گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: January 21st, 2018

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تاجروں کا جینا محال کر دیا ہے،مرکزی انجمن تاجران گوجرخان


گو جر خان( نامہ نگار) مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس میں پنجاب فوڈ کنٹرول اتھا رٹی کے اقدا مات کی مذمت کرتے ہو ئے اسکے لا محدود اختیارات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اجلاس میں کریانہ ایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد اقبال جنرل سیکرٹری شہادت حسین بٹ صدر صراف ایسوسی ایشن محمداقبال صدر ٹیلرایسوسی ایشن قمرٹیلر اور دیگر تنظیموں کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رنگی ہوئی دالوں پر جو پابندی عائد کی گئی ہے اس پرغور کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ چھوٹے دو کانداروں کی بجا ئے فیکٹریوں اور کارخانوں کو دالیں ر نگنے سے رو کا جا ئے اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے چھوٹے تاجروں پر آئے دن جرمانے اور دوکانیں سیل کرنے پر عدم تحفظ کااظہار کیا گیا اور کہا کہ تاجروں کی اکثریت ن لیگ سے تعلق رکھتی ہے مگر ن لیگ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو لامحدود اختیارات دے کر تاجروں کا جینا محال کر دیا ہے راولپنڈی میں ایک دکان کے فرش پر سگریٹ کے ٹوٹے ملنے پر دکان سیل کر کے پچاس ہزار جرمانہ کیا گیا ان حالات میں چھوٹے چھوٹے دکانداراپنی دوکانیں بند کرنے پر مجبور ہونگے ملاوٹ اور مضر صحت فوڈ آئیٹم پر پابندی کی تمام تاجر حمایت کرتے ہیں مگر صفائی کے نام پر تاجروں کو ہراساں کرنا اور دکانیں سیل کر کے لاکھوں روپے جرمانہ کرنا چھوٹے تاجروں کے بس سے باہر ہے لہذا تمام تاجر تنظیمیں حکومت پنجاب سے اپیل کرتی ہیں کہ فیکٹریوں کو بغیر کلر (کوری) دالیں بنانے کا پابند کیاجائے اور جب تک یہ دالیں مارکیٹ میں نہیں آتیں چھوٹے تاجروں کو تنگ نہ کیا جائے مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ اور راولپنڈی کریانہ کے جنرل سیکرٹری سلیم پرویز نے بھی مرکزی انجمن تاجران کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گوجرخان کے مطالبے کی حمایت کی ہے

شادی کی تقریب میں آتش با زی پر دو لہا کے خلاف مقدمہ


گو جر خان( نامہ نگار) پو لیس نے شادی کی تقریب میں آتش با زی کر نے پر دو لہا ، اسکے والد اور دیگر دو نو جوانوں کے خلاف مقدمہ، دو لہا اور اسکا والد فرار، دیگر دو کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تھو نہ گو جر خان کے سب انسپکٹر شکیل کیا نی حیاتسر روڈ پر دیگر عملے کے ہمراہ رات ساڑھے با رہ بجے گشت پر تھے کہ ٹال وا لی گلی سے زبر دست آ تش با زی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا جب مو قع پر پہنچے تو پتہ چلا کہ عدیل ولد عبد الحمید کی رسم مہندی ہے پو لیس نے محمد ذیشان اور حیدر علی آ تشبازی میں مصروف تھے جبکہ دو لہا عدیل اور اسکا والد عبد الحمید اندھیرے کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے فرار ہو گئے پو لیس نے چار ملزمان کے خلاف شادی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو حوا لات بھیج دیا ہے جبکہ باپ بیٹے کی گرفتاری کے لیے کو ششیں شروع کر دی ہیں۔

چو ہرے قتل کیس کا فیصلہ دو ملزمان کو چار بار سزائے موت کی سزا کا حکم 


گو جر خان( نامہ نگار) مقا می عدالت نے باپ ، بیٹا اور دو بیٹیوں کے چو ہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہو ئے دو ملزمان کو چار بار سزائے موت کی سزا کا حکم سنا یا ہے ۔ملزم عثمان آ زاد نے ایک ساتھی محمد منیر کے ساتھ مل کر موہڑہ نا بن میں اپنے والد محمد آ زاد۔بھائی قدیر آ زاد اور دو بہنوں کو قتل کر دیا تھا ۔اس اہم مقدمہ قتل کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج گو جر خان طارق خورشید خواجہ کی عدالت میں ہو ئی ۔ مدعی کی طرف سے مقدمہ کی پیروی محمد سعید اختر را جہ نے کی ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل اور گوا ہا ن کی رو شنی میں ملزمان عثمان آ زاد اور محمد منیر کو چار چار بار سزائے موت کا حکم سنا یا ۔

بار اور بنچ کے درمیان بہترین تعلقات کا خوا ہاں ہیں، اورنگ زیب مغل 


گو جر خان( نامہ نگار) گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر اورنگ زیب مغل نے کہا ہے کہ میں بار اور بنچ کے درمیان بہترین تعلقات کا خوا ہاں ہو۔انکے مابین کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں بار اور بنچ کے درمیان بہترین تعلقات کار کے لیے کام کروں گا اسکے علاوہ گو جر خان کے وکلا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تما م کو ششیں بروئے کار لا ؤں گا انہوں نے کہا کہ وکلا نے اس بار بہترین چوائس کے ذریعے اچھی قیادت منتخب کی ہے میں ٹیم لیڈر کی حیثیت سے بہترین نتائج دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ گو جر خان کے وکلا نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انکا شکریہ ادا کر تا ہو ں اورنگ زیب مغل نے کہا کہ میرے مخالفین نے جمہو ری عمل میں حصہ لیا اب وہ باب ختم ہو چکا اب ہم سب نے مل کر وکلا کی بہتری کے لیے اجتما عی کو ششیں کر نا ہیں میرے لیے وکلا کی عزت سب سے اہم ہے ۔

مطالبات پو رے نہیں کرے گی حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا ،جماعت اہلسنت گو جر خان 


گو جر خان( نامہ نگار) جماعت اہلسنت گو جر خان کے را ہنماؤں مولانا مختار علی رضوی ، راجہ عبدالصبور کیانی ، محمو د الحسن اویسی ، علامہ ندیم رضا سیرانی ، علامہ نبی بخش سیالوی ،استاد الحدیث محمد عدیل رضوی ، حافظ خلیل رضوی نے کہا ہے کہ دا تا در بار کے عا شقان رسول کے اجتماع نے حکو مت کی را توں کی نیندیں حرام کر دی ہیں حکومت جب تک ختم نبوت کے بارے میں مطالبات پو رے نہیں کرے گی حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا اور ختم نبوت آئین پاکستان کا حصہ ہے ہم حکمرانوں پر واضح کر نا چاہتے ہیں کہ ہم عاشقان مصطفی ختم نبوت پرمکمل ایمان رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ کسی کو نہیں مانتے۔ راجہ عبدالصبور کیانی نے کہا کہ ختم نبوت کے لئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں ہم اپنے نبیؐ کے عاشق ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور یہی ہمارے ایمان کا اہم جز ہے ان را ہنماؤں نے کہا کہ ہم پو ری طرح متحد ہیں اور اپنے مقاصد سے زرہ برا بر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انتخا بات میں مسلم لیگ ن بھا ری اکثریت سے جیتے گی،محترمہ شا زیہ سلطانہ 


گو جر خا ن ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان کی صدر محترمہ شا زیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے طا غو تی طا قتوں کے سامنے ڈٹ جا نے کی وجہ سے انکی مقبو لیت میں زبر دست اضا فہ ہوا ہے اور ہر ی پو ر میں انکا تا ریخی جلسہ اسکا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ جو لو گ سمجھتے تھے کہ نواز شریف کو ہٹا کر انہیں سیاست سے آ ؤ ٹ کر دیں گے انہیں سخت ما یو سی ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جس ثابت قدمی سے مخالفین کا مقابلہ کیا اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ان میں قائدانہ صلاحیتیوں کی کمی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ لا ہور میں مر یم نواز نے تن تنہا ا مخالفین کا مقا بلہ کیا اور انہیں شکست فاش سے دو چار کیا ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کومقد مات کی سزا بھی انہیں صلاحیتوں اور سیاسی کر دارکی وجہ سے دی جا رہی ہے ملک دشمن قوتیں بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے ایک اور بے نظیر کو دیکھنا نہیں چا ہتی ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں مقدمات میں الجھا یا جا رہا ہے ۔ شا زیہ سلطانہ نے کہا کہ جو لوگ نواز شریف کے ملک سے بھا گنے کی باتیں کر رہے تھے انکو شر مندگی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ ملک کے عوام نواز شریف اے والہانہ محبت کر تے ہیں اور آمدہ انتخا بات میں بھی مسلم لیگ ن بھا ری اکثریت سے جیتے گی۔

زمانہ قدیم سے پوٹھو ہار اپنے اندر زبر دست ادبی مقامی رکھتا ہے،سید آ ل عمران 


گو جر خان( نامہ نگار) پو ٹھو ہارپنجابی ادبی لینگویج سو سائٹی کے چئیرمین سید آ ل عمران نے کہا ہے کہ زمانہ قدیم سے پوٹھو ہار اپنے اندر زبر دست ادبی مقامی رکھتا ہے اسکی ادبی تا ریخ اتنی ہی پرا نی ہے جتنی سواں اور ٹیکسلا کی ہے قدیم پوٹھوہار کے ادب کی تاریں ہزاروں سالوں پر محیط ہے انہوں نے کہا کہ پو ٹھو ہا ری زبان اپنے اندر شرینی سمیٹے ہو ئے ہے اور پو ٹھوہاری لینگویج پر شروع ہی سے بہت کام ہوا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید آ ل عمران نے کہا کہ میرا مقصد اس تا ریخی زبان کی اپنی اصلی حا لت میں بر قرار رکھنا ہے اور ہم بہت سے دوست اس پر کام کر رہے ہیں اسکے علاوہ جن لو گو ں نے پو ٹھو ہا ری اور پو ٹھو ہار کے لیے کام کیا ہے انکے لیے بھی کتب چھا پی جا رہی ہیں۔

چکوال الیکشن میں شکست، رپورٹ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو بھیج دی گئی


ڈھڈیال( نامہ نگار)پی ٹی آئی کی حلقہ پی پی 20 کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کی ایک تفصیلی رپورٹ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو بھیج دی گئی۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق ناکامی کی سب سے بڑی وجہ چیئرمین عمران خان کے چکوال میں جلسہ عام میں رہنماؤں کی عدم دلچسپی تھی۔ تلہ گنگ ، کلرکہار ،ونہار اور چوآسیدن شاہ سے چید ہ چیدہ ورکرز نے شرکت کی جبکہ شہر اور حلقہ پی پی20میں ورکرز اور سپورٹرز کو متحرک ہی نہیں کیا گیا۔ پولنگ ڈے پر انتہائی بدانتظامی تھی۔چکوال شہر میں انتظامات کچھ بہتر ہونے کی وجہ سے نتائج اچھے رہے جبکہ ڈھڈیال مرکز اور لنڈی پٹی میں ورکرز نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاں تک ممکن ہوسکا کام کیا ۔چند یونین کونسلوں کے علاوہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن پر لانے کیلئے کوئی بندوبست نہیں تھا۔ الیکشن ڈے پر خرچ نہ ہونے کے برابر تھا جو نتائج پر بری طرح اثر انداز ہوا۔ علاوہ ازیں یونین کونسل کی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کا نہ ہونا، پارٹی عہدیداروں میں تقسیم ،پارٹی لیڈرز اور ورکرز کی گروپ بندی ، یوتھ ونگ ، خواتین ونگ اور انصاف یوتھ ونگ کا غیر فعال ہونا، ورکرز کنونشن نہ ہونا، پولیٹیکل ایجنٹس کی عدم دستیابی اوردیگر متعدد وجوہات شکست کا سبب بنی۔رپورٹ میں پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع میں ہنگامی بنیادوں پر نئی تنظیم سازی کی جائے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں اچھے نتائج سامنے آسکیں۔

عوام نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران کی سیاست کو مسترد کردیا،میجر(ر) طاہرا قبال


ڈھڈیال( نامہ نگار)چیئرمین صاف پانی منصوبہ پنجاب اور ممبرقومی اسمبلی میجر(ر) طاہرا قبال نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران کی سیاست کو مسترد کرکے ایک بار پھر مسلم لیگ ن پر اپنے بھرپور اعتماد کاا ظہار کردیا ہے۔ وہ خبریں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سازشی عناصر کو پہچان چکے ہیں اور اب وہ ان کے جھانسے میں نہیںآئیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نوازشریف نے اس ملک کوترقی کی شاہراہ گامزن کیا اور سی پیک جیساعظیم منصوبہ دیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں چوہدری حیدرسلطان کی بھاری اکثریت سے جیت اور ہری پور میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندراس بات کا ثبوت ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں اپوزیشن کے احتجاج کو مسترد کرکے عوام نے یہ ثابت کردیا کہ یہ ٹولہ ملک کیلئے مخلص نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوہاوہ چکوال روڈ کیلئے 3ارب80کروڑ روپے کی سمری سیکرٹری فنانس کے پاس ہے اور اس کی جلد منظوری ہوجائے گی۔میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کا مضبوط ووٹ بینک ہے اور ضمنی الیکشن میں چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر یہ واضح کردیا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔

error: