گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: January 31st, 2018

موہڑہ حیات مندرہ چکوال روڈ پرتیز رفتار کار پلی سے جا ٹکرائی ایک عورت جاں بحق


دولتالہ( نامہ نگار) جاتلی کے نواحی علاقہ موہڑہ حیات مندرہ چکوال روڈ پرتیز رفتار کار پلی سے جا ٹکرائی ایک عورت جاں بحق 2افراد زخمی زرائع کے مطابق محمد عمران کار میں اپنی فیملی کے ہمراہ راولپنڈی سے تلہ گنگ جا رہے تھے کہ موہڑہ حیات کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے اطراف میں موجود پلی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں کار سوار محمد عمران ان کی اہلیہ صفیہ عمران ، بیٹا عبداللہ عمران زخمی ہو گئے ریسکیو1122کے زریعے زخمیوں کا طبی امداد کے لیے راولپنڈی لے جایا جا رہا تھا کہ صفیہ عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی

پنجاب فوڈ تھارٹی کی دولتالہ میں کاروائی تاجروں کا روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج


دولتالہ(نامہ نگار )پنجاب فوڈ تھارٹی کی دولتالہ میں کاروائی تاجروں کا روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج 2گھنٹے سے زائد روڈ بلاک رہنے کے باعث مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں ایس ایچ او جاتلی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تاجر برادری سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی4رکنی ٹیم جس میں تین خواتین اور ایک مرد شامل تھا نے گزشتہ روز دولتالہ میں متعدد دکاندارو ں کے خلاف کاروائی کی جس دورا ن زاہد شاپ پر کاروائی کے دورا ن فوڈ اتھارٹی اور دکانداروں کے درمیان اس وقت تنازعہ کھڑا ہو گیا جس فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دکان سیل کرنے کی کوشش کی اس دورا ن دوکاندار اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے احتجاج شروع کر دیا اور روڈ بلاک کر کے نعرہ بازی شروع کر دی اور حکومت کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا اس دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیم وین میں سوار ہو گئی اور گاڑی کے شیشے اور دروازے لاک کر دیے مشتعل عوام کے گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جاتلی انسپکٹر ثناء اللہ نیازی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جب کہ انجمن تاجراں دولتالہ کے صدر شمشاد کمبوہ ،جنرل سیکرٹری شیخ یامین،راجہ ناصر سمیت تاجر برادری چیئرمین یوسی دولتالہ کے برادر اصغر سید علی عباس بھی موقع پر پہنچ گئے اور ایس ایچ او کے مذاکرات کے بعد دکاندارو ں نے احتجاج ختم کر دیا اس موقع پر انجمن تاجراں دولتالہ کے صدر شمشاد کمبوہ کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈا تھارٹی کسی بھی کاروائی سے پہلے پولیس اور انجمن تاجراں سے رابطہ کرے انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی پنجاب فوڈ تھارٹی قانون کے دائرے میں رہ کر میرٹ پر کام کرئے تعاون کریں گے تا ہم دکانداروں کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے

جھونگل کے علاقہ میں سوزوکی مہران کارماڈل2017 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی


دولتالہ(نامہ نگار )یو نین کو نسل جھونگل کے علاقہ میں سوزوکی مہران کارماڈل2017 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دو افراد جھلس گئے تفصیلات کے مطابق جھونگل سے بندوٹ جانے والی روڈ بابا ہجیرہ کے دربار کے قریب مہران کار جس میں چار افراد سوار تھے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاگاڑی مکمل طور پرجل گئی بتایا جاتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے،چوہدری محمد عظیم


دولتالہ(نامہ نگار )صدر پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے وقت آ گیا ہے کہ وطن عزیز کو کرپٹ اشرافیہ سے نجات دلائی جائے اداروں کے درمیان تصادم کی فضا کو پروان چڑھانے کی روش پر چلنے والے کسی صورت ملک کو قوم کے خیر خواہ نہیں آئندہ الیکشن میں قوم ایسے سیاستدانوں کا احتساب کرئے جنہوں نے ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا جن کی نسلیں عیاشیاں کر رہی ہیں اور عوام غربت کے ہاتھوں زندہ درگور ہو رہے ہیں ملکی معیشت تباہ و برباد ہو رہی ہے وطن عزیز مسائل کی دلدل میں دھنس رہا ہے ان شاء اللہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے صدر پریس کلب جاتلی راجہ سعید اقبال کی رہائش گاہ پنج گراں میں انکے والد محترم سابق چیئرمین صوبیدار (ر) راجہ مقبول حسین کی عیادت اور راجہ سعید اقبال کو پریس کلب صدر جاتلی کا صدر منتخب ہونے کے بعد مبارک باد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے قلم کی حرمت کی پاسداری کرتے ہوئے صحافی اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریاں ادا کریں صحافت ریاست کا ستون ہے اس موقع پر راجہ عبدالغفور کیانی راجہ روئیداد امجد کیانی چوہدری تنویر بھی انکے ہمراہ تھے

کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و ستم پر عالمی قوتوں کی خاموشی کھلا تضاد ہے ، چوہدری عابد ایڈووکیٹ 


دولتالہ(نامہ نگار )امید وار جماعت اسلامی این اے 56 گو جر خان چوہدری عابد ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و ستم پر عالمی قوتوں کی خاموشی کھلا تضاد ہے جس کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے اور مضبوط اسلامی پاکستان سے ہی کشمیر کو آزادی مل سکتی ہے پاکستانی عوام اپنی قیادت دیانت دار لوگوں کو دے تا کہ اسلامی نظام پوری دنیامیں آئے اور کشمیر آزاد ہو پی پی فور سے 5فروری کو اسلام آباد ریلی میں بھرپور شرکت کی جایگی سب سماجی سیاسی تجارتی تنظیموں کو بھی اس میں شرکت کرنی چاہیے۔

بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص زندگی کی بازی ہار گیا


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) ایک دن قبل شام کے وقت بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص زندگی کی بازی ہار گیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام ریسکیو 15 دفتر کے سامنے بس سٹینڈ پر راولپنڈی سے آنے والی بس نمبری LES-598کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے بڑکی گوجرخان کا رہائشی راجہ طاہر حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز وفات پاگیا، جس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بس کو پولیس نے تحویل میں لے کرڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گوجرخان کا سول ہسپتال موٹرسائیکل چوروں کا گڑھ بن گیا

گوجرخان(تحصیل رپورٹر) گوجرخان کا سول ہسپتال موٹرسائیکل چوروں کا گڑھ بن گیا، موٹرسائیکل چوری ہونا معمول بن گیا، پرچی ٹھیکیداری نظام کس کام کا ؟؟ عوام نے سوالات اُٹھا دیئے، تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے سول ہسپتال میں پرچی و ٹھیکیداری نظام نے عوام کو ذہنی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، عامر رضا ساکن سرصوبہ شاہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دوائی لینے کی غرض سے ہسپتال گیا ، پارکنگ پرچی لے کر موٹرسائیکل کھڑا کیا، جب دوائی لے کر باہر آیا تو موٹرسائیکل غائب تھا، پرچی مافیا سے پتہ کیا کہ میرا موٹرسائیکل کہاں ہے تو انہوں نے کہا کہ حفاظت ہماری ذمہ داری نہیں ہوتی، جس پر میں نے تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کرا دیا، مقدمہ درج ہوئے مہینہ سے زائد گزر گیا لیکن میرا موٹرسائیکل نہ مل سکاہے، پرچی مافیا موٹرسائیکل چوری میں ملوث ہے، اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور پرچی مافیا سے عوام کو نجات دلائی جائے۔

تحصیل گو جر خان کو اب ضلع بنانے کا وقت آگیا ہے،پی پی پی تحصیل گو جر خان


مندرہ ( سید ساجد نقوی )شہیدوں ،غازیوں اوردوہرے نشان حیدر کی سر زمین پوٹھوار کا دل تحصیل گو جر خان کو اب ضلع بنانے کا وقت آگیا ہے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گو جر خان کو نظر انداز کر کے کسی اور چھوٹی تحصیل کو ضلع بنانے کی ہر فورم پر صرف مخالفت کریں گے بلکہ اس ضمن میں بھر پور طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے دما دم مست قلندر کریں گے تحصیل گو جر خان گیس ،تیل ،زر مبادلہ اور دیگرمعدنی وسائل سے مالا مال تحصیل ہے اگر حق تلفی کی گئی تو اپناحق لینے کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کر دیں گے مگر اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے مسلم لیگ ن کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن 2013ء میں جلسہ عام میں تحصیل گو جر خان کی غیور عوام سے تینوں سیٹوں کے متبادل گوجرخان کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا تھااسے فوری طور پر پورا کیا جائے ہمارے دور حکومت میں گو جر خان کو ضلع بنانے کے مطالبے کے لیے قریہ قریہ گھومنے والے لٹھہ برادرز نے بھی اب چپ سادھ رکھی ہے ان خیالات کااظہار قادر نواز قادری ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل گو جر خان ،راجہ قمر علی عابد اور راجہ پرویز کیانی نے اپنے مشترکہ احتجاجی بیان میں کیا

یونین کونسل جنڈ مہلو اور یونین کونسل گلیانہ میں ترقیاتی کام جاری

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) یونین کونسل جنڈ مہلو اور یونین کونسل گلیانہ میں ترقیاتی کام جاری ، گلیوں کی تعمیرات کا کام زوروشور سے ہورہاہے، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گلیانہ کے چیئرمین میاں عامر رحمن کے مطابق یونین کونسل گلیانہ میں ترقیاتی کام زوروشور سے جاری ہیں، یونین کونسل میں آنے والے تمام دیہات اور گاؤں میں ہنگامی بنیادوں پر گلیوں کی تعمیر، سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے، جبکہ دوسری جانب چیئرمین یونین کونسل جنڈ مہلو نے علاقہ پنڈوڑہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھا لئے، بھائی خان جی ٹی روڈ سے پنڈوڑہ تک سڑک کی تعمیر کیلئے میٹیریل پہنچا دیا گیا اور کام جاری ہے، اس ساری صورتحال میں یونین کونسل جیرورتیال کے اہم موضع بھائی خان میں تعمیرات کا کام ٹھپ ہے، جس کے ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی۔

گوجرخان کو ضلع بنانے کے سلسلے میں کسی قسم سے کوئی دقیقہ فروغداشت نہیں چھوڑیں گے 


گوجرخان (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا ، ممتاز لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کے رہنماء محمد رمضا ن مرزا ایڈووکیٹ اور روحانی تحریک کے مرکزی رہنماء سید شبر عباس باقری نے کہا کہ دوہرہ نشان حیدر کی ملکہ تحصیل گوجرخان کے غیور اور باشعور عوام کی آگاہی اورعوامی شعور کو بیدار کرنے کے لئے اور گوجرخان کو ضلع بنانے کے کام کو تیز کرنے کے لئے روحانی تحریک پوٹھوہار پریس کلب کے صدر عامر وزیر ملک شہر و تحصیل گوجرخان کے تمام منتخب و غیر منتخب نمائندہ تنظیموں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے گوجرخان کو ضلع بنانے کے سلسلے میں کسی قسم سے کوئی دقیقہ فروغداشت نہیں چھوڑیں گے ، روحانی تحریک آج چوک گوجرخان میں کیمپ میں شریک ہو گی اور اس کے بعد سید کسراں، دولتالہ، مندرہ ، گلیانہ ، سکھو، بیول، جبر ، قاضیاں ، بھڈانہ کے مقامات پر روحانی تحریک کی جانب سے گوجرخان کو ضلع بناؤ مہم کے سلسلے میں کیمپ لگائے جائیں گے اور اس بار حکمرانوں کو نا انصافی نہیں کرنے دی جائے گی، ڈویژنل رہنماء عبدالرحمن مرزا نے کہا کہ میں پھر اس بات کا عہد کرتا ہوں اور ماضی میں کی گئی جدوجہد اور بعض افراد کی جانب سے انفرادی جدو جہد کو بھی میں سلام پیش کرتا ہوں جو شخص یا اشخاص جو فرد یا افراد گوجرخان کو ضلع بنانے کے بارے میں کوشش کریں گے ہم انہیں سیلوٹ کریں گے ، یہ ہماری آنے والی نسلوں کی ضرورت اور اسی میں آنے والی نسلوں کی بقاء ہے ہم میرٹ اور انصاف کی بات کرتے ہیں دوہرے نشان حیدر کی ملکہ تحصیل گوجرخان کے ساتھ بہت نا انصافیاں ہو چکی ہیں روحانی تحریک کے بانی عبدالرحمن مرز انے کہا کہ ہم عنقریب صوبہ پوٹھوہار کے بارے میں بھی آواز بلند کریں اور بیشتر ازیں جن جن لوگوں نے پوٹھوہار کو صوبہ بنانے کی جدوجہد کی ان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں پوٹھوہار کی بقاء تشخص تعمیر و ترقی کے لئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، عبدالرحمن مرزا نے چوہدری نثار اور شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ جو عہد کو پورا نہیں کرتا اس کا کوئی دین نہیں آپ نے گوجرخان کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم گوجرخان کو ضلع بنائیں گے اب مرکز اور صوبہ میں آپ کی حکومت ہے گوجرخان کو ضلع بنا کر عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں اور یہاں فی الفور ٹراما سنٹر کا بھی قیام عمل میں لا کر عوام کی دعائیں لیں۔

منکا کے علاقہ کے مشہور مقدمہ قتل میں ملزم کی ضمانت منظور 

مندرہ ( سید ساجد نقوی )منکا کے علاقہ کے مشہور مقدمہ قتل میں ملزم کی ضمانت منظور تفصیلات کے مطابق تھانہ گو جر خان کے علاقہ منکاکے مشہور مقدمہ قتل میں نامزد ملزم شاہ خالد پر الزام تھا کہ اس نے دسمبر 2017ء میں انعام اللہ نامی شخص کو دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر قتل کر دیا تھا ملزم کی جانب سے گوجر خان بارکے سینئر نوجوان ماہر قانون سید طیب رضا کاظمی ایڈوکیٹ کے دلائل سے بعدالت جناب اسلم گوندل صاحب ایڈیشنل سیشن جج نے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی

پولیس تھانہ جاتلی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

دولتالہ(نامہ نگار ) پولیس تھانہ جاتلی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے2ملزمان کو گرفتارکرلیا شاہد سے200گرام چرس،تھا دانیال سے12لیٹر کھلی شراب،ظفر اقبال سے10لیٹر کھلی شراب، برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے

ملک کے دیگر حصوں کی طرح گو جر خان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے


گوجرخان( نامہ نگار)گو جر خان کے دیگر حصوں کی طرح گو جر خان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ دن 12بجکر 10منٹ پر زلزلہ آ یا تو لوگ کملہ کا ورد کر تے ہو ئے گھروں اور دو کا نوں سے باہر نکل آئے ۔ تحصیل بھر میں کہیں سے بھی جا نی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

مقا می عدالت نے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی


گوجرخان( نامہ نگار)مقا می عدالت نے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی تھانہ گو جر خان میں درج ایف آئی آر کے مطا بق علاقہ منکاکے مشہور مقدمہ قتل میں نامزد ملزم شاہ خالد نے دسمبر 2017ء میں انعام اللہ نامی شخص کو دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر قتل کر دیا تھا ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل نے ملزم کی در خواست ضمانت منظور کر لی۔

error: