوانہیں ولن بنانے پر تلے ہوئے ہیں جو کچھ ہوچکا ہے بہت ہو چکا ہے ا ب کوئی بھی سیاسی غلطی ان کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی ۔آئندہ عام انتخابات میں اب صرف چھ ماہ باقی ہیں جس میں چوہدری حید رسلطان کو انتہائی پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوں گے اور اس ٹیم سے بھی چھٹکارا حاصل کرناہوگا جس کا ہر ممبر خود کو چوہدری حیدرسلطان سمجھے بیٹھا ہے ۔ علاوہ ازیں بیگم عفت لیاقت علی خان کے خیالات اور نظریات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ آنے والے دنوں میں ان کا سیاسی کردار بڑی اہمیت کا حاصل ہوگاجسے نظر انداز کرنا اعلیٰ قیادت کیلئے مشکل ہوگا۔مسلم لیگ ن کے حامیوں نے بھاری اکثریت سے کامیاب کر اکر چوہدری حیدر سلطان کو سیاسی میدا ن میں اتاردیا ہے ۔ اگر انہوں نے تحمل ، بردباری ، مردم شناسی ، مستقل مزاجی اور اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عاجزی وانکساری سے عوام کی خدمت کی تو ان کے سیاسی راستے میں کوئی رکاؤٹ نہیں آئے گی اور اگر ہوش کی بجائے جوش سے کام لیا گیا تو گڑھے میں گرنے والے کی ٹانگیں ہی اوپر نظر آتی ہیں جو کچھ بھی ہے چوہدری حیدر سلطان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

ختم نبوت ؐ ہمارا عقیدہ ہے،نبیلہ ملک


دولتالہ(نامہ نگار )سماجی شخصیت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی نبیلہ ملک نے کہا ہے کہ ختم نبوت ؐ ہمارا عقیدہ ہے اور ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے حلفا اقرار ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہحضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور جو بھی نبوت کا دعوے دار ہو گا وہ قطعا جھوٹا کازب اورجہنمی ہے نبی آ خر الزمان محمدﷺ کے نام پر ہماری جانیں قربان ہیں وہ گزشتہ روز دربار عالیہ حسینہ بھنگالی شریف پر حاضری کے بعد سرپرست اعلیٰ و سجادہ نشین دربار عالیہ پیر سید مخدو م عباس شاہ ہمدانی سے ملاقات کی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند لوگ بلا جواز زاتی مفادات کی خاطر الزام تراشی کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں تا ہم ایسے لوگوں کے مقاصد کسی صورت کامیاب نہیں ہو گے

پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں،چوہدری حمزہ 


دولتالہ(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری حمزہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے سرپرست اعلیٰ و سجادہ نشین دربار عالیہ پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے کو واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا اور اس سلسلے میں پریس کانفرنس کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ ختم نبوت ؐ ہمارا ایمان ہے اور ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم آستانہ عالیہ بھنگالی شریف سے ہماری نسبت ہے ہم پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی کے موقف کی بھر پور تائید کرتے ہیں

چوہدری احسان صادق کو گریڈ 21میں ترقی دے کرایڈیشنل آئی جی پولیس تعینات کردیا گیا ہے


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کے نواحی علاقہ دوکھوہا کے ڈاکٹر چوہدری احسان صادق کو گریڈ 21میں ترقی دے کرایڈیشنل آئی جی پولیس تعینات کردیا گیا ہے ،احسان صادق ان دنوں کورس کے سلسلے میں امریکہ میں مقیم ہیں

میمونہ عارف کی وفات پر اظہار تعزیت


دولتالہ(نامہ نگار)معروف صحافی اور امیدوار برائے ممبر گورننگ باڈی این پی سی جرنلسٹ گروپ میمونہ عارف کی وفات پر پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد دیگر عہدیداران سید منور نقوی ،نوید افسر راجہ،عابد حسین چوہدری ،راجہ آفتاب دھمیا ل،چوہدری نواز کسانہ قاسم علی قاسم ، ،صدر الیکٹرانک میڈیا محمد اشفاق انجم ،دیگر عہدیداران رانا ابرار کنول ،وائس چیئرمین سلیمان فاؤنڈیشن دولتالہ ایم سلیم شیخ اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے

بے لوث اور بھرپور جدوجہد کا نتیجہ ہے ،ممبرقومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال 


ڈڈھڈیال (نامہ نگار)ممبرقومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی مسلم لیگی کارکنان کی ان تھک ، بے لوث اور بھرپور جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ وہ راول نیوزسے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن ہمارے لئے ایک چیلنج تھا۔ ملکی حالات کے پیش نظر اس کی اہمیت اور بڑھ گئی تھی اور پورے ملک کی نظریں اس حلقہ پر مذکور تھیں۔انہوں نے کہا کہ چکوال کی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور 30ہزار کی برتری سے چوہدری حیدرسلطان کی کامیابی اس کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر کڑے وقت میں اپنی طاقت کو تسلیم کرایا ہے اور اب ان مخالفین کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جو بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے ۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے تمام لیگی کارکنان کو چوہدری حیدر سلطان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبہ کو قائم رکھیں گے۔

نفسیاتی جنگ

Read more

error: