گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: January 15th, 2018

خیبر پختونخواہ جا نے والے نو جو انوں کی کار کو حادثہ ۔ دو نو جوان جا ں بحق۔ تین زخمی ہو گئے


گوجرخان ( نامہ نگار ) گو جر خان سے با رات کے ساتھ خیبر پختونخواہ جا نے والے نو جو انوں کی کار کو حادثہ ۔ دو نو جوان جا ں بحق۔ تین زخمی ہو گئے۔جھنڈا گو جر خان کے رہائشی 20سالہ مشتاق خان اور22سالہ خان بہادر اپنے مزید تین دو ستوں کے ہمراہ بارات کے ساتھ نو شہرہ گئے جہاں انکی کار بے قابو ہو کر ایک درخت سے جا ٹکرائی جسکے نتیجے میں مشتاق اور خان بہا در مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ انکے تین ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔

دھرنوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، راجہ جاوید اخلاص 


دولتالہ(نامہ نگار)تحصیل گوجرخان میں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبہ جات تیز رفتاری کیساتھ مکمل کئے جا رہے ہیں ،300کلو میٹر سڑکوں کی پختگی کو عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ مندرہ چکوال روڈ ،سوہاوہ چکوال روڈ سمیت تحصیل گوجرخان کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے اپنی رہائش گاہ پر عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد دینے کیلئے آنے والے سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب صدر راجہ حاجی احمد ،سید منور نقوی ،عابد چوہدری بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان کی تعمیر وترقی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اب ترقی اور خوشحالی اس علاقہ کا مقدر بن چکی ہے ،،ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے ملک کے ہر گز مفاد میں نہیں ہیں ماضی کے دھرنوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور ترقی میں رکاوٹ ڈالی ،موجود حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی اور مخالفین نواز شریف کی مخالفت میں عوام کی ترقی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی بحران کو پائیدار حل تلاش کر لیا ہے جس پر عمل درآمد کے بعد اب مستقبل میں لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل ہو جائے گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں پہلے سے بھی زیادہ اکثریت ھاصل کرے گی اور ملکی ترقی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائے گی

اہلیان یونین کونسل سکھو نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا


سکھو (نمائندہ خصوصی) اہلیان یونین کونسل سکھو نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا، ورکرکنونشن میں مضبوط دھڑوں نے برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سکھو میں پی ٹی آئی رہنما انور سیٹھی اور نعمان نومی کے زیر اہتمام ورکرکنونشن منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی گوجرخان کی قیادت چوہدری محمد عظیم، راجہ ہارون کیانی، چوہدری ساجد محمود، ایڈوکیٹ گْل اخلاق، ایڈوکیٹ محمدارسلان۔ قریشی، پی ٹی آئی موہری اور اہلیان سکھو کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ورکرکنونشن میں محمدعدیل، محمدعثمان، نعمان۔ اکبر، راجہ رمیض، محمدصدام، محمدعرفان، محمدرئیس مغل اور نواز خان نے اپنی برادری سمیت ن لیگ کو چھوڑ کر پاکستان تحریک میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا، اس موقع نئے عہدیداران میں نوٹفکیشن بھی تقسیم کیے گئے، ورکرکنونشن میں چوہدری محمدعظیم، راجہ ہارون کیانی، چوہدری ساجد محمود، ایڈوکیٹ محمد ارسلان قریشی،ایڈوکیٹ گْل اخلاق، انور سیٹھی نے خطاب کیا، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت متحد اور متحرک کارکنان پر مشتمل ہے، آئندہ الیکشن میں کرپٹ حکمرانوں کا صفایا کرتے ہوئے گوجرخان سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، مقررین نے اپنے خطاب میں نعمان نومی کو کامیاب ورکرکنونشن کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

ڈرگ انسپکٹرز اور ڈی ڈی او ہیلتھ کو باربر شاپس سیلون اور بیوٹی پارلرز چیک کرنے کے اختیارات دے دیئے گے


گوجرخان ( نامہ نگار )محکمہ صحت پنجاب نے ڈرگ انسپکٹرز اور ڈی ڈی او ہیلتھ کو باربر شاپس سیلون اور بیوٹی پارلرز چیک کرنے کے اختیارات دے دیئے فوری عمل در آمد کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا اور گو جر خان میں تعینات ڈرگ انسپکٹر میر عالم ستون نے اس ضمن میں کا روائی شروع کر دی ہے ۔ حکو مت پنجاب نے یہ فیصلہ ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کے لئے کیا ہے محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں تحصیل سطح پر تعینات تمام ڈرگ انسپکٹرز کو فوری طور پر خصوصی اختیارات جاری کر دیئے ہیں جن کے تحت وہ باربر شاپس سیلون اور بیوٹی پارلرز کو حفظان صحت کے اصولوں کے تحت چیک کرنے کے مجاز ہوں گے اس ضمن میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفیکیشن نمبر( HCP) SO(C&C)1-12/2016 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کے لئے کیا ہے اس ضمن میں بتایا کہ باربر شاپس سیلون اور بیوٹی پارلرز کا کام کرنے والے فوری طور پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ راولپنڈی کے دفتر واقع خیابان سر سید راولپنڈی میں اپنی رجسٹریشن کرائیں تا کہ بعد ازاں انھیں کوئی پریشانی نہ ہو ڈرگ انسپکٹر گو جر خان میر عالم ستون نے کہا ہے کہ عوامی کا معیار زندگی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کے لئے اس قسم کی تمام جگہوں کو چیک کیا جائے گا۔

گھر سے لا پتہ ہو نے والا 12سالہ بچہ پو لیس نے با زیاب کر کے والدین کے حوا لے کر دیا 


گوجرخان ( نامہ نگار ) گھر سے لا پتہ ہو نے والا 12سالہ بچہ پو لیس نے با زیاب کر کے والدین کے حوا لے کر دیا ۔گمشدہ بچے کوایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے والدین کے حوالہ کردیا ،والدین خوشی سے نحال ہو گئے پولیس کا شکریہ ادا کیا ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ موہڑہ گجراں سے بارہ سالہ حسن علی گھر سے لاپتہ تھا اور والدین اس کو تلاش کر رہے تھے گزشتہ روز حسن علی گوجرخا ن بس اسٹینڈ سے پولیس کو ملا جس پر اس کے گھر والوں کو فوری اطلاع دی گئی حسن علی کو اس کے چچا ضیافت کے حوالہ کر دیا گیا ضیافت حسین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی بروقت کوشش سے ان

مسلح 8ڈاکوؤں کاگوجرخان کے نواحی قصبہ مسہ کسوال کے مختلف گھروں میں دھاوا


گوجرخان ( نامہ نگار )آتشیں اسلحہ سے مسلح 8ڈاکوؤں کاگوجرخان کے نواحی قصبہ مسہ کسوال کے مختلف گھروں میں دھاوا، ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 12لاکھ سے زائد مالیتی طلائی زیوارات اور نقدی لوٹ کر فرارہوگئے اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ڈاکوؤں کا گروہ مسہ کسوال کی ڈھوک کوکن جنڈ میں راجہ ندیم کے گھر داخل ہوا اہلخانہ کے جاگ جانے پر ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے بعد ازاں ڈاکو مرزا آصف کے گھر داخل ہوئے جہاں سے ناکامی کے بعد ڈکیٹ گروہ ڈھوک کیپٹن غلام محمد میں محمد ابرار ،مرزا شفاق ،عمر خطاب وغیرہ کے گھروں میں داخل ہوا،ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود اڑھائی لاکھ نقدی ،طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ گوجرخان اور تھانہ سوہاوہ مصروف تفتیش ہے ۔ اس قسم کیا وارداتوں سے شہریوں کی سخت خوف و ہراس پایا جا تا ہے

گوجرخان، شہر گو نا گوں مسائل کا شکار ہے ،عبد الغفور کیانی 


گوجرخان ( نامہ نگار ) سابق سٹی ناظم عبد الغفور کیانی نے کہا ہے کہ شہر گو نا گوں مسائل کا شکار ہے ،بد انتظامی اور کرپشن کے باعث لو گو ں کی زندگیاں اجیرن ہیں جبکہ امیر شہر چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔ مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخا بات کے بعد لو گو ں کو یقین تھا کہ انکے مسائل حل ہو نگے اور انکی سنی جا ئے گی۔ مگر اب صو رتحال اسکے بالکل بر عکس ہے ۔ تجاو زات کے باعث لوگوں خصوصا خواتین کا چلنا پھرنا محال ہے۔ سروس روڈز تجاوزات، غیر قانونی پا رکنگ اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث ناکا رہ ہو چکے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جو پا رک بنوائے تھے چئیرمین انکا دو ماہ بھی تحفظ نہ کر سکے۔ شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ سٹریٹ لائیٹس نہ ہو نے کے باعث شہر میں ہر طرف اندھیر نگری ہے۔ اب تو جی ٹی روڈ پر بھی ریڑھیاں اور ٹھیے لگا دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا دور دورہ ہے جس منصوبے کا ٹھیکہ 20لاکھ میں ہو نا چاہیے اسکو ایک کروڑ رو پے کا ٹھیکہ دیا جا رہا ہے ۔ عبد الغفور کیانی نے کہا کہ چئیرمین کو معلوم ہو نا چاہیے کہ اب نیب ایک آ زاد ادارہ ہے اور وہ کسی بھی کرپشن پر فو ری ایکشن لے سکتا ہے شہریوں کی بد قسمتی ہے کہ ایک نا ہل اور انگھو ٹھا چھاپ قیادت ان پر مسلط کر دی گئی ہے انہوں نے حکو مت پنجاب سے مطا لبہ کیا کہ وہ گو جر خان کے مالی معا ملات کی انکوائیریاں کرائیں اور شہر کو بد انتظامی سے بچا نے کے لیے فوری اقدا مات کریں۔

پریس کلب جاتلی کے انتخابات ، راجہ سعید اقبال صدر، جنرل سیکرٹری ناصر خان ، وقار احمد چوہدری چیئرمین منتخب 


جاتلی(نامہ نگار)پریس کلب جاتلی کے انتخابات مکمل ہو گئے،سینئر صحافی راجہ سعید اقبال صدر، جنرل سیکرٹری ناصر خان اور وقار احمد چوہدری بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ،پریس کلب کے پولنگ سٹیشن پر سیاسی سماجی شخصیات کی آمد ورفت ،مبارکبادوں کا سلسلہ،صحافی برادری میں بھرپور جوش و خروش ،تفصیلات کے مطابق پریس کلب جاتلی کے انتخابات برائے سال2018ء اختتام پذیر ہو گئے گزشتہ روز صبح10بجے سے دن3بجے تک پریس کلب جاتلی میں قائم کئے گئے پولنگ سٹیشن پر صحافی برادری اور سیاسی و سماجی شخصیات کا تانتا بندھا رہا ہے ،انتخابات میں سینئر صحافی راجہ سعید اقبال صدر، جنرل سیکرٹری ناصر خان اور وقار احمد چوہدری بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے،اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف ،مسلم لیگ کے رہنما و ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ،تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ساجد محمود ،راجہ ہارون کیانی ،وائس چیئرمین ضلع چکوال چوہدری خورشید بیگ ،چیئرمین یو سی سید سدی اشعر کاظمی ،چیئرمین راماں مرزا عنایت اللہ ،چیئرمین دیوی راجہ شبیر حسین ،چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس ،وائس چیئرمین جھونگل چوہدری محمد اسحق،مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز،چوہدری ضیافت حسین ،وائس چیئرمین سلیمان فاؤنڈیشن ایم سلیم شیخ ،پیپلز پارٹی کے رہنما ھاجی راشد ،راجہ ا دریس،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر صحافی چوہدری قربان ،ربجا کے جنرل سیکرٹری نثار احمد ،سید توقیر الحسن ،دوریز کیانی ،پریس کلب ڈھڈیال کے صدر ظہیر احمد ،جنرل سیکرٹری ریاض بٹ،چوہدری زاہد،چوہدری حسنین،مسرت جعفری، ،کونسلرمحمدشفاء،چوہدری عبادت حسین سمیت تمام صحافیوں ،سیاسی سماجی شخصیات عمائدین علاقہ نے بھرپور شرکت کی ،اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ عروج پر رہا

زینب کے قاتلوں کو حکومت جلد کیفر کردار تک پہنچائے،قادر نواز قادری


مندرہ ( سید ساجد نقوی)قصور کی بے قصور معصوم بیٹی زینب کے قاتلوں کو حکومت جلد کیفر کردار تک پہنچائے ہماری بچیاں ہم سے سوال کرتی ہیں کہ زینب کے قاتل ابھی تک کیوں نہیں پکڑے گے؟ بچیوں کے سوالوں نے ہمیں جھنجوڑ کے رکھ دیا ہے ہماری بچیاں سکول جانے سے خوفزدہ ہوگئی ہیں گڈ گورنس کے دعوے داروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پنجاب پولیس کی اکثریت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے وی آئی پی کی سیکورٹی پر مامور ہیں جس سے دن دیہاڑے بد قماش لوگ بچیوں کو اغواء کر کے گندگی کی طرح کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں پر پھینک رہے ہیں قصور سانحہ پر حکومتی کارکردگی اور سیکورٹی صورت حال عوام پر واضح ہو گئی ہے حکومت فردواحد “مجھے کیوں نکالا “کی گردان میں پھنسی ہوئی ہے وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت مستعفی ہو کر اپنی ناکامی کو کھلے دل سے تسلیم کر لے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعدپنجاب کے شیر بے قابو ہو گئے ہیں جنھیں قانون کے دائرے میں لانے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار قادر نواز قادری پی پی پی تحصیل گو جر خان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، راجہ قمر علی عابد ،پرویز کیانی و دیگر نے اپنے مشترکہ سانحہ قصور پر مذمتی بیان میں کیا ہے ۔

اظہار تشکر


ڈھڈیال (نامہ نگار)نومنتخب ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر گزشتہ روز مدنی مسجد چکوال گئے جہاں انہوں نے حالیہ ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت کرنے پر امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت قاضی ظہور الحسین اظہر کا دلی شکریہ ادا کیا ۔ امیر مولانا قاضی ظہورالحسین نے چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور مسرت کااظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری حیدر سلطان کو قرآن پاک کا نسخہ دیا ۔ مدنی مسجد کے دورہ کے دوران چوہدری مسرت اقبال اور راجہ ساجد ان کے ہمراہ تھے۔

مبارکباد


ڈھڈیال (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن مسوال اور موہڑہ الہو کے ایک وفد نے گزشتہ روز ایم پی اے ہاؤس میں نومنتخب ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری حیدر سلطان کو ان کی شاندار اور بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد دی ۔ اسموقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حیدر سلطان نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونین کونسل پادشاہان نے ہمیشہ چوہدری لیاقت علی خان مرحوم اور اب میر اساتھ دیا اور اپنی محبتوں سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہر الیکشن میں اس حلقہ سے ہمارے مخالفین نے شکست کھائی ۔وفدمیں جنرل کونسلر محمد بشیر نمبردار، سابق کونسلر حاجی غلام حسین ، انسپکٹر (ر) محمد اکرم ، ٹھیکیدار چوہدری حامد حسین، چوہدری یعقوب کھرل، چوہدری اسلم پھتیال ، راجہ اکرم پھتیال ، محمد اسلم کہوٹ اوردیگر سرکردہ شخصیات شامل تھیں۔

بجری سے بھراٹرک ٹائی راڈ ٹوٹنے سے دیوار پرچڑھ گیا 

ڈھڈیال (نامہ نگار)بجری سے بھراٹرک ٹائی راڈ ٹوٹنے سے دیوار پرچڑھ گیا ۔ راولپنڈی کی جانب سے ہینو ٹرک جو بجری سے لوڈ تھا اتوار کی صبح مندرہ چکوال روڈ پر ڈھڈیال کے مقام پر حبیب بینک کے سامنے ٹائی راڈ ٹوٹنے سے بے قابو ہوکر سڑک کے درمیان دیوار پر چڑھ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

موٹرسائیکل مکینک گاڑی سے ٹکراگیا ، ٹانگ اور بازو فریکچر ہوگیا


ڈھڈیال (نامہ نگار)موٹرسائیکل مکینک گاڑی سے ٹکراگیا ، ٹانگ اور بازو فریکچر ہوگیا۔ موٹر سائیکل مکینک شان عرف شانی اتوار کے روز چک بیلی خان روڈ پر تیزی رفتاری کے باعث کیری ڈبہ سے ٹکراگیا جس کے باعث اس کا بازو اور ٹانگ فریکچر ہوگئی ۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال منتقل کردیا۔

مقدمہ قتل کا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ایک خاتون سمیت تین افراد کو بری کر دیا


گوجرخان ( نامہ نگار )گو جر خان کے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ایک خاتون سمیت تین افراد کو بری کر دیا۔ ایف آئی آ رکے مطابق محمد ضیاء پر الزام تھا کہ اس نے شازیہ اور اسکے والد محمد ایوب سے مل کر اپنے شوہر محمد شکیل کو قتل کیا تھا جس میں ماتحت عدالت سے محمد ضیاء کو سزائے موت ، شازیہ ایوب کو عمر قید جبکہ محمد ایوب کو 7سال قید ہوئی تھی۔ ملزمان نے کونسل طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے لا ہور ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہو ئی عدالت نے تمام ملزمان کو ناکافی شہادت ہونے کی بناء پر بری کر دیا ۔

خواجہ فضل الدین چشتی صابری کے دس روزہ عرس مبارک کی تقریبات کلیام شریف میں اختتام پذیر ہوگیا


گوجرخان ( نامہ نگار )حضرت خواجہ فضل الدین چشتی صابری کے دس روزہ عرس مبارک کی تقریبات کلیام شریف میں اختتام پذیر ہوگیا، ان تقریبات کے دوران محفل سماع کا خصوصی پروگرام ہوا، ختم خواجگان پڑھا گیا، محفل پاک کی تقریب زیرصدارت صاحبزادہ مرزا محمد نواز صابری، زیرانتظام صاحبزادہ مرزا یاسر مشتاق انعقاد پذیر ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مریدین اور اولاد حافظ صاحبؒ نے خصوصی شرکت کی۔

گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے انتخا بات اورنگ زیب مغل نے صدر کا الیکشن جیت لیا


گوجرخان (نامہ نگار)گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے انتخا بات میں اورنگ زیب مغل نے122ووٹ لے کر صدر کا الیکشن جیت لیا انکے حریف افتخار حسین قریشی نے 100 ووٹ لیے۔نائب صدارت کے لیے شیخ شاہد منیر نے128ووٹ لیکر معرکہ سر کر لیا انکے حریف راجہ سکندر کیانی نے 94ووٹ حا صل کئے۔مرزا ارشد محمود انجم پہلے ہی بلا مقابلہ جنرل سیکر ٹری منتخب ہو چکے ہیں انکے مد مقابل را شد محمود کلیامی نے اس وجہ سے دستبرداری کا علان کر دیا تھا کہ ارشد انجم کی والدہ کا اچانک انتقال ہو گیا تھا ۔ الیکشن بورڈ چئیرمین راجہ صغیر الرحمان اور ممبران راجہ عاشق حسین اور مرزا امتیاز الرحمان پر مشتمل تھا ۔نتائج کا اعلان ہو نے کے بعد جیتنے والے امیدواروں کے حا میوں نے جلوس نکا لا ، پھو لو ں کے ہار پہنائے اور نعرے با زی کی

طارق چوہان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار 


مندرہ ( سید ساجد نقوی)پی پی پی آزاد کشمیر کے راہنماوسابق امیدوار ایم ایل اے جموں 6چوہدری فخر زمان ، پاکستان پیپلز پارٹی ممبر پنجاب کونسل سید غالب حسین شاہ ، تحصیل گو جر خان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قادر نواز قادری ،راجہ شکیل ، راجہ قمر علی عابد ،راجہ پرویز کیانی،ساجد شاہ جنر کونسلر، سٹی صدر راجہ جبران ،یوسی مندرہ کے صدر عبد الرشید زرگر،ہمایوں خان ، ظفر چشتی ، شیر افگن قریشی ،یاور قریشی ، راجہ عمران کامی ،راول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمی ،خالد محمود قریشی و دیگر نے پیپلزپارٹی یوسی ساہنگ کے راہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے پروٹوکول سٹاف طارق چوہان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے صبر جمیل کی دعا کی ہے

تحصیل گوجرخان سے ناروا سلوک بن کیا جائے، چوہدری اخلاق احمد گورسی


جاتلی(نامہ نگار)گوجرخان پنجاب کی بڑی تحصیل ہے اور شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اس کے ساتھ ناروا سلوک نہ کیا جائے۔2013 ء4 کی الیکشن مہم کے دورا ن گوجرخان کی عوام سے جلسہ سے خطاب کے دورا ن وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ الیکشن میں کامیاب ہو کر گوجرخان کو ضلع کا درجہ دیں گے مگر وہ وعدہ آج تک وفا نہیں ہو سکا آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی سیاست چمکانے کیلئے گوجرخان کی بجائے ضلع کوہسار بنانا چاہتے ہیں جو کہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں گوجرخان کو اگر ضلع نہ بایا گیا تو یہاں کے عوام بھرپور احتجاج کریں گیان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف (یونین کونسل راماں) کے جنرل سیکرٹری چوہدری اخلاق احمد گورسی نے کیا

مبارکباد


ڈھڈیال (نامہ نگار)اسلام آباد کی ادبی تنظیم ’’آئینہ‘‘ کے روح رواں ملک فداالرحمن نے گزشتہ ایم پی اے ہاؤس میں نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حیدر سلطان کو ان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور اس توقع کااظہار کیا کہ عوام نے ان پر جس بھرپور اعتمادکااظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے ۔انہوں نے چوہدری صادق علی خان اور چوہدری نواز کنگ کو بھی مبارکباد دی اور چوہدری حیدر سلطان کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا ۔

چوہدری مسرت اقبال ڈورے مختصر دور ہ پر سوموار کی شام ابوظہبی روانہ ہوگئے

ڈھڈیال (نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوسی پادشاہان کی سرکردہ شخصیت چوہدری مسرت اقبال ڈورے مختصر دور ہ پر سوموار کی شام ابوظہبی روانہ ہوگئے ۔ چندروز قیام کے بعد واپس آکر وہ دوبارہ اپنی سیاسی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

error: