گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: January 19th, 2018

آ ر پی اوراولپنڈی کا تھا نہ جا تلی کی18سالہ طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کا نوٹس


گو جر خان(نامہ نگار) آ ر پی اوراولپنڈی نے تھا نہ جا تلی کی 18سالہ طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ اور ملزمان کے ساتھ پولیس کی طرف سے رعایت بر تنے کا سختی سے نوٹس لے لیا ۔ جاتلی پولیس کو 72گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا اور ایس ایچ او کو سخت وارننگ بھی دی گئی۔ملزمان میں راولپنڈی پولیس کا ایک ملازم بھی شامل ہے لواحقین کو انصاف کی یقین دہا نی۔ آ ر پی او وصال فخر سلطان را جہ نے یہ حکم متاثرہ لڑکی کے چچا اظہر محمودکی درخواست پر دیا شکایت کنندہ اظہر محمود نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل راحیل میر نے اپنی بیوی اور بھائی کی مدد سے اس کی جواں سالہ بھتیجی کو مغل کالونی سکھو سے اغوا کر لیا تھا جس کا تھانہ جاتلی پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا ملزمان نے مغویہ کونامعلوم جگہ پر محبوس رکھا جہاں پر اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے با لآخر پو لیس نے لڑکی کو ملزمان کی تحویل سے بر آمد کیا لڑکی کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایف آئی آر میں دفعہ 376اور معین اختر نامی تیسرے ملزم کا اضا فہ بھی کیا گیا اظہر محمود نے مزید بتا یا کہ اس دوران نامزد ملزمان نے عبوری ضمانت کرا لی اور جاتلی پولیس کا تفتیشی سب انسپکٹر اکرام نیازی ابتدا ہی سے ملزمان کی طر فداری کر رہا تھا اس نے ملزم راحیل میر کی بیوی اور بھائی کو بے گناہ قرار دے کر راحیل میر اور معین اختر کو چالان کر دیا اظہر محمود نے بتا یا کہ جب ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کی تو اکرام نیازی نے جان بوجھ کر اپنے پیٹی بھائی اور دوسرے ملزم کو عدالت سے فرار کرا دیا متاثرہ خاندان کی درخواست پر آر پی او نے ایس ایچ او جاتلی انسپکٹر ثناء اللہ نیازی اور تفتیشی سب انسپکٹر اکرم نیازی کو اپنے دفتر میں طلب کیا جہاں پر ان کی سخت سرزنش کرتے ہوئے 72گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی کی وارننگ بھی دی دریں اثنا ایس پی صدر افتحار الحق نے بھی متاثرہ خاندان کو اپنے دفتر میں بلا کر اس اہم مقدمہ کے بارے بات چیت کی اور کہا کہ انکے ساتھ مکمل انصاف ہو گا .

سیداڈاکے قریب ٹاہلی موڑ پر ٹریکٹر اورموٹرسائیکل میں تصادم ایک شخص زخمی


سید اڈا(سلیم یوسف)تھانہ جاتلی علاقہ سیداڈاکے قریب ٹاہلی موڑ پر ٹریکٹر اورموٹرسائیکل میں تصادم ایک شخص زخمی۔تفصیلات کے مطابق جعفر حسین سکنہ ملتان جو کے پھیری کا کام کرنے جا رہا تھاکہ ٹاہلی موڑ پر روڈ پر کھڑے ٹریکٹر سیجا ٹکرایا جسے زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سکھو،علاقہ چوروں،ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گیا


سکھو (نمائندہ خصوصی) پولیس چوکی سکھو جرائم پر قابو پانے میں ناکام،علاقہ چوروں،ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گیا،تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی سکھو جرائم پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،گزشتہ دنوں چوروں نے رات کی تاریکی میں رکھ گگھڑاں میں زاہد سلطان کے گھر چوری کی واردات کی اور گھر سے تین تولے زیوارات جن میں ایک لاکٹ سیٹ، چھے انگوٹھیاں اور بالیاں چوری کر لی گئیں،اس سے کچھ دن پہلے ڈھوک حفیظ میں ہونے والی واردات جس میں چور لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے لیکن پولیس چوکی تاحال مجرم گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، پولیس چوکی سکھو کی ناک تلے سکھو شہر منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، جس سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، سکھو شہر میں نشے میں دھت ہوکر لوگوں سے لڑائی جھگڑا روزانہ کا معمول بن چکا ہے،لوگوں نے سرشام گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا، پولیس کی چشم پوشی کی وجہ سے آئے روز ڈکیتیوں اور چوریوں کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں،اہلیان علاقہ اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکھو چوکی کا قبلہ درست کرتے ہوئے سکھو شہر اور نواحی دیہات میں گشت کی جائے تاکہ علاقہ میں جرائم کو روکا جاسکے

گوجرخان،پو لیس نے نئی ہنڈا کار سے بڑی مقدار میں اسلحہ برا مد کر لیا 


گو جر خان(نامہ نگار) پو لیس نے ایک کا روائی کے دو ران ایک نئی ہنڈا کار سے بڑی مقدار میں اسلحہ برا مد کر لیا ۔نا معلوم ملزمان کار کو رات کی تاریکی میں ایک ویران مقام پر چھوڑ کر دئے تھے ۔ ایس ایچ او تھانہ گو جر خان اشتیاق چیمہ نے بتا یا کہ رات 10بجے تھانہ گو جر خان کی پو لیس پارٹی سب انسپکٹر امیر کا بل کی قیادت میں گشت پر تھی جو جر موٹ سے نئی خانقاہ جا رہے تھے کہ را ستے میں سڑک سے تقریبا تین سو گز کے فاصلے ایک کار کھڑی نظر آئی قریب جا نے پر معلو م ہوا کہ ہنڈا سٹی نمبر ANJ 337 معلوم ہوا جسکا رنگ سیاہ اور ماڈل 2007تھا۔گاڑی کے پچھلے دروازے کا شیشہ توٹا ہوا تھا تلا شی لینے پر ڈگی سے پستول 30بور فارن میڈ،شارٹ مشین گن اور فولڈنگ گن کے علاوہ یو ایس اے ،کو لمبیا میڈ جدید خنجر برا مد ہوا ۔ سارا سلحہ مکمل طور پر لوڈ تھا اور روند بھی تھے ، اشتیاق چیمہ نے بتا یا کہ گاڑی اور اسلحہ پو لیس تحویل میں لینے کے بعد نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پو لیس کو اس کیس کے متعلق اہم شو ہد بھی ملے ہیں جنہیں صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے

سید حبیب کاظمی اور چوہدری عبدالوحید وائس پریذ ڈنٹ این بی پی پاکستان کے عہدے پر ترقی پا گئے


دولتالہ(نامہ نگار)نیشنل بینک آف پاکستان دولتالہ کے منیجر سید حبیب کاظمی اور چوہدری عبدالوحید وائس پریذ ڈنٹ این بی پی پاکستان کے عہدے پر ترقی پا گئے اس سلسلے میں این بی پی دولتالہ میں ہر دو شخصیات کے اعزاز میں پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین یو سی دولتالہ سید قلب عباس ،مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز ،سینئر نائب صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی راجہ نذیر احمد صراف ،صدر انجمن تحفظ تاجراں دولتالہ عبدالوحید راجہ ،چوہدری عبدالرؤف،چوہدری عقیل احمد ،ایریا منیجر اسٹیٹ لائف دولتالہ راجہ مسعود،صدر پریس کلب دولتالہ راجہ حاجی احمد ،چیف ایگزیکٹیو راول نیوز سید منور نقوی ،چیف ایگزیکٹیو کینیڈین سکول سسٹم نوید افسر راجہ ،عزیز الرحمان ہیرو ،محمد مدثر ،رانا صدیق پنسار ،ڈاکٹر جہانگیر احمد ،نیشنل بینک دولتالہ کے سٹاف سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے،راجہ نذیر احمد صراف


دولتالہ(نامہ نگار)حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے کرپشن اور لا قانونیت کے خاتمے کے دن قریب آ چکے ہیں لاہور میں تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ کامیاب پاور شو پر مبارک باد پیش کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی لاہور جلسہ میں شرکت اور پیپلز پارٹی کے قائدین کے ولولہ خیز خطابات نے عوام کو لہو گرما دیاسانحہ ماڈل ٹاؤن،سانحہ قصور سمیت گزشتہ ساڑھے4سالہ دور اقتدار میں موجودہ حکمرانوں نے درجنوں پاکستانیوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے اور انصاف کا مطالبہ کرنے والوں سے ساتھ ظلم و بربریت کی ایسی مثالیں پیش کی ہیں کہ وطن عزیز کے بام و در بھی چیخ اٹھے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں پی پی پی کا قافلہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف نکل پڑا ہے وطن عزیز میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے ملکی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ،عالمی دنیا اور بالخصوص بیرونی سرمایہ کار پاکستان عزیز میں سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں جس کی بڑی وجہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیاں ،ملک میں گیس اور بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ،برسر اقتدار طبقے کی کرپشن کے قصے ہیں ایسے حالات میں کوئی بھی زی شعور شخص کیسے خاموشی اختیار کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی راجہ نذیر احمد صراف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لاہور کے کامیاب جلسہ پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

پی ٹی آئی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے شکست سے پارٹی کی سیاسی ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے


ڈھڈیال( نامہ نگار)حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے شکست سے پارٹی کی سیاسی ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جو ملک میں اس وقت بہت بڑے جلسے کررہے ہیں لیکن مذکورہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نے جس طرح پی ٹی آئی کو دبوچا ہے اس پر پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے منہ میں انگلیاں ڈال لی ہیں۔ پی ٹی آئی اس ضمنی الیکشن میں ضرورت سے کچھ زیادہ ہی خوش فہمیوں میں مبتلا تھی لیکن عملاً وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان کا مقابلہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ پی ٹی آئی کے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر تواودھم مچائے رکھا لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس تھے ۔ مسلم لیگ ن نے جس منصوبہ بندی سے الیکشن لڑکربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اس پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے خراج تحسین کے علاوہ ملک بھر میں واہ واہ ہورہی ہے ۔ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ صاف ظاہر ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی 2018کے عام انتخابات میں بھی بری طرح شکست سے دوچار ہوگی۔

پیپلزپارٹی ضلع چکوال چندماہ پھرتیاں دکھانے کے بعد ٹھس ہو گئی


ڈھڈیال( نامہ نگار)پیپلزپارٹی ضلع چکوال چندماہ پھرتیاں دکھانے کے بعد ٹھس ہو گئی ۔ ضمنی الیکشن میں اپناامیدوار دستبردار کرانے سے حامیوں میں مایوسی پھیل گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی ضلع چکوال کو اندرونی انتشار کا سامنا ہے اور چندماہ قبل پہلے تک پارٹی جو کچھ متحرک ہوئی تھی وہاں اب خاموشی کا راج ہے ۔ پارٹی کے ضلعی صدر سردار اظہر عباس نے ضلع کی سرکردہ شخصیات کو اعتماد میں لیے بغیر حلقہ پی پی 20 نواب تیمور حسن کو پارٹی امیدوار نامزد کیالیکن چند روزبعد ہی حلقہ پی پی20میں ہونے والے سیاسی ٹوٹ پھوٹ کے باعث مذکورہ امیدوار مذکورہ امیدوار کوپی ٹی آئی کے حق میں دستبردار کرادیا جسے پی پی پی کے حامیوں نے پسند نہ کیا ۔ حامیوں کا موقف تھا کہ اگر امیدوار نامزد کردیا گیا تو پھر اسے الیکشن لڑنا چاہیے تھا ۔ اس دستبرداری کی وجہ سے پارٹی ووٹ منتشر ہو گیا اور پارٹی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دئیے۔ علاوہ ازیں پی پی پی وومن ونگ ضلع چکوال کی ابھی تک تنظیم سازی بھی مکمل نہیں ہوسکی ۔ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے گی ۔پارٹی میں جاری اندرونی کشمکش اور کھینچا تانی اسے مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

عمران خان نے حلقہ پی پی20کی پارٹی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی 


ڈھڈیال( نامہ نگار)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ پی پی20کی پارٹی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کو اس تحقیقاتی کمیٹی کاسربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس کے ممبران میں میجر(ر) طاہر صادق ( اٹک) اور صدر شمالی پنجاب عامر کیانی شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی شکست کی وجوہات کا تعین کرنے اپنی تفصیلی رپورٹ چیئرمین عمران خان کو پیش کرے گی۔ اس کمیٹی کے بارے میں جب پی ٹی آئی کے چند ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا توا نہوں نے اس کمیٹی کے بارے میں اپنی لاعلمی کااظہار کیا۔

ٹر ک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا 


گو جر خان(نامہ نگار) پو لیس نے ہا ئی پو لیس کی شکایت پر ایک ٹر ک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے ٹرک پر اس طریقے سے سریا لو ڈ کر رکھا تھا کہ وہ دو سروں کے لیے خطرہ تھا اور ٹرک انتہا ئی لا پر واہی سے چلا رہا تھا۔ ملزم کو حو لات میں بند کر دیا گیا ہے ۔

سید عزادار نقوی کے انتقال پر تعزیت


جاتلی(نامہ نگار)نامور صحافی اور سابق جنرل کونسلر سید عزادار نقوی کو گزشتہ دنوں ان کے آبائی گاؤں درکالی کلاں میں سپرد خاک کردیا گیاان کی نگہانی وفات پر ثقلین اعجاز جنجوعہ چیئرمین یونین کونسل جھونگل ،وائس چیئرمین چوہدری محمد اسحاق ،ملک ظہور جنرل کونسلر،راجہ شیر دل کسان کونسلر،سید عامر عباس شاہ جنرل کونسلر،سید غلام عباس شاہ جنرل کونسلر ،چوہدری نبیل احمدجنرل کونسلر،سید سجادحسین شاہ ،سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبدالغنی ،حاجی منظور حسین آف بھنگالی گوجرنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی شہر چکوال میں ناقص اور مایوس کن کارکردگی پر لیگی حلقے سخت حیران ہیں


ڈھڈیال( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی شہر چکوال میں ناقص اور مایوس کن کارکردگی پر لیگی حلقے سخت حیران ہیں ۔ حالیہ نتائج سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تنظیمی عہدیدار اور کونسلر ز اپنی کارکردگی دکھانے میں ناکا م رہے۔ چوہدری حیدر سلطان اس ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں اور ایک کمیٹی تشکیل دیں جو ان مایوس کن نتائج کا جائزہ لے کر ان خامیوں کی نشاندہی کرے جس کی وجہ سے مسلم لیگ کی شہر میں برتری میں کمی آئی ۔ شہر کے نتائج کے بارے میں آئندہ چند دنوں میں ایک خصوصی تجزیہ کیا جائے گا۔

راجہ سخاوت علی المعروف راجہ شاپی انتقال کر گئے


مندرہ (سید ساجد نقوی) مندرہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ صداقت علی کے بھائی چیرمین راجہ ذوالفقار علی کے کزن، راجہ رستم قمر کے چچا زاد،راجہ ہما عباس ،راجہ زبیر عرف پپو کے چچااورراجہ غلام عباس ،راجہ عمران کے والد راجہ سخاوت علی المعروف راجہ شاپی گزشتہ روز انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں مندرہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،نمبر دار اسد عباس ،فخر عباس آف شکریال ،سابق ڈی ایس پی سید نذر شاہ ہمدانی ،چیرمین مامون الرشید ایڈوکیٹ ،وائس چیرمین سید عنصر عباس شاہ ،راجہ خرم پرویز اشرف ،الحاج فرخ اقبال،راجہ جبران ،راجہ ندیم حیدرایڈوکیٹ ،راجہ روئیداد چب،چوہدری صابر آف گل پیڑہ،چوہدری اختر علی ،سید شبر عباس ایڈوکیٹ ،سید ذاکر حسین شاہ ، سید ریاض شاہ ،سید وقار شاہ ہمدانی ،راول پریس کلب مندرہ کے صدر سیدمختار کاظمی ،ساجد نقوی ،عبد المجید قریشی و دیگر نے شرکت کی

error: