گرما گرم خبریں

عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی

Archive for: January 17th, 2018

سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق


دولتالہ (نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہر اشفاق نے کہا ہے کہ سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے، جس کی مذمت جیسا لفظ ناکافی اور چھوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں، جنہیں عوام کی جان و آبرو سے کوئی غرض نہیں اور وہ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ اس المناک واقعہ نے جہاں پاکستان کے ہر فرد کو اضطراب اور دکھ میں مبتلا کیا ہے، وہاں عالمی سطح پر وطن عزیز کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام حکومت کی ایما پر سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں رہا۔انھوں نے کہا کہ قصور میں انسانیت کی تذلیل کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اگر ماضی میں ان سفاک مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا تو آج معصوم زینب کے والدین کو یہ دن نہ دیکھتا پڑتا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ نااہل حکمران یہ ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں اور اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔ کم سن بچوں پر جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک اسلامی ریاست کے چہرے پر بھیانک داغ ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس اہم مسئلہ پر قانون سازی کرتے ہوئے ایسے گھناونے واقعات کا ارتکاب کرنے والوں کے فوری ٹرائل اور سرعام پھانسی کی سزا متعین کی جائے۔ انہوں نے کم سن زینب کے قتل میں ملوث افراد کے لئے فوری اور عبرت ناک سزا کا مطالبہ بھی کیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ 


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پا رٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکر ٹری خرم پرویز راجہ نے کہا ہے کہ جب تک ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف نہیں ملتا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے جس کی ذمہ دار پنجاب حکومت شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ اور ان کے ساتھی ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل و سٹی گوجرخان کے زیراہتمام گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا بعد ازاں ایک بڑا جلوس خرم پرویز راجہ کی قیادت میں لاہور کیلئے روانہ ہوا، استقبالیہ کیمپ کا اہتمام تحصیل صدر الحاج فرخ اقبال، راجہ محسن صغیر بھٹی ،سٹی صدر طاہرراحیل اعوان، راجہ عمران کامی ، بلال صغیر منہاس، عرفان نواز راجہ، غلام قمر، شہریار ارشد سیٹھی، سیٹھی محمد الیاس، راجہ گفتار ، مرزا خورشید، حاجی محمد ازرم، خواجہ قیوم ودیگر نے کیا تھا راولپنڈی سے آنے والے تمام جلوس چوک گوجرخان میں اکٹھے ہوئے جن میں ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیراحمد ، جنرل سیکرٹری توقیر عباسی، ٹیکسلا سے ملک نجیب اختر ودیگر نے بھی شرکت کی اور جلوس کا استقبال کرنے پر پی پی پی تحصیل و سٹی کا شکریہ ادا کیا۔

الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض 


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق وزیر چو ہدری محمد ریا ض نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں ، طاہر القادری ہمیشہ کسی ایجنڈے پر پا کستان آتے ہیں اور نا کام ہو کر واپس چلے جا تے ہیں اب بھی ایسا ہی ہو گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ کسی سیاست ہے ہے کی طا ہر القا دری اور عمران خان زر داری پر کرپشن کے الزا مات لگا تے رہے ہیں اور آج اپنے مذمو م مقاصد کی تکمیل کے لیے ایک دو سرے کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ منفی قوتوں کے آ پس میں اتحاد سے ثابت ہو تا ہے کہ نواز شریف کی سیاست اس وقت عروج پر ہے اور ان سب مہروں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے مگر پھر بھی انکی سیاست کا مقابلہ نہیں کر سکتے چو ہدری ریاض نے کہا کہ مخالفین کا ایجنڈا ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹا نا ہے اور ن لیگ کے لیے نہیں بلکہ پا کستان کے لیے مشکلات پیدا کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی جمہو ریت کمزور ہو ئی امریکہ نے ہمیں آ نکھیں دکھا نا شروع کر دیں اب بھی اگر نواز شریف وزیر اعظم ہو تے تو ٹرمپ کوجرات نہ ہو تی کہ وہ پاکستان کے با رے میں ایسا رویہ اختیار کر تے در اصل یہ سا ری اپوزیشن جماعتیں ملک کو شام، لیبیا،یمن اور عراق بنا نا چا ہتے ہیں۔مگر ملک کے غیور عوام انکی یہ سازشیں نا کام بنا دیں گے ساز شی جتنی بھی سازشیں کر لیں نواز شریف اور ن لیگ آ مدہ انتخا بات میں دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے

ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا


گو جر خان(نامہ نگار)ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا ۔حادثہ نڑالی کے پل پر پیش آ یا ۔حبیب چو ک کا رہا ئشی محمد عثمان اپنے ٹریکٹر پر بیول سے حبیب چو ک آ رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو گئی اور پلی سے نیچے جا گری جسکے نتیجہ میں محمد عثمان جا ں بحق ہو گیا۔

گو جر خان میں مقیم افغان شہری کا 14سالہ بیٹا لا پتہ ہو گیا


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں مقیم افغان شہری کا 14سالہ بیٹا لا پتہ ہو گیا پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر لیا ۔صوبہ نغمان افغا نستان کے شہری زر گئی خان نے پو لیس کو بتا یا کہ میرا 14سالہ بیٹا فیصل کان کباڑ خانہ پر کام کر تا ہے وہ 12جنوری کو بغیر بتائے کہیں چلا گیا اور ابھی تک واپس نہیں آ یا ۔ پو لیس نے بچے کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

بھائی خان کیلئے ترقیاتی کاموں کا اعلان بس اعلان کی حد تک محدود رہا


گو جر خان(نامہ نگار) گوجرخان کے نواحی علاقے بھائی خان کیلئے ترقیاتی کاموں کا اعلان بس اعلان کی حد تک محدود رہا، پانچ سال پورے ہونے کو ہیں کسی منتخب نمائندے نے علاقہ بھائی خان کا دورہ کرنا گوارا نہ کیا ان خیا لات کا اظہار غلام حسین کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد نے کیا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے افتخار وارثی اور ایم این اے جاوید اخلاص نے الیکشن مہم کے دوران بھائی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم منتخب ہوگئے تو ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے، مگر پانچ سال پورے ہونے کو ہیں ایم پی اے نے ایک ترقیاتی کام بھائی خان میں کرانا مناسب نہ سمجھا ہم سمجھتے ہیں کہ تحصیل گوجرخان کے بجٹ میں بھائی خان کا بھی حصہ ہے علاقہ بھائی خان کی گلیاں خستہ حالی کا شکار ہیں جن کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے وفدنے راجہ جاوید اخلاص اور افتخار وارثی سے اپیل کی ہے کہ بھائی خان کی گلیوں کی تعمیر کے احکامات جاری کئے جائیں۔

گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا 


گوجرخان(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل و سٹی گوجرخان کے زیراہتمام گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا ، اور ایک بڑا جلوس لاہور کیلئے روانہ ہوا، استقبالیہ کیمپ کا اہتمام تحصیل صدر الحاج فرخ اقبال، راجہ محسن صغیر بھٹی ،سٹی صدر طاہرراحیل اعوان، راجہ عمران کامی ، بلال صغیر منہاس، عرفان نواز راجہ، غلام قمر، شہریار ارشد سیٹھی، سیٹھی محمد الیاس، راجہ گفتار ، مرزا خورشید، حاجی محمد ازرم، خواجہ قیوم ودیگر نے کیا تھا ، راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل خرم پرویز راجہ نے اپنے خطاب میں کہا جب تک ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف نہیں ملتا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے جس کی ذمہ دار پنجاب حکومت شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ اور ان کے ساتھی ہیں، خرم پرویز راجہ ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کیلئے روانہ ہوئے، راولپنڈی سے آنے والے تمام جلوس چوک گوجرخان میں اکٹھے ہوئے جن میں ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیراحمد ، جنرل سیکرٹری توقیر عباسی، ٹیکسلا سے ملک نجیب اختر ودیگر نے بھی شرکت کی اور جلوس کا استقبال کرنے پر پی پی پی تحصیل و سٹی کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین 


کونتریلہ (راجہ طارق نجمی)تحریک انصاف کے رہنما راجہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے جس کی وجہ سے کرپٹ اور نا اہل چہرے سامنے آ چکے ہیں ،تحریک انصاف اس وقت ملک بھر کی پسندیدہ جماعت بن چکی ہے اور آنے والے انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک کو کرپشن فری بنائے گی ، تحریک انصاف گوجرخان متحد اور متحرک ہے اور انتخابات میں گوجرخان کی قومی و صوبائی نشستوں پر کلین سویپ کرے گی ، ہر محبِ وطن پاکستانی کے دل میں عمران خان کا ہی راج ہے. انہوں نے کیا کہ امن و امان کے حوالے سے حکومت بالکل ناکام ہو چکی ہے. ہر طرف لاقانونیت کا راج ہے.نواز شریف اور اس کے حواریوں کو پاکستانی عوام سمجھ چکی ہے تحریکِ انصاف کا منشور خالصتا غریب عوام کی فلاح کے لئے بنایا گیا ہے. ہم کورٹ کچہری کی سیاست کو رد کرتے ہیں. انشاء اللہ ہماری پارٹی ہی ملک بھر سے کامیاب ہو گی اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے.

مو لا نا غلام مصطفی انتقال کر گئے 


گو جر خان(نامہ نگار)شہر کی ممتاز تعلیمی ، مذہبی اور رو حانی شخصیت ، استاد العلما، دارلعلوم دیو بند کے فاضل ،ڈاکٹرمحمود الہی، خو شنود الہی اور ذولفقار الہی کے والد گرامی مو لا نا غلام مصطفی انتقال کر گئے انہیں با با شیخ طالب با دشاہ کے قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا نماز جنا زہ میں سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض، سابق ایم پی اے طا رق کیانی، چو ہدری جا وید کو ثر، کو نسلرز اور عمائدین علا قہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی ،

بھنگالی تا گلیانہ روڈ کھنڈر بن گئی


سکھو (نمائندہ خصوصی) بھنگالی تا گلیانہ روڈ کھنڈر بن گئی، آثار قدیمہ کا منظر پیش کرتی روڈ منتخب عوامی نمائندوں کا منہ چڑھانے لگی،روڈ کی بجری اکھڑ چکی ہے لیکن منتخب نمائندوں نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیں، ن لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت یونین کونسل کرنب الیاس کے وفود ایم این اے سے اس روڈ کے متعلق ملاقات کرچکے لیکن ہربار یہی جواب ملتا رہا کہ اس روڈ کو وزیراعلی پنجاب کے پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کروا دیا ہے لیکن اس کے باوجود تاحال یہ روڈ اراکین اسمبلی کا منہ چڑھا رہی ہے،تین یونین کونسلوں کو آپس میں ملانے والی یہ سڑک حکومتی نااہلی کی وجہ سے کھنڈر بن چکی ہے، روڈ کی بجری تک اکھڑ کر سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں،بارشوں کے موسم میں یہ گڑھے پانی سے بھر کر تالاب کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ تو درکنار پیدل چلنا بھی دشوار ہوجاتا ہے،سڑک کی خستہ حالی کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے، جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،اہلیان علاقہ منتخب اراکین اسمبلی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ زاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس روڈ کو از سرنو پختہ کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

انتقامی سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ہے

سکھو (نمائندہ خصوصی) انتقامی سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، عوام کے ووٹ کا تقدس بحال کریں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی سکھو کے رہنماء4 چوہدری سہیل عاشق نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ سکھو میں انتقامی سیاست کو فروغ دینے والے عناصر کا قلع قمع کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گے، سہیل عاشق نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی ووٹ کی طاقت پر بھاری مینڈیٹ لے کر افتدار میں آنے والے حکمرانوں نے نہ صرف ووٹ کا تقدس پامال کیا ہے بلکہ سکھو میں لڑائی جھگڑوں اور منفی سیاست کو فروغ دے کر عوام کی امیدوں کو مجروع کیا ہے، چوہدری سہیل عاشق نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سکھو سے کرپٹ، نااہل اور انتقامی سیاست کا ہمیشہ کے لیے سکھو کی سیاست سے آوٹ کردیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کے ووٹ کا تقدس بحال کرئے گی،منفی اور انتقامی سیاست کو فروغ دینے والے کرپٹ لوگوں کو سکھو کی عوام سمجھ چکی ہے،عوام انتقامی سیاست کے علمبرداروں کو مکمل ناکام کرتے ہوئے ان کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

ملک بھر میں سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے،شاہد محمود قریشی 


مندرہ (سیدساجد نقوی) شاہد محمود قریشی کینٹری ہیڈ بحریہ ٹاؤن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے جسکی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے مزید ترقی کے لیے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے ہمارا ملک ارض پاکستان دنیا کی نعمتوں سے مالا مال ہے جسمیں چاروں موسم ،دریا ،سمندر اور خوبصورت سیاحتی مقام کی وجہ سے ایک منفرد حثیت کا حامل ہونا ہمارے لیے خوش بختی ہے اور اس زرخیز مٹی نے ایسے ایسے سپوتوں کو جنم دیا ہے جنھوں نے کم وسائل کے با وجود دنیا بھر میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں ملک کا نام روشن کیا یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ہمارے حکمران دانشمندی کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے مخلص ہو کر پالیساں مرتب کریں تو ہم ترقی یافتہ اقوام سے آگے نکل سکتے ہیں صرف ناقص اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں ناکام ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز علاقہ کی ممتاز سیاسی و سماجی و معروف کاروباری شخصیت تضارب راجہ ا،راول پریس کلب مندرہ کے سینئر رکن حسن اخترراجہ کے برادر اصغر جمشید راجہ کی دعوت ولیمہ عبد الرافع فارم ہاوس بالمقابل باؤ لی ہوٹل جی ٹی روڈ مندرہ میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ آصف ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ،راجہ ارشد آف پنڈ ملکاں ، راجہ احمد عزیز بھٹی ،میجر (ر) امتیاز ،چوہدری فخر زمان آف گل پیڑہ ،چوہدری اختر ،چیرمین ریاض بھٹی ، مرزا سفیرسابق صدر انجمن پٹوریاں ، احمد نواز کھوکھر صدر گوجر خان یونین آف جر نلسٹ ، راول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمی ،سینئر نائب صدر ساجد نقوی ،جنرل سیکرٹری خالد محمودقریشی ، فنانس سیکرٹری تنویرحسین، چوہدری عامر پٹواری،وحید بھٹی و دیگر نے بھر پور شرکت کی

مسلم لیگ ن نے ضلع چکوال میں اپنا موجودہ سیٹ اپ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)مسلم لیگ ن نے ضلع چکوال میں اپنا موجودہ سیٹ اپ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن نے مضبوط اور بااثر ایم این ایز اور ایم پی ایز کی مقبولیت جاننے اور انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے سروے شروع کرادئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں مسلم لیگ ن ایسے امیدوار انتخابی میدان میں لانا چاہتی ہے جو ہر حال میں اپنی نشست جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور ماضی میں بھی ان کا ریکارڈ اور پارٹی وابستگی مضبوط ہو۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ضلع چکوال میں موجودہ سیٹ اپ کو نہ چھیڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت ضلع چکوال کے نمائندؤں کی کارکردگی پر بے انتہا خوش ہے۔ پی پی 23کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شہریار اعوان نے 23ہزار سے کامیابی حاصل کی اور اب موجودہ بدترین سیاسی صورت حال اور ابتری کے باوجود مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندؤں نے سخت محنت کرکے حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار چوہدری حیدر سلطان کو 30ہزار کی بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے ملک میں ان قوتوں کو واضح پیغام دے کر یہ ثابت کیا کہ مسلم لیگ ن کسی دباؤ اور دھاندلی سے مرعوب نہیں ہوگی۔ پارٹی قیادت اس ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر بہت خوش ہے اور اس ضمنی الیکشن کی جیت کے ملک بھر میں چرچے ہورہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چکوال میں ضمنی الیکشن کے دوران موجود لاہورسے آنے والی ٹیم نے بھی قیادت کو ضلع چکوال کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کردیا ہے اور بتایا گیا کہ ضلع چکوال میں موجودہ سیٹ اپ کو برقرار رکھنا ہی پارٹی کے مفاد میں ہوگا۔

پیپلزپارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد لاہور میں اے پی سی کے جلسہ میں شرکت کیلئے چکوال سے روانہ ہوئی


ڈھڈیال( نامہ نگار)پیپلزپارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد لاہور میں اے پی سی کے جلسہ میں شرکت کیلئے چکوال سے روانہ ہوئی ۔ پارٹی رہنماؤں میں شاہجہاں سرفراز راجہ ، سردار اظہر عباس، ملک ہاشم خان ، ملک وحید ، حاجی یوسف، نوید ستی، مظہر بھٹی ، ڈاکٹر سرفراز ملک، راجہ عمران فیصل، ملک عمران ایڈووکیٹ، محمد عرفان ایڈووکیٹ، اشفاق احمد، ثمر شاہ، امتیاز منہاس، محمد یٰسین ، اظہر شاہ ماندری، امیر حسین، ظہیر احمد، شیردل، وحید چک عمرا اور تاثیر سمیت ضلع کے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کیلئے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور راناثناء اللہ کو اب جانا ہوگا۔

error: