گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: February 2018

دیہی مرکز صحت دولتالہ میں زائد المعیاد ادویات کا انکشاف


دولتالہ(نامہ نگار) دیہی مرکز صحت دولتالہ میں زائد المعیاد ادویات کا انکشاف،عوامی حلقوں میں اضطرابی کیفیت ،محکمہ صحت کے حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دیہی مرکز صحت دولتالہ میں مریضوں کی دی جانے والی ادویات میں زائدالمعیاد ادویات کا انکشاف ہوا ہے ،گزشتہ چند روز کے دوران دی جانے والی ادویات میں زائد المعیاد ہونے کی شکایات ملی ہیں جس پر عوامی حلقوں میں اضطراب پایا جاتا ہے ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دیہی مرکزصحت دولتالہ کے پاس ادویات خریدنے کا اچھا خاصا بجٹ ہوتا ہے مگر ضرورت کے مطابق ادویات خریدنے اور موجود ادویات کی ترسیل میں دلچسپی نہیں لی جاتی جس کی وجہ سے ہسپتال کے سٹور میں موجود ادویات اپنی معیاد پوری کرچکی،ہسپتال کی جانب سے مریضوں کودی جانے والی زائد المعیاد ادویات تکلیف اور بیماریوں میں اضافے کا باعث ہے ،جبکہ انتظامی غفلت کی انتہاء ہے ،عوامی حلقوں نیسی او ہیلتھ راولپنڈی سمیت محکمہ صحت کے دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تشویش ناک صورتحال کا فوری طور نوٹس لیکر اصلاح احوال کیا جائے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے

ایڈیشن سیشن جج کی عدالت سے منشیات کا مجرم بری 

سوہاوہ ( احسن وحید ) ایڈیشن سیشن جج کی عدالت سے منشیات کا مجرم بری تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ نے تھانہ ڈومیلی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم واجد علی کو بری کر دیا ملزم واجد علی کے خلاف پولیس تھانہ ڈومیلی میں زیر دفعہ 9cمقدمہ درج کیا گیا تھا ملزم کی طرف سے راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے دلائل دیے جس پر ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے ملزم واجد علی کو مقدمہ سے بری کر دیا

علم ہماری میراچ ہے، چوہدری لیاقت حسین


دولتالہ(نامہ نگار) علم ہماری میراچ ہے ،ہمارے آج کے مسائل اور امت مسلمہ کی ناکامی کے اسباب میں علم سے دوری سب سے اہم ترین ہے ،خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی قوم نے علم کی اہمیت کو سمجھ لیا ہے اور حصول علم کا شوق پایا جاتا ہے ،جس طرح آج کے طلباء و طالبات علم حاصل کرنے کی لگن رکھتے ہیں اور والدین اس کیلئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں آئندہ چند سالوں میں پاکستان کا شمار ترقی یافتہ قوموں میں ہو گا اور خوشحالی ہو گی ،ان خیالات کا اظہار چوہدری سخی رضا اور چوہدری لیاقت حسین نے عمر سوار میموریل سکول راماں میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اور بچوں نے مختلف پروگرام پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بہترین اظہار بھی کیا

نونہالوں کو جدید نظام تعلیم سے مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے،عمر نیاز


دولتالہ(نامہ نگار) نونہالوں کو جدید نظام تعلیم اور ٹیکنالوجی مہیا کرکے ہی مستقبل کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے ،جو تعلیمی ادارے پیشہ ورانہ انداز میں طلباء وطالبات کو جدید طرز تعلیم سے روشناس کرا رہے ہیں اور ان کی تعلیم وتربیت کے سلسلے دور ھاضر کی تمام تر سہولیات اور ٹینالوجی سے مزین ہیں وہ حقیقی انداز میں قوم کے مستقبل کو پروان چڑھا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز عمر نیازنے الائیڈ سکول دولتالہ کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، الائیڈ سکول دولتالہ کیمپس کے ڈائریکٹر طاہر نسیم مغل اور سینئر صحافی سید منور نقوی نے بھی تقریب سے خطاب کیا ،اس موقع پر ایم پی اے کے کوارڈی نیٹر راجہ نعیم نواز،پریس کلب دولتالہ کے چیف ایگزیکٹو نوید افسر راجہ ،صدر راجہ حاجی احمد ،صدر الیکٹرانک میڈیا محمد اشفاق انجم بطور مہمانان خصوصی تقریب میں شریک تھے ،تقریب میں سکول کے ننھے بچوں نے مختلف خاکے،ٹیبلیو اور نغمے پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی جبکہ سالانہ امتحانات میں اپنی اپنی کلاسز میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو معزز مہمانوں نے انعامات سے نواز اور مبارکباد پیش کی ،دوران خطاب مقررین نے سکول کے بچوں کیشاندار نتائج کو سراہتے ہوئے اساتذہ کو داد تحسین پیش کی

گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ حیات میں سالانہ تقریب


دولتالہ(نامہ نگار) گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ حیات میں سالانہ تقریب تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ حیات میں سالانہ عظیم شان تقریب منعقد ہوئی تقریب میں علاقہ بھر سے نمایاں شخصیات نے شرکت کی تقریب میں غلام مجتبی طالب،چوہدری زاعفران،منصور احمد، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر یوسف ماہر تعلیم ماسٹر محبوب ، ،پنجاب ٹیچر یونین کے نمائندہ خاص راجہ صفدر ،ماسٹر گلریز،ماسٹر فرحت عباس ،احتشام آصف،قاضی محمد رفیق،حافظ عدنان اشرف ،مفتی سلیم، اور دیگر نے شرکت کی تقریب میں پنجاب ٹیچر یونین کی طرف نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں میں انعامات اور نقدی تقسیم کی گئی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھاکہ تعلیم ہی انسان کو انسان بناتی ہے انہوں نے سکول کے اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ سال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا آخر میں میاں اصغر نے اسلامی کتابیں تقسیم کی

زہریلے اور کیمیکل ملے ناقص دودھ کی فروخت میں اضا فہ ہو گیا 


گو جر خان(نامہ نگار) گوجرخان اور نوا حی علاقوں میں زہریلے اور کیمیکل ملے ناقص دودھ کی فروخت میں اضا فہ ہو گیا جس سے ہیپاٹائٹس بی ، سی اور معدے اور دیگر بیماریو ں میں اضافہ ہو رہا ہے گوجرخان میں منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا سے یہ دودھ ٹرکوں میں کیمیکل کے ڈرموں میں لایا جاتا ہے ، اور الصبح شہر کے مختلف جگہوں پر یہ ٹرک آکر دودھ کو سپلائی کرتے ہیں ، جس کو پہلے ہی کیمیکل ملا کر اس کی کریم کو اتار لیا جاتا ہے ، بعدازاں دودھ فروشوں کو سپلائی کیا جا تا ہے اور شہر کے مختلف جگہوں پر اس کو دوبارہ مشینوں میں ڈال کر یوریا اور کئی قسم کے زہریلے پوڈر ملا کر اس کو گاڑھا کیا جاتا ہے اور پھر اس زہریلے دودھ کو دوکانوں میں آکر دودھ فروش سادھ لوح عوام کے آگے بیچ کر ان کی زندگیوں سے گناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں اور اس دودھ کو اصل دودھ کا کاروبار کرنے والے ڈیری فارمرز کے دودھ کے برابر ریٹ بیچا جاتا ہے اس صورتحال کے باعث اصل اور نقل میں کوئی پہچان نہیں رہی شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکریٹری ہیلتھ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مکروہ دھندہ میں ملوث ملک دشمن عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کر کے اس کو بند کیا جائے اور فو ڈ کنٹرول اتھارٹی اپنی ذمہ دا ریاں پو ری کرے اس سلسلے میں مقامی وکیل ایم کلیم اللہ بھٹی سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملہ کو عدالت میں لے جا یا جائے تو تمام ذمہ دار افسران گرفت میں آ سکتے ہیں۔

میونسپل ٹرک اسٹینڈ کی پختگی کا کام شروع ہو گیا


گو جر خان(نامہ نگار) چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف کی ہدایت پرمیونسپل ٹرک اسٹینڈ کی پختگی کا کام شروع ہو گیا اور اس منصوبہ کی کھدائی اور سطح زمین کو لیول کر نے کا کام برق رفتاری سے شروع کیا گیا ہے پہلے مر حلے میں 32لاکھ روپے کی لاگت سے ٹرک اڈوں کے عین سامنے جبکہ دوسرے مر حلے میں ٹرک اسٹینڈ میں واقع دکانات اور اخبار مارکیٹ کے با لمقا بل اڈے کو کنکریٹ کیا جائیگا۔

مُرید ریلوے پھاٹک پر آئیل ٹینکر کا ایکسل ٹوٹ جانے سے ریلوے ٹریک تین گھنٹے تک بند رہا 


گو جر خان(نامہ نگار) گذشتہ شب مُرید ریلوے پھاٹک پر آئیل ٹینکر کا ایکسل ٹوٹ جانے سے ریلوے ٹریک تین گھنٹے تک بند رہا ،سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر چوہدری قاسم کی سرکردگی میں ٹریفک وارڈنز نے ریلوے حکام کی مدد سے پہلے ٹرینیں رکوائیں اور پھر ہیوی مشینری سے ٹینکر کو ریلوے ٹریک سے ہٹوا دیا اور رات گئے ہی ریلوں اور مندرہ چکوال روڈ کی ٹریفک بحال ہو گئی یاد رہے کہ یہ مقام گذشتہ کئی سالوں سے جو ں کا توں ہے اور پل کی تعمیر کا کام سست رفتاری سے جا ری ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے قائد علامہ خا دم رضوی کا گو جر خان میں والہانہ استقبال کیا گیا 


گو جر خان(نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے قائد علامہ خا دم رضوی کا گو جر خان میں والہانہ استقبال کیا گیا ۔ ممتاز قادری کی بر سی میں شر کت کے لیے علامہ خادم رضوی گو جر خان پہنچے تو جی ٹی رو ڈ چو ک میں مقامی قائدین رمضان چشتی،تیمور وارثی،راشد بٹ،چو ہدری واجد،چو ہدری زعفران،اور بڑی تعداد میں کا ر کن انکے استقبال کے لیے مو جو د تھی اس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے خادم رضوی نے کہا کہ ہم خدا اور اسکے رسول کی خو شنودی کے لیے میدان میں نکلے ہیں اگر ہم خا مو شی اختیار کر لیتے تو یہ اپنے مذموم مقاصد میں کا میاب ہو جا تے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں خدا کے رسول کا نظام نافذ ہو کر رہے گا ختم نبوت قانون میں تبدیلی کر نے والوں اور مزا رات کے خلاف مہم چلا نے والوں کو قوم اگلے انتخا بات میں مسترد کر دے گی۔ خادم رضوی نے اعلان کیا کہ وہ 14ما رچ کو گو جر خان آئیں گے اور ایک اجتماع سے خطا ب کر یں گے۔بعد ازاں وہ راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

حوالدارحاجی محمد عاشق فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


مندرہ ( سید ساجد نقوی)1971ء کی جنگ کا ہیرو تمغہ ہلال جرات پاک فوج کے سابق حوالدارحاجی محمد عاشق فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک تفصیلات کے مطابق مندرہ کے نواحی گاؤں نواز آباد موہڑہ مندو کا 80سالہ پاک فوج کے سابق حوالدار حاجی محمد عاشق جو پاک انڈیا 1971ء کی جنگ کے ہیرو تھے جنہیں انکی کارکردگی پر تمغہ ہلال جرات و حسن کارکردگی سے نواز گیا تھا جنھوں نے بنگال کے قیدی ہونے پر دو سال جیل بھی کاٹی آج زندگی کی جنگ ہار کر منوں مٹی تلے جا سوئے جنھیں پورے فوجی اعزازت کے ساتھ سیکنڑوں اشکباروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا جب مرحوم کی میت کو جنازہ گاہ لایا گیا تو 8سند رجمنٹ111برگیڈ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیااورتمغہ جرات کے حامل مرحوم کو چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے 21پنجاب رجمنٹ کے میجر شہزاد نے پھولوں کی چادر پیش کی جبکہ کمانڈنٹ آل رینک PRCکی جانب لیفٹنٹ کرنل ( ر) نسیم احمد سیفی نے پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ اس موقع پر 21 پنجاب رجمنٹ اور 8سندھ رجمنٹ ( الشوال بٹالین )کے جوانوں میں کیپٹن ندیم ،صوبیدار عرفان ، صوبیدار نثار ، صوبیدار کرامت ، حوالدار جمیل ڈرل سٹاف ،حوالدار خیر محمد ڈرل سٹاف، محمد الیاس ڈرل سٹاف، نائب صوبیدار اشفاق ،عبد القادر ، چیرمین مامون ارشید ایڈوکیٹ ،شیعہ علما کونسل تحصیل گو جر خان کے صدر ریاض شاہ ،راول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمی ،عبد المجید قریشی ،ساجد نقوی سینئر صحافی وجنرل کونسلر ، سید علی رضا نقوی ،ہمایوں قریشی یوتھ کونسلر ،راجہ محمد ضیاء سابق انسپکٹر ،راجہ علی اصغر، کے علاوہ سول و آرمی کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

گو جر خان کے سینئر صحافی احمد نواز کھو کھر تحصیل بھر کی صحافی برادری کی عزت و حر مت کا نشان ہیں،سید منور نقوی


گو جر خان( نامہ نگار)گو جر خان کے سینئر صحافی احمد نواز کھو کھر تحصیل بھر کی صحافی برادری کی عزت و حر مت کا نشان ہیں جنکی ساری صحافتی زندگی روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے تحصیل کے صحافیوں کے کاز اور مفا دات کی خاطر جو لڑائیاں لڑیں وہ گو جر خان کی صحافتی تا ریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ان خیا لات کا اظہار سوار محمد حسین شہید پریس کلب دولتالہ کے با نی سید منور نقوی،صدر حاجی احمد،جنرل سیکر ٹری محمد آفتاب راجہ،سابق صدر را جہ نوید افسر اورسابق جنرل سیکر ٹری چو ہدری عابد نے احمد نواز کھو کھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ احمد نواز کھو کھر کی اعلی صحافتی اقدار کا ہر کو ئی معترف ہے ۔ انہوں نے جہاں ایک طرف تو تمام سیاسی جماعتوں اور تمام طبقات کو برا بر کوریج دی ہے وہاں انہوں نے کلمہ حق بلند کر نے میں کبھی کسی مصلحت کو آ ڑے نہیں آ نے دیا اسکے ساتھ ساتھ گو جر خان کے کو نے کو نے کے مسائل کو اجاگر کر کے پسماندہ لو گو ں اور علاقوں کی آ واز بنے ہیں احمد نواز کھو کھر اس وقت ایک اکیڈیمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان صحافی را ہنماؤں نے کہا کہ ملک و دین سے محبت اور عشق رسول ﷺ انکی خبروں کا ہمیشہ سے محور رہا ہے جس پر انہوں نے کبھی کمپرو مائز نہیں کیا ۔ انہیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ملک کی مسلح افواج کے خلاف پرو پیگنڈے اور خبروں کے خلاف ہمیشہ ڈھال بنے اور دامے، درمے، سخنے انکا بھر پور مقا بلہ کیا ۔صحافتی خدمات سر انجام دینے والے ہمیشہ ان سے را ہنمائی حاصل کر تے ہیں۔ ہمیں بھی فخر ہے کہ ہم انکے قافلے کے ساتھ ہیں صحافی پر جہاں بھی مشکل وقت آیا احمد نواز کھو کھر نے یہ دیکھے بغیر کہ صحافی کے سامنے والا کو ن ہے اور کتنا با اثر ہے صحافی کے ساتھ سیسہ پلائی ہو ئی دیوار کی طرح کھڑے ہو گئے انہوں نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید پریس کلب احمد نواز کھو کھر کی جراتمندانہ صحافت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے انکے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کر رہا ہے۔

اے سی گوجرخان کے بھٹوں پر اچانک چھاپے ما ر کر 8بچو ں کو برآ مد کرلئے


گو جر خان(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین فہیم عباسی نے سپیشل مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد اورپو لیس کی بھا ری نفری کے ہمراہ اینٹ کے بھٹوں پر اچانک چھاپے ما ر کر 8بچو ں کو برا مد کر لیا اور ایک ب بھٹہ خشت کے مالک کو گرفتار کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے احکا مات دے دئے۔ جن سے چا ئیلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے بیگار لی جا رہی تھی۔یہ چھا پے حکومت پنجاب کی ہدا یت پر ما رے گئے۔ جن اینٹوں کے بھٹوں پر چھا ما رے گئے ان میں بانٹھ موڑ پر عبدالحکیم بھٹہ خشت اور عجائب خان بھٹہ خشت شامل ہیں کمسن بچوں سے مزدوری کرانے پر دونوں بھٹہ مالکان کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت مقدما ت درج کر نے کا حکم دیتے ہوئے موقع پر موجود عبدالحکیم خان کو گرفتار جبکہ دونوں بھٹوں کو مہرین فہیم نے اپنی نگرانی میں سربمہر کرادیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متنبہ کیا ہے کہ کمسن بچوں سے لیبر کرا نا غیر قانونی ہے اس کی خلاف ورزی کسی صورت بر داشت نہیں کی جا ئے گی

پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری


جاتلی(نامہ نگار)پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی اے ایس آئی اخلاق حسین کے مطابق رواں ماہ کے دوران پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ کے عملہ نے بغیر کاغذات310موٹر سائیکل کے چالان کیے اور تھانے بند کرائے دوران سفر 9مسافروں کی مدد کی گئی 2مویشی گاڑیوں کی چیکنگ ,ناجائز تجاوزات پر 2جب کہ تعزیرات پاکستان 279کے تحت7اور 285/286کے تحت2ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا

پٹرولنگ پوسٹ شاہ کی لس کی کامیاب کاروائیاں اشتہاری گرفتار متعدد موٹر سائیکل تھانے میں بند


سوہاوہ ( نامہ نگار ) پٹرولنگ پوسٹ شاہ کی لس کی کامیاب کاروائیاں اشتہاری گرفتار متعدد موٹر سائیکل تھانے میں بند تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ شاہ کی لس کی ایس ایس پی پٹرولنگ ملک محمد یوسف کی ہدایت پر انچارج چوکی محمد شفیق نے دوران گشت و ناکہ بندی تھانہ سوہاوہ کے اشتہاری محمد کامران کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ سوہاوہ کے حوالے کیا جبکہ دو سو سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بغیر کاغذات اور نمبر پلیٹ سفر کرنے پر تھانہ میں بند کیا جبکہ تیز رفتار ی اور اوور لوڈنگ کرنے والے پانچ ڈرائیوروں کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کروایا

نجی سیکٹر میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا ہے،پروفیسر ضیاء الرحمن راجہ


دولتالہ(نامہ نگار) شعبہ تعلیم میں مقابلے کا رحجان شرح خواندگی کو تیزی سے بہتری کی جانب لیکر جارہا ہے ،نجی تعلیمی سیکٹر نے جس طرح جدید طرز تعلیم کو اپنایا ،طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بہترین نصاب اور تعلیم ماحول رائج کیا اس سے علم کی روشنی چاروں جانب پھیل چکی ہے ،ان خیالات کا اظہار معروف شاعر ادیب و ماہر تعلیم پروفیسر ثاقب امام رضوی،سابق پرنسپل بوائز کالج پروفیسر ضیاء الرحمن راجہ نے نجی تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈائریکٹر سکولز چوہدری افتخار برسا ،سرپرست اعلیٰ پریس کلب سید منور نقوی،صدر پریس کلب راجہ حاجی احمدسمیت سیاسی و سماجی شخصیات ،والدین اور طلباء وطالبات کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ،تقریب کے دوران نمایاں پوزیشن ھاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا جبکہ بچوں نے خوبصورت انداز میں مختلف ٹیبلیو بھی پیش کئے جسے حاضرین نے سراہتے ہوئے بھرپور داد بھی دی ،دوران خطاب مقررین کا کہنا تھا کہ چوہدری افتخار برسا نے جس طرح معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا ہے اس سے اس تعلیمی ادارے کی وقعت اور والدین کا اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس پر اس ادارے کی تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے

تعلیم سے ہی قوموں کو ترقی ملتی ہے اور معاشرے میں بہتری آتی ہے،راجہ محمد سعید، ایم سلیم شیخ


دولتالہ(نامہ نگار) تعلیم سے ہی قوموں کو ترقی ملتی ہے اور معاشرے میں بہتری آتی ہے ملک میں جس قدر تعلیم کو فروغ ملے گا خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ،حکومتی کاوشوں سے سرکاری سکولوں میں بہت سی بہتری آ چکی ہے اور طلباء وطالبات کو بہترین تعلیمی ماحول اور ہنر مند اساتذہ دستیاب ہیں،ان خیالات کا اظہار یونین کونسل دیوی کے وائس چیئرمین راجہ محمد سعید ،سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ،پریس کلب دولتالہ کے سرپرست اعلیٰ سید منور نقوی اور معروف ماہر تعلیم ماسٹر محبوب نے گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول داتا بھٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انعامات دیئے گئے ،دوران خطاب مقررین کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں سرکاری سکولوں میں بہت بہتری آ چکی ہے اور داخلوں کے رحجان میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،جبکہ دور حاضر کی ضرورت کے مطابق سرکاری سکولوں میں تعلیمی ماحول کی دستیابی سے بھی فروغ تعلیم میں مدد مل رہی ہے ،مقررین نے سکول کے اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا

تحصیل دولتالہ کے مطالبے پر سیاست کرنے سے گریز کیا جائے،سید نذیر حسین شاہ 


دولتالہ(نامہ نگار) ضلع گوجرخان اور تحصیل دولتالہ کے مطالبے پر سیاست کرنے سے گریز کیا جائے ،گوجرخان کا ضلع اور دولتالہ کا تحصیل بننا اس علاقے کے عوام کا بنیادی حق ہے جسے اب مل جانا چاہیئے ،سیاسی قیادت وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوامی حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کریں،یہ باتیں انجمن شہریاں دولتالہ کے ایک ہنگامی اجلاس کے میں کی گئیں ،اجلاس زیر صدارت قاسم علی قاسم صدر انجمن شہریاں منعقد ہوا جس میں انجمن کے عہدیداران سید منور نقوی ،سید نذیر حسین شاہ ،رانا ابرار صدف ،ایم سلیم شیخ ،راجہ ناصر اور دیگر شریک تھے ،انجمن شہریاں دولتالہ کا کہنا تھا کہ چند لوگ دولتالہ تحصیل بننے کے خلاف بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں ہے ،دولتالہ تحصیل بننے کا پورا پورا حق رکھتا ہے اور اس کے تمام معیار پر پورا اترتا ہے ،دولتالہ کو تحصیل کا درجہ ملنا غربی گوجرخان کے عوام کا بنیادی حق ہے جس سے انہیں بہت زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھا جا سکتا ،انجمن شہریاں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیادت دولتالہ کو تحصیل اور گوجرخان کو ضلع بنانے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کرکے عوام کو ان کا حق دلائیں اور انہیں دیرینہ محرومیوں سے نجات دلائیں

آدڑہ عثمان زادہ روڈ انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے،چوہدری سرفراز جہانگیر


دولتالہ(نامہ نگار )معروف سیاسی و سماجی شخصیت و سابق کونسلر چوہدری سرفراز جہانگیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دولتالہ آر ایچ سی تا آدڑہ عثمان زادہ روڈ انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ارباب اختیار اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں تا کہ عوام کو بہتری سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ قبل اس سڑک کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی بعد ازاں نہ تو اس سڑک کی مرمت کی گئی اور نہ ہوئی گزشتہ کئی ادوار میں برسر اقتدار طبقے نے اس جانب کوئی توجہ دی جس کے باعث آج یہ سڑک صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہے لہذا فوری سڑک کی از سر تو تعمیر از حد ضروری ہے

گو جر خان پو لیس نے دو مختلیف کا روائیوں کے دوران شراب کی بھا ری مقدار برا مد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان پو لیس نے دو مختلیف کا روائیوں کے دوران شراب کی بھا ری مقدار برا مد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جنکے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ کو نتریلہ کے رہا ئشی دانش پر ویز سے 5لیٹر شراب برا مد کر لی گئی جو وہ گاہکوں کو سپلائی کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔ جبکہ جیرو رتیال کے رہائشی محمد عمر سے 10بو تل دیسی شراب برا مد کر لی گئی ۔ایس ایچ اور اشتیاق چیمہ نے متنبہ کیا ہے کہ منشیات فرو شوں کے لیے گو جر خان کی زمین تنگ کر دی گئی ہے

تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ مفتی خادم حسین رضوی آ ج جی ٹی روڈسے گذریں گے 


گو جر خان(نامہ نگار)غازی ممتاز حسین قادری کے دوسرے عر س میں شرکت کیلئے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ مفتی خادم حسین رضوی آ ج جی ٹی روڈسے گذریں گے تحریک کی مقا می تنظیم نے آج بدھ دن گیارہ بجے کارکنانِ تحریک ، مذہبی،کاروبار ی،سیاسی اور سماجی شعبہ زندگی کے افراد کو قائد تحریک کے شاندار استقبال کے لیے کال دیدی ہے

بجلی کی کمی بیشی سے لو گوں کے بجلی کے قیمتی ا آ لات جل گئے


گو جر خان(نامہ نگار)گورنمنٹ قادریہ سکول کے ارد گرد علاقوں میں بجلی کی کمی بیشی سے لو گوں کے بجلی کے قیمتی ا آ لات جل گئے جن میں فریج اور واشنگ مشینیں بھی شامل ہیں اس علاقے میں نصب ایک بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث پورے علاقہ کو دوسرے ٹرانسفارمر پر منتقل کر دیا گیا جو یہ لو ڈ بر داشت نہ کر سکا ک اوروولٹیج کی کمی و بیشی کے باعث صارفین کے قیمتی الیکٹرانکس آلات نا کا رہ ہو گئے ناکارہ ہو گئے۔ شہریوں نے کو تا ہی کے ذمہ دار عملی کے خلاف کا روائی کا مطا لبہ کیا ہے۔

دیوان حضوری فری آئی کیمپ کا انعقاد 


سوہاوہ ( نامہ نگار ) دیوان حضوری فری آئی کیمپ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے دیوان حضوری میں زیر نگرانی ڈاکٹر محمدادریس اکبرڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی حافظ عظمت ایوان دیوان حضوری الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقا د کیا گیا جس میں بچوں ،بڑوں سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی فری آئی کیمپ میں مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا جبکہ متعدد افراد کو عنکیں بھی مفت فراہم کی گئیں جبکہ جن مریضوں کے آپریشن کرنے تھے ان کو مفت آپریشن کے لئے تاریخیں دی گئیں

عدیل احمد شانی کے والد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے


جاتلی(نامہ نگار)نوجوان صحافی و نائب صدر پریس کلب جاتلی عدیل احمد شانی کے والد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے جاتلی نوجوان صحافی و نائب صدر پریس کلب جاتلی عدیل احمد شانی کے والد محترم اظہر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے گزشتہ روز سعودی عرب پہنچ گئے

نعیم لعل کا ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل


جاتلی(نامہ نگار)تفصیلات کیمطابق پی ٹی آی(پی پی 8)کے سرکردہ راہنما نعیم لعل کا ولیمہ لاثانی میرج ہال ڈھڈیال میں ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی(پی پی 8)ملک تیمور امیدوار صوبائی اسمبلی(پی پی4)چوہدری ساجد صاحب کسان کونسلر یوسی سید محمد شفا مغل واہ کینٹ معروف سماجی شخصیت سابقہ پولیس آفیسر ملک شفااللہ کے بیٹے ملک حضب للہ طلہ احمد اور عابد رحمان واہ کینٹ سے پاکستان مسلم لیگ ن یوسی سید کے سرکردہ راہنما چوہدری عبادت صاحب ڈھڈیال کی معروف کاروباری شخصیت ایم ڈی مغل برادرز محمد ضیاء مغل سابقہ چیئرمین یوسی سید چوہدری اعجاز حسین مرحوم کے بیٹے چوہدری مبشر جنرل کونسلر یوسی سید وارڈ نمبر 6نمبردار راجہ ظفر اقبال پریس کلب جاتلی کے چیئرمین چوہدری وقار پریس کلب جاتلی کے سینئیر نائب صدر اسامہ مغل اور کثیر تعداد میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی

سید مرید عباس کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خلاف تھانہ صدر بیرونی اور قبضہ مافیا کے خلاف مظاہرہ


راولپنڈی(نامہ نگار)آرٹسٹ ایکویٹی راولپنڈی ڈویژن کے فنکاروں کا سید مرید عباس کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خلاف تھانہ صدر بیرونی اور قبضہ مافیا کے خلاف مظاہرہ،مظاہرین نے تھانہ صدر بیرونی پولیس اور قبضہ مافیا ملک نصیر کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرے کی قیادت آرٹسٹ ایکویٹی راولپنڈی ڈویژن عاصمہ بٹ کر رہی تھیں،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پریس کلب کے باہر آرٹسٹ ایکویٹی کی چیئرمین عاصمہ بٹ سمیت فنکاروں نے تھانہ صدر بیرونی پولیس اور قبضہ مافیا کے خلاف مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ،آر پی او اور سی پی او سے اپیل کی کہ سید مرید عباس کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کو فی الفور خارج کیا جائے اور سید مرید عباس کی زمینوں سے قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر قبضہ مافیا ملک نصیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کاروائی کی جائے ،سید مرید عباس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے میرے خلاف قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے جھوٹے مقدمات درج کیے اور ایس ایچ او ملک رفاقت نے مجھے کہا کہ آپ بے گناہ ہیں اور میں نے مجبوری کے تحت مقدمات درج کیے ،سید مرید عباس نے کہا کہ آر پی او اور سی پی او واقعہ کا نوٹس لیں اور مجھے انصاف دلایا جائے اگر انصاف نہ ملا تو ملک بھر کے مریدین ،فنکاراور سول سوسائٹی احتجاج کریں گے

منیر احمد ملہوترہ کی زیر صدارت دعائیہ تقریب 


گو جر خان(نامہ نگار)مقامی اخبار فروش رہنماء مرزا عرفان کی ممانی کی وفات پر اخبار مارکیٹ میں چیئرمین منیر احمد ملہوترہ کی زیر صدارت دعائیہ تقریب منعقد ہو ئی فاتحہ خوانی جس میں امجد ملک،عارف سیٹھی،عبدالرحیم،انصر ملک ،یاور ملہوترہ،طارق گِل،ارشد سیٹھی،آصف عمران،شیخ اخلاق،اعجاز بھٹی اورخواجہ شریک ہو ئے۔

پوٹھوہاریونیورسٹی اور تحصیل دولتالہ پر پیش رفت ہو رہی ہے،راجہ جاوید اخلاص

ددلتالہ(نامہ نگار)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ پوٹھوہاریونیورسٹی اور تحصیل دولتالہ پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔ کوشش ہے گیس کے پروجیکٹ مکمل ہو جائیں۔ میانہ پھمبل اور ٹھیکریاں کو گیس فراہمی پر کام ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہارانھوں نے تحصیل دولتالہ تحریک کے چئیر مین مرزا تجمل جرال۔وائس چئیر مین مسعود انجم مرزا اور جنرل سیکرٹری عابد چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گیس بجلی۔سڑکیں اور دیگر بڑے پروجیکٹبجن میں مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال روڈ بھی شامل ہیں مکمل کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے انہوں نے پوٹھوہار یونیورسٹی اور تحصیل دولتالہ کے قیام پر عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔ انہوں نے کہا جن علاقوں میں گیس نہیں ہے کوشش ہے کہ جلد از جلد کام شروع ہو میانہ پھمبل اور پنڈ ٹھیکریاں کو فنڈ ملتیہی گیس فراہم کر دی جائے گی

پاکستان کے عوام کے دل نواز شریف کیساتھ دھڑکتے ہیں،چوہدری محمد ریاض

ددلتالہ(نامہ نگار)پاکستان کے عوام کے دل نواز شریف کیساتھ دھڑکتے ہیں،انہیں جس طرح مسائل میں الجھایا جا رہا ہے اتنا عوامی ہمدردیاں نواز شریف کیساتھ بڑھتی جا رہی ہیں اور عوام اپنی ہمدردیوں کا بھرپور اظہار آنے والے انتخابات میں کریں گے ،مسلم لیگ ن پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور تمام سازشوں کو ناکام بنا کر ملک و قوم کی ترقی کا سفرآگے بڑھائے گی ،ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے اپنی عیادت کیلئے آنے والے سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف کی قیادت سابق ادوار میں بھی ملک کیلئے بے مثال خدمات سر انجام دیں اور اس دور حکومت میں بھی ملک کو بڑے مسائل سے باہر نکالنے میں مسلم لیگ ن نے اہم کردار ادا کیا یہی وجہ ہے عوام مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ،دوران گفتگو ان کا مزید کہنا تھا کہ سلیمان فاؤنڈیشن تحصیل گوجرخان کا ایک برا فلاحی ادارہ ہے جس کی فلاحی خدمات بے مثال ہیں اور نمایاں فلاحی کدمات سر انجام دینے پر فاؤنڈیشن کے صدر شیخ محمد ساجد اور ان کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے ،فلاح و بہبود کے منصوبہ جات میں سلیمان فاؤنڈیشن کیساتھ ہیں

پولیس طلباء کے خلاف مقدمات قائم کرنے سے باز رہے ، راجہ سرفراز اصالت

ددلتالہ(نامہ نگار) حکومت گوجرخان میں حادثے کا شکار ہونیوالے طالب علم کے لواحقین کی مدد کرنے کی بجائے طلباء کے خلاف مقدمات قائم کر کے ان کے مستقبل کو تاریک کر رہی ہے،پولیس طلباء کے خلاف مقدمات قائم کرنے سے باز رہے اور درج مقدمات کو خارج کرے وگرنہ تحریک انصاف احتجاج کا راستہ اپنائے گی ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر راجہ سرفراز اصالت نے اپنے ایک بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طالب اپنے خاندان کا اکلوتا چشم و چراغ تھا اس سانحے پر غمزدہ خاندان حکومتی ہمدردی اور امداد کا مستحق ہے جبکہ گوجرخان پولیس طلباء کے خلاف مقدمات قائم کرکے نہ صرف انہیں تعلیم سے دور کر رہی ہے بلکہ ان کے مستقبل کو بھی تاریک کر رہی ہے ،تحریک انصاف اس پر خاموش نہیں بیٹھے گی ،پولیس فوری طور پر طلباء کے خلاف مقدمات کا اندراج بند کرے اور درج شدہ مقدمات خارج کرے ،ان کا کہنا تھا کہ اگر طلباء کے خلاف زیادتی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو تحریک انصاف احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور انتظامیہ پر عائد ہو گی

سونایوریا کھاد کی گورنمنٹ کے مقررہ کردہ نرخوں سے زائد دھوم دھڑلے سے فروخت جاری

مندرہ ( سیدساجد نقوی )پرائس کنٹرولر اور محکمہ زراعت کے ارباب اختیار کی چشم پوشی سونایوریا کھاد کی گورنمنٹ کے مقررہ کردہ نرخوں سے زائد دھوم دھڑلے سے فروخت جاری تفصیلات کے مطابق کسانوں کے مسائل کے پیش نظر گورنمنٹ آف پاکستان نے سونا یوریا کھاد کی بڑی بوری کی قیمت 1400روپے مقرر کر رکھی ہے جبکہ ناجائز منافع خور گورنمنٹ کے احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے سونا یوریا کھاد کو من مانے ریٹوں 1600/1700 پر دھوم دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں جس پر سابق کسان کونسلر خالد محمود قریشی ،مظہر قریشی ، نمبردار خورشید ، نومی بٹ ،فیصل طارق و دیگرسراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرولر اور محکمہ زراعت کی ملی بھگت سے ناجائز منافع خوروں حکومت کے خلاف رٹ قائم کرتے ہوئے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جنھیں کوئی پو چھنے والا نہیں اعلیٰ احکام غریب کسانوں کے ساتھ کی جانے والی نا انصافیوں کا ازالہ کریں۔

error: