گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: February 6th, 2018

عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے،چوہدری محمد عظیم 

دولتالہ(نمائندہ راول نیوز) پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے وقت آ گیا ہے کہ وطن عزیز کو کرپٹ اشرافیہ سے نجات دلائی جائے اداروں کے درمیان تصادم کی فضا کو پروان چڑھانے کی روش پر چلنے والے کسی صورت ملک کو قوم کے خیر خواہ نہیں آئندہ الیکشن میں قوم ایسے سیاستدانوں کا احتساب کرئے جنہوں نے ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا جن کی نسلیں عیاشیاں کر رہی ہیں اور عوام غربت کے ہاتھوں زندہ درگور ہو رہے ہیں ملکی معیشت تباہ و برباد ہو رہی ہے وطن عزیز مسائل کی دلدل میں دھنس رہا ہے ان شاء اللہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی ان خیالات کا اظہار صدر پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان چوہدری محمد عظیم اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے ڈہونگ میں نو منتخب صدر پریس کلب دولتالہ راجہ حاجی احمد کی رہائش گاہ پر انہیں مبارک باد دینے کے بعد عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں کہ اپنے آپ کو ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی دعوے دار سیاسی پارٹیاں گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کو بے دردی سے لوٹنے میں امصروف عمل ہیں عدلیہ کا سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کرپٹ ٹولے کی اصلیت کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں قائد تحریک عمران خان کو جنہوں نے عوام کو شعور اور آگہی دیان نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے،دوسری طرف سابق وزیر اعظم نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے توہین پر توہین کر رہا ہے،ہر بات پر یہ کہتا پھر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا،کرپٹ حکمران کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں،نواز شریف اور شہباز شریف نے گو جرخان کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ تم مجھے گوجرخان سے تینوں سیٹیں جیت کر دو میں تمہیں یونیورسٹی،ٹرامہ سنٹراور گوجرخان کو ضلع بنا کر دونگا وہ وعدے اور دعوے دھرے کہ دھرے رہ گئے،اب عوام باشعور ہے 2018کے الیکشن میں اپنا بدلہ ضرور لیں گے،اور کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرکے دم لیں گے، اس موقع پرسابق امیدوار برائے چیئر مین یو سی آہدی چوہدری ابوزر،سابق کسان کو نسلرراجہ جہانداد،راجہ جاوید کیانی، انجم مسعودصدر تحریک انصاف یو سی آہدی،حاجی شاہدچوہدری ظہیر الدین بابر،قاضی شبیر،چوہدری لیاقت،راجہ ساجد کیانی،ملک صفدر،چوہدری لیاقت،قاضی شفقت ریاض،چوہدری مناظر،چوہدری اعظم،چوہدری وقار،راجہ شیراز کیانی،راجہ انیس کیانی،راجہ عبدلقدیر،چوہدری اسد محمود۔بابو نوید،راجہ بسمل،راجہ داؤد کیانی اور راجہ عمرعلی یاسر کرسال بھی مو جود تھے

دولتالہ میں میڈیکل سٹور ز کلینک کے طور پر خدمات سر انجام دینے لگے

دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)دولتالہ میں میڈیکل سٹور ز کلینک کے طور پر خدمات سر انجام دینے لگے ،ڈاکٹر کے تحریری نسخے کے مطابق ادویات فروخت کرنے کی بجائے ڈرگ سٹور کے سیلز مین ادویات تجویز کرنے لگے ،ڈرگ انسپکٹر نے آنکھیں بند کرکے ڈرگ سٹورز کو کھلی چھوٹ دیدی،عوام عطائیوں کے رحم وکرم پر ،تفصیلات کے مطابق دولتالہ میں محکمہ صحت کی عدم دلچسپی اور ڈرگ انسپکٹر کی عدم توجہ کے باعث ڈرگ سٹور ز باقاعدہ کلینک کے طور پر کام کرنے لگے ہیں ،مین بازار،مین روڈ اور ملحقہ رابطہ سڑکوں یا مارکیٹوں میں قائم ان ڈرگ سٹورز پر ڈاکٹر کے تحریری نسخے پر ادویات کی فروخت10فیصد بھی نہیں ہوتی جبکہ90فیصد سے زائد ادویات ڈاکٹر کے تحریری نسخے کے بغیر اور سیلز مین کی اپنی تجویز کردہ فروخت کی جاتی ہیں ،سادہ لوح سیلز مین کو ڈاکٹر سمجھ کر اپنی بیماری سے آگاہ کرتے ہیں اور سیلز مین ماہر ڈاکٹر کی طرح ادویات تجویز کرکے دیہاڑی لگا لیتا ہے ،ڈرگ سٹور پر انجکشن لگانا ،سٹی رائیڈ جیسی ادویات تجویز کرنا ،ڈرپ لگانا معمول کی بات سمجھا جاتا ہے ،ڈرگ انسپکٹر اور دیگر حکام کی عدم توجہ کی وجہ سے عوام عطائیوں کے رحم وکرم پر ہیں اور صحت کے لا تعداد مسائل کا شکار ہوتے جا رہے ہیں ،عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے حکام اور دیگر ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیکر اصلاح احوال کیا جائے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی دولتالہ میں کاروائی 

دولتالہ(نمائندہ راول نیوز )پنجاب فوڈ تھارٹی کی ٹیم کی دولتالہ میں ایک ہفتے میں دوسری کاروائی غیر معیاری اشیاء ،صفائی کے غیر معیاری انتظامات اور زائد العمیاد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کی شامت آ گئی پنجاب سیفٹی آفیسر فوڈ اتھارٹی صائمہ اکرم نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والے دکاندارو ں مدنی کریانہ سٹور ،محمدی کریانہ سٹور کو نوٹس جاری کیے جب کہ صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر بلال سویٹس کو6000ہزار روپے جرمانہ کیا علاوہ ازیں دیگر دکانوں میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت چیکنگ کی گئی

بھنگالی گوجر میں بیل دوڑ کیشاندارمقابلے

دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)بھنگالی گوجر میں بیل دوڑ کیشاندارمقابلے زیر اہتمام چوہدری سخاوت حسین،چوہدری مہتاب احمد منعقد ہوئے۔اس موقع پر مہمانان گرامی قدر پیر سید مخدوم عباس شاہ ،صاحبزادہ سید ساجد سلطان شاہ صاحب،ثقلین اعجاز جنجوعہ چیئرمین یونین کونسل جھونگل،چوہدری محمد اسحاق وائس چیئرمین اور دیگر سٹیج پر موجود تھے مقابلے میں پوزیشن ہولڈر جوڑیوں کو ٹی وی اور ٹرافیاں بطور انعامات دی گئیں ثقلین اعجاز جنجوعہ نیپوزیشن لینے والے بیل مالکان میں انعامات تقسیم کیے۔

بی ایچ یو سکھو نے 24 گھنٹے سروس کا آغاز کر دیا

سکھو (نمائندہ خصوصی) بی ایچ یو سکھو نے 24 گھنٹے سروس کا آغاز کر دیا، ہسپتال کا عملہ عوام کی خدمت میں 24 گھنٹے موجود رہے گا، تفصیلات کے مطابق بی ایچ یو سکھو میں اہلیان علاقہ کی پرزور مطالبہ پر 24 گھنٹے سروس کا آغاز کر دیا گیا، اس سلسلے میں بی ایچ یو سکھو میں گزشتہ روز ایک اففتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چوہدری سہیل،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عمر فاروق،اور ڈاکٹر شاہد صدیقی،پی ٹی آئی رہنماء راجہ ہارون کیانی،ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے عہدیداران اور جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ راجہ آفتاب نے شرکت کی،اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے کی سروس اہلیان علاقہ کی ضرورت تھی جس کو آج عملی جامہ پہنایا گیا،ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ماہرعملہ ہروقت ہسپتال میں عوام کی خدمت میں دو شفٹوں میں پیش رہ کر عوام کی خدمت کرئے گا۔

عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات ہیں، راجہ جاوید اخلاص

سکھو (نمائندہ خصوصی) عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات ہیں،یوسی جھونگل اور مرادی کے مسائک حل کیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے گزشتہ روز یوسی جھونگل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،وفد میں چئیرمین یوسی جھونگل ثقلین اعجاز جنجوعہ، وائس چئیرمین چوہدری محمداسحاق،ماسٹرمحمداختر، ماسٹر عباس،ولی اللہ،اور زعفران قریشی نے گزشتہ روز ایم این اے راجہ جاویداخلاص سے ملاقات کی، وفد نے یوسی جھونگل اور موضع مرادی کے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ جاویداخلاص نے کہا کہ یوسی جھونگل اور مرادی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ مرادی کے مسائل کو حل کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہیں اور عنقریب مرادی میں ترقیاتی کام شروع ہونے والے ہیں،راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ کے کر آئے ہیں اور اسی جذبہ کی وجہ سے عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے، عوامی مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرتے ہوئے اپنی پوری کوششیں عوامی مسائل کے حل پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

بی ایچ یو سکھو کی اپ گریڈیشن احسن اقدام ہے

سکھو (نمائندہ خصوصی) بی ایچ یو سکھو کی اپ گریڈیشن احسن اقدام ہے، 24 گھنٹے کی سروس وقت کی اہم ضرورت تھی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائراجہ ہارون کیانی نے گزشتہ روز بی ایچ یو سکھو کی اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کی سروس وقت کی اہم ضرورت تھی، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ ڈاکٹر شاید صدیقی، ہیلتھ آفیسر چوہدری سہیل، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عمر فاروق کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سکھو کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے سکھو ہسپتال میں 2ر گھنٹے کی سروس کو یقینی بنایا، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی

قو می ما لیاتی ادارے انتہائی قابل اعتماد اور بہترین نتائج دے رہے ہیں

گو جر خان (نمائندہ راول نیوز ) حکومت پاکستان کے قو می ما لیاتی ادارے انتہائی قابل اعتماد اور بہترین نتائج دے رہے ہیں گو جر خان میں نیشنل بنک اب پہلے کی کہیں بہتر خدمات پیش کر رہا ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہو ئے چئیرمین شاہد صراف، وائس پریذیڈنٹ را جہ دو لت علی ، مینجر منیر احمد قریشی، پرنسپل گو رنمنٹ سرو شہید کا لج سید ساجد شاہ بخاری اور پروفیسر سید نسیم تقی جعفری نے کیا۔ جسکا اہتمام این بی پی کی مین برانچ نے کیا تھا ۔ شاہد صراف نے کہا کہ یہ ہما را اپنا ادارہ ہے اور یہ جتنا پھلے پھو لے گا اہلیان گو جر خان کو اتنا ہی فائدہ ہو گا۔ سید نسیم تقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بنک کی اب ہمیں ایک نئی سوچ اوروثرن نظر آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ ایک روا یتی سر کا ری ادارہ تھا مگر اب ایک مثبت مقا بلے کے باعث اسکے افسران اور عملے نے خود کو تبدیل کیا ہے اور اسکی سروسز میں بہت تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ منیر قریشی ایک متحرک اور با صلاحیت آ فیسر ہیں جنکی بدو لت اس بنک اور عوام کے مابین فاصلے کم ہو رہے ہیں۔ منیر قریشی نے کہا کہ لو گو ں کو ہم سے بہت سی توقعات ہیں اور ہم نے یہ چیلنج قبول کیا ہے میں وثوق سے کہتا ہوں کہ اب ہم کسی کو شکایت کا مو قع نہیں دیں گے انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مر کزی انجمن تا جران کامو ٹر وے پو لیس کی کار کر دگی پر ما یو سی کا اظہار

گو جر خان (نمائندہ راول نیوز ) مر کزی انجمن تا جران کے با نی صدر چو ہدری محمد اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ہا ئی وے ، مو ٹر وے پو لیس کی کار کر دگی پر ما یو سی کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں را جہ افتخار حسین کیا نی، شیخ محمد الطاف،حاجی شہا دت حسین بٹ،حاجی ملک محبوب حسین، محمد شاہد قریشی، را جہ سجاد سلیم حیدر، شہزا دہ خان ،را جہ محمد سر فراز،راجہ غالب حسین،غلام قمر،را جہ محمد جواد،چو ہدری محمد نوید،شیخ محمد نعیم اور دیگر تا جر را ہنماؤں نے شر کت کی ۔اجلاس کے بعد چو ہدری محمد اقبال نے کہا کہ ہا ئی وے مو ٹر وے پو لیس اپنی ذمہ دا ریاں ادا کر نے میں مکمل طور پر نا کام یو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈی آئی جی مو ٹر وے پو لیس کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ گو جر خان کا دو رہ کریں۔جی ٹی روڈ چوک میں غیر قانونی مقیم افغانوں نے ہتھ ریڑھیوں سے جی ٹی روڈ بلاک کر رکھی ہے جبکہ انکی بدو لت حا دثات میں مقعدد قیمتی جا نیں ضائع ہو چکی ہیں، اسکے علاوہ تھانہ گو جر خان کے سامنے اور راولپنڈی سے لا ہور کی جا نب شہری حدود میں جگہ جگہ غیر قانونی اڈے قائم ہیں مگر آج تک انکو نہیں رو کا گیا ۔چو ہدری اقبال نے کہا کہ اب تونو بت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ہائی وے اور مو ٹر پو لیس کے افسران شہر سے خا مو شی کے ساتھ گذر جا تے ہیں اور سر ور شہید کا لج کے پاس نا کہ لگا کر ٹرکوں اور دیگر گا ڑیوں کو روک روک کر کا غذات کی جا نچ پڑ تال کرتے ہیں انکی کا کر کر دگی تو روائتی پو یس سے بھی بد تر ہے۔ انہوں نے آئی جی اورڈی آئی جی سے مطا لبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں، جی ٹی روڈ سے تجا وزات ختم کر ائیں اور کار کر دگی بہتر بنا نے کے لیے اقدا مات کریں۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام پر ایٹم بم گراد یا ہے،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ 


گوجرخان(تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر و اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی تھری چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام پر ایٹم بم گراد یا ہے غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لیے پہلے ہی دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل تھا اب پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا جس سے عام آدمی بری طرح متاثرہوگا مسلم لیگی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے آخری سال میں پٹرولیم مصنوعات میں کئی گناہ اضافہ کیا جس سے کرایوں میں اضافے سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور سبزی فروٹ بھی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکا ہے ان خیالا ت کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے صرف اور صرف کھوکھلے نعرے لگائے ہیں جبکہ عملی طور پر کچھ بھی نہ کیا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا موازانہ کیا جائے تو مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ان کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے اب انشااللہ آمدہ الیکشن میں ان کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑئے گا۔

ہر طرف سے اسلام دشمن اوراُن کے ایجنٹ ہم پر یلغار کر رہے ہیں، حاجی رمضان چشتی

گوجرخان(تحصیل رپورٹر)آج نظریہ ضرورت کے تحت حکومتیں کرنے والوں نے پاکستان کے غیور عوام کو اسلام دشمن قوتوں کا غلام بنانے اور اُن کے کلچر کو فروغ دینے کے سوا کچھ نہیں دیا،ایسے وقت میں جب ہر طرف سے اسلام دشمن اوراُن کے ایجنٹ ہم پر یلغار کر رہے ہیں پاکستان کے آئین میں تبدیلی کروا کر اپنی من مانیاں کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر ابرار رضوی،نائب امیرچوہدری قدیر احمد تحصیل گوجرخان کے امیر حاجی رمضان چشتی پوٹھی شریف میں لبیک کانفرنس کے موقعہ پرکیاا نہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں ہمیں متحد ہو کر اُن کی ناپاک سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ،اُس کیلئے لازم ہے ہم نظام مصطفیٰ کو نافذ کرنے کی صدا کو بلند کریں ،اور تحریک لبیک کے جھنڈے تلے جمع ہو کر اس عظیم مقصد کے لئے متحد ہو جائیں ،ہمیں اقتدار سے نہیں اپنے دین سے پیار ہے اور اُسے تخت پر لانے کیلئے سب کو مل کر سخت محنت کرنا ہو گی ،یہ خواہشات ،یہ اقتدار،یہ ہوس دولت آخر میں نجات کا ذریعہ نہیں بنیں گے اگر آخرت سنوارنی ہے تو قرآن و سنت کے دئیے ہوئے درس کے مطابق نہ صرف ہمیں زندگی گزارنا ہو گی بلکہ اپنی اولادوں کو بھی اس کی ہدایت کرنا ہو گی ،اس موقعہ پر حاجی جنید اور حافظ اشتیاق بھی موجود تھے۔

گوجرخان کو ضلع بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے، مرزا نعیم 

گوجرخان(تحصیل رپورٹر)خود کو تخت لاہور کا وارث سمجھنے والے قومی دولت کو لوٹ کر اب تحصیل گوجرخان کے باسیوں کا بنیادی حق بھی لوٹنا چاہ رہے ہیں،دطنِ عزیزکے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے تحصیل گوجرخان کی دھرتی کے سینے پردوہرے نشان حیدر سجانے والیٍ اس سرزمین کے بیٹے جاتی عمرہ کے غلام نہیں ،کہ اُن کی ذاتی مفاداتی خواہشات کے سامنے سر جھکا دیں،مگر یہاں سے اقتدار کے ایوانوں تک جانے والوں کی اس سنگین مسلئے پر خاموشی ثابت کرتی ہے کہ وہ اپنی اولادوں کے مستقبل بنانے کے لئے یہاں کے عوام سے غداری کرتے ہوئے تحصیل گوجرخان کو ضلع بنانے کی آواز بلند نہیں کر سکتے ،جھوٹی سیاست کے ان شہنشاہوں نے ہر دور میں گوجرخان کے عوام سے جھوٹ بولا ،دانش سکول ،پوٹھوہار یونیورسٹی،ٹراما سنٹراور ضلع گوجرخان کے وعدے کر کے اُنہیں پورا نہ کرناان ممبران اسمبلی کی خطہ گوجرخان اوراس میں بسنے والے سات لاکھ عوام سے غداری اور دھوکہ ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور حلقہ پی پی تھری کے امیدوار مرزا نعیم نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ضلع گوجرخان کی تحریک کو دبانے اور اسے کمزور کرنے کیلئے حکومتی ممبران اسمبلی اور ان کی ایجنٹوں کو متحرک کر دیا گیا ہے کہ وہ اس تحریک کو خاموش کروانے میں اپنا کردار ادا کریں،تا کہ اُن کے موجودہ سیاسی آقاؤں کی ذاتی زمینوں کی خاطر کوہسار کو ضلع بنوانے میں کوئی مشکلات نہ رہیں ۔

انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی

گوجرخان(تحصیل رپورٹر) انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز، مختلف کامیاب کاروائیوں پر عوامی و سماجی حلقوں کا انچارج پولیس چوکی کو زبردست خراج تحسین۔ تفصیلا ت کے مطابق انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم نے شرقی گوجرخان میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمدآصف سکنہ ڈھوک پھلی سے 12لیٹر شراب جبکہ دوسری کاروائی میں محمدنوید سکنہ ڈھوک مرزایاں سے 10 لیٹر اور تیسری کاروائی میں محمدشہزاد ولد فیاض اکبر سکنہ قاضیاں سے 06 لیٹر شراب برآمد کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات در ج کردیئے عوامی وسماجی حلقوں نے پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر چوکی انچارج راجہ اعزاز عظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس اُمید کااظہار کیا کہ آئندہ بھی یہ کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گئی اور علاقہ کو منشیات سے پاک کیا جائے گا۔

موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کی تعمیر پر اظہار تشکر

گوجرخان(تحصیل رپورٹر) محمدوسیم،محمدرمضان،عابد صدیق،محمداشرف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کی تعمیر پر ہم ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اہلیان علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا اس روڈ کی خستہ حالت کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا تھا جس پر ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے نوٹس لیا اور روڈ کی تعمیر کا کام شروع کروایا جس پر ہم اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو علاقہ بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے جارہے ہیں اب آمدہ الیکشن میں راجہ جاوید اخلاص کو بھاری ا کثریت میں کامیاب کروایا جائے گا ۔

انسانی خدمت کرنے سے روحانی سکون ملتا ہے

مندرہ (سید ساجد نقوی)انسانی خدمت کرنے سے روحانی سکون ملتا ہے اپنی پوری زندگی میں ہمیشہ بڑوں کا احترام کیا ، چھوٹوں سے شفقت کی اور بوڑھوں سے دعائیں لیں آج خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس کے محکمہ میں تقریباً 39برس گذارنے کے بعد مطمئن ضمیر کے ساتھ عزت سے رخصت ہو رہا ہوں وقت اتنی تیزی سے گذرا پتہ بھی نہ چلا اسی طرح ہماری زندگی کا سفر بھی تیزی سے موت کی جانب گامزن ہے ہمیں آخرت کی فکر کرتے ہوئے اپنے اعمال بہتر کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری بشارت احمد اسٹنٹ پوسٹ ماسٹر مندرہ نے اپنی ریٹائر منٹ کے موقع منعقدہ پر وقار تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر پوسٹ ماسٹر نیازمحمد،ریحان بٹ ،چوہدری فیصل ،چوہدری مطلوب ،بلال خان قادری ،ملک مسعود الرحمن ،عزیز خالد ،ملک خیام الحقو دیگر ملازمین موجود تھے

مبارکباد

مندرہ (سید ساجد نقوی)ڈی ایس پی (ر)سید نذر حسین شاہ ہمدانی ،ممبر پنجاب کونسل سید غالب حسین شاہ ، شیر افگن قریشی ، چیرمین راجہ سجاد سرور ، وائس چیرمین مندرہ سید عنصر عباس شاہ ، چیرمین دولتالہ سید قلب عباس ، چیرمین نڑالی شیخ طاہر اشفاق ، قادر نواز قادری ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل گوجرخان ، مزدور راہنما حماد الحسن قریشی ، مسلم لیگ ن یوسی نور دولال کے صدر امجد قریشی ،چیرمین زکوۃ کمیٹی ممتاز قریشی ، شیر اجمل قریشی ،شیعہ علماکونسل کے ضلعی جنرل سیکرٹری نزاکت نقوی ،شیعہ علما کونسل تحصیل گوجر خان کے صدر سید ریاض شاہ ، سید ذاکر حسین شاہ ، راجہ تصور حسین آف مندرہ ،راجہ جبران ،سید طالب حسین شاہ،سید شانی شاہ، راجہ خالد آف موہڑہ غوریاں و دیگر نے سید ساجدنقوی کو گلوبل یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ) یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کا جنرل سیکرٹری اور ملک اقبال اعوان کو صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک بادپیش کی ہے

حادثہ میں زخمی ہونے والی جوانسالہ لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) بیول ٹکال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی جوانسالہ لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی،نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بیول ٹکال روڈ پر لیاقت کی جوانسالہ بیٹی جو اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر کی طرف جارہی تھی تو راستے میں دوپٹہ موٹر سائیکل میں پھنس جانے کی وجہ سے دونوں بہن ،بھائی حادثہ کا شکار ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں کوشدید چوٹیں آئیں تھیں اور زخمی حالت میں ان کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کردیا گیا تھا جہاں پر لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی جسے نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا جبکہ لڑکے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ملک شبیر کو ان کے آبائی گاؤ ں ڈو نگی خو رد میں سپر د خا ک کر دیا 

دولتالہ(نمائندہ راول نیوز) مقامی صحافی ملک رب نو از کے مامو ں ملک شبیر کو ان کے آبائی گاؤ ں ڈو نگی خو رد میں سپر د خا ک کر دیا گیا نما زے جنا زہ میں علاقہ بھر سے معززین جن میں چیئرمین UCسکھو چو ہدری ابرار ،امیدوار MPAپاکستان تحریک انصاف چو ہدری ساجد محمود،قاضی عبد لوقار کاظمی راجہ عامر سعید (نتھہ) اور دیگر نے شرکت کی

error: