گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: January 12th, 2018

جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کے باعث مندرہ چکوال روڈ بھنگالی شریف کے پاس ہنگامی لینڈنگ


دولتالہ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کے باعث مندرہ چکوال روڈ بھنگالی شریف کے پاس ہنگامی لینڈنگ ،جہانگیر ترین سمیت تمام سوار افراد محفوظ رہے اور ہیلی کاپٹر کو بحفاظت اتار لیا گیا جہانگیر ترین کے ہمراہ اسحاق خاکوانی ، اور عامر کیانی بھی موجودتھے اور وہ سیال شریف (سرگودھا )جا رہے تھے ، اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سابق امیدوار پی ٹی آئی چوہدری ساجد محمود ،تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سرفراز اصالت سمیت دیگر رہنما بھی پہنچ گئے ،وہ کچھ دیر سابق ناظم یو سی جاتلی طاہر مغل کے ڈیرے پر رکے اور بعد ازاں جی ٹی روڈ سے سیال شریف روانہ ہو گئے اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قصور میں ہونے والا المناک واقعہ کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ،پنجاب میں حکومت نام کی کئی چیز نظر نہیں آ رہی قصور طرز کے پنجاب بھر میں آئے روز رونما ہو رہے ہیں جبکہ شوباز شریف صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے حکومت مشینری عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اصل ذمہ داری سے غافل دکھائی دیتی ہے پنجاب پولیس عام آدمی کی داد رسی نہیں کر رہی اور قصور کی بد ترین مثال نے ثابت کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی خراب تر صورتحال سب سے زیادہ صوبہ پنجاب میں ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا سیاست میں اب کوئی وجود نہیں مستقبل پاکستان تحریک انصاف کا ہے ،عوام مین شعور بیدار ہو رہا ہے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی مہم کی کامیابی کی وجہ سیشریف برادران اور ان کے خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا،جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد رنگ لا رہی ہے تحریک انصاف نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ مرکز میں بھی حکومت بنائے گی اور عمران خان وزیر اعظم بنیں گے،تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ان کر پٹ حکمر انوں کا کڑا احتساب کر ئے گی

عمر ان خان کی جدوجہد سے پور ی قوم آگا ہ ہو چکی ہے ، چوہدری ساجد محمود


دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان تحر یک انصاف پی پی فور کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا منشور عوام کے حقوق کا تحفظ مسائل کا خاتمہ کرپشن جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ مافیا سے نجات ہے،ملک کی ترقی ،عروج ،زوال لیڈر شپ پر منحصر کرتا ہے اگر قیادت مخلص ،باکرداراور نڈرہوگی اور بیرونی طاقتوں کی ڈکٹیشن کی بجائے قومی مفادات پر چلتے ہوئے فیصلہ کرے گی تو اس کے مثبت نتائج حاصل ہونگے ، تحریک انصاف کی جڑیں ملک بھر میں پھیل چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانہ پھمبل میں چوہدری شمس تبریز کے زیر اہتمام ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام نے جس طرح پذیرائی بخشی اور ہمارے قائد عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جوق در جوق تحریک انصاف کے کارواں میں شامل ہوئے یہ پارٹی کے مستحکم ہونے کی واضح دلیل ہے ملک کو موجودہ بحران سے صرف اور صرف تحریک انصاف ہی نجات دلا سکتی ہے، عمر ان خان کی جدوجہد سے پور ی قوم آگا ہ ہو چکی ہے موقع پر ماسٹر محمد خان نے برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کر پشن کے خاتمے کے لیے تمام صلا حیتیں بر و کار لا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک کا ہر باشعور نوجوان تحر یک انصاف سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمر ان خان کی قیادت میں موروثی سیاست کوختم کر کے ایسا صاف و شفاف نظام لائے گی جس کی وجہ سے عام آدمی کو بھی انصاف

بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے سالانہ انتخابات سال 2018 آج ہفتہ کو ہو رہے ہیں

گوجرخان (نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے سالانہ انتخابات سال 2018 آج ہفتہ کو ہو رہے ہیں صدارت کے لیے دو امیدواروں افتخار احمد قریشی اور اورنگ زیب مغل کے مابین مقا بلہ ہے۔ نائب صدارت کے لیے را جہ سکندر کیانی اور شیخ شاہد منیر آ منے سامنے ہیں جنرل سیکر ٹری کے لیے فیورٹ امیدوار ملک را شد کلیامی نے اپنے حریف امیدوار مرزا ارشد محمود انجم کی والدہ کے انتقال کے باعث اعلی مثال قائم کرتے ہو ئے انکے حق میں دستبرادری کا اعلان کر دیا تھا باقی تما م عہدیدا ران بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔الیکشن بورڈ کے چئیرمین راجہ صغیرالرّحمان جبکہ راجہ عاشق حسین سینئر ممبر بورڈ اور مرزا امتیازالرّحمان ممبر بورڈ ہیں پولنگ آج صبح 9 بجے شروع ہو گی دن 1 تا 2 بجے وقفہ برائے نماز و کھانا ہوگا ووبارہ2 بجے تا 4بجے تک پولنگ جاری رہے گی 4 بجے کے بعد گنتی شروع ہوگی گنتی مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواران کا اعلان کر دیا جائے گا۔

موٹر سائیکل سواروں کی بجلی کے پول سے ٹکر کے نتیجہ میں2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے 


گوجرخان (نامہ نگار)نواحی گاؤں نور وصلہ میں موٹر سائیکل سواروں کی بجلی کے پول سے ٹکر کے نتیجہ میں2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے جمعہ کی سہ پہر 3نوجوان اظہر ولد اکرم ،فرحان نبیل اوراکمل موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کربجلی کے پول سے جا ٹکرایا جس سے اظہرکی دائیں ٹانگ اور دائیاں بازو ٹوٹ گیا ،فرحان نبیل کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ اکمل کو معمولی زخم آئے زخمیوں کو فوری رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ نے زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا ۔

بجلی بند رہے گی


گوجرخان (نامہ نگار)آئسیکو کی طرف سے جا ری کردہ اعلامیہ کے مطا بق سالانہ مرمتی اور بجلی کی لائنوں میں حائل درختوں کی شاخوں کو کاٹنے کے لیے آئسیکو سب ڈویژن مندرہ کے فیڈرز صبح 9بجے تا دن2بجے تک بند رہیں گے جو کہ مورخہ 13-01-18کو نیامندرہ فیڈر ، مورخہ 15-01-18کو پرانا فیڈر مندرہ،مورخہ 17-01-18کو حامدجھنگی اور پرانامندرہ فیڈر،مورخہ 18-01-18 کو حامدجھنگی فیڈر، مورخہ 20-01-18کو نیا مندرہ فیڈر،اور مورخہ23-01-18کو نیا مندرہ فیڈر بند ہونگے

قصور میں ننھی زینب کا بہیمانہ قتل ہما ری معا شرت پستی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ،مو لا نا حافظ محمد مجیب 


گوجرخان (نامہ نگار) مو لا نا حافظ محمد مجیب نے کہا ہے کہ قصور میں ننھی زینب کا بہیمانہ قتل ہما ری معا شرت پستی کا منہ بو لتا ثبوت ہے جس پر تو جہ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دین سے دو ری اور اسلامی اقدار سے انحراف کے باعث ایسے واقعات ظہور پذیر ہو رہے ہیں کیا ایک اسلامی مملکت میں ایسی ذہنی پستی کا سو چا جا سکتا ہے جس کا مظاہرہ سفات قاتل نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دلخراش وا قعہ نے ساری قوم کے دل دہلا دئے ہیں ہم نے سو چنا یہ ہے کہ آ ئندہ ایسے واقعات کو رو کا کیسے جا سکتا ہے انہوں نے مطا لبہ کیا کہ اگر کسی ایک مجرم کو بھی اسلامی قوانین کے مطا بق سزا دیدی جائے تو آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہو نگے ہماری تمام با لا سدت قوتوں کو اس با رے یں اہم فیصلے کر نا چاہیں اگر رو شن خیالی اور مخلوط ذریعہ تعلیم جا ری رہا تو ایسے واقعات رونما ہو تے رہیں گے

ٹانویں کے طالبعلم ذیشان کا تقریری مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی


سید اڈا(عابد چوہدری )گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹانویں کے طالبعلم ذیشان کا تقریری مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی،مرکز جاتلی میں پہلی اور تحصیل میں دوسری پوزیشن حاصل کی اہلیان علاقہ نے ہیڈ ماسٹر اور دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے تقریری مقابل جات منعقد ہوئے جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ،گورنمنٹ مڈل سکول ٹانویں کے طلباء نے بھی حصہ لیا ،مرکز جاتلی میں طالب علم ذیشان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تحصیل گوجرخان میں دوسری پوزیشن حاصل کی اس شاندار کارکردگی پر اہل علاقہ نے ہیڈ ماسٹر سکول ہذا ، جملہ سٹاف اور خصوصاً ہونہار طالبعلم ذیشان ربانی کو خصوصی مبارک باد دی،طالب علم ذیشان نے کہا کہ میری کامیابی کا سہرا اساتذہ اور والدین کے سر ہے۔

قصور واقعہ درندگی کی بدترین مثال ہے،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی


جاتلی(نامہ نگار) چیئرمین تحر یک فکر اسلام وسرپرست اعلی آستانہ آلیہ بھنگا لی شریف پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ قصور واقعہ درندگی کی بدترین مثال ہے ، زینب کے قاتلوں کا تعاقب کرکے انہیں سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔ معصوم زینب کو جس بہیمانہ طریقے کے ساتھ قتل کیا گیا ہے ،میں تصور بھی نہیں کرسکتا کہ کوئی انسان اس حد تک درندگی کا اختیار کرے گا۔ ہم سب اپنی بیٹیوں سے پیار کرتے ہیں ، زینب بھی ہماری قوم کی بیٹی تھی، پوری قوم کو چاہیئے کہ اس واقعے کی مذمت کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزموں کا جلد از جلد تعاقب کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اوراسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

باہولے لنک روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال،ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار


جاتلی(نامہ نگار)باہولے لنک روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال،ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار،اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر ،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پنج گراں کے گاؤں موضع باہولے کی لنک روڈ جس کی تعمیر نو کامنصوبہ جاری تھا اب کھٹائی میں پڑ چکا ہے سڑک کا جس قدر حصہ تعمیر کیا گیا ہے اس میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے سڑک بننے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع گئی جبکہ گزشتہ8دنوں سے ٹھیکیدار کام چھوڑ کر غائب ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اہلیان باہولے میں تشویش کی لہر اور اضطراب پایا جاتا ہے اہلیان باہولے نے بلدیاتی قیادت اور ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور ٹھیکیدار کو اپنا کام مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے

سید شیر شاہ پیپلز پارٹی کا سرمایہ اور اہم ترین اثاثہ تھے،راجہ فلک شیر منہاس


جاتلی(نامہ نگار)سید شیر شاہ پیپلز پارٹی کا سرمایہ اور اہم ترین اثاثہ تھے ،ان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک دیرینہ دوست اور کارکن سے محروم ہو گئی ،ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے ،ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی یونین کونسل دیوی راجہ فلک شیر منہاس نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا ،انہوں نے سید نور حسین شاہ کے بھائی اور پیپلز پارٹی کے دیرینہ جیالے کارکن سید شیر شاہ کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور مرھوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کی ،اس موقع پر کارکنا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی عوام کی پسندیدہ جماعت کے طور پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گی اور واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی ،ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجرخان کے عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں

آج 13جنوری کا سورج انشاء اللہ سید مسعود الحسن شاہ ایڈوکیٹ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہواہے


مندرہ ( ساجد نقوی )آج 13جنوری کا سورج انشاء اللہ سید مسعود الحسن شاہ ایڈوکیٹ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہواہے راولپنڈی بار کی اکثریت وکلاء برادری اپنے قیمتی ووٹ دیکر انکی کامیابی کو یقینی بنائیں گے اورہمیں امید ہے کہ سید مسعود الحسن شاہ ایڈوکیٹ نہ صرف تمام وکلاء کو ساتھ لیکر چلیں گے بلکہ راولپنڈی بار کے تمام مسائل وکلاء برادری کی مشاورت سے ترجیح بنادوں پر حل کرتے ہوئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے راولپنڈی بار اور وکلاء برادری کے وقار کو بلند کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انھوں نے ہمیشہ وکلاء کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ہر فورم پر انکے لیے آواز اٹھائی ہے اور روالپنڈی بار کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی بار کی صدارت کے امیدوار سید مسعود الحسن شاہ ایڈوکیٹ کے دیرینہ ساتھی چوہدری امتیاز محمود ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری حیدرسلطان کی جیت دراصل پاکستان کی جیت ہے،جنرل(ر) عبدالقیوم 


ڈھڈیال(نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ نومنتخب ایم پی اے چوہدری حیدرسلطان کی جیت دراصل پاکستان کی جیت ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چونکہ اس سے پاکستان کی بانی جماعت مسلم لیگ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے لہذاجیت کا کریڈٹ سب لے سکتے ہیں لیکن اصلی کریڈت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ اور میاں نوازشریف کی ہر دل عزیز شخصیت کو جاتا ہے۔

سانحہ قصور کے خلاف مین چوک ڈھڈیال میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ ،قاتلوں کو گرفتار کر کے سولی پر لٹکایا جائے


ڈھڈیال(نامہ نگار)سانحہ قصور کے خلاف مین چوک ڈھڈیال میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ ،قاتلوں کو گرفتار کر کے سولی پر لٹکایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق نماز جمعہ کے بعد سانحہ قصور کے خلاف مین چوک ڈھڈیال میں ایک بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ سمیت ہر مکتبہ فکر کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید شہباز ہمدانی ،مولانا مظہر کاظمی، سید اسد علی، مولانا اسلم چشتی، نیئر عباس اعون ایڈووکیٹ اور سید ثمر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ قصور پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ننھی زینب کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت ان ظالموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سولی پر لٹکائے۔ اس موقع پر مظاہرن نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر’’ شرم کرو حیا کرو بچوں پر ظلم بند کرو‘‘ پاک آرمی ملک بچاؤ جان بچاو، ان ظالموں سے نااہل حکمران کے نعرے، درج تھے۔ آخر میں ننھی پری زینب کے قاتلوں اور پولیس کی فائرنگ سے بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والوں کو پھانسی دینے کی قرار داد پیش کی گئی جسے تمام مظاہرین نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا بعد ازاں احتجاجی مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

نور وصلہ میں 3 موٹر سائیکل سواروں کی بجلی کے پول سے ٹکر 2 نوجوان شدید زخمی 


مندرہ ( ساجد نقوی )مندرہ کے نواحی گاؤں نور وصلہ میں 3 موٹر سائیکل سواروں کی بجلی کے پول سے ٹکر 2 نوجوان شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی سہ پہر کو 3نوجوان اظہر ولد اکرم ،فرحان نبیل اوراکمل موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کربجلی کے پول سے جا ٹکرایا جس سے اظہرکی دائیں ٹانگ اور دائیاں بازو ٹوٹ گیا ،فرحان نبیل کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ اکمل کو معمولی زخم آئے زخمیوں کو فوری رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ نے زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا ۔

بجلی بند رہے گی


مندرہ ( ساجد نقوی )آئسیکو سب ڈویژن مندرہ کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ مرمتی اور بجلی کی لائنوں میں حائل درختوں کی شاخوں کو کاٹنے کے لیے آئسیکو سب ڈویژن مندرہ کے فیڈرز صبح 9بجے تا دن2بجے تک بند رہیں گے جو کہ مورخہ 13-01-18کو نیامندرہ فیڈر ، مورخہ 15-01-18کو پرانا فیڈر مندرہ،مورخہ 17-01-18کو حامدجھنگی اور پرانامندرہ فیڈر،مورخہ 18-01-18 کو حامدجھنگی فیڈر، مورخہ 20-01-18کو نیا مندرہ فیڈر،اور مورخہ23-01-18کو نیا مندرہ فیڈر بند ہونگے آئسیکو سب ڈویژن مندرہ کے تمام صارفین سے تکلیف کے لیے معذرت خواں ہیں۔

ماہانہ محفل گیارویں شریف


مندرہ ( ساجد نقوی )ماہانہ محفل گیارویں شریف و درس قرآن و حدیث بمقام مدرسہ محمدیہ غوثیہ مہریہ نوردولال براستہ مندرہ میں مورخہ 14جنوری بروز اتوار بعد از نماز مغرب تا نماز عشاء منعقد ہوگی جسمیں علامہ خالد محمود قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے تمام اہل اسلام و زوق افراد سے بھر پور شرکت کی استدعا ہے ۔

error: