گرما گرم خبریں

گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا

Archive for: January 16th, 2018

گوجرخان پولیس نے جعلی کرنل دھر لیا مقدمہ درج


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان پولیس کی کارروائی ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کھڑی مشکوک میں موجود خود کو کرنل ظاہر کرنے والاشخص اسلحہ سمیت گرفتار ،ملزم سے جعلی سروس کارڈ، میٹرولا سیٹ ،گاڑی برآمد،مقدمہ درج کر لیاگیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گوجرخان نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے سامنے کھڑی گاڑی کرولا LZZ-1852 کو مشکوک جان کر چیک کیا تو ڈرائیورنگ سیٹ پر بیٹھے شخص جس نے اپنا نام واجد حسین شاہ سکنہ کوٹ سیداں بتایا سے پسٹل تیس بورگن نما جس پر لیزر اور ٹیلی سکوپ لگی ہوئی تھی ، دو میگزینز برآمد ہوئیں جس نے دریافت پر ایک عدد لائسنس ضلع مانسہرہ کا پیش کیا وہ بھی مشکوک تھا واجد شاہ نے مزید بتایا کہ وہ فوج میں کرنل ہے اور اپنا سروس کارڈ جس پر اس کی تصویر لگی ہوئی تھی جبکہ کرنل علی شاہ بخاری درج تھا پیش کیاجو کہ جعلی تھا گاڑی کی تلاشی پر ایک عدد میٹرولا سیٹ ایک عدد کٹر چاقو نما،ایک بوتل شیشہ فلیور برآمد ہوئے جس پر پولیس نے واجد حسین شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے

قصور واقع حقیقت میں حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،چوہدری محمد عظیم 


دولتالہ(نامہ نگار)قصور واقع حقیقت میں حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اس واقع کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،حکومت واقع میں ملوث کرداروں کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائے وگرنہ عوام غضبناک ہو چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد عظیم ،چوہدری ساجد محمود،راجہ ہارون کیانی نے موضع موہری میں رضوان ہاشمی کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ،ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے ،خارجہ پالیسی انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے اقوام عالم میں ملک کا وقار داؤ پر لگ چکا ہے ،تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا شخص اداروں کے خلاف محاذ آرا ہے اور ان کے تقدس کو با قاعدگی سے پامال کر رہا ہے ،سابق نا اہل وزیر اعظم کے عدلیہ پر مسلسل حملے ہر گز برداشت کے قابل نہیں ہیں عدلیہ کو کمزور کرنے کی سازشیں بھی ناکام ہوں گی ،تحریک انصاف عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے اور انصاف کو قائم کرنے کیلئے ہر حد تک جائے گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے جس کی وجہ سے کرپٹ اور نا اہل چہرے سامنے آ چکے ہیں ،تحریک انصاف اس وقت ملک بھر کی پسندیدہ جماعت بن چکی ہے اور آنے والے انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک کو کرپشن فری بنائے گی ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گوجرخان متحد اور متحرک ہے اور انتخابات میں گوجرخان کی قومی و صوبائی نشستوں پر کلین سویپ کرے گی ،ان کا مزید سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ انتخابات اسی سال منعقد ہوں گے اور وقت سے پہلے منعقد ہوں گے

تمام تر ترقیاتی منصوبہ جات سابق وزیر اعظم کے منظور کردہ ہیں، راجہ جاوید اشرف


دولتالہ(نامہ نگار)تحصیل گوجرخان میں ہونے والے تمام تر ترقیاتی منصوبہ جات سابق وزیر اعظم کے منظور کردہ ہیں موجودہ دور حکومت میں ایک روپے کا فنڈ گوجرخان کیلئے منظور نہیں ہوا ،تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف نے مناظرے کا چیلنج دیدیا،تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ جاوید اشرف نے جاتلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل گوجرخان میں اب تک ہونے والے تمام تر ترقیاتی منصوبہ جات سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دور حکومت میں منظور کئے گئے ہیں جن پر اب مخالفین تختیاں لگا کر اپنی سیاست کو چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں ،مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے تحصیل گوجرخان کیلئے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ایک روپے کا فنڈ بھی منظور نہیں کیا اور اس کیلئے میں مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں ،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ،آنے والے انتخابات میں عوام ایسے عناصر کا سخت محاسبہ کریں گے اور اہل قیادت کو منتخب کریں گے

مضر صحت اشیا فراہم کر نے والوں کے خلاف کا رو ائی کریں گے، بلال ابڑو 


گو جر خان(نامہ نگار ) انجمن تا جران ٹریڈرز کے صدر حا جی ملک محبوب حسین اور جنرل سیکر ٹری شیخ محمد ارشد نے مرکزی انجمن تا جران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پرا چہ کے ہمراہ پنجاب فوڈ اتھا رٹی کے ڈائریکٹر آ پریشن ساؤتھ بلال ابڑو سے ملا قات کی ۔جس میں تا جروں نے انہیں بتا یا کہ وہ جعلی مصالحہ جات، مضر صحت اشیا اور زاہد المعیاد اشیا فروخت کر نے کے حق میں نہیں ہیں اور نہ ہی ایسی اشیا فروخت کر نے والوں کی وکا لت کریں گے ۔ ڈائریکٹر آ پریشن نے انہیں یقین دلا یا کہ معمولی باتوں پر بھا ری جر ما نے ہما ری پا لیسی نہیں تا ہم حکومت پنجاب کے وژنکے مطا بق حفظان صحت کے مطا بق عوام کو اشیا کی فراہمی پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ صفائی کے معا ملات پر پہلے نو ٹس، پھر جر مانہ اور آخری قدم دو کان یا گو دام سیل کر نا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ گو جر خان میں متعدد گو دا موں سے جعلی پتی بنا نے کی اشیا ملی ہیں ہم لائسنس بنا نے کے مواقع بھی فراہم کریں گے اور یہ تو قع رکھتے ہیں کہ جن دو کا نداروں کو وارننگ دی جا ئے گی وہ اس پر دھیان دیں گے۔ تاجروں کو تنگ کر نا ہما را مقصد نہیں ہے بلکہ ہم صاف ستھرا کا رو بار کر نے والوں کے تعاون سے ملا وٹ کر نے والوں اور لو گو ں کو مضر صحت اشیا فراہم کر نے والوں کے خلاف کا رو ائی کریں گے ملک محبوب حسین اور شیخ ارشد نے بلال ابڑو کا شکریہ ادا کیا

گوجرخان نواحی قصبہ میں قتل کی واردات ،فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان نواحی قصبہ میں قتل کی واردات ،فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیاپولیس مصروف تفتیش ہے تفصیلات کے مطابق مرادیال کے رہائشی سعید احمد ولد علی احمد نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ اس کا بھائی وحید احمد مرادیال میں واقع بھٹہ پر ڈرائیوری کرتا تھا اور وہیں ایک زیر تعمیر مکان میں آرام کی غرض سے سوجاتا تھا گزشتہ روز ہم دونوں وہاں موجود تھے،رات میں اپنے گھر چلا گیا جبکہ وہ وہی رہا ، صبح جب وہاں گیا تو دیکھامیرے بھائی وحید احمد کی لاش چارپائی پر خون میں لت پت پڑی ہے، میرے بھائی کو سلیمان ولد علی شان سکنہ مرادیال نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ سلیمان کا والد علی شان جو کہ رشتہ میں ہمارا حقیقی ماموں ہے اسے سلیمان اکثر مارتا تھا جس پر وہ ناراض ہو کر ہمارے گھر آجاتا تھا اس بات کو سلیمان اپنی بے عزتی سمجھتا تھا کہ اس کے والد کو وحید احمد اپنے گھر کیوں رکھ لیتا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان پہنچایاپولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی

گوجرخان کو ضلع بنانے کی بجائے کوہسار کو ترجیح دی جارہی ہے،راجہ ساجد یوسف


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے انتخابات میں عوام کو ضلع گوجرخان کو دل فریب نعرہ دینے والے خادم اعلٰی پنجاب ہماری فریاد سننے یہ بات سماجی رہنما راجہ ساجد یوسف نے کہا ہے کہ گوجرخان کو ضلع کا درجہ حاصل ہونا یہاں کے عوام کا استحقاق ہے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کو نظر انداز کرکے کوہسار کو ضلع بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں جوکہ ناانصافی کے مترادف ہیں میاں شہباز شریف اپنا وعدہ پورا کریں گوجرخان کے عوام کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے گوجرخان کا ہر باسی خواہ وہ کسی بھی طبقہ فکر سے تعلق رکھتا ہے اپنے گوجرخان کیلئے آواز اٹھائے گا وہ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ گوجرخان کو ضلع بنانے کی بجائے کوہسار کو ترجیح دی جارہی ہے جوکہ ناانصافی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااوراحتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ گوجرخان پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل ہے جس کا ضلع بننا اس کا حق ہے

یونین کونسل دولتالہ کا کمپیوٹر طویل عرصہ کے بعد یونین کونسل کی تحویل میں دیدیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل دولتالہ کا کمپیوٹر طویل عرصہ کے بعد یونین کونسل کی تحویل میں دیدیا گیا ،کمپیوٹر نادار ریکارڈ کا حامل تھا اور ایک کیس کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں تھا ،کمپیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث یونین کونسل دولتالہ کے مکینوں کو ایک سال سے زائد عرصہ تک نادار ریکارڈ کے حصول میں شدید ترین دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے ،کمپیوٹر کی واپسی کیلئے متعدد اقدامات اٹھانے کے باوجود کمپیوٹر کی واپسی مشکل ترین بن چکی تھی ،یونین کونسل دولتالہ میں نادرا ریکارڈ والے کمپیوٹر کی واپسی کیلئے چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی کی خصوصی دلچسپی شامل تھی ،کمپیوٹر کی یونین کونسل دولتالہ میں واپسی سے یونین کونسل کے عوام کے دیرینہ مسائل میں کمی واقع ہو گی اور ان کو یونین کونسل آفس سے نادار کے ریکارڈ با آسانی دستیاب ہوں گے

اسلام کا نظام تعلیم ضابطہ اخلاق کو سنوارتا ہے،پیر سید محمد شاہ


دولتالہ(نامہ نگار)اسلام کا فلسفہ تعلیم یہ ہے کہ وہ انسانی معاشرے کو ایک ایسا ضابطہ حیات دے جو اللہ اور اس کے رسول ؐ پر کامل ایمان اور اعتقاد سے ہم آہنگ ہو بہترین نظام تعلیم وہ ہے جس کو اسلام نے دنیا کے سامنے پیش کیا یہ وجہ ہے کہ اسلامی نظام تعلیم معاشرے کو عدل و انصاف ،حق شناسی اور پاکیزگی کے اعتبار سے بلند ہو بالا بنانے کا خواہش مند ہے اسلام کا نظام تعلیم ضابطہ اخلاق کو سنوارتا ہے اور لا دین عنصر کے مقابلے میں اچھی عادتوں اور عمدہ سیرت و کردار کی تعمیرپر زور دیتا ہے تعلیم ایک معاشرتی عمل ہے لفظ تعلیم کے معنی ہیں سکھانا اور ررہنمائی کرنا کائنات کی حقیقت کو معلوم کرنے کے لیے سائنسی علم بھی اشد ضروری ہے در حقیقت تعلیم بچوں کی مکمل اور متوازن نشو و نما ہے اور اس میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ منزل اور راستے کا تعین کیا جائے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر شریف پیر سید محمد شاہ نے کینیڈین سکول سسٹم دولتالہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کمپیوٹر اور ایٹمی ترقی کا دور ہے سائینس ارو صنعتی ترقی کا دور ہے بنیادی عصری تعلیم،ٹیکنیکل ،انجینئر نگ ،وکالت ،میڈیکل اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا موجودہ دور کا لازمی تقاضہ ہے تا ہم اخلاقی تعلیم سے صالح اور نیک معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے آج تک جن قوموں نے ترقی کی وہ بلا شبہ علم کی بدولت ہے اس موقع پر پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد ،دیگر عہدیداران سید منور نقوی ،عابد حسین چوہدری ،چوہدری نواز کسانہ ،محمد آفتاب راجہ ،شکیل احمد مغل ،صدر الیکٹرانک میڈیا دولتالہ محمد اشفاق انجم،محمد فرقان قریشی ،راجہ پرویز اختر ،راجہ ایوب منہاس ،سلیمان فاؤنڈیشن دولتالہ کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ کے علاوہ علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

چہرمین یو سی آہدی محمد خان بھٹی کے تہہ دل سے مشکور ہیں،اہلیان کاک


دولتالہ(نامہ نگار)چہرمین یو سی آہدی محمد خان بھٹی کے تہہ دل سے مشکور ہیں ،جنہوں نے اپنی خصوصی دلچسپی لے کے یو سی آہدی کے گاؤں کاک کی گلیاں پکیاں کرانے میں کردار ادا کیا ،ہم امید کرتے ہیں کہ اسی طرح مین روڈ کی نکاسی کے لیے گرانٹ مہیا کر کہ شکریہ کا موقع فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار راجہ حاجی رضوان ،راجہ سعید ،راجہ واجد راجہ وسیم اور راجہ ندیم نے پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں سے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ان کا کہنہ تھا کہ سابقہ حکومتوں نے ہمیں سرے سے ہی اگنور کیا اور ہمارے گاؤں میں سرے سے ہی کوئی مقامی قیاد ت کام کرانے میں نکام رہی ہے ،ہم تہہ دل سے چہرمین یو سی آہدی محمد خان بھٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے خصوصی دلچسپی لے کر گاؤں میں گلیاں،سرکاری سکول میں کمرہ جات ،فرنیچر فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ،ہم ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح مین گلی نکاسی آب کے لیے نالے نہ ہونے کی بنا پر کسی جوہڑ یا کسی کا نظارہ پیش کرتی ہے ،اس پر اپنی خصوصی نظر ثانی فرما کر ہمارے پورے گاؤں کے دیرینہ مطالبے کو پورہ کرنے میں اپنا کردارادا کر کے شکریہ کو موقع فراہم کریں گے

گوجرخان شہر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سہولیات مہیا کی جائیں گی ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان


گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی نے کہا ہے کہ گوجرخان شہر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سہولیات مہیا کی جائیں گی سول کلب کی خستہ حال عمارت کو از سر نو تعمیرکیاجائے گا ،بیڈمنٹن ہال،لانگ ٹینس گراؤنڈ جبکہ ٹیبل ٹینس اور آفس کیلئے کمرے بنائے جائیں گے اس ضمن میں باقاعدہ پلان ترتیب دیا جاچکا ہے سول کلب کی کینٹین کے ساتھ ایگریمنٹ کیا گیا ہے جس کی شرائط طے کرلی گئی ہیں ان ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے وہ گزشتہ روز یہاں پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ سول کلب کی عمارت خستہ حالی پی پیش نظر گرا دی گئی ہے اب وہاں دوبارہ تعمیرات کیلئے پلان ترتیب دیا جاچکا ہے انہوں نے بتایا کہ سول کلب کی از سرنوتعمیر مرحلہ وار ہوگی پہلے مرحلہ میں بیڈمنٹن ہال بنایا جائے گا جبکہ فنڈز کی مزید فراہمی پر لانگ ٹینس اور ٹیبل ٹینس کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ،باؤنڈری وال بھی تعمیر کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود کنٹین کادوبارہ ایگریمنٹ کیا گیا ہے اور قواعدوضوابط کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سول کلب میں ان ڈور کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے سوار حسین اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے

گوجرخان ہوٹل ملازم 22سالہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان ہوٹل ملازم 22سالہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش ، خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگا لی ، جسم کا 70 سے زائد حصہ جھلس گیا ، تشویش ناک حالت ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیااطلاعات کے مطابق دیدوال کا رہائشی محمد نواز ولد محمدخلیل عمر تقریباً 22سال جو کہ چکوال روڈ رکھ موڑ پر واقع ہوٹل میں کام کرتا تھا گزشتہ صبح تقریباً 9 بجے اپنے اوپر پٹرول ڈال کرآگ لگا لی موقع پر موجود لوگوں نے پانی ڈال کر بمشکل آگ پر قابو پایا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم پر موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیاگیا

پی ٹی آئی چکوال اب حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست کی وجوہات تلا ش کررہی ہے

ڈھڈیال ( تجزیہ: ریا ض بٹ)پی ٹی آئی چکوال اب حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست کی وجوہات تلا ش کررہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ توقعات کے مطابق وہ نتائج بھی نہ حاصل کرسکی جن کی انہیں امید تھی ۔ پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری علی ناصر بھٹی کونظرانداز کرکے راجہ طارق افضل کالس کو انتخابی میدان میں لانے کا مقصد یہ تھا کہ وہ لنڈی پٹی اور سردارگروپ کے زیادہ سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب ہوں گے۔ علاوہ ازیں سرداران دلہہ کی حمایت سے وہ ڈھڈیال مرکزسے اچھارزلٹ دیں گے۔ راجہ طارق افضل نے ٹکٹ کے حصول کیلئے دئیے گئے اپنے انٹرویو میں اعلیٰ قیادت کو چندایسی یقین دہانیاں کرائی تھیں جن کی وجہ سے اعلیٰ قیادت نے بھی ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں چوہدری علی ناصر بھٹی پر ترجیحی دی ۔حقیقت تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر اپنا الیکشن خوب لڑا لیکن انتخابی میدان میں وہ شکست کھاگئے۔ پی ٹی آئی کے اکثر حامیوں کا یہ خیال ہے کہ الیکشن صر ف سوشل میڈیاپر لڑا جاتا ہے لیکن نتائج نے ثابت کردیا کہ حلقہ پی پی 20کی عوام پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم سے بالکل متاثر نہیں ہوئی ۔ راجہ طارق افضل نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو یہ یقین دہانیاں کرائی تھیں کہ وہ چند چیئرمینوں کی حمایت حاصل کرکے انہیں پی ٹی آئی میں لائیں گے اور سردار گروپ میں توڑ پھوڑ کرکے ان کے ووٹ حاصل کریں گے لیکن ان کی انتخابی رابطہ ٹیم وہ کچھ کردکھانے میں ناکام رہی جس کی توقع کی جارہی تھی۔حلقہ پی پی 20میں وہ صرف دو چیئرمینوں کی حمایت حاصل کرسکے۔ پی ٹی آئی نے سردار گروپ کے ووٹ توڑے۔ مذکورہ گروپ کے مزید ووٹ توڑے جاسکتے تھے لیکن ڈھڈیال مرکز اور لنڈی پٹی میں پی ٹی آئی کے رابطہ کاروں میں اتنی اہلیت اور سکت نہیں تھی کہ وہ کچھ کردکھاتے۔ پی ٹی آئی کے لیڈروں نے کوئی سنجیدہ کوشش کی اور نہ ہی انہوں نے ان ایر یا میں کوئی موثر حکمت عملی ترتیب دی جہاں سے انہیں سردار گروپ کا ووٹ آسانی سے مل سکتا تھا۔ پی ٹی آئی کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا جلسہ بنا۔پہلے تو اس ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان کے جلسے کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی لیکن توقعات کے برعکس پی ٹی آئی اس جلسہ میں کچھ کر دکھانے میں مکمل ناکام رہی ۔ پی ٹی آئی کی قیادت اور خصوصاً راجہ طارق افضل اپنے حامیوں کو جلسہ گاہ میں لانے میں ناکام رہے اسی وجہ سے عمران کوبھی اپنا خطاب مختصر کرنا پڑااور جب عمران خان تقریر کررہے تھے تو پنڈال میں اس وقت حاضرین کی تعداد 3500کے لگ بھگ تھی۔پی ٹی آئی اس ضمنی الیکشن میں مزید اچھی کارکردگی دکھا سکتی تھی لیکن پی ٹی آئی ضلع چکوال کے اندر جاری سردجنگ اور انتشاربھی ان کی ناکامی کا ایک اور سبب ہے ۔ پی ٹی آئی کے چند حلقے چوہدری علی ناصر بھٹی پر الزام لگارہے ہیں کہ ان کے حامی ووٹروں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دئیے اور چند حلقے راجہ طارق افضل کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق راجہ طارق افضل نے اس طرح فنڈنگ نہیں کی جس کی ضرورت تھی ۔ راجہ طارق افضل کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کا تھینک ٹینک اور حامی اب اپنی ضلعی قیادت سے بھی سخت نالاں نظر آرہے ہیں اور آنے والے وقتوں میں پی ٹی آئی میں نئی شخصیات کو ذمہ داریاں سونپنے کے امکانات کو ردنہیں کیا جاسکتا۔ چوہدری علی ناصر بھٹی اور راجہ طارق افضل کالس کی پی پی20میں شکست کے بعد پی ٹی آئی اب کسی نئی شخصیت کی تلاش میں ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے رہنما اعدادوشمار کے آئینے میں دیکھتے ہوئے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایازا میر گروپ، پاکستان عوامی تحریک، جماعت اسلامی اور سردارگروپ کے دوچیئرمینوں اور ان کے باغی حامیوں کی حمایت کے باوجود اگرپارٹی امیدوارناکام ہیں تووہ2018کے عام انتخابات میں کامیابی کی کیسے توقع کی جاسکتی ہے ۔ پی ٹی آئی اب یقیناًضمنی الیکشن میں ناکامی کا جائزہ لے کر نئی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کرے گی کیونکہ وہ مسلم لیگ ن کے موجودہ سیٹ اپ کے سامنے مکمل طور پر بے بس اور ناکام ہے۔

error: