گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: February 2nd, 2018

گو جر خان کو ضلع مسلم لیگ ن کی حکو مت ہی بنا ئے گی،را جہ جا وید اخلاص


گو جر خان ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے را ہنما اور پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص،چئیرمین بلدیہ شاہد صراف،چئیرمین تجا وزات کمیٹی سہیل کیا نی اور ن لیگ ضلع راولپنڈی(ویمن ونگ) کی جنرل سیکر ٹری شا زیہ سلطانہ بٹ نے کہا ہے کہ گو جر خان کو ضلع مسلم لیگ ن کی حکو مت ہی بنا ئے گی کیونکہ پی پی پی کے وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف اور پی ٹی آئی کے امیدوار چو ہدری عظیم نے بر سر اقتدار رہنے کے باو جود گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے محلہ را جگان میں سہیل عباس کیا نی کی طرف سے تین وارڈوں میں ترقیاتی کا موں کی تکمیل پر دئے گئے ایم استقبالیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر سید ندیم عباس بخاری، قائمقام وائس چئیرمین خو اجہ محمد اعجاز،سٹی کو نسلرز مرزا عرفان،چو ہدری محمد رشیدکے علاوہ چا ند مبین، شیخ محمد افضل،شاہد کیا نی،خوا جہ حنیف۔ شہادت بٹ، عزیز اللہ بھٹی اور دیگر بھی مو جود تھے ۔ جا وید اخلاص نے کہا کہ ہم نے جو بھی وعدے کیے ایفا کیے جبکہ ہما رے مخالفین نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ شاہد صراف نے کہا کہ میں سہیل کیا نی کو خراج تحسین پیش کر تا ہو ں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر ترقیاتی کام مکمل کئے۔ سہیل کیا نی نے کہا کہ میرے کو نسلر منتخب ہو نے سے پہلے یہاں را ستے نہ تھے اور ہما رے لو گ ہسپتال پہنچنے سے قبل انتقال کر جا تے اب تو ہم نے گو جر خان میں مو ٹر ویز بنا دئے ہیں اور مخالفین کی سیاست کا جنا زہ نکال دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر گو جر خان کی بجائے مری کو ضلع بنا یا گیا تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔ شازیہ بٹ نے کہا کہ نواز شریف کو جتنا دبانے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں وہ اتنا ہی ابھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک مقبول عوامی شخصیت ہیں یہ مقدمے گرفتا ریاں اور نا اہلیاں انکی مقبو لیت کم نہیں کر سکتیں کیو نکہ عوام جا نتے ہیں کہ انہیں انتقامی کا روائیوں کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے

یونین کونسل دولتالہ ٹو میں سیاسی ٹمپریچر عروج پر پہنچ گیا


دولتالہ(نامہ نگار) یونین کونسل دولتالہ ٹو میں سیاسی ٹمپریچر عروج پر پہنچ گیا،کونسلرز کی چیئرمین کیخلاف مشترکہ حکمت عملی طے پا گئی ،تحریک عدم اعتماد کے ذریعے چیئرمین کو گھر بھیجنے کی تیاریاں،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دولتالہ ٹو کے تمام جنرل کونسلرز،لیڈی کونسلرز،یوتھ کونسلر اور کسان کونسلر نے جنرل کونسلر راجہ رفاقت حسین کی قیادت میں چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار کردیا ، تحریک عدم اعتماد کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی جبکہ کونسلرز کو منانے کیلئے وائس چیئرمین بھی متحرک ، ایک ہفتے کی مہلت طلب ،کونسلرز کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی ،اس حوالے سے یونین کونسل دولتالہ ٹو کے جنرل کونسلر راجہ رفاقت حسین کا کہنا ہے کہ اب تک ہونے والے ترقیاتی کام صرف آدڑہ عثمانزادہ اور چک بہادر میں ہی ہوئے جبکہ یونین کونسل کے دیگر موضعات کو محروم رکھا جا رہا ہے ،چیئرمین یونین کونسل نہ تو اجلاس میں شرکت کرتے ہیں اور نہ ہی مسائل پر توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے اس یونین کونسل کے علاقے مسائل کی آماجگاہ بن چکے ہیں اور لوگ مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں،ان کے ہمراہ یونین کونسل کے دیگر منتخب کونسلرز چوہدری لیاقت علی،راجہ رفاقت حسین،عبدالحق،راجہ جاوید،چوہدری نعیم،راجہ حسن اختر،حاجی شیرخان،سید عامر حسین شاہ،ریشم جان،امرین انجم بھی موجود تھے ،تمام منتخب کونسلرز کا کہنا تھا کہ اگر تحفظات دور نہیں کئے گئے تو تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ،انہوں نے مسلم لیگی قیادت سے بھی مطالبہ کیا ہے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کیا جائے

گو جر خان پو لیس نے دیسی شراب گا ہکو ں تک پہنچا نے کی کو شش نا کام بنا دی 


گو جر خان ( نامہ نگار) گو جر خان پو لیس نے دیسی شراب گا ہکو ں تک پہنچا نے کی کو شش نا کام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم زاہد اقبال سکنہ حیاتسر روڈ شرب کا ایک کین پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر لے جا رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر پو لیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایک اور مقدمہ میں گرفتار ملزم کی نشا ندہی پر ایک عدد پستول برامد کر لیا ۔ ملزم کے خلاف نا جا ئز اسلحہ کا الگ سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

گو جر خان پو لیس نے جعلسازی سے 48لاکھ روپے ہتھیانے پر مقدمہ درج کر لیا


گو جر خان ( نامہ نگار) گو جر خان پو لیس نے جعلسازی سے 48لاکھ روپے ہتھیانے پر مقدمہ درج کر لیاْ عبد الرزاق نے پو لیس کو بتا یا کہ اسکے ندیم کے ساتھ زاتی مراسم ہیں وہ مجھے ہا ؤسنگ سکیم لے گیا اور بتا یا کہ اس نے ایک کو ٹھی خریدی ہے اور اسکا 20لا کھ رو پے بیعانہ دیا ہے اب میرے پاس رقم نہیں اگر تم 48لا کھ دو تو میں کو ٹھی تمہا رے نام کروا دوں گا اسطرح اس نے مجھ سے48لا کھ لے لیے اور رقم ہڑپ کر گیا ۔پو لیس تھا نہ گو جر خان نے جعلسازی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے .

دو لتالہ کو تحصیل بنا نے کے لیے تمام ہو م ورک مکمل ہے،راجہ شو کت عزیز بھٹی


گو جر خان ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ گو جر خان ضلع بناؤ تحریک میں کرپشن کا پیسہ مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال ہو رہا ہے اس میں کچھ لو گ دانستہ اور کچھ نا دانستہ استعمال ہو رہے ہیں آج تک گو جر خان ضلع نہیں بنا تو ان لیڈروں سے سوال کیا جا ئے جو ملک کے سب سے بڑے عہدے پر برا جمان رہے اور ساڑھے چار سال تک وزارت کے مزے لو ٹے ضلع بنا نے کے لیے بعض لو گو ں کے پیٹ میں اچانک مروڑ کیوں اٹھنا شروع ہو گئے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی تحریک ہے جسکا مقصدمسلم لیگ ن کے سیاسی نقصان پہنچا نا ہے مگر وہ کچھ بھی کر لیں پی پی پی مر حوم و مغفور ہو چکی اسکا کوئی امیدوار پنجاب سے نہیں جیت سکتا۔ ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہو نی چاہیے کہ ہم ایک قدیم تاریخ رکھنے والے ضلع راولپنڈی کے ساتھ منسلک ہیں جسے ضلع کی چئیرمینی ماضی میں بھی ہما رے پا س رہی اور اب کی بار بھی اسکی چئیرمینی کا فیصلہ گو جر خان کے حق میں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پیپلز پا رٹی کے جھنڈے کے نیچے ضلع بنا لے گا تو یہ اسکی خام خیا لی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کو ٹلی ستیاں مری اور کہوٹہ پر مشتمل ضلع بنتا ہے تو اس سے سب سے زیا دہ فائدہ گو جر خان کو حاصل ہو گا۔ وہ اپنا بوجھ خود اٹھاہیں گے اور راولپنڈی ضلع پر ہما ار غلبہ ہو گا ۔ شو کت بھٹی نے کہا کہ جب حا لات مو زوں ہو ں گے تو مسلم لیگ ن ہی ضلع بنائے گی انہوں نے کہا کہ دو لتالہ کو تحصیل بنا نے کے لیے تمام ہو م ورک مکمل ہے فائک وزیر اعلی کی ٹیبل پر ہے اور صرف نو ٹیفکیشن جا ری ہو نا با قی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لو گ ہیں پیچھے سے اور چھپ چھپا کر وار نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پیسے کی بو ریوں کے جتنے بھی منہ کھو لے جا ئیں گو جر خان کے عوام مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے ساتھ ہیں یہاں سے وہی الیکشن جیتے گا جس کے سر پر نواز شریف کا ہاتھ ہو گا ۔

پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ نے ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی


دولتالہ(نامہ نگار)پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ نے ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی انچارج پیٹرولنگ پوسٹ ایس آئی محمد زمان نے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران پیٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں نے دوران چیکنگ بغیر کاغذات337موٹر سائیکل بند کرائے ناقص سی این جی سلنڈر والی تین گاڑیوں اور تیز رفتاری پر ایک گاڑی کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرائے

پریس کلب دولتالہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدار راجہ حاجی احمد صدر پریس کلب دولتالہ منعقد ہوا 


دولتالہ(نامہ نگار)سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدار راجہ حاجی احمد صدر پریس کلب دولتالہ منعقد ہوا جس میں سینئر عہدیداران سید منور نقوی ،نویدافسر راجہ ،قاسم علی قاسم، چوہدری عابد حسین ،محمد اشفاق انجم ،راجہ آفتاب دھمیال ،چوہدری محمد نواز کسانہ ،رانا ابرار صدف،کاشف انجم،بابر زمان مغل،صوفی ارشد محمود اور دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور اہم ترین فیصلے کئے گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی سید منور نقوی کا کہنا تھا کہ پریس کلب دولتالہ اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ خدمات کو بہتر سے بہترین کی جانب لیکر جا رہا ہے جس پر تمام عہدیداران و ممبران پریس کلب مبارکباد کے مستحق ہیں اور امید ہے کہ تمام نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سر انجام دیں گے

ڈھوک پناہ کے ملازم ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے سلسے میں الوداعی تقریب منعقد کی گی


دولتالہ(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک پناہ کے ملازم ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے سلسے میں الوداعی تقریب منعقد کی گی جس میں ہیڈ ماسٹر نعیم اقبال۔سینئر معلم شبیر احمد گورسی اور دیگر سٹاف نے شرکت کی حاضرین کے مطابق ظفر اقبال نے دوران ملازمت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں اس موقع پر سٹاف کی جانب سے ظفر اقبال کو تحائف بھی دئے گئے

error: