گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: January 20th, 2018

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل ،سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کا دورہ پی پی ایل آہدی


دولتالہ(نامہ نگار )پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ آہدی آئل فیلڈ کے سیکورٹی امور کی چیکنگ کے سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل ،سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی کا پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ آہدی فیلڈ کا دورہ ویل نمبر30،ویل ایس 1،ویل نمبر32اور بھنگالی شریف کے مقام پر پی پی ایل کے بیس کیمپ اور ویل پر سیکورٹی کے امور کو چیک کیا آہدی آئل فیلڈ میں بڑی تعداد میں چائنیز افسران کام کر رہے ہیں جن کی سیکورٹی پر حکومت وقت کی جانب سے بھر پور توجہ دی جا رہی ہے

جاتلی پولیس نے18 سالہ کالج طالبہ کے گینگ ریپ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا 


جاتلی(نامہ نگار)جاتلی پولیس نے18 سالہ کالج طالبہ کے گینگ ریپ میں ملوث ملزم معین اختر کو گرفتار کر لیا معین اختر کیس کے مرکزی ملزم و پولیس ملازم راحیل منیر کے ساتھ کورٹ سے عبوری ضمانتیں خارج ہونے کے بعد پولیس کی ملی بھگت سے فرار ہو گیا تھاآ ر پی اوراولپنڈی نے تھا نہ جا تلی کی18سالہ کالج طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ اور ملزمان کے ساتھ پولیس کی طرف سے رعایت بر تنے کا سختی سے نوٹس لے لیاتھا اور جاتلی پولیس کو 72گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے کراور ایس ایچ او کو سخت وارننگ بھی دی گئی تھی۔ملزمان میں راولپنڈی پولیس کا ایک ملازم بھی شامل ہے

جاتلی وگردونواحی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ عوام سراپا احتجاج


جاتلی(نامہ نگار) جاتلی وگردونواحی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ عوام سراپا احتجاج اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات قصبہ جاتلی سمیت قرب جوار کے علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کی وجہ سے گھریلوں صارفین شدید متاثر ہورہے ہیں صبح کے اوقات میں گیس کی بندش سے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے خصوصاََ کھانا بنانے کے اوقات میں سوئی گیس غائب ہوجاتی ہے جس سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صبح کے اوقات میں پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ ناشتہ بنانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو جاتا ہے اسی طرح کی مشکلات دوپہر اور رات کو بھی درپیش ہوتی ہے جس سے اہلیان کو شدید مشکلات درپیش ہیں عوامی علاقوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو امور کے معاملات بھی متاثر ہیں سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کو ممکن بنا کر لوگوں کو مشکلات سے نجات دلائی جائے

جاتلی میں صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات کا شدید فقدان،راجہ سرفراز اصالت


جاتلی(نامہ نگار)جاتلی میں صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات کا شدید فقدان،سڑکیں،گلیاں،نالیاں ناکارہ ہو گئیں ،عدم توجہ اور نظر انداز کرنے کی وجہ سے جاتلی کے عوام لا تعداد مسائل کا شکار ہو گئے ،عوامی نمائندے اور ارباب اختیار نوٹس لیکر اصلاح احوال کریں،تحریک انصاف کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے نائب صدر راجہ سرفراز اصالت نیصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جاتلی کے عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،تعلیمی اداروں کی بدحالی کے باعث بچوں کی ایک بڑی تعداد حصول تعلیم سے محروم ہے جبکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے اور اساتذہ کی قلت کے باعث طلباء و طالبات بالخصوص بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے ،بنیادی مرکز صحت جاتلی مندرہ چکوال روڈ پر ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،حادثات کا شکار لوگوں کو سب سے قریب ترین یہی مرکزصحت ہے مگر یہاں ایمرجنسی کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے ،ادویات اور دیگر سہولیات کا فقدان بھی اس مرکز صحت کی افادیت کو کم کر رہا ہے ،مرکز صحت تک جانے والا راستہ نا پختہ اور ناقابل استعمال ہے بارش کے دوران یہ راستی کیچڑ کے تالاب میں تبدیل ہوجاتا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مرکز صحت جاتلی تک جانے والا راستہ پختہ کرکے مریضوں کو درپیش شدید دشواری کا خاتمہ کیا جائے جبکہ بنیادی مرکز صحت جاتلی میں ہفتے کے سات دن اورروزانہ 24گھنٹے خدمات کی سہولت فراہم کی جائے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ جاتلی اندرون آبادی سڑکیں ،گلیاں اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر خستہ حال ہو چکی ہیں جس سے گندگی اور مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ترکوال تا کلیام لنک روڈ کی تعمیر نو اس علاقے کی ایک بڑی ضرورت ہے ،انہوں نے عوامی نمائندگان اور ارباب اختیار ست پرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور نوٹس لیکر اصلاح احوال کے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں

عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ہی اپنا انتخاب بنائیں گے ، احسن محمود مرزا


دولتالہ(نامہ نگار) نوجوان مسلم لیگی رہنما احسن محمود مرزا کا کہنا ہے کہ حلقہ بھر میں تعمیر وترقی کے ان گنت سلسلے عوامی مسائل میں کمی کا سبب بنیں گے اور ان کی سہولیات میں اضافہ کریں گے جس طرح ہر یونین کونسل میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کئے جا رہے ہیں اس سے لوگوں کی محرومیاں اور دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے حق نمائندگی ادا کیا ہے اور حلقہ کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر حلقہ کے کونے کونے میں تعمیر وترقی کے پھول کھلا دیئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ہی اپنا انتخاب بنائیں گے اور پہلے سے بھی زیادہ بھاری مینڈیٹ سے مسلم لیگ ن ملک میں حکومت بنائے گی

یونین کونسل جھونگل میں ترقیاتی کاموں کا آغاز 


دولتالہ(نامہ نگار) یونین کونسل جھونگل میں ترقیاتی کاموں کا آغاز اہلیان علاقہ کا عوامی ایم پی اے پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی اور مقامی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار یو سی جھونگل کے منتخب کونسلرز حاجی چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں یوتھ کونسلر سید اعزاز حیدر۔جنرل کونسلر عامر عباس۔جنرل کونسلر ملک ظہور۔اور یوتھ ونگ عامر گجر نے راجہ شوکت بھٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور باضابطہ طور پر ترقیاتی کاموں کے آغاز پر قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آمدہ الیکشن میں بھی شوکت بھٹی کی قیادت میں متحد ہو کر یو سی جھونگل سے حسب روایت اکثریت سے کامیابی بنائیں گے

مین بازار دولتالہ میں ٹریفک کے مسائل سے تاجران کو نقصان پہنچ رہا ہے،راجہ عقیل عباس


دولتالہ(نامہ نگار) مین بازار دولتالہ میں ٹریفک کے مسائل سے تاجران کو نقصان پہنچ رہا ہے ،انتظامیہ مین بازار میں ون وے ٹریفک کے نظام پر عملدرآمد کرائے،تاجران بازار کے مجموعی مفاد کے پیش نظر تجاوزات کے خاتمے میں تعاون کریں،ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ تاجران دولتالہ کے جنرل سیکرٹری راجہ عقیل عباس نے اپنے ایک بیان میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات میں بے انتہاء اضافے کے باعث بازار کی خوبصورتی ختم ہو چکی ہے اور خریداروں بالخصوص خواتین اور بوڑھے افراد کو کو آمد ورفت میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا براہ راست اثر اسی بازار کے کاروبار پر پڑتا ہے ،تجاوزات کا خاتمہ نہ صرف دوکانداروں کے مفاد میں ہے بلکہ خریداروں کو بھی سہولت حاصل ہو گی ،انہوں نے مزید کہا کہ مین بازار دولتالہ میں ون وے ٹریفک کا نظام طویل عرصہ سے نافذ العمل ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کرایا جا سکا جس سے مین بازار میں ٹریفک جام کے مسائل میں بہت اضافہ ہوچکا ہے ،انہوں نے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ون وے ٹریفک کے نظام پر عملدرآمد کرایا جائے

ڈاکٹر مظہر اقبال کے تایا کو سپرد خاک کر دیا گیا


سکھو (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر مظہر اقبال کے تایا کو سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق نائب صدر پریس کلب سکھو ڈاکٹر مظہر اقبال کے تایا گزشتہ روز انتقال فرما گئے، مرحوم کو ان کے آبائی گاوں کڑولی میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ گوجرخان کے چوہدری ضیافت،مرزا حسن،ظفر چشتی، ازرم خیام، میونسپل کارپوریشن آفیسر چاند مبین، پریس کلب سکھو کے جنرل سیکرٹری محمدفرقان قریشی، نائب صدر راجہ ایوب منہاس، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خلیل میر،صحافت ست منسلک گوجرخان کی صحافتی برادری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات میں بلندی کی دعا کی

error: