گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: January 18th, 2018

دو نو جوانوں نے معمولی تلخ کلامی پر ایک نو جو ان کو زخمی کر دیا 


گو جر خان(نامہ نگار)دو نو جوانوں نے معمولی تلخ کلامی پر ایک نو جو ان کو زخمی کر دیا پو لیس نے مقدمہ در ج کر لیا عمران علی وارڈ نمبر 9نے پو لیس کو بتا یا کہ وہ گھر آتے ہو ئے جن سول کلب کے پاس پہنچا تو دانش اقبال نے لو ہے کے راڈ سے حملہ کر کے مجھے زخمی کر دیا اور جب میں ہسپتال سے ہو کر تھانہ گو جر خان جا نے لگا تو نو ید اقبال نے مجھ پرحملہ کر دیا اور مکے مار کے مجھے پھر زخمی کر دیا ۔

ایس سی محمد عارف خان کی ایس ڈی او واپڈا ڈھڈیال کے آفس میں کھلی کچہری

ڈھڈیال (نامہ نگار)وفاقی وزیر پانی وبجلی عابد علی شیر کے حکم پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر ( آئیسکو سرکل چکوال )محمد عارف خان کی ایس ڈی او واپڈا ڈھڈیال کے آفس میں کھلی کچہری ۔ کچہر ی میں صارفین اور واپڈا ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شکایات کرنے والے صارفین میں طارق محمود ڈھوک مومن، محمدسلیم امجد سرکال کسر، غلام حسنین ڈھوک غلام محمد، محمد توفیق ڈھوک میاں وہاب، غلام عباس سرال، محمد طار ق چکوال، عبدالقیوم فریدکسر ، ابرار حسین بھٹی ڈھڈیال ودیگر نے اپنی شکایات سے ایس ای محمد عارف کو آگاہ کیا جنہوں نے شکایات سننے کے بعد افسران کی موجودگی میں ان کے فوری ازالے کیلئے احکامات جاری کیے اور تمام افسران کو پابند کیا کہ وہ ان شکایات کے حوالے سے کام مکمل کرنے کے بعد انہیں فوری رپورٹ بھیجوائیں۔بعدازاں انہوں نے تمام افسران کو خصوصی ہدایات دیں کہ ہم لو گ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اور ہمیں عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ اس موقع پر ایکسین چکوال نوروز علی ، ایس ڈی او ڈھڈیال پیر سرفراز خان کے علاوہ ایس ڈی اوز خان پور، جاتلی ، دولتالہ ، سکھو کے علاوہ تمام سرکلز کے اہم افسران اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ کھلی کچہری کے تمام انتظامات واپڈا یونین کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری لال حسین نے احسن انداز میں ادا کیے۔

طاہرالقادری ، عمران خان اور آصف زرداری کا اتحاد شعبدہ بازوں کا اتحاد ہے، چوہدری ضیافت حسین 


گو جر خان(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے را ہنما چوہدری ضیافت حسین نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم اپنی ساکھ بچانے کی خاطر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں ،عوامی نمائندہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے اصل میں 21کروڑ عوام پر لعنت بھیج رہے ہیں ، عوام ان چہروں کو بخوبی پہنچاتے ہیں ، عوام میں بے چینی پھیلا کر ترقی کے پہیے کو جام کرنے والے کیسے ملک کے خیر خواہ ہوسکتے ہیں ، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون ترقیاتی کام اور کون اس میں روڑے اٹکا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری ، عمران خان اور آصف زرداری کا اتحاد شعبدہ بازوں کا اتحاد ہے ان سب کو عوام نے انتخا بات میں مسترد کر دیا تھا ور آئندہ الیکشن میں بھی منہ کی کھائیں گے ان تمام اندرونی بیرونی سازشوں کے باوجود مسلم لیگ کی حکومت عوامی خدمت جارے رکھے ہوئے جس کی بنیاد پر آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھر پور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی۔

مسجد کے خطیب کے بھائی کی پر اسرار ہلاکت،گھر سے نعش برامد


گو جر خان(نامہ نگار)مسجد کے خطیب کے بھائی کی پر اسرار ہلاکت،گھر سے نعش برامد،سر پر کسی آہنی چیز سے وار کر کے قتل کیا گیا،مقتول گھر میں اکیلا رہتا تھا ۔ تفصیلات کے مطا بق شہری حدود میں صندل رو ڈ پر واقع بلا ل مسجد کے خطیب مو لا نا صدیق الرحمان کا بھائی عتیق الرحمان محلے میں کریا نہ کی دو کان کر تا تھا اور گھر میں اکیلا رہا ئش پذیر تھا جمعرات کی صبح اسکی نعش برا مد ہو ئی پو لیس ذرائع کے مطا بق اسکی نعش سر میں کسی آہنی چیز کے وار سے اسکی مو ت واقع ہوئی ۔ پو لیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوا لے کر دی ہے ۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

تحریک انصاف کا منشور ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے، انور سیٹھی


دولتالہ (نامہ نگار) پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما انور سیٹھی نے کہا ہے تحریک انصاف کا منشور ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے کرپٹ مافیا ملک وقوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا اپنے مفادات اٹھانے والوں کا کڑا احتساب ہوگاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری سوچ اور ویڑن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور قوم ہمارے ساتھ ہے، تحریک انصاف کا منشور عوام کے حقوق کا تحفظ مسائل کا خاتمہ کرپشن جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ مافیا سے نجات ہے قائد عمران خان کی اصولی سیاست نے ملکی وقار میں اضافہ کیا ہے تحریک انصاف برسراقتدار آکر صحیح معنوں میں عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے عوام کو سخت بیزار کیا عوام کے مسائل میں اضافہ حکومت کی ناکامی ہے بلند وبانگ دعوے صرف زبانی باتوں تک محدود ہے عملی طور پر کارکردگی سخت مایوس کن ہے مہنگائی بے روزگاری نے عوام کا جینا دشوار کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ کرپٹ مافیا اور کرپشن کیخلاف آواز بلند کی اور آئندہ بھی کریں گے عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو عوام کے مسائل حل کریں گے

گوجرخان کو ضلع کا درجہ دیا جائے، چوہدری اخلاق احمد گورسی


جاتلی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل راماں کے جنرل سیکرٹری چوہدری اخلاق احمد گورسی نے کہا ہے کہ گوجرخان پنجاب کی بڑی تحصیل ہے اور شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اس کے ساتھ ناروا سلوک نہ کیا جائے۔2013 ء کی الیکشن مہم کے دورا ن گوجرخان کی عوام سے جلسہ سے خطاب کے دورا ن وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ الیکشن میں کامیاب ہو کر گوجرخان کو ضلع کا درجہ دیں گے مگر وہ وعدہ آج تک وفا نہیں ہو سکا آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی سیاست چمکانے کیلئے گوجرخان کی بجائے ضلع کوہسار بنانا چاہتے ہیں جو کہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں گوجرخان کو اگر ضلع نہ بنایا گیا تو یہاں کے عوام بھرپور احتجاج کریں گیا

ہائی ویز پر سفر جتنا محفوظ آج ہے کبھی نہ تھا،عباس احسن 


گو جر خان(نامہ نگار)ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون، عباس احسن نے کہا ہے کہ ہائی ویز پر سفر جتنا محفوظ آج ہے کبھی نہ تھا۔اس سلسلے میں ہما را عملہ انتہائی لگن اور محنت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کے محکمہ کی ترقی کا دارومدار دیانت، خوش اخلاقی اور بے لوث مدد کے جذبہ پر منحصر ہے ۔ اور یہ اقدار مقصد حیات بھی ہو نی چاہیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جی ٹی روڈ کے دو رے کے د وران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور ز بھی قوانین پر پا بندی کریں اسی طرح ہم زندگیاں محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اگر پبلک وئیکل ڈرائیورز قوانین کو پشت پشت ڈالیں تو مسافروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہائی وے پو لیس کو مطلع کریں ہم سب مل کر بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔عباس احسن نے کہا کہ شہری حدود میں ہمیں خاصی مشکلات کا سا منا کر ناپڑ رہا ہے اور اس سلسلے میں مقامی حکومتوں اور ہمیں مل کر سڑکوں کی صورتحال بہتر بنا نا ہو گی ۔

error: