گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: February 4th, 2018

گو جر خان کو ضلع مسلم لیگ ن کی حکو مت ہی بنا ئے گی،را جہ جا وید اخلاص

گو جر خان (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے را ہنما اور پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص،چئیرمین بلدیہ شاہد صراف،چئیرمین تجا وزات کمیٹی سہیل کیا نی اور ن لیگ ضلع راولپنڈی(ویمن ونگ) کی جنرل سیکر ٹری شا زیہ سلطانہ بٹ نے کہا ہے کہ گو جر خان کو ضلع مسلم لیگ ن کی حکو مت ہی بنا ئے گی کیونکہ پی پی پی کے وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف اور پی ٹی آئی کے امیدوار چو ہدری عظیم نے بر سر اقتدار رہنے کے باو جود گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے محلہ را جگان میں سہیل عباس کیا نی کی طرف سے تین وارڈوں میں ترقیاتی کا موں کی تکمیل پر دئے گئے ایم استقبالیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر سید ندیم عباس بخاری، شہادت حسین بٹ قائمقام وائس چئیرمین خو اجہ محمد اعجاز،سٹی کو نسلرز مرزا عرفان،چو ہدری محمد رشیدکے علاوہ چا ند مبین، شیخ محمد افضل،شاہد کیا نی،خوا جہ حنیف۔ عزیز اللہ بھٹی اور دیگر بھی مو جود تھے ۔ جا وید اخلاص نے کہا کہ ہم نے جو بھی وعدے کیے ایفا کیے جبکہ ہما رے مخالفین نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ شاہد صراف نے کہا کہ میں سہیل کیا نی کو خراج تحسین پیش کر تا ہو ں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر ترقیاتی کام مکمل کئے۔ سہیل کیا نی نے کہا کہ میرے کو نسلر منتخب ہو نے سے پہلے یہاں را ستے نہ تھے اور ہما رے لو گ ہسپتال پہنچنے سے قبل انتقال کر جا تے اب تو ہم نے گو جر خان میں مو ٹر ویز بنا دئے ہیں اور مخالفین کی سیاست کا جنا زہ نکال دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر گو جر خان کی بجائے مری کو ضلع بنا یا گیا تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔ شازیہ بٹ نے کہا کہ نواز شریف کو جتنا دبانے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں وہ اتنا ہی ابھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک مقبول عوامی شخصیت ہیں یہ مقدمے گرفتا ریاں اور نا اہلیاں انکی مقبو لیت کم نہیں کر سکتیں کیو نکہ عوام جا نتے ہیں کہ انہیں انتقامی کا روائیوں کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے شہادت بٹ نے لیگی قیادت پر زور دیا کہ وہ گو جر خان کو ضلع بنانے کے بارے میں واضح موقف دیں اور کھل کے عوام کا سامنا کر یں

حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،راجہ جاوید اخلاص

مندرہ ( سید ساجد نقوی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی دنیا کی کوئی طاقت عوام کے دلوں سے میاں برادران کی محبت کو نہیں نکال سکتی آج میاں نواز شریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے تحصیل بھر میں بلا تفریق سڑکوں کے جا ل بچھائے اور عوام کو انصاف انکی دہلیز تک پہنچایا عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے الزامات کی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ شام سہیل رفیق بھٹی کی جانب سے شان مارکی کی افتتاہی تقریب کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ، سابق تحصیل ناظم و پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری محمد عظیم ، راجہ طارق عزیز بھٹی ، چوہدری ساجد گجر ، چیرمین راجہ سجاد سرور ،چیرمین راجہ ذوالفقار علی ، محمد رفیق بھٹی ، احمد عزیز بھٹی ،اظہر بھٹی ،قاضی شوکت ،چیرمین سید قلب عباس ،چیرمین شیخ طاہر اشفاق ، اشتیاق مسعود چیمہ SHO،احمد نواز کھوکھر صدر گوجر خان یونین آف جرنلسٹ ، سید منور نقوی چیف ایڈیٹر راول نیوز، راول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمی ، جنرل سیکرٹری خالد محمود قریشی ،ساجد نقوی جنرل سیکرٹری گلوبل یونین آف جر نلسٹ (رجسٹرڈ) یوتھ ونگ ، عبد المجید قریشی ڈی ایس پی (ر) سید نذر شاہ ہمدانی ،راجہ سہیل عزیز گڈو ،راجہ محسن ، راجہ جبران ، پیر سید زبیر شاہ بخاری ،مراز احسن ،راجہ نوید سجاد ، شیر افگن قریشی ، شیخ سجاد حیدر و یگر جنرل وکونسلروں ،چیرمینوں ، صحافیوں وکلاء و معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔شان مارکی کے افتتاہی تقریب اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا دربارکھنیارہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید نذیر بادشاہ نے کرائی ۔

پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی


دولتالہ(نامہ نگار) چیئر مین تحر یک فکر اسلام وسرپرست اعلی آستانہ الیہ بھنگا لی شریف پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ نانہاد عالمی ٹھیکیداروں کو نظر نہیں آتا ،جس طرح کشمیری عوام کی آزادی کو سلب کرکے ان پر ظلم و ستم کئے جارہے ہیں انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے ،پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر طرح کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ،اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کی قرارداد پر عمل درآمد کرائے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحر یک فکر اسلام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد آفتاب راجہ،کوارڈی نیٹرحماد انور،سماجی رہنما چوہدری ظہیرکے علاوہ تحر یک فکر اسلام کے کارکنوں نے شرکت کی ،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیر سے بھارتی تسلط کا خاتمہ ہی اس علاقے میں مستقل اامن کے قیام کا باعث بن سکتا ہے جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا برصغیر میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے

لیبیا میں کشتی کے حا دثہ میں گوجرخان کا مرزا غلام فرید بھی جا ں بحق ہوگیا


گو جر خان ( نمائندہ راول نیوز) گذشتہ رو ز لیبیا میں کشتی کے حا دثہ میں جا ں بحق ہو نے مرزا غلام فرید کی نعش پاکستان لا نے کے ابھی تک کو ئی انتظا مات نہیں کئے گئے سرکاری سطح پر ابھی تک جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ بی نہیں کیا گیا جبکہ غلام فرید کی نعش لیبیا کے ایک ہسپتال میں پڑی ہے بیوہ اور معصوم بچے اس صورتحال سے اذیت میں مبتلا ہیں۔انسانی ہمدردی کے تحت فوری کارروائی کی جائے غلام فرید مرحوم کے بچوں کی اپیل۔ سر گودھا کا انسانی سمگلر ذوالقرنین شاہ جس نے غلام فرید کو لیبیا بھیجا تھا منظر عام سے غائب ہو گیا اور اسکے مو بائل فون بند مل رہے ہیں تفصیلات کے مطابق تین دن قبل لیبیا کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے گوجر خان کے رہائشی مرزا غلام فرید کے بچوں اور سسر نے مرزا محمد اسحق نے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت غلام فرید کی میت کی واپسی میں تاخیر نہ کی جائے مرحوم غلام فرید کے چودہ سالہ بیٹے محمد عاریض اور سسر مرزا اسحق نے کہا کہ اس افسوس ناک حادثے کو تین دن گزر چکے ہیں لیکن سرکاری سطح پر ابھی تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اس کے چودہ سالہ بیٹے محمد عاریض کا کہنا تھا کہ تین دن قبل پاپا سے بات ہوئی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دعا کرنا وہ کشتی میں سوا ر ہونے لگے ہیں پھر کوئی بات ممکن نہیں ہوئی بچوں اور غلام فرید کے سسر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت جاں بحق ہونے والوں کی میتیں جلد از جلد وطن لائی جائیں ورثاء اور دیگر لواحقین سخت پریشان اور گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں دوسری جانب لواحقین نے بتا یا کہ لاکھوں روپے کے عوض بیرون ملک بھیجنے والا بد نام زمانہ انسانی سمگلر ذوالقرنین شاہ موبائل فون آف کر کے منظر عام سے غائب ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق ذوالقرنین شاہ پر اس ضمن میں متعدد بار مقدمات درج کئے گئے لیکن وہ اپنے اثر و رسوخ کی بدولت ہمیشہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا ہے غلام فرید کے پانچ بچے ہیں جن میں سے 14سالہ اریض،12سالہ شاہ زیب،9سالہ جویریہ فرید،8سالہ علیشباہ فرید اور5سالہ حفصہ فرید شامل ہیں غلام فرید کی المناک حالت کے باعث اسکے اہل خانہ کی حالت غیر ہے خصوصا انہیں غلام فرید کی نعش وطن لا نے کے لیے کہیں سے کوئی خبر نہیں مل رہی۔ انکے فیملی فرینڈ وسیم مرزا کو لیبیا کے ہسپتال سے غلام فر ید کی نعش کی تصویر بھیجی گئی ہے اس سانحہ سے لو گو ں میں سخت افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ غلام فرید ایک سلجھا ہوا اور لو گو ں سے اچھے تعلقات رکھنے والا شخص تھا اور بڑکی میں کرایہ کے ایک ملکان میں رہتا تھا ۔

پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کی رائلٹی سے عوام مستفید نہیں ہو رہے، نذیر حسین شاہ 


دولتالہ(نامہ نگار) پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کی رائلٹی سے عوام مستفید نہیں ہو رہے ،آئل فیلڈ کے چاروں جانب آباد لوگ صحت ،تعلیم ،پینے کے صاف پانی اور بے روزگاری جیسے مسائل میں گرفتار ہیں ، سڑکیں،گلیاں ٹوٹی پھوٹی اور نکاسی آب کا کوئی نظام ہی نہیں،غربی گوجرخان کے لوگ مسائل سے بھرپور زندگی گزار رہے ہیں گزشتہ20سالوں کی رائلٹی خرچ ہوتی تو یہ علاقے ترقی یافتہ بن جاتے اور یہاں کے مکین خوشحال ہوتے ،رائلٹی کی منصفانہ تقسیم ہی اس علاقے کے مسائل کا واحد حل ہے جبکہ آئل فیلڈ میں یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کا کوٹہ بھی دیا جائے ،یہ باتیں انجمن شہریاں دولتالہ کے عہدیداران سید نذیر حسین شاہ ،قاسم علی قاسم،رانا ابرار صدف،سید منور نقوی،ایم سلیم شیخ،چوہدری محمد نواز کسانہ،راجہ ناصر محمود اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیں،انجمن شہریاں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے دورہ آہدی آئل فیلڈ کے بعد رائلٹی بارے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ منصفانہ اقدامات اٹھاتے ہوئے اس علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ عمل میں لائیں گی

5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ہونے والا جلسہ تاریخی نوعیت کا ہو گا،سید غالب حسین شاہ


مندرہ ( سید ساجد نقوی )سید غالب حسین شاہ ممبر پنجاب کونسل پی پی پی نے کہا ہے کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ہونے والا جلسہ تاریخی نوعیت کا ہو گا جسمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے دما دم مست قلندر کرتے ہوئے گھروں سے نکلیں گے اور اپنے محبوب قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی نشانی چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کا شان شایان استقبال کریں گے پاکستانی عوام موجودہ حکومت کی پالیسوں اور مہنگائی کے طوفان سے عاجز آچکی ہیں ظالمانہ اقدامات سے غریب طبقہ بری طرح پس رہا ہے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر جو بم گرایا گیا ہے اسکا ازالہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آنیوالی حکومت میں کیا جائے گاحکومت کی تمام ترتوجہ شریف خاندان کی کرپشن کو بچانے پر مرکوز ہے پیپلز پارٹی جب بھی بر سر اقتدار آئی انھوں نوکریاں دیں ملازمین کی تنخوائیں اور پنشنیں بڑھائیں انشاء اللہ 2018میں پی پی پی کی حکومت آئے گی اور غریب عوام کا خیال رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینئر راہنما پی پی پی سید ذاکر حسین شاہ ،نائب صدر گو جر خان پی پی پی خواجہ قیوم ، غلام قمر ممبر ایگزیکٹو باڈی پی پی پی گو جر خان ،راہنما پی پی پی سید ریاض حسین شاہ ،اورنگزیب بٹ ،ملک شمریز ،ٹھیکدار آفتاب ،ملک واجد ودیگر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سید ریاض حسین شاہ کومبارکباد


مندرہ ( سید ساجد نقوی )ممبر پنجاب کو نسل پی پی پی سید غالب حسین شاہ، سینئر راہنما پی پی پی سید ذاکر حسین شاہ ،نائب صدر پی پی پی گو جر خان خواجہ قیوم ، غلام قمر ممبر ایگزیکٹو باڈی پی پی پی گو جر خا ن، سیلزایسو سی ایشن کے راہنما سید رفناز حسین شاہ ،پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے کونسلر سید کامران کاظمی ،سید ظل کاظمی،سید خرم شاہ ،سید احمدعلی نقوی ،سید محمدعلی نقوی ،سید واصف علی نقوی ،سید نجم الحسن نقوی ،حاجی تنویر آف راولپنڈی ،راجہ خالد آف ڈھوک مقدم ،دل پذیر ،قاسم شاہ آف ڈیرہ سیداں و دیگر نے سید ریاض حسین شاہ کو شیعہ علما کونسل تحصیل گو جر خان کا صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ سید ریاض حسین شاہ اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں جو اعزادری حسین ؑ کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لائیں گے

سید ساجدنقوی کو مبارکباد


مندرہ ( سید ساجد نقوی )ڈی ایس پی (ر)سید نذر حسین شاہ ہمدانی ،ممبر پنجاب کونسل سید غالب حسین شاہ ، شیر افگن قریشی ، چیرمین راجہ سجاد سرور ، وائس چیرمین مندرہ سید عنصر عباس شاہ ، چیرمین دولتالہ سید قلب عباس ، چیرمین نڑالی شیخ طاہر اشفاق ،مزدور راہنما حماد الحسن قریشی ، مسلم لیگ ن یوسی نور دولال کے صدر امجد قریشی ،چیرمین زکوۃ کمیٹی ممتاز قریشی ، سید ذاکر حسین شاہ ،سید طالب حسین شاہ،سید شانی شاہ و دیگر نے سید ساجدنقوی کو گلوبل یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ) یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کا جنرل سیکرٹری اور ملک اقبال اعوان کو صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک بادپیش کی ہے

جیرورتیال میں پی ٹی آئی کا ایک عظیم الشان جلسہ

 راجہ صوبیدار خان نواب کی زیرِ سرپرستی آج جیرورتیال میں پی ٹی آئی کا ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔ اس جلسے میں تحصیل بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ تحریکِ انصاف کے تمام مقامی راہنما یہاں موجود تھے۔ نمایاں لوگوں میں چوہدری محمد عظیم، راجہ طارق کیانی، راجہ محمد الطاف، مرزا نعیم احمد، راجہ عبدالغفور کیانی، چوہدری ساجد محمود ، چوہدری جاوید کوثر اور راجہ طارق بھٹی بھی شامل تھے۔ اس موقع پر جیرورتیال سے راجہ عبدالجبار نے اپنے پورے قبیلے کے ساتھ تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں راجہ جہانگیر بھٹی صاحب نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ان دو گروپوں کی شمولیت سے یوسی جیرورتیال میں تحریکِ انصاف کی پوزیشن کافی مضبوط ہو گئی ہے۔ بعد میں تمام مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چوہدری محمد عظیم نے اپنے خطاب میں موجودہ حکمرانوں کی عوامی مسائل سے چشم پوشی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی سیاست فقط گلیوں اور نالیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ قانون سازی پر قطعا کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال انتہائی مخدوش ہے۔ انہوں نے” گوجرخان ضلع بناؤ” تحریک کی مکمل حمایت کی اور یہ بھی کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی نہ صرف گوجرخان سے بلکہ پورے ملک سے بھاری مارجن سے جیتے گی۔

پاکستان کی بے مثال جدوجہد کے بعد وجود میں آیا ،مقررین


گو جر خان (تحصیل رپورٹر) پاکستان لاکھوں لوگوں کی قربانیوں اور قائدین پاکستان کی بے مثال جدوجہد کے بعد وجود میں آیا اور وہی قومیں تاریخ میں زندہ رہتی ہیں جو اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں ان خیا لات کا اظہار مقررین نے گزشتہ دنوں قائد و اقبال کے ساتھی بانیان پاکستان کے ہمراہی اور لاکھوں کارکنان تحریک پاکستان کے ہم نواح جناب (گولڈ میڈلسٹ )کا 120ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو بڑے عزت و احترام سے منایا گیا ، پہلی تقریب میں صبح بعد نماز فجر ان کی آخری آرام گاہ پر قرآن خوانی اور نعت خوانی کی گئی ، دو سری تقریب لائرز کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آباد ہوٹل اور جناح ہوٹل گو جر خان میں معاشرے کے نمائندہ افراد نے بڑی تعداد میں شر کت کی ان تقریب میں تحریک پاکستان کے کارکنوں کے کارناموں کو بیان کیا گیا اور یہ یاد دلایاگیا کہ ، اس سلسلے کی آخری تقریب کارکنان تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ مال روڈ لاہور میں منعقدکی گئی جس میں کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ حضرات نے شرکت کی اور قائدین پاکستان اور کپتان صاحب کے اعلیٰ درجات اور بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں ، یاد رہے کہ تین روزہ تقریبات کے دوران مقامی سطح پر اورجہاں بھی اجلاس منعقد کیا گیا مٹھائی تقسیم کی گئی اور ان کے لئے دعائیں کی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اس تقریب کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے اس مو قع پر کپتان شیخ برکت حسین کے فر زند ارجمند جناب شیخ منیر احمد نے بتا یاکہ ان تقریب کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کے دلوں میں ہمارے آج کے لئے اپنا کل قربان کرنے والوں اور اپنی گرہ خالی کرنے والوں کو یاد رکھا جاسکے کیا اور بتا یا جا ئے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ خوشحال اور مستحکم ملک بنانے کیلئے کارکنان تحریک پاکستان کی قربانیوں سے سبق حاصل کریں تاکہ ملک آگے ہی بڑھتا چلا جائے۔ پاکستان بنانے کا ایک مقصد دنیا میں ایک بہتر رول ادا کرنا ہے۔

یونین کونسل جھونگل کی محرومیوں کا ازالہ کر کے دم لیں گے،ثقلین اعجاز جنجوعہ


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل جھونگل میں ترقیاتی کام جاری چیئرمین یونین کونسل جھونگل ثقلین اعجاز جنجوعہ،وائس چیئرمین چوہدری محمد اسحاق اور چوہدری نبیل احمد جنرل کونسلر کی وساطت سے بھنگالی گوجر گاؤں کی گلیوں کو پختہ کرنے کا کام جاری اس موقع پر ثقلین اعجاز جنجوعہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ یونین کونسل جھونگل کی محرومیوں کا ازالہ کر کے دم لیں گے۔نہ خود کرپشن کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے ہر کام میرٹ پر کریں گے۔اس موقع پر اہلیان بھنگالی گوجر چوہدری غلام مرتضیٰ،چوہدری خداداد،ملک سلطان محمود،ٹھیکدار نذیر احمد،چوہدری عاطف محمود،چوہدری عنصر بشیرنے گلیوں کو پختہ کرانے پر ثقلین اعجاز جنجوعہ،چوہدری محمد اسحاق اور نبیل احمد کی کوششوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا

عوام میاں نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں، احسن محمود مرزا 


دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے دور اقتدار میں لا تعداد اہم مسائل کا خاتمہ عمل میں لا چکی ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ،بجلی کی پیداوار میں اضافہ سمیت ملکی معیشت کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری جیسا منصوبہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے ،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن اور اپنے ہر دلعزیز قائد میاں نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو ہی اپنا انتخاب بنائیں گے ،یہ باتیں مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے کے ترجمان احسن محمود مرزا نے اپنے ایک بیان میں کیں،انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے توسط سے خطیر لاگت کے ترقیاتی منصوبہ جات عوامی مسائل میں کافی حد تک کمی لا رہے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تحصیل گوجرخان کی ہر یونین کونسل میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر وترقی کے کام کئے جا رہے ہیں جو مسلم لیگ ن کی عوام دوست کا قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں

تحریک انصاف نوجوانوں کی پسندیدہ ترین سیاسی جماعت ہے ،راجہ مبشر نذیر 


جاتلی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی پسندیدہ ترین سیاسی جماعت ہے جس طرح تحریک انصاف کو عوام میں مقبولیت ھاصل ہے اس طرح کسی سیاسی جماعت کو پذیرائی نہیں ملی ،آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ناقابل تسخیر سیاسی قوت بن کر سامنے آ جائے گی ،یہ باتیں پاکستان تحریک انصاف جاتلی کے رہنما راجہ مبشر نذیر نے اپنے ایک بیان میں کیں،انہوں نے کہا کہ قائد تحریک عمران خان نے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کیلئے جو جدوجہد کی ہے ملک کے عوام بالخصوص نوجوان ان کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں اور ملک سے کرپٹ عناصر کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا چاہتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ آنے انتخابات میں پاکستان کے عوام کرپٹ اور نا اہل لوگوں کو اسمبلیوں سے نکال کر اہل اور ایماندار قیادت کو منتخب کریں گے ،پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ملک کے اندر انصاف کا نظام قائم کرے گی

گوجرخان کو ضلع کا درجہ دلوانا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے ، الحاج محمد شاہد صراف


گو جر خان ( نمائندہ راول نیوز) چیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف نے کہا ہے کہ گوجرخان کو ضلع کا درجہ دلوانا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے مری اگر ضلع بن رہا ہے تو اس کے ساتھ گوجرخان کو بھی ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اس معاملہ پر بلدیہ کے اجلاس میں باقاعدہ قرارداد پیش کی جائے گی او ر اعلیٰ قیادت تک آواز پہنچائی جائے گی ضلع بناؤ تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کو ضلع بنانے کا مطالبہ نیا نہیں ہے بلکہ 1985ء سے یہ مطالبہ وقتاً فوقتاً اٹھایا جاتا رہا ہے شاہد صراف نے کہا کہ یہ شہریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے اور گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہمارے مطالبے کو سردخانے میں نہ ڈالیں اس مطالبہ کیلئے وہ باقاعدہ اعلیٰ احکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ضلع کے حوالہ سے اس وقت کے وزیراعلیٰ سے رابطے کا تذکرہ کرنے والے اس کا باقاعدہ تحریری ثبوت سامنے لائیں ضلع بناؤ تحریک پر تمام جماعتوں کااکھٹا ہونا خوش آئند ہے اس تحریک کوسیاسی فائدے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے یہ پوری تحصیل کا مطالبہ ہے اب اسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں بحیثیت چیئرمین بلدیہ ضلع بناؤ تحریک میں بھرپور کردار اداکروں گا۔کیو نکہ میں اس شہر کا بیٹا ہو ں اور اسکے حقوق کے لیے آ واز بلند کر نا میری ذمہ داری ہے

دولتالہ میں باسی اور محضر صحت سبزیوں کی فر وخت دھڑلے سے جاری


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ بازار گردو نو اح میں باسی اور محضر صحت سبزیوں کی فر وخت دھڑلے سے جاری ، عوام میں پیٹ اور دیگر کئی بیماریاں جنم لینے لگیں ۔محکمہ صحت سے فو ری نو ٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق دولتالہ شہر اور گردو نو اح میں روز مرہ آنے والی سبزیاں اور دیگر پھل فروٹ جن میں کئی اقسام کی سبزیاں گردونواح کی آبادیو ں کے گندے نالو ںے پیدا کی جا تی ہیں جن کے کھانے سے کئی بیماریاں جنم لینے لگی ہیں جب کہ دولتالہ بازار میں یہ سبزیاں فروخت ہو نے کے علاوہ گردو نواح کے علاقو ں میں بھی سپلائی کی جاتی ہیں ، گلے سڑے پھل اور سبزیوں کی سرعام فروخت،گلے سڑے پھل کھا کر اورکئی کئی دنوں کی باسی سبزیوں کے استعمال سے لوگوں کی اکثریت پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے سیاسی و سماجی رہنماؤ ں نے اس با ت کا فو ری نو ٹس لینے کیلئے محکمہ ہیلتھ آفیسر سے نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ قدرتی اجناس خالص اور صاف ستھری حاصل کی جاسکیں اور بیماریو ں سے نجات حاصل ہو سکے

ایس ڈی او واپڈا کی نااہلی شارٹ سرکٹ نے غریب دکاندار کی جمع پونجی جلا دی

سوہاوہ ( احسن وحید ) ایس ڈی او واپڈا کی نااہلی شارٹ سرکٹ نے غریب دکاندار کی جمع پونجی جلا دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ مین بازار میں شارٹ سرکٹ سے لنڈ ے بازار کی دو دکانوں کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جلا کر راکھ کر دیا سوہاوہ میں ریسیکو اور فائر برگیڈ کی سروس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں اور دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار سوہاوہ منیر خان، ایس ایچ او تھانہ سوہاو ہ موقعہ پر پہنچ گئے آگ سے لنڈے کی دو دکانوں کو مکمل جبکہ سبزی کی ایک دکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا دکانداروں نے ایس ڈی او واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا دکانداروں کا کہنا تھا متعد د بار ایس ڈی او واپڈا کو تحریری درخواستیں دی کہ بجلی کی تاریں ننگی اور بوسیدہ ہیں لیکن ایس ڈی او واپڈا ٹس سے مس نہ ہوا ۔دکانداروں اور شہریوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاہے کہ سوہاوہ میں ریسیکو سروس کے بننے تک عارضی طور پر میونسپل کمیٹی میں فائر برگیڈ کی سروس شروع کی جائے

پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ کا پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں ظہرانہ


دولتالہ(نامہ نگار)ُ پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ کی جانب سے پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتما م کیا گیا اس موقع پر ایڈمن انچارج پیٹرولنگ پوسٹ اے ایس آئی اخلاق حسین نے میڈیا کو پیٹرولنگ پوسٹ کی ماہ جنوری کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی راولپنڈی ملک محمد یوسف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انچارج پیٹرولنگ پوسٹ ایس آئی محمد زمان کی زیر نگرانی ماہ جنوری کے دوران پیٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں نے دوران چیکنگ بغیر کاغذات337موٹر سائیکل بند کرائے ناقص سی این جی سلنڈر والی تین گاڑیوں اور تیز رفتاری پر ایک گاڑی کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرائے

پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،خرم مسعود کیانی


راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خرم مسعود کیانی اور سیکرٹری جنرل راجہ عامر محمود نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور 05 فروری کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے جسے کئی دہائیوں سے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے یہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مذہبی،ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے،کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کے ہر لمحے میں کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں صدر بار خرم مسعود کیانی کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں پاکستانی قوم اور پاکستانی حکومت کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر منائے جانے سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائیں اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل راجہ عامر محمود نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم وجبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے گناہ اور بے سروسامان کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو لیکن کشمیری عوام جرات، پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں برہان مظفر وانی شہید کے مشن کو لے کر نوجوان نسل سر بکف ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کیلئے وہی حل قابل قبول ہو گا جو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا اور یہی اس کادیر پا اور پائیدار حل ہو گا

مرزا سطان کا چالیسواں کونٹ میں ادا کر دیا گیا


سید اڈا(نامہ نگار) میجر فاروق عبدالغاروق اور عبد الرؤف کے ولد محترم معروف شخصیات مرزا سطان کا چالیسواں کونٹ میں ادا کر دیا گیا جس میں علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت کی کسان کونسلر یوسی سید کے محمد شفا مغل جنرل کونسل یوسی سید کے نمبردار ظفر اور ناصر خان اور سید اقبال حسین شاہ اور بہت سی شخصیات نے شرکت کی اور محروم کے لئے خصوصی دعا کی گئی

error: