گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: February 7th, 2018

گو جر خان ضلع بناؤ تحریک نے ریلوے اسٹیشن اور جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھر نا دینے کا اعلان 

گو جر خان (نمائندہ راول نیوز )گو جر خان ضلع بناؤ تحریک نے ریلوے اسٹیشن اور جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھر نا دینے کا اعلان کیا ہے ایکشن کمیٹی کے صدر عمر اسداللہ ایڈووکیٹ نے گوجرخان کی چالیس سے زائد تنظیموں کے نمائندہ اجلاس کے بعد مطالبہ کی منظوری کیلئے پہلے احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا 9فروری بروز جمعہ بعد نماز جمعہ ریلوے ٹریک پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جبکہ گیارہ فروری بروز اتوار جی ٹی روڈ پر احتجاج اور ہڑتال ہوگی گو جر خان ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس زیرصدارت عمراسداللہ ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں گوجرخان کی چالیس سے زائد تنظیموں کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران میاں شہبازشریف اورچوہدری نثار علی خان نے تینوں نشستیں ن لیگ کو جتوانے کی صورت میں گوجرخان کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن پانچ سال گزرنے کو ہیں وہ وعدہ پورا نہیں کر سکے تحصیل گوجرخان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ گوجرخان کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے تمام سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمیں ا س پر ایک موقف رکھتی ہی اس مطالبہ کی منظوری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے گا اجلاس میں مقامی ارکان اسمبلی کی طرف سے کسی قسم کا رابطہ نہ کرنے پر شدید تنقید کی گئی تنظیموں کے نمائندوں کی مشارت کے بعد صدر عمراسداللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ 9فروری کو ریلوے ٹریک جبکہ گیارہ فروری بروز اتوار جی ٹی روڈ پر دھرنا اور ہڑتال ہوگی

یونین کونسل دولتالہ ٹو کا اہم اجلاس،چیئرمین کی یقین دہانی پر کونسلرز کے تحفظات ختم،تحریک عدم اعتماد اپس

دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل دولتالہ ٹو کا اہم اجلاس،چیئرمین کی یقین دہانی پر کونسلرز کے تحفظات ختم،تحریک عدم اعتماد اپس لے لی گئی ،وائس چیئرمین نے اہم کردار ادا کیا ،مل جل کر عوامی مسائل کا خاتمہ کریں گے ،مشترکہ اعلامیہ میں عزم کا اظہار ،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دولتالہ ٹو کا ایک اہم ترین اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں کونسلرز کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر چیئرمین چوہدری جمشید علی نے اجلاس میں شرکت کی اور تمام متنازع امور پر گفتگو کی ،اجلاس میں وائس چیئرمین مرزا محمد منیر ،جنرل کونسلر راجہ رفاقت حسین کی قیادت میں دیگر کونسلرز بھی شریک تھے ،اجلاس میں چیئرمین نے یقین دہانی کرائی کہ یونین کونسل کا فنڈز باہمی مشاورت سے مساوی طور پر تقسیم ہو گااور اس میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جائے گی ،دوران اجلاس کونسلرز کے دیگر تحفظات بھی زیر بحث لائے گئے ،بعد ازاں چیئرمین کی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے راجہ رفاقت حسین نے تحریک عدم اعتماد واپس لے لی اور مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مل جل کر عوامی مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا ،تحریک عدم اعتماد کی واپسی اور کونسلرزاور چیئرمین کے درمیان مفاہمت میں وائس چیئرمین مرزا محمد منیر نے اہم کردار ادا کیا ،اس موقع پر راجہ رفاقت حسین کا کہنا تھا کہ کونسلرز نے اپنا جمہوری حق استعمال کیا ہے اور آئندہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ،چیئرمین اور وائس چیئرمین کی یقین دہانی پر اعتماد کرتے ہوئے اختلافات ختم کردیئے ہیں

طالب علم کا منفرد اعزاز،8ہزار بچوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

دولتالہ(نامہ نگار)طالب علم کا منفرد اعزاز،8ہزار بچوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ،طلباء،اساتذہ،اور عوامی حلقوں کی طرف سے داد تحسین ،تفصیلات کے مطابق مانچسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس سٹیڈیز دولتالہ کے ہونہار طالب علم نواحی گاؤں میانہ موہڑہ کے رہائشی ماسٹر ظفر کے فرزند محمد خضر نے گزشتہ دنوں پاکستان ایئرفورس کیلئے ایروناٹک کیلئے ایک امتحان میں شرکت کی جس میں آٹھ ہزار سے زائد نوجوانوں نے ملک بھر سے شرکت کی ،اس امتحان میں کل 150نوجوانوں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جن میں محمد خضر تیسری پوزیشن پر براجمان تھے ،ان کی اس شاندار کامیابی پر ساتھی طلباء ،اساتذہ اور عوامی حلقوں کی جانب سے داد تحسین پیش کی گئی ہے جبکہ مانچسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس سٹیڈیز دولتالہ کے سربراہ راجہ خالد پرویز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

لیگی قیادت نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے،چوہدری محسن بلال

دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری محسن بلال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے نہ صرف ملکی سطح کے بڑے مسائل کو ختم کرکے ملک کو استحکام بخشا بلکہ صوبائی حکومت نے بھی تاریخی ترقی سے صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ،عوام گزشتہ دور حکومت اور موجودہ دور حکومت میں موازنہ کرکے دیکھ سکتی ہے ،مسلم لیگ ن نے ملک کو حقیقی کی راہ پر ترقی پر گامزن کردیا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کے توسط سے خطیر لاگت کے ترقیاتی منصوبہ جات تیز رفتاری سے جاری ہیں جس سے لوگوں کے مسائل ختم ہو رہے ہیں اور یہ وجہ ہے کہ عوام اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ،آنے والے انتخابات میں اپنے اسی اعتماد سے عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے اور ترقی کی اس رفتار کو بڑھادیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ لیگی قیادت نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے عوام بھی ان کو مایوس نہیں کریں اور آمدہ الیکشن میں بھر پور اور ریکارڈ کامیابی سے ہمکنار کریں گے

تحریک منہاج القرآن پی پی چار کا اجلاس زیر صدارت شاھد محمود صدر پی پی چار منعقد ہوا

دولتالہ(نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن پی پی چار کا اجلاس زیر صدارت شاھد محمود صدر پی پی چار منعقد ہوا۔اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم چوہدری اسرارحسین،محمودالحق قریشی،راجہ ناصر محمود،چوہدری شھیر علی،راجہ سلطان محمود، اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن شاھد محمود نے کہا کہ جو فارمولا ڈاکٹر طاہرالقادری نے دیا ھے اس کے بغیر کام بن نہیں پائے گا سب کا احتساب ھو پھر الیکشن ھوں احتساب کے بغیر سو بار بھی الیکشن ھو چور پھر اسمبلیوں میں پہنچ جائیں گے اس طرح چور مچائے شور کا سلسلہ جاری رھے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا صرف احتساب میں ھیمگر یہ کام کون کریں گے عوام تو یہ کام نہیں کر سکتے مگر اصل طاقت تو عوام کے پاس ھی ھیادارے تو ان کے غلام ھیں غلام یہ کام نہیں کر سکتے مگر اداروں کو اس غلامی سے نکا ل کر یہ کام کرا سکتے ھیں۔انہوں نے کہا کہا19فروری قائد ڈے کے طور پر منا رھے ھیں تمام کارکن بھر پور شرکت کریں

بھارت ظلم وجبر کر کے کشمیری بھائیوں کوان کے بنیادی حق آزادی کو دبا نہیں سکتا ،شفا مغل


دولتالہ(نامہ نگار)یو سی سید سے کسان کونسلر شفا مغل نے کہا کہ بھارت ظلم وجبر کر کے کشمیری بھائیوں کوان کے بنیادی حق آزادی کو دبا نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھایؤں سے اظہار یکجہتی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کو آئے دن خون میں جو نہلانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے یہ انشااللہ بھارت کی مکمل بربادی پر ختم ہو گا انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رئے گی کیونکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے بعد ہی علاقہ میں امن قائم ہو سکتا ہے

عوامی حکومت خدمت عوام کی وعدوں سے تکمیل کی طرف گامزن ہے


دولتالہ(نامہ نگار)عوامی حکومت خدمت عوام کی وعدوں سے تکمیل کی طرف گامزن امیر کارواں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے راجہ جاوید اخلاص عوامی ایم پی اے پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی کی خصوصی گرانٹ سے موہڑہ آمین میں مین گلی کی تعمیر کا آغاز اس موقع پر جنرل کونسلر حاجی چویدری عبدلغنی سابق ناظم ڈاکٹر محبوب جنرل کونسلر ملک ظھور جنرل کونسلر عامر شاہ یوتھ کونسلر اعزاز شاہ ضیاء شاہ منتظر نقوی حسن شاہ محمد الطاف چویدری اشرف چویدری ظہرر کی شرکت اور دعاکی

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مانکیالہ مسلم میں ’چائلڈ پروٹیکشن ڈے ‘منایا گیا 


گوجرخان (نامہ نگار) COمحکمہ تعلیم اور ڈپٹی ڈی ای او کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مانکیالہ مسلم میں ’چائلڈ پروٹیکشن ڈے ‘منایا گیا ، بچوں میں آگاہی پھیلانے کے لئے سکول کو خوبصورت بینرز اور چارٹس سے سجایا گیا تھا،اس موقع پر واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں والدین کے علاوہ اے ای او مس سمیعہ ناز مرکز گوجرخان، مس مہوش مرتضیٰ مرکز گلیانہ، جناب محمد سبحان مرکز کونتریلہ ، کامران حسین مرکز ساہنگ نے خصوصی طور پرشرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت رسولؐ پیش کی گئی،تقریب میں بچوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ، انکی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے ، ہیڈ مسٹریس اسماء رانی نے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے والدین اور بچوں میں آگاہی پیدا کرتے ہوئے کہا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں بچوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا چاہیے ، اس موقع پر جنرل ممبر الطاف حسین نے بھی خطاب کیا، بچوں نے ہاتھوں میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کرواک کی، تقریب کے انعقاد میں مس اسماء رانی اور انکی پوری ٹیم کی کاوش کو والدین نے بھر پور سراہا، تقریب کا اختتام قومی ترانا بجا کر کیاگیا۔

انسانی خدمت کرنے سے روحانی سکون ملتا ہے،اسٹنٹ پوسٹ ماسٹرچوہدری بشارت احمد 

گو جر خان (نمائندہ راول نیوز )اسٹنٹ پوسٹ ماسٹرچوہدری بشارت احمد نے کہا ہے کہ انسانی خدمت کرنے سے روحانی سکون ملتا ہے اپنی پوری زندگی میں ہمیشہ بڑوں کا احترام کیا ، چھوٹوں سے شفقت کی اور بوڑھوں سے دعائیں لیں ان خیا لات کا اظہا انہوں نے اپنی ریٹائر منٹ کے موقع منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آج خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس کے محکمہ میں تقریباً 39برس گذارنے کے بعد مطمئن ضمیر کے ساتھ عزت سے رخصت ہو رہا ہوں وقت اتنی تیزی سے گذرا پتہ بھی نہ چلا اسی طرح ہماری زندگی کا سفر بھی تیزی سے موت کی جانب گامزن ہے ہمیں آخرت کی فکر کرتے ہوئے اپنے اعمال بہتر کرنے کی ضرورت اس موقع پر سینئر پوسٹ ماسٹر نیازمحمد،ریحان بٹ ،چوہدری فیصل ،چوہدری مطلوب ،بلال خان قادری ،ملک مسعود الرحمن ،عزیز خالد ،ملک خیام اور دیگر ملازمین موجود تھے

error: