گرما گرم خبریں

عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی

Archive for: February 9th, 2018

ٹریفک وارڈنز کی خصوصی مہم ،آئل فیلڈ کی ہیوی ٹریفک سمیت 15گاڑیوں کے چالان

دولتالہ(نامہ نگار) ٹریفک وارڈنز کی خصوصی مہم ،آئل فیلڈ کی ہیوی ٹریفک سمیت 15گاڑیوں کے چالان،15250روپے جرمانہ ،تفصیلات کے مطابق دولتالہ ٹریفک وارڈنز نے مین روڈ دولتالہ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بالخصوص پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کی ہیوی ٹریفک جس کا دولتالہ میں داخلہ بند ہے کی آمد ورفت پر ایکشن لیتے ہوئے مجموعی طور پر کل15چھوٹی بڑی گاڑیوں کا چالان کیا ،چالان کی گئی مجموعی رقم15250روپے ہے ،صدر ٹرانسپورٹ یونین دولتالہ کے صدر سید نذیر حسین شاہ کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مین روڈ دولتالہ سے تجاوزات،غیر قانونی پارکنگ بالخصوص تعلیمی اداروں کے سامنے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام ،پک اینڈ ڈراپ والی گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ مین روڈ دولتالہ پر قائم لا تعداد تعلیمی اداروں کے پاس پارکنگ کا نظام نہیں جس کی وجہ سے طلباء وطالبات کو پک اینڈ ڈراپ دینے والی گاڑیاں تعلیمی اداروں کے سامنے روڈ پر پارک کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام اور حادثات معمول بن چکا ہے

حاجی جان محمد نے نوجوان سیاسی رہنما شیخ محمد عثمان کو اپنا سیاسی جان نشین مقرر کردیا

دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ کے بزرگ سیاسی رہنما و سابق نائب ناظم حاجی جان محمد نے نوجوان سیاسی رہنما شیخ محمد عثمان کو اپنا سیاسی جان نشین مقرر کردیا ،آئندہ حاجی عبداللہ خان کی سیاسی قیادت کریں گے اور اپنی خدمات سر انجام دیں گے ،موصوف انجمن فلاح وبہبود کے سابق صدر حاجی دوست محمد شہید کے فرزند ارجمند اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما ہیں،اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے خاندان ،احباب ،قبیلے اور برادری کے لوگوں نے شیخ محمد عثمان کو مبارکباد پیش کی اور بہتری کی امید کا اظہار کیا ،شیخ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے میں اس پر مشکور ہوں اور اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ،ان کا کہنا تھا کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد قیادت نے ہماری قربانیوں کو نظرانداز کردیا اور سیاسی لوگوں نے ہمیں مختلف مسائل میں الجھا کر سیاسی طور پر مفلوج بنادیا ہے،ہمارے بڑے ووٹ بینک،قربانیوں اور کوششوں نے الیکشن جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی دولتالہ میں ہمارا ووٹ بینک فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے ،اگر ہمیں مزید نظر انداز کیا گیا تو ہم پر خاموش ہو کر نہیں بیٹھیں گے اور اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے

error: