گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: February 5th, 2018

بھارت مصبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وارزیاں میں ملوث ہے

استحکام پاکستان کونسل برطاینہ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کے سلسلے میں ہیلی فیکس ٹاون ہال میں ایک تقریب منقد ہوئی مہمان خصوصی لارڈ نزیز احمد نے کہا کہ بھارت مصبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وارزیاں میں ملوث ہے اس لیئے ہمیں ہر فارم پر بے نقاب کرنا ہو گا آنہوں نے مودی پر شدید تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ مودی جو بھی کر لے ہم کشمیر کی آزادی تک اپنی جہدوجہد جاری رکیھں گے ممبر یورپی پارلمینٹ امجد بیشر نے کہا کہ وہ بھارت دہشت گردی کو دینا کے ہر فارم پر اجاگر کر رہے ہیں کونسل جنرل آف پاکستان بریڑفورڈ احمد امجد علی نے کہا کہ قاہداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ان کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان اپنے مظالم کشمیریوں بہن بھاہیوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گی صدر استحکام کونسل برطاینہ زاہد مرزا نے کہا کہ جب تک ہم ایک نہیں ہوتے دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتے سینئر ناہب صدر علامہ سجاد رضوی نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کیئے بہت قربانیوں دی ہیں اللہ کرے ہمارے کشمیری بہن بھائی جلد آزادی حاصل کریںآخر میں سرپرست اعلی استحکام پاکستان کونسل برطاینہ پروفیسر احمد حیسن ترمزی نے پوری امت مسلہ اور مصبوصہ کشمیر کے مظالم مسمانوں کیئے خصوصی دعا کی

عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی


گوجرخان (نامہ نگار)عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں موجودہ کرپشن زدہ ماحول میں ملک کو ایک ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے جو عمران خان کی صورت میں موجود ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے عوام کا فرض ہے کہ وہ ایماندار لوگوں کو ہی ووٹ کاسٹ کریں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنما و تحصیل صدر چوہدری محمد عظیم نے تحریک انصاف گوجرخان کے زیر انتظام جیرورتیال میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کی جلسہ میں سینئرسیاستدان راجہ طارق کیانی،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،مرزا نعیم،چوہدری ساجد محمود،راجہ الطاف،طارق عزیز بھٹی،جہانگیر بھٹی،راجہ آصف ،گل اخلاق تھتھال،راجہ مہتاب حیدر،چوہدری طارق سمی،عظمت مغل،راجہ رفاقت ،راجہ عنصر،مرزا کامران،راجہ معین سکندر، چوہدری سلیم سمیت کارکنوں اور اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام کو چاہیے کہ گلی نالی کی سیاست کو مسترد کر کے تعلیم صحت اور انصاف جیسے مسائل کی طرف توجہ دینے والے حکمرانوں کو سپورٹ کریں کیونکہ تیس سال سے اس ملک میں ہر الیکشن سے پہلے صرف ووٹ لینے کی خاطر گلیوں اور نالیوں کا کام شروع کر دیا جاتا ہے عوام سوچ سمجھ کر ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں تو لوگوں کو اپنے مسائل حل کروانے کے لیے کسی ایم این اے اور ایم پی اے کے پیچھے نہ بھاگنا پڑے جلسے کے اختتام پر الحاج خان نواب،راجہ خان جبار،احمد خان ایڈووکیٹ،راجہ ماسٹر مرتضی،راجہ یاور،راجہ اسد،راجہ کبیر احمد،راجہ علی رضا سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر تحصیل صدر چوہدری محمد عظیم نے خان جبار کو یونین کونسل جیرورتیال کی صدارت کا نوٹیفکیشن بھی دیا جلسے کے انتظامات خان نواب اور ان کی ٹیم نے کیا

لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد

گوجرخان (نامہ نگار)لیبیا میں کشتی حادثہ میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے نوجوان غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنرراولپنڈی طلعت محمود گوندل، سی پی او راولپنڈی اسراراحمدعباسی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاویداخلاص نے آکر غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور لواحقین کو یقین دلایا کہ غلام فرید اور دیگر افراد جو لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے ان کی میتیں فوری پاکستان لانے کیلئے حکومت اقدامات کر رہے ہیں اور جلد ہی میتیں پاکستان پہنچ جائیں گی راجہ جاویداخلاص نے اس موقع پر کہا کہ غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور لواحقین کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اس موقع پر غلام فرید کے قریبی عزیز مرزاوسیم نے ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل ، اسرار احمد عباسی کو غلام فرید کے بیرون ملک جانے اور سفری حوالے سے معلومات دیں اس موقع پر غلام فرید کے اہل خانہ نے کہا کہ میت کو جلد وطن لانے کیلئے کوشش کی جائے بچے بیوہ سخت پریشان ہیں اس موقع پرایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ، سید ندیم عباس بخاری راجہ سہیل عباس کیانی راجہ خرم ممتاز جمشید صراف ودیگر بھی موجود تھے

گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری

گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف محکمہ صحت فوڈ اتھارٹی کاروائی کر کے انسانی جانوں کے دشمنوں کے خلاف سخت ایکشن لے عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل ملادودھ لا کر روزانہ فروخت کیا جاتا ہے یہ دھندہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے ، محکمہ صحت مقامی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے اس صورتحال پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، جس کے باعث یہ ناقص اور غیر معیاری دودھ پینے سے لو گ بیماریوں میں مبتلاء ہورہے ہیں شہریوں نے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے انسانی جانوں کے دشمنوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور کیمیکل لگا دودھ فروخت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

گوجرخان،شیخ برادری کیتقریب عبدالحمید بھٹو کو برادری کا سرپرست اور شیخ عبدالقدوس کو صدر منتخب

گوجرخان (نامہ نگار)غلام قمر کے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی انجمن تاجراں کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال ، چیئرمین راجہ افتخار حسین کیانی، حاجی شیخ محمد الطاف، الحاج شہادت بٹ ، سینئر نائب صدر غلام قمر نے گوجرخان کے معروف تاجر شیخ احمد سعید (سریے والے ) کی شب وروز انتھک کاوشوں سے گوجرخان تمام شیخ برادری کو اپنی رہائش گاہ پر بلا کر ایک خوبصورت تقریب میں تمام معززین کی موجودگی میں تمام گلے شکوے دور کر دیئے ، تمام شیخ برادری جو جہ گوجرخا ن شہر میں تجارت کے حوالے سے اپناایک خوبصورت مقام رکھتے ہیں ایک جگہ اکھٹے ہوگئے ، تمام معززین اور برادری نے متفقہ طور پر سابق ناظم سٹی شیخ عبدالحمید بھٹو کو برادری کا سرپرست اور شیخ عبدالقدوس کو صدر منتخب کر لیا ہے، مرکزی انجمن تاجراں کے عہدہ داروں نے شیخ احمد سعید کی کاوشوں اور نومنتخب عہدہ داروں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مبارکباد پیش کی

میاں نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں،خواجہ جہانگیر 


گوجرخان (نامہ نگار) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف سے قوم والہانہ محبت کرتی ہے پشاور میں میاں نواز شریف کا تاریخی جلسہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی واضع دلیل ہے کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں آئندہ انتخابات میں بھی میاں نوازشریف کو بھرپور کامیابی ملے گی اور مخالفین ہمیشہ کی طرح گلیوں اور سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوں گے عوام جانتے ہیں کہ کون ملک و قوم کی خدمت کے لئے کوشاں رہا اور کون ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا، میاں محمد نواز شریف کی محب وطن پالیسیوں کے باعث ملک و ملت کے وقار میں اضافہ ہوا ، ان کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں واضع کمی ہوئی۔

کینسر پر قابو پانے کیلئے آگاہی پروگرام ضروری ہے


گوجرخان (نامہ نگار)کینسر پر قابو پانے کیلئے آگاہی پروگرام ضروری ہے ابتدائی مراحل میں سکریننگ کے ذریعے اس مرض پر قابو پایاجا سکتا ہے اور بچاؤ کے 90فیصد امکانات موجود ہیں معلومات نہ ہونے کے باعث اس موذی مرض کا شکار خواتین میں کمی کی بجائے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے پاکستان میں کینسر سر، منہ، گلے، بچے میں بلڈ، برین، ہڈیوں اورزیادہ بریسٹ میں ہے منہ اور گلے کا کینسر پان ، گٹکا، نسوار اور سگریٹ نوشی سے ہوتاہے جبکہ خواتین میں بریسٹ کا کینسر سب سے زیادہ ہے ہر 9میں سے ایک خاتون اس مرض میں مبتلا ہوتی ہے ان خیالات کااظہار معروف سماجی شخصیت راجہ جلیل کیانی نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر دفتر مصطفوی تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد


گوجرخان (نامہ نگار)مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے اس کی کامیابی یقینی ہے حکومت منافقانہ رویہ چھوڑ کر عملی طور پر کشمیریوں کی وکالت کرے بھارت نواز حکمران یہود وہنود کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھانے سے پہلے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری پر دباؤ ڈالے کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سیاسی رشوت کے طور پرا ستعمال کی جاتی ہے عملی کارکردگی صفر ہے ان خیالات کااظہار یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چوک جی ٹی روڈ پر منعقدہ جلسہ سے حاجی راجہ محمد جواد، راجہ عمیرخان، حاجی چوہدری محمد اقبال، عامروزیر ملک، سید ندیم عباس بخاری، شبرعباس،چوہدری ضیافت، راجہ یاسر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے باوجود کشمیرکی آزادی کی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑا بلکہ برہان الدین وانی کی شہاد ت نے اس تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے اس مسئلہ پر مسلم ممالک سمیت عالمی برادری کی خاموشی بھی مجرمانہ فعل ہے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا حکومت پاکستان بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر آئے روز گولہ باری کا منہ توڑ جواب دے مظاہرے میں کھوکھا یونین کے صدر سعادت حسین نومی بٹ، مرکزی انجمن تاجران کے غلام قمر، راجہ سرفراز، غالب حسین، تحریک انصاف گوجرخان کے صدر چوہدری محمدعظیم، بار کے سابق صدر عمر اسداللہ، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، تحریک لبیک، ضلع بناؤ تحریک اور پوٹھوہار پریس کلب کے ارکان نے بھی شرکت کی

قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی

دولتالہ(نامہ نگار) مندرہ چکوال روڈ میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے مکمل ہوا ،پی پی پی کی سابق حکومت نے عوام کو ادھورے منصوبے دے کر سبز باغ دکھائے ،راجہ محمد جاوید اخلاص نے شرقی و غربی گوجرخان میں تعمیرو ترقی کے لئے عملی کام کئے ، تما م عوامی کام ، سڑکوں کی تعمیر ،گیس کی فراہمی اور بجلی کی تنصیب کو یقینی بنایا ، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی 4راجہ شوکت عزیز بھٹی نے یونین کونسل جھونگل ڈہوک جنجیل نزد بھنگالی شریف کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیاقبل ازیں ڈہوک جنجیل کے رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان چیف آف سٹاف لاجسٹک نیول ہیڈکوارٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیسکام شفیق الرحمان سے بھی ملاقات کی بعد ازاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے جو منصوبے شروع کرائے تھے وہ منظور شدہ نہ تھے 2ارب سے یہ روڈ نامکمل ہی رہتی میاں محمد نواز شریف نے راجہ جاوید اخلاص کی درخواست پر خصوصی دلچسپی لی اور تقریبا8ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی جس کی بنا پر مندرہ چکوال روڈ مکمل ہوا ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے جوسبز باغ کی صورت میں نامکمل منصوبے شروع کئے تھے عوام ان کے ڈھکوسلوں میں نہیں آئے مخصوص لوگوں کو نوازنے والے 2018کے الیکشن میں بری طرح ناکام ہوں گے انہوں نے کہا کہ سرگودھا ،ہری پور ، پشاور کے بڑے عوامی جلسوں نے ایک دفعہ پھر میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے اور انشاء اللہ اگلی حکومت عوامی حمایت سے ایک بار پھر مسلم لیگ کی ہو گی انہوں نے کہا کہ پورے گوجرخان اور بالخصوص غربی گوجرخان میں تعمیرو ترقی کا جال بچھا دیا ہے سڑکوں کی تعمیر،گیس کی فراہمی اور بجلی کی تنصیب کو یقینی بنایا،ڈہوک جنجیل کی گلیوں اور گیس کی فراہمی کے سلسلے میں انہوں فوری طور ہدایات جاری کیں اور خصوصی دلچسپی ظاہر کی وفد میں سابق ناظم یوسی جھونگل ڈاکٹر ڈاکٹر محبوب اعوان،ممتازمسلم لیگی رہنما یو سی جھونگل چوہدری محسن بلال ،چوہدری امیر افسر ، چوہدری منور شبیر ،، جنرل کونسلر درکالی عامر شاہ اور دیگر شامل تھے ۔

عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد

دولتالہ(نامہ نگار)عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،اگر دو ایٹمی طاقتیں جنگ کی نوبت تک پہنچ گئیں تو ناقابل تلافی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ،عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے ،گزشتہ70سال سے زائد عرصہ پر محیط کشمیریوں کی تحریک آزادی ہر طرح کے ریاستی ظلم و ستم اور پابندیوں سے کچلی نہ جا سکی اور وقت کیساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر میں تیزی آتی جا رہی ہے ،آج پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے اور آزادی کی اس جدوجہد میں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی ہر طرح کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری و ساری رکھیں گے ،یہ باتیں سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ یکجہتی ءِ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیں ،اس موقع پر سلیمان فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی ممتاز احمد،وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ، سلیمان فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیداران،کارکنان،رضاکاراور میڈیا کے نمائندے موجود تھے ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد ساجد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ملکوں کے درمیاں پہلے بھی جنگیں ہو چکی ہیں اور اب ایک اور جنگ سر پر مسلط کی جا رہی ہے ،جس طرح بھارت نے 8لاکھ سے زائد فوج جموں کشمیر میں تعینات کرکے کشمیریوں کے بنیادی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں،مختلف قسم کے ظالمانہ قوانین کے ذریعے ان کو کچلا جا رہا ہے ،لاکھوں کشمیریوں کو شہیدکردیا گیا ،لاکھوں زخمی یا ناکارہ ہو چکے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اب بھارتی ظلم و ستم حد سے تجاوز کر چکا ہے اگر بھارت اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیر یوں کو رائے شماری کے حقوق نہیں دیتا تو تیسری عالمی جنگ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ،اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا

گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ، کئی کئی فٹ دکانوں کے باہر لگا سامان اور ریڑھیاں ٹریفک کی روانی میں دشواری کا باعث ہیں ، تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیا جائے، گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، چوک گوجرخان میں رکشوں کے غیر قانونی اسٹینڈ بھی ٹریفک جام کا باعث بن رہے ہیں ، ریلوے روڈ پر روازنہ سفر کرنے والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

اسٹیٹ لائف مالی طور پر اتنا مستحکم ادارہ ہے ،چوہدری محمد اعجاز


مندرہ(نامہ نگار) اسٹیٹ لائف ریجنل چیف نارتھ چوہدری محمد اعجاز اورزونل ہیڈ راولپنڈی چوہدری محمد یوسف فاروقی نے سیلز منیجر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لائف مالی طور پر اتنا مستحکم ادارہ ہے جس کے منافع کا ریٹ 12.02کے تناسب سے بیمہ داروں کو دے رہا ہے ، جبکہ مدمقابل اداروں کا منافع اسٹیٹ لائف کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ اسٹیٹ لائف کے پاس 830ارب کے لائف فنڈ موجود ہیں جبکہ تمام بیمہ داران کے کلیم کے صورت میں 530ارب کی ادائیگی کرنی پڑے تو ادارہ یکمشت ادا کر سکتا ہے، جو اس کی معاشی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے فیلڈ فورس، سیلز منیجر، سیلز آفیسرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسے پیشہ سے وابسطہ ہیں جو عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے اور ہر مشکل وقت میں اس ادارے نے ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ادارہ کرپشن اور رشوت سے پاک ہے ۔ ڈجی جی ایم پرنسپل ریجنل اکیڈمی نارتھ بادشاہ جہاں خٹک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لائف معاشی سرحدوں کو مضبوط کر رہا ہے اور ملک میں بے روزگاری اور عوام کو تحفظ کی چھتری کے ذریعے سے عوام کے معاشی مشکلات میں واضع کمی کا باعث بن رہا ہے جو بیمہ دار اپنی چھوٹی چھوٹی بچتوں کے ذریعے سے مستقل کی ضرورتوں سے عہدہ برآ ہو رہے ہیں ، سیمینار سے ایریا منیجرز راجہ تنویر کوثر ، راجہ محمد عباس، محمد اخلاق بھٹی، جبار منہاس اور راجہ مسعود نے بھی خطاب کیا۔

نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا


ڈھڈیال (نامہ نگار) قصبہ فم کسر میں18سالہ نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شام نعیم امیر ولد عنایت کی گھروالوں سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اس نے پستول سے اپنی چھاتی میں فائر کیا جہاں ابتدائی طبی امداد سے قبل ہی اس نے دم توڑدیا ۔ ڈھڈیال پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

لیگی قیادت نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے،چوہدری محسن بلال

دولتالہ (نامہ نگار) یو سی جھونگل کے لئے ایک کروڑ کی فراہمی پرراجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مشکورہیں ،بھنگالی گجر اور مرادی کی گلیاں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ ڈہوک بٹ اور ممڑیالہ میں کام جاری ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی رہنما چوہدری محسن بلال نے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے ملاقات کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص اورراجہ شوکت عزیز بھٹی نے یونین کونسل کونسل کے لئے ایک کروڑ کے فند فراہم کئے جس سے یونین کونسل کے مختلف دیہاتوں سمیت بھنگالی گجر اور مرادی کی گلیاں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ ڈہوک بٹ اور ممڑیالہ میں کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ لیگی قیادت نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے عوام بھی ان کو مایوس نہیں کریں اور آمدہ الیکشن میں بھر پور اور ریکارڈ کامیابی سے ہمکنار کریں گے ،

سوہاوہ کا ایک اور سپوت وطن کی مٹی پر قربان

سوہاوہ (نامہ نگار) سوہاوہ کا ایک اور سپوت وطن کی مٹی پر قربان ،پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی گاؤں د ائیوال کا نائب صوبیدار زائد علی گزشتہ روز سوات خود کش حملے میں شہید ہوا جس کا جس خاکی اسکے آبائی گاؤں دائیوال پہنچا جہاں اسے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کیا گیا جبکہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان اور ڈی پی او عبدالغفارقیصرانی نے 21آرٹی ڈیو سے شہیدہونیوالے زاہد علی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہیدہونیوالے زاہد علی کے والدعلی اور ایم پی اے راجہ اویس خالد ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز ، تحصیلدار سوہاوہ منیر خان اوراہل علاقہ سے شرکاء کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے شہید کے والد سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ انکا کہنا تھا کہ شہید زندہ جاوید ہے اسکا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگاشہید کے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہیں

شکیل احمد خان یوسفی ریٹائر ہو گئے


ڈھڈیال (نامہ گار)ڈھڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ظہیراحمد خان یوسفی کے چھوٹے بھائی شکیل احمد خان یوسفی ریٹائر ہو گئے۔ شکیل احمد خان یوسفی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ملک محبوب الرحمان چیف کنزرویٹر(ر) غلام صابر کائرہ نے خطاب کیا۔محبوب الرحمن نے شکیل یوسفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنا محنتی اور محبت کرنے والا افسر جس نے آج تک کسی اپنے ساتھی کے خلاف کوئی بھی ناجائز کاروائی کی اور نہ ہی ادارے کے کسی ملازم نے ان کے خلاف کبھی کوئی بات کی ۔انہوں نے شکیل یوسفی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دفتر میں کام کرنیوالا35 سالہ نوجوان محمد طاہر ریسرچ آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔ شکیل یوسفی نے اپنی ملازمت سے ریٹائر ہونے سے پہلے محکمے سے طاہر کی بیوہ عائشہ بی بی کو اپنے اداریے سے 19لاکھ روپے دلوائے۔ یہ ان کی محبت تھی جو اپنے ماتحتوں کے ساتھ کرتے تھے۔ غلام صابر کائرہ اور رانا مقید خان نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد خان یوسفی کواپنے محکمہ میں ایک اچھے افسر کے نام سے یاد کیا جائے گا۔

error: