گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: February 1st, 2018

سترہ سالہ گونگی بہری معذور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو لڑکی کے باپ نے معاف کر دیا

گو جر خان ( نامہ نگار) تھا نہ گو جر خان میں درج مقدمہ میں سترہ سالہ گونگی بہری معذور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو لڑکی کے باپ نے معاف کر دیا باپ کے بیان حلفی پر نامزد ملزم کی ضمانت کنفرم ہوگئی تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان کے علاقہ بھٹیاں میں مزارع کا کام کرنے والے منیر احمد ولد کریم بخش نے02-2016 09- تھانہ میں درخواست دی تھی کہ وہ بستی ہڈیالی خیر پور ضلع مظفر گڑھ کا رہائشی ہے اور بھٹیاں میں چوہدری فدا حسین کے ڈیرے میں مال مویشیوں کی دیکھ بھال کا کام کرتا ہے اس کا بڑا بھائی بھی اسی گاؤں میں رہائش پذیر ہے وہ اپنے بھائی اور دو بیٹیوں کے ہمراہ چارہ کاٹ کر واپس آ رہے تھے کہ اسے اپنی بیٹی کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں ہم دونوں بھائی اس طرف گئے تو دیکھا کہ اسی گاؤں کا رہائشی محمد ادریس ولد محمد اصغر میری معذور بیٹی کے ساتھ زنا کر رہا تھا ہمیں دیکھ کر وہ بھاگ گیا لہٰذا اس کے خلاف کارروائی کی جائے تھانہ گوجر خان نے منیر احمد کی درخواست پر مقدمہ نمبر 75 درج کر لیا ملزم تقریباً دو سال مفرور رہا اور پھر اچانک نمودار ہوکر ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان نسیم تارڑ کی عدالت میں پیش ہو کر عبوری ضمانت کرا لی جس کے بعد گزشتہ روز مقدمہ کا مدعی اور معذور لڑکی کا باپ منیر احمد اپنی بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا اور بیان حلفی دیا جس میں اس نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے معززین علاقہ کے کہنے پر ملزم ادریس کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے ایڈیشنل سیشن جج محمد نسیم تارڑ نے ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی عینی شاہدین کے مطابق باپ کے اس فیصلے پر گونگی بہری لڑکی کمرہ عدالت کے باہر شدت سے روتے رہی ۔

یونین کونسل دولتالہ ٹو کا ہنگامہ خیز اجلاس،ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر ممبران کا چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار

دولتالہ(نامہ نگار) یونین کونسل دولتالہ ٹو کا ہنگامہ خیز اجلاس،ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر ممبران کا چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد کا اظہاروائس چیئرمین کی یقین دہانی پر اجلاس ایک ہفتے کیلئے موخر،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل دولتالہ ٹو کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین مرزا محمد منیر منعقد ہوا جس میں منتخب کونسلرز چوہدری لیاقت علی،راجہ رفاقت حسین،عبدالحق،راجہ جاوید،چوہدری نعیم،راجہ حسن اختر،حاجی شیرخان،سید عامر حسین شاہ،ریشم جان،امرین انجم بھی شریک تھیں،اجلاس میں ہاؤس ممبران نے یونین کونسل کے موضعات میں مسائل کی بھرمار اور چیئرمین کی عدم توجہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیاجس پر وائس چیئرمین مرزا محمد منیر نے ہاؤس ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کو جلد حل کرلیا جائے گا جس پر اجلاس ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا گیا اور آئندہ بدھ کے روز دوبارہ طلب کیا ہے اجلاس کے بعد ہاؤس ممبران نے میڈیا کے نمائندگان سے مشترکہ طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل دولتالہ ٹو میں دیگر یونین کونسلوں کی طرح ترقیاتی کام نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے ،ہاؤس ممبران کا کہنا تھا کہ چیئرمین یونین کونسل نہ تو اجلاس میں شرکت کرتے ہیں اور نہ ہی مسائل پر توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے اس یونین کونسل کے علاقے مسائل کی آماجگاہ بن چکے ہیں اور لوگ مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگی یونین کونسل دولتالہ میں موجود عوامی محرومیوں کا فوری طور پر ازالہ کرے وگرنہ عوام انتخابات میں مسترد کردیں گے ،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین مرزا محمد منیر کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں چیئرمین یونین کونسل سے مشاورت کریں گے اور ہاؤس ممبران کے تحفظات کو دور کرلیں گے ،واضح رہے کہ وائس چیئرمین کی مداخلت اور یقین دہانی پر چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایک ہفتے کیلئے موخر کردی گئی ہے

حکمرانوں کی لوٹ مار کی وارداتیں اب عیاں ہو چکی ہیں،رضوان ہاشمی

دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضوان ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کی غریب عوام کا لہو نچوڑ کر اپنی جیبیں بھرنے والے اپنے عبرتناک انجام سے دوچار ہو رہے ہیں،حکمرانوں کی لوٹ مار کی وارداتیں اب عیاں ہو چکی ہیں اپنے ووٹرز کو ذہنی طور پر یرغمال بنانے کیلئے جھوٹا واویلا کیا جا رہا ہے ،تحریک انصاف ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے طویل اور صبر آزما جدوجہد کررہی ہے جس کے ثمرات سے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے ،قائد تحریک عمران خان نے ملک کے عوام کو شعور کا تحفہ دیا اور انصاف کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تحریک انصاف پڑھے لکھے طبقے،نوجوانوں اور عملی زندگی میں جدوجہد کرنے والے لوگوں کی پسندیدہ جماعت بن چکی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور انصاف کے نظام کی نوید ثابت ہوں گے ،جس طرح بدعنوان طبقہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوا اور جس طرح بدعنوانی کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف نے جدوجہد کی وہ کھلی کتاب کی طرح عیاں ہیں ،میرٹ پر فیصلہ ہوا تو پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر سامے آئے گی

پولیس تھانہ جاتلی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے4ملزمان کو گرفتارکرلیا

دولتالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ جاتلی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے4ملزمان کو گرفتارکرلیا شاہد سے200گرام چرس،دانیال سے12لیٹر کھلی شراب،ظفر اقبال سے10لیٹر کھلی شراب اور تھانہ ذیشان سے 07لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے

صفائی کے دعوے ہوائی نکلے سکھو شہر کچرا کنڈی بن گئی

سکھو (نمائندہ خصوصی) صفائی کے دعوے ہوائی نکلے سکھو شہر کچرا کنڈی بن گئی،محلہ راجگان اور کمال لیبارٹری کے پاس کوڑے کے ڈمپ غلاظت پھیلانے لگے، تفصیلات کے مطابق خادم اعلی پنجاب کے یونین کونسلز کی صفائی کے دعوے ہوائی نکلے،سکھو شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے،جن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، گوجرخان روڈ پر کمال لیبارٹری کے پاس اور محلہ راجگان میں گندگی اور کوڑے کے ڈھیروں سے انتہائی بدبو اور تعفن پھیلنے لگا، جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، خادم اعلی پنجاب اور اراکین اسمبلی نے یونین کونسلز کی صفائی بارے سیاسی ڈائیلاگ تو بہت بولے اور ہر یونین کونسل کو ایک ایک لاکھ روپے صفائی کی مد میں دینے کے اعلانات تو کیے لیکن یونین کونسل سکھو میں لگے گندگی کے ڈھیر حکومتی دعووں کی قلعی کھول رہے ہیں، گندگی کے ان ڈھیروں سے انتہائی بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جس سے مکینوں کی زندگی وبال جان بن کر رہ گئی ہے، پریس کلب سکھو کے صحافیوں سے گفتگو خرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ یونین کونسل کی صفائی کے نام پر دو تین ڈمپر بھر کر چند تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر پھیلا کر دعوے کیے گئے کہ یونین کونسل کی صفائی ہو رہی ہے،لیخن حقیقت اس کے برعکس ہے، اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکھو کے پاس بھی انتہائی غلاظت پھیلی ہوئی ہے،اہلیان سکھو اراکین اسمبلی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ یونین کونسل سکھو کی صفائی کے متعلق ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جائیں اور جگہ جگہ لگے گندگی کے ان ڈھیروں کو تلف کر کے یہاں سپرے کیا جائے تاکہ اہلیان علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں

ہمارا جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے،سید غالب حسین شاہ 


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ممبر پنجاب کونسل سید غالب حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ، ہم نے کبھی سوچا نہیں کہ ہم کسی دوسری جماعت میں جائیں گے، پارٹی کے اندر اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں ، ہمارے ہاتھوں میں پیپلز پارٹی میں آنے والے ہمیں پارٹی بدلنے کی باتیں کرتے ہیں، ہمارے خاندان اور میں نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، جیل میں گئے، ضیاء الحق آمر کے دور میں ثابت قدم رہے اور ان شاء اللہ آنے والے دور میں بھی ثابت قدم رہیں گے، کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید غالب حسین شاہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، سید غالب حسین شاہ نے کہا کہ جب ہم نے پارٹی بدلی تو دنیا کو پتہ چلے گا، منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیں اختلاف رائے کا حق دیاہے، اور پیپلز پارٹی کی خوبی یہی ہے کہ پیپلز پارٹی کا کارکن حق اور سچ کی بات کر سکتاہے، راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم پاکستان میرے بڑے بھائی ہیں میں اُن کا احترام کرتاہوں ، پیپلز پارٹی کے دستور میں ہے کہ مشاورت مل بیٹھ کر مسائل کا حل کیاجاتاہے

سینئر صحافی ساجد نقوی کو مبارکباد


مندرہ(سید ساجد نقوی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما پرویز اختر قریشی ،پرو فیسر تنویر اشرف قریشی ،یوسی مندرہ کے صدر عبدالرشید زرگر ، جنرل سیکرٹری راجہ ظہیر احمد بھٹی آف چلال ،شیعہ علما کونسل تحصیل گو جر خان کے صدر سید ریاض حسین شاہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری سید نزاکت حسین نقوی ، مندرہ یونٹ کے صدر سید عامر عباس صدر سیلز مین ایسوسی ایشن کے راہنما سید رفناز حسین شاہ نقوی ،لینز ایسو سی ایشن کے راہنما سید کامران کاظمی ، انجمن تاجران مندرہ کے راہنما شیخ سجاد حیدر ، پی ٹی آئی کے راہنماوں رب نواز قریشی ،فرخ عباس قریشی ،راجہ روئیداد چب ،راجہ رفاقت چب ،مبشر مرزا ، راول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمی ،جنرل سیکرٹری خالد محمود قریشی ، سرپرست اعلیٰ عبد المجید قریشی ، کامران بن ظہور قریشی ، عبد الواحد میر ،تنویر حسین ،ایم رمضان قریشی ،سوشل میڈیا خیام نیوز کے چیف ایڈیٹر ازرم خیام و دیگر نے راول پریس کلب مندرہ کے سینئر صحافی ساجد نقوی کو گلوبل یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ ) یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کاجنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر اور بانی و مرکزی صدر ملک خلیل الرحمن اعوان ، مرکزی چیرمین سردارظفر اقبال بربرا ، راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک اقبال اعوان و دیگر پوری ٹیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے

error: