گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: February 12th, 2018

چوہدری نثار علی خان کی ملک وقوم کے لئے ناقابل فراموش خدمات ہیں،راجہ طاہر کیانی

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)مسلم لیگ ن کے را ہنما را جہ طا ہر اکبر کیا نی نے کہا ہے کہ چو ہدری نثار ایک ساف ستھرے اور اصو لی سیاستدان ہیں انکے خلاف الزام تراشی کے خطر ناک نتائج نکل سکتے ہیں ان خیا لات کا اظہار اہوں نے گو جر خان میں مقا می صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میں ایک انتہا پسند طبقہ انتشار پھیلا کر پارٹی میں دھڑے بندی کرا نے کا خوا ہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ کو اس وقت وفا دار ساتھیوں کی جتنی آ ج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی ۔ چو ہدری نثار کے با رے میں سب جا نتے ہیں کہانہوں نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے با رے میں کتنی قر با نیاں دیں۔ اور کتنے مشکل وقت میں انکا ساتھ دیا ۔ اگر انکی مثبت سوچ کے مطا بق اقدا مات لئے جا تے تو شاید ہم اتنے مصا ئب کا شکار نہ ہو تے ۔طا ہر کیا نی نے کہا کہ اب بھی وقت ہے پا رٹی کے سچے وفا دار سامنے آئیں اور پا رٹی میں مو جود انتہا پسندوں سے پارٹی بچائیں۔ چو ہدری نثار روز اول سے مسلم لیگی ہیں اور رہیں گے مگر انکو دیوار سے نہ لگا یا جا ئے جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ ٹکٹ کے بغیر کا میاب نہیں ہو سکتے وہ سن لیں کہ چو ہدری نثار ایسے بڑے لیڈر ٹکٹوں کی بھیک نہیں ما نگا کرتے اور نہ وہ ٹکٹوں کے مرحون منت ہو تے ہیں ۔ وہ پاکستانی سیاست میں مسٹڑ کلین ہیں اور ملک کے عوام انکو بھاری اکثریت سے کا میاب بنائیں گے خواہ وہ کسی بھی حلقہ سے الیکشن لڑیں۔ نعض عقل کے اندھے حلقوں کی اکھاڑ پچھاڑ کر کے سمجھتے ہیں کہ وہ چو ہدری نثار کو سیاست سے باہر کر دیں گے تو یہ انکی بھول ہے آ نے والے دنوں میں وہ سبکچھ دیکھ لیں

را جہ تسلیم احمد کیا نی گو رنمنٹ سرور شہید کالج گو جر خان میں لیکچر مقرر

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)راولپنڈی بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سپو رٹس را جہ تسلیم احمد کیا نی نے گو رنمنٹ سرور شہید کالج گو جر خان میں بلا معاوضہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجو کیشن پر لیکچر دینا شروع کر دئے ہیں۔ پرنسپل سید ساجد شاہ بخاری نے انہیں بتا یا تھا کہ کا لج میں فزیکل اینڈ ایجو کیشن کی سیٹ خالی ہے جس سے بچوں کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے جس پر را جہ تسلیم احمد کیانی نے یہ بیڑہ اٹھا یا اور لیکشر دینا شروع کر دئے انہوں نے کالج انتظامیہ کی طرف سے اس سیٹ پر عارضی اپائنٹمنٹ کی پیشکش ٹھکراتے ہو ئے کہا کہ یہ میرا خطہ ہے اور میں اپنے بچوں کی بلا معاوضہ خدمت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وہ کالج سے چائے کا کپ بھی نہیں پئیں گے۔کالج سٹاف انکے انکے جذبے کو سرا ہا ہے

کونتریلہ میں 150 سال قبل تعمیر شدہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Read more

بلدیہ گو جر خان کی نااہلی شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گے

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) اورسیز پاکستانیز کمیونٹی کے را ہنما را جہ اسرار حیدر نے کہا ہے کہ گو جر خان شہر میں صفائی کی حالت انتہائی ابتر ہے اور جی ٹی روڈ سمیت ہر طرف کو ڑے کے ڈھیر ہی ڈھیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ غیر ممالک میں اپنے علاقے کی تعریفیں کر تے نہیں تھکتے مگر جب یہاں آتے ہیں تو اس صورتحال کا سامنا کر نا پڑتا ہے ستم ظریفی یہ کہ جی ٹی روڈ گندگی کا محور اور مر کز ہے تمام فلتھ ڈپو اور گندگی کے تمام اڈے جی ٹی رو ڈ کے کنا رے بنا ئے گئے ہیں جس سے شہر کا امیج بری طرح خراب ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ گو جر خان سارے پنجاب کو دارلخلافہ سے ملا تا ہے اور ہزاروں گا ڑیاں رو زانہ یہاں سے گذرتی ہیں مگر گو جر خان میں انکا استقبال گندگی اور غلاظت سے کیا جا تا ہے ۔ اسرار حیدر نے کہا کہ یہ صرف بری انتظامی کے باعث ہے، چئیرمین بلدیہ شاہد صراف کو اس جا نب توجہ دینے کی ضرورت ہے گندگی کے ڈھیروں اور فلتھ ڈپوز کا جی ٹی رو ڈ سے کا تمہ کیا جا ئے اور شاہد صراف اسکی منصو بہ بندی کریں صفائی کا انتظام و انصرام ایک پرا ئیویٹ کمپنی کے پاس ہے اسکے معا ملات چیک کئے جائیں اور اس اہم کا م پر اہم اور ذمہ دار کو نسلرز پر مشتم کمیٹی بنا ئی جا ئیاور شہر کا امیج بہتر بنا یا جا ئے تا کہ ہم بھی بیرون ممالک اپنے علاقے کی تعریف کر نے کے قابل ہو ں

میاں محمد نواز شریف ہی قوم کے مقبول ترین لیڈر ہیں، شا زیہ سلطا نہ بٹ 

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) مسلم لیگ ن (ویمن ونگ)ضلع راولپنڈی کی جنر ل سیکر ٹری محترمہ شا زیہ سلطا نہ بٹ نے کہا ہے کہ عوامی وزیر اعظم نواز شریف پر جتنے بھی مقدمات بنائے جا ئیں انہیں کو ئی طا قت جھکا نہیں سکتی انہیں جو عوامی قوت حاصل ہے با قی سب اسکے سامنے ہیچ ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شاہین آ باد میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ووٹ کی پر چی کی بات کی، ملکی معیشت کو مستحکم کیا،قو موں کی برا دری میں ملک کا نام بلند کیا،ملک کا اعتبار اور ساکھ بنائی اور ملک سے توا نائی کا بحران ختم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نواز شریف کے وثرن کا علم تھا یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کی حکو مت کے ابتدائی دنوں سے ہی دھر نوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا عمران خان اورطا ہر القادری وہ تھے کہ اجنہیں عوام بری طرح مسترد کر چکے تھے مگر انہوں نے ایک منتخب وزیر اعظم کے استعفے کا مضحکہ خیز مطا لبہ کیا۔ شا زیہ سلطانہ نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ نواز شریف کو حکو مت سے نکا لا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے کوئی سا زش ، کو ئی طا قت نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے تمام صو بوں میں جو تا ریخی جلسے کئے ہیں انہوں نے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے ۔چو ر دروازے سے اقتدار میں آ نے کی خواہش رکھنے والوں کی ٹانگیں الیکشن کے نام سے تھر تھر کا نپ رہی ہیں

گو جر خان میں سٹریٹ کرائمز میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے، را جہ محمد عمیر 

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) جماعت اسلامی گو جر خان کے امیر را جہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ گو جر خان میں سٹریٹ کرائمز میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے جسکی وجہ پو لیس کی روایتی بے حسی اور ڈنگ ٹپا ؤ پا لیسی ہے ۔ جماعت اسلامی یو تھ ونگ کے کا رکنوں سے خطا ب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پو لیس منشیات فرو شی پو قابو پا نے میں بھی نا کام ہو چکی ہے اور محض خانہ پری کے لیے چھو ٹی مو ٹی کا روائیوں کر کے خا موش ہو جا تی ہے انہوں نے جماعت اسلامی یو تھ ونگ کے کا رکنوں سے کہا کہ وہ معا شرے میں ایسے ھرائم پر نظر رکھیں اور اصلاح معا شرہ کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کرتے رہیں تا کہ شہر میں پر امن ما حول پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدا یت کی کہ وہ سماج دشمن عنا صر پر نظر رکھیں اور اور مقامی پو لیس کو اس سے آ گاہ رکھیں

پو لیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے پر دو افراد اور ایک شراب فروش کو گرفتار کر لیا

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) گو جر خان پو لیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے پر دو افراد اور ایک شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔صندل کے رہائشیوں غلام عباس،اور قاسم علی کو ایک اشتہا ری اصغر عرف بھگا کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔اسکے علا وہ پر ویز اقبال سکنہ سو ہا وہ سے 6بو تل شراب برا مد کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔

ماں نے دو بیٹوں کی مدد سے ایک جوانسال لڑکی کو اغوا کر لیا 

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) ماں نے دو بیٹوں کی مدد سے ایک جوانسال لڑکی کو اغوا کر لیا بیول کے رہائشی طا ہر محمود نے پو لیس تھا نہ گو جر خان کو بتا یا کہ مسمات کو ثر پر وین نے اپنے بیٹوں راشد محمود اور جنید کی مدد سے میری 21سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا ۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

گو جر خان ضلع بناؤ تحریک کے زیر اہتمام ریلوئے اسٹیشن گو جر خان پر دھر نا ، ٹرینیں رک گئیں

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) گو جر خان ضلع بناؤ تحریک کے زیر اہتمام ریلوئے اسٹیشن گو جر خان پر دھر نا ، ٹرینیں رک گئیں،سینکڑوں کی تعداد میں پر جوش کا رکن انجن پر سوار ہوگئے۔ گو جر خان کو ضلع بنا نے کے حق میں زبر دست نعرے بازی، ایس ایچ او کی قیادت میں پو لیس کی بھا ری نفری کی طرف سے مظاہرین کو ریلوے ٹریک سے ہٹا نے کی کو ششیں نا کام۔بعد ازاں مسلم لیگ ن کے را ہنما ایم این اے را جہ جا وید اخلاص اور چئیرمین بلدیہ گو جر خان شاہد صراف دھرنے میں پہنچ گئے۔ جنکی طرف سے گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے مثبت پیش رفت کی یقین دہا نی پر تحریک کے را ہنماؤں نے اپنی تحریک 3دن تک ملتوی کر دی اور دھر نا ختم کر نے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطا بق گو جر خان پو ٹھو ہار پریس کلب کی طرف سے شروع کی گئی ضلع بناؤ تحریک، جسکو تمام مقامی سیاسی جماعتوں، تمام تاجر تنظیموں اور سول سو سائٹی کی حمایت حاصل ہے نے جمعتہ المبارک کو دن 3بجے ریلوئے اسٹیشن پر رات 9بجے تک دھر نا دینے کا اعلان کیا تھا جس کی مر کزی انجمن تا جران اور اسکی24ذیلی تنظیموں کی طرف سے حمایت کا علان کیا گیا تھا ۔صبح سے ہی انتظامیہ اسکو رکوانے کے لیے متحرک ہو گئی۔ پہلے اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم، ڈی ایس پی با بر زمان اور ایس ایچ او اشتیاق چیمہ نے دو گھنٹے تک پو ٹھو ہار پریس کلب میں تحریک کی قیادت سے مذا کرات کئے جو کا میاب نہیں ہو ئے اور قائدین اپنے مطا لبہ پر ڈٹے رہے ۔ انکے جا نے کے بعد ایم این اے را جہ جا وید اخلاص اور چئیرمین بلدیہ بھی آئے اور واضح یقین دہا نی نہ کر اسکے اور تحریک نے اپنا فیصلہ بر قرار رکھا۔اور تین بجے جی ٹی رو ڈ چو ک سے ایک بڑا قافلہ ریلوے روڈ کے راستے ریلو ے اسٹیشن روانہ ہوا۔ جسکی قیادت تحریک کے سر پر ست اعلی حاجی چو ہدری محمد اقبال، آ رگنائزر ملک عامر وزیر، اور صدر عمر اسد اللہ کے علاوہ را جہ محمد جواد،عبد الرحمان مرزا،شہادت حسین بٹ،شہزا دہ خان،غلام قمر،شیخ احتشام اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین فلک شگاف نعرے لگاتے ہو ئے ریلوے اسٹیشن پہنچے اور وہاں عام شہریوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہو گئی اسی اثنا میں لا ہور کی جا نب سے ایک ٹرین آگئی جسکے سامنے مظا ہرین لیٹ گئے اس طرح ٹرینوں کی آ مدو رفت معطل ہو گئی یکھتے ہی دیکھتے ہر طرف سر ہی سر نظر آ نے لگے اسی اثنا میں پی ٹی آئی چو ہدری محمد عظیم،چو ہدری ساجد، طارق بھٹی کی قیا دت میں ایک بڑا جلوس بھی دھر نے میں شامل ہو گیا تا ہم اسی اثنا میں ایک بار پھر ایم این اے را جہ جا وید اخلاص ، چئیرمین شا ہد صراف کو نسلروں کے ہمراہ دھر نے میں پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ انکی کل وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کے ساتھ ملا قات ہے وہ گو جر خان کو ضلع بنا نے کے با رے میں اپنی تمام توا نا ئیاں صرف کریں گے اور تحریک کی تجا ویز پر مشتمل سمری حکومت پنجاب کو ارسال کریں گے مظاہرین نے اس یقین دہا نی پر انکو تین دن کی مہلت دیتے ہو ئے تحریک تین دن کے لیے مو خر کر دی اور پر امن طور پر منتشر ہو گئے

گو جر خان پو لیس نے پتنگیں اور دھاتی ڈوریں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا 

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) گو جر خان پو لیس نے ایک کا روائی کے دو ران بڑی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ملزم فرار ہو گیا ۔بڑکی بدہال ریلو ئے پھا ٹک کے قریب ایک شخص سکنہ وارڈ نمبر 12ایک بڑے ڈبے میں پتنگیں اور ڈوریں لیکر جا رہا تھا پو لیس کے پیچھا کر نے پر وہ گلیوں میں ڈبہ پھینک کر فرار ہو گیا پو لیس ایک سو بڑی پتنگیں اور 150 دھاتی ڈوریں قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ۔ادھر ایس ایچ او تھانہ گو جر خان اشتیاق چیمہ نے متنبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی پر سخت پا بندی ہے اور اسکو اڑا نے اور بیچنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جا ئے گی لہذا اس غیر قانونی کام سے باز و ممنوع رہا جا ئے۔

گوجرخان ضلع ہمارا حق ہے،چوہدری محمد عظیم ،راجہ طارق عزیز بھٹی 

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) تحریک انصاف گو جر خان کے رہنما چوہدری محمد عظیم ،راجہ طارق عزیز بھٹی ، چوہدری جاوید کوثر ، چوہدری ساجد، شہزادہ خان، راجہ روئیداد، نمبردار فیض اور راجہ یاسر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف گوجرخان کو ضلع بنانے کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی گوجرخان ضلع ہمارا حق ہے جس کیلئے ہم اپنی کوشش اور جدوجہد جاری رکھیں گے جو وعدے اور اعلانات کر رہے ہیں ان پر عملدرآمد بھی کرائیں تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے بھرپور مہم جاری رکھے گی ان خیالات کااظہار انہو ں نے پوٹھوہار پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاچوہدری محمدعظیم نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے عوام برسوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے تحصیل گوجرخان پنجاب کی بڑی تحصیل ہے اور ضلع بننا اس کا حق ہے جو اس کو ملنا چاہیے لیکن ہر مرتبہ وعدے اعلانات اور طفل تسلیاں دے کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کی گئی لیکن اب کی بارتحریک انصاف عوام کا دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے کسی صورت خاموش نہیں رہے گی ہر سطح پر احتجاج کریں گے

گو جر خان میں تعینات وارڈنز انچارج چو ہدری قاسم کو پرو مو شن دیکر انسپکٹر بنا دیا گیا ہ

ے

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) گو جر خان میں تعینات وارڈنز انچارج چو ہدری قاسم اورڈیوٹی آ فیسر وارڈن پو لیس عدنان خان کو پرو مو شن دیکر انسپکٹر بنا دیا گیا ہے دریں اثنا گو جر خان کے 6مزید وارڈنز کو بھی تر قی دی گئی ہے جن میں ٹکٹنگ آ فیسر غلام شبیر بھی شامل ہیں

حاجی راجہ غلام شبیر آف نڑالی کسوال کینیڈامیں انتقال کر گئے 

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) شرقی گو جر خان کے عرفان شبیر بھٹی کے والد اور ڈاکٹر آصف محمود راجہ کے چچا حاجی راجہ غلام شبیر آف نڑالی کسوال کینیڈامیں انتقال کر گئے جنکی میت گو جر خان لا ئی گئی اور آ بائی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی، جاوید کوثر، چوہدری عظیم، مرزا منور حسین ، ظفر چشتی کے علاوہ سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعدا د میں شرکت کی پیر آف پشندور دیوان حضوری نے دعائے مغفرت کرائی۔

پٹرولنگ پولیس کی بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اورفینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون

سوہاوہ ( احسن وحید ) نیشنل ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس کی بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اورفینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس کے حکم پر ایس ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سوہاوہ حافظ نعمان نے گزشتہ روز افسران و پٹرولنگ آفیسر کو بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے متعلق بریفنگ دی جس کا باقاعدہ آغاز ترکی ٹول پلازہ پر کیا گیا ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ ii حافظ احمد نعمان نے کالے شیشے والی گاڑیوں کو روک کر شیشے اتروائے اور فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کو سخت ہدایت کی کہ وہ آئندہ حکومت سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کااستعمال کریں انہوں نے متعدد گاڑیوں کو وارننگ جبکہ درجنوں گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے آئندہ سخت سے سخت کاروائی کی وارننگ دی ڈی ایس پی موٹر وے نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی موٹر وے پولیس اور افسران کی ہدایت پر آئندہ بلیک ونڈو گاڑیوں اور فینسی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام پٹرولنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ شہر بھر اور جی ٹی روڈ پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں اور آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی

قاضی جاوید رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے

دولتالہ(نامہ نگار) معروف بزنس مین قاضی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو شوکت محمود قاضی کے کزن اور قاضی افضل مرحوم کے بھائی قاضی جاوید رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے مرحوم کو آبائی قبرستان قطبال میں سپرد خاک کر دیا گیا

یونین کونسل کے لیے 1کروڑ روپے کی گرانٹ جاری 


دولتالہ( نامہ نگار) یونین کونسل آہدی کا ماہانہ اجلاس چیئرمین یو سی محمد خان بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین راجہ زبیر اختر ،جنرل کونسلرز راجہ حسن اختر،ماسٹر سعید چوہان ،ملک عمران ،راجہ منیر ،راجہ نصرت شان ،راجہ سجاد کیانی ،عابد چوہدری ،ملک تنویر نے شرکت کی اجلاس میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا چیئرمین محمد خان بھٹی نے کونسلرز سے نئے منصوبہ جات کے لیے سفارشات طلب کیں محمد خان بھٹی نے اس موقع پر بتایا کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے یونین کونسل کے لیے 1کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے جس میں سے 30لاکھ روپے آہدی گاؤں ،30لاکھ ڈہونگ ،20لاکھ کاک ،اور20لاکھ روپے کی رقم سے ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ 10کروڑ روپے کی لاگت ست آہدی موڑ تا ڈہونگ روڈ بھی مکمل کی جا چکی ہے

دولتالہ جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی میانہ پھمبل کا سہ ماہی اجلاس

دولتالہ( محمد اشفاق انجم) دولتالہ جنجوعہ ویلفئیر سوسائٹی میانہ پھمبل کا سہ ماہی اجلاس زیر صدرات جہانگیرحسین جنجوعہ گزشتہ دن منعقد ہوا۔اہم امور زیر بحث لائے گئے ،تفصیلات کے مطابق جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی میانہ پھمبل کا سہ ماہی اجلا س زیر صدارت جہانگیر حسین جنجوعہ رہائش گاہ حاجی اصغرمیں منعقد ہوا،اجلاس میں جنرل سیکرٹری مشتاق اصغر جنجوعہ نے قراداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جنجوعہ ویفئیر سوسائٹی کو قومیت کے لیبل کی چھاپ اتار کر ہر قومیت کے فرد کے شامل ہونے کی دعوت دینی چاہیے جس سے ہر طبقہ مستفید ہو سکے ۔قرداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ،اور ماہانہ طور پر چلنے والی امدا کو بڑہانے اور سوسائٹی کے زیر نگرانی نئے پروگرام لانج کرنے کی سکیم متعارف کرائی ،جس میں بچیوں کے لیئے دستکاری سکول کے لیئے مشینوں کی خریداری کے لیے تین رکنی ٹیم بنا دی گئی ،اجلاس میں بابو رحمان ،محمد الیاس ،محمد شریف ،قدیر حسین،اخیار حسین ،مشتاق اصغر،جہانگیر حسین ،دانش محمود ،ناصر شہزاد حاجی ملازم ،فاروق حسین اور محمد اشفاق انجم نے شرکت کی

سانحہْ قصور جیسے واقعات سے بچنے کے لیئے نجی سکول میں چھوٹے بچوں کے لیئے آویرنس ڈے منایا گیا

دولتالہ(محمد اشفاق انجم)سانحہْ قصور جیسے واقعات سے بچنے کے لیئے نجی سکول میں چھوٹے بچوں کے لیئے آویرنس ڈے منایا گیا،بچوں میں پمفلٹ بانٹے گئے ،جس میں سانحہ قصو ر جیسے واقعات سے بچنے کے لیئے احتیاطی تدابیر درج تھیں تفصیلات کے مطابق سانحہْ قصور جیسے واقعات کے حوالے سے نجی سکول کیمرج ۃارٹفورڈ سیکنڈری سکول میں چھوٹے بچوں کے لیئے آویرنس ڈے منایا گیا،اس موقع پر نجی سکول کے سی او مرزا افنان حید ر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم کے ساتھ اصلاح کی بھی اشد ضرورت ہے ،اگر سکولوں میں آویئرنس ڈے کے حوالے سے چھوٹے بچوں کی تربیت کی جائے تو سانحہ قصور جیسے واقعات دوبارہ رونمانہیں ہوں گے ،چھوٹے بچوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگائی مہم کا آغاز کیا ہے ،بچوں کے والدین سے التماس کی ہے کہ بچوں کے لیئے اسکول ،استاد،گاڑی والا ،قاری بس والا ٹیوٹر سب کے بارے میں مکمل چھان بین کر کہرکھیں بچوں کو ان کی عمر سے بڑے بچوں کے ساتھ نہ کھیلنے دیں ،اپنے اردگرد نظر رکھیں اس طرح کی بیشمار احتیاطی تدابیر ہیں جن کو اپنا کر ہم اپنے اور دوسروں کے بچوں کو ایسے حادثات سے بچا سکتے ہیں

دولتالہ کے نواحی قصبہ مرادی کے32سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کے نواحی قصبہ مرادی کے32سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی واقعات کے مطابق زاہد ولدمحمد رزاق ساکن مرادی طویل عرصہ سے گوجرخان میں رہائش پذیر تھا اور ایک روز قبل گھر سے لاپتہ تھا زرائع کے مطابق زاہد کو گزشتہ روز سکھو شہر میں دیکھا گیا اور بعد ازاں کھیتوں میں سے درخت سے لٹکتی ہوئی نعش پائی گئی زاہد کے والدین کے مطابق زاہد کا زہنی توازن درست نہیں تھا لہذا کسی قسم کی قانونی کاروائی کے متقاضی نہیں ہیں

کونسل کرنب الیاس کی تعمیر وترقی کا سفر جاری ہے،چوہدری شفقت محمود 

دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما چوہدری شفقت محمود آف لودیں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے یونین کونسل کرنب الیاس کے لیے ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی جب کہ وائس چیئرمین یو سی حاجی چوہدری ظفر محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا پایہ تکمیل تک پہنچانے مین کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو موجودہ دور بلا شبہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا گلیوں ،راستوں کی تعمیر سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے اور عوام کی مشکلات میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے علاوہ ازیں گیس کی فراہمی ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں

مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ جگہ جگہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار


مندرہ (سید ساجد نقوی )مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ جگہ جگہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ کی حالت زار منتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی کا ماتم کر رہی ہے انتہائی اہم شاہراہ پر اتنے بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں جو بارشوں کے دنوں میں تالاب کی منظر کشی کر رہے ہوتے ہیں اس روڈ کی تعمیر کے لیے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کی توجہ اس جانب مبذول کرائی مگر تا حال اس روڈ کی تعمیر کے لیے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ہے جو کہ لحمہ فکریہ ہے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ اسقدر خراب ہو چکا ہے کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے عوامی و سماجی حلقوں مسلم لیگ ن کے راہنما حفیظ الرحمن قریشی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماوں پرویز اختر قریشی ،پروفیسر تنویر اشرف قریشی ،سابقہ مسلم لیگی راہنما راجہ محمد شعیب آف بھاٹہ نے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی تعمیر کی تاخیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے تا خیری حربہ برتنے والے ارباب اختیار کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دیا ہے ۔

صحافت ایک مقدس پیشہ ہے،ملک شبیر اعوان 

مندرہ (سید ساجد نقوی )صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس پیشے کو اگر صحافی اپنے قلم کو پوری ایمانداری سے حق سچ کے لیے استعمال کریں تو کوئی شک نہیں کہ انبیاء کے اس مقدس پیشے سے وابستہ لوگ دور حاضر کے انتہائی معتبر طبقہ ہونگے صحافی معاشرے کی آنکھ بن کرپائے جانے والے مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچا کر اہم فریضہ سر انجام دیتے ہیں بانی ومرکزی صدر ملک خلییل اعوان دن رات اس بات پر کوشاں ہیں کہ صحافیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار ملک شبیر اعوان گلوبل یونین آف جر نلسٹ (رجسٹرڈ) یوتھ ونگ پنجاب کے چیرمین نے یونین باڈی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کے دیگر عہدداران ملک اقبال اعوان روالپنڈی ڈویژن کے صدر ، ساجد نقوی جنرل سیکرٹری ،ملک شمریز اعوان ، ملک مون و دیگر نے بھر پور شرکت کی ۔

موٹر وے پولیس کا ٹال پلازہ مندرہ میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا گیا


مندرہ (سید ساجد نقوی )آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام ، DIG عباس احسن اور سیکٹر کمانڈر نارتھ نارتھ IIایس ایس پی شہر یار سکند ر کی خصوصی ہدایت پر بیٹ 5 مندرہ کے تمام ایریا میں بشمول ٹال پلازہ مندرہ میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈی ایس پی الہ ٰ دین ،ایڈمن آفیسر ملک الطاف قادر ،موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انسپکٹر اسد الرحمن و دیگر افسران نے بھر پور حصہ لیا موٹر وے پولیس کے افسران نے جنرل ہولڈ اپ کے موقع پر بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل سواروں ،کالے رنگ کے شیشوں والی گاڑیوں ،نمائشی نمبر پلیٹس گاڑیوں اور دوران سفر موبائل فون کا استعمال کرنے والے ٹرانسپوٹرز کو آگاہی بھی دی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھی عائد کیے عوامی و سماجی حلقوں نے موٹر وے پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور روڈ ڈسپلن میں بہتری کے لیے اچھی کوشش قرار دیا مزید برآں بیٹ 5میں جگہ جگہ بڑھتی ہوئی تجارتی سر گرمیوں کے اضافے کی وجہ سے سامنے آنے والی تجاوزات کی روک تھام کے لیے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے مختلف جگہوں پت میٹنگ کی اور مسائل سے آگاہی دی مستقبل قریب میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس لوکل گو رنمنٹ اور NHAکی مدد سے تجاوزات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عوام کو اس وبال سے نجات دلانے کے لیے خواہاں مند ہے اس سلسلہ میں تمام ملوث کاروباری حضرات کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں ۔

راجہ پرویز اشرف نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے، تنویر اشرف قریشی 

مندرہ (سید ساجد نقوی )سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے دل و جان سے تحصیل گو جرخان کی غیور عوام کی خدمت کی جسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی تحصیل بھرمیں کروائے جانے والے بلا تفریق ترقیاتی کا موں کی بدو لت ہزاروں لوگوں کی دعائیں انکے ساتھ تھیں جسکا ثمر اب انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان سے انکے خلاف قائم کیے گئے مقدمات میں بری کیے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماوں پرویز اختر قریشی ،پرو فیسر تنویر اشرف قریشی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور مخالفین کو شکست فاش دیں گے

مندرہ چکوال روڈ کی توسیع کا منصوبہ پانچ سال میں بھی مکمل نہیں ہوسکا

ڈھڈیال ( نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ کی توسیع کا منصوبہ جو کہ ایک سال میں مکمل ہونا تھا پانچ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجودمکمل نہیں ہوسکاہے ۔ منصوبہ پر کام نہایت ہی سست رفتاری سے جاری ہے خصوصاً مندرہ کے قریب ریلوے لائن پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر میں کام نہایت سست روی کا شکار ہے ۔ کام کی رفتار سے لگتا ہے کہ متعلقہ حکام اس کی تکمیل میں سنجیدہ نہیں ہیں نہ صرف یہ بلکہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بنائی گئی عارضی گزرگاہ کی حالت بھی نہایت ناگفتہ بہ ہے اور اس پر گاڑی چلانا نہایت مشکل ہو چکا ہے ۔ جا بجا گہرے کھڈے اور ناہمواری کی وجہ سے گاڑیوں کا کروڑوں روپیوں کا نقصان ہورہا ہے ۔ کا م کی موجودہ رفتار سے اوور ہیڈ برج کی تکمیل جلد ممکن نظر نہیں آرہی ہے تاہم متعلقہ حکام سے گزارش ہے کم ازکم عارضی گزر گاہ کو ہی اس قابل بنادیں تاکہ آمدورفت میں آسانی پیدا ہو سکے۔

ساجد نقوی کو مبارکباد

مندرہ (سید ساجد نقوی )پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے سابق اطلات و نشریات ایم مقصود قریشی ،سابق ناظم امجد بھٹی ، پی پی پی یوسی کلیام کے صدر ملک سہیل ، یوسی آہدی کے صدر ریاست بھٹی ،یوسی بیول کے صدر حاجی چوہدری محمود ، ملک نعیم صابر،راجہ شفیق نقیبی ،ملک سلطان اکبر ، راجہ ریحان قمر ،سید قمر عباس شاہ بخاری ،حاجی چوہدری اورنگزیب و دیگر نے صحافیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم گلوبل یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ) راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ساجد نقوی ،بانی و مرکزی صدر ملک خلیل الرحمن ،چیرمین ظفر اقبال بربرا، ملک شبیر اعوان چیرمین پنجاب ،ملک اقبال اعوان صدر راولپنڈی ڈویژن و دیگر عہدداران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے

ملک تصور عباس واہڈرے انسپکٹر کے عہدہ پر پروموٹ کردیا گیا

ڈھڈیال ( نامہ نگار ) سب انسپکٹر ملک تصور عباس واہڈرے انسپکٹر کے عہدہ پر پروموٹ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل یاسر عباس کے بڑے بھائی، ملک خالد محمود واہڈرے کے بھتیجے ملک تصور عباس کو سب انسپکٹر سے انسپکٹر پرموٹ کردیا گیا۔ دوست احباب نے ملک تصور عباس کو پروموشن ملنے پر مبارک باددی ہے۔

جانوروں کی پراسرار بیماری نے سکنڑوں جانوروں کو موت کی نیند سلا دیا.

.جانوروں کی پراسرار بیماری نے سکنڑوں جانوروں کو موت کی نیند سلا دیا.چکوال کے نواحی علاقے مرید میں جانوروں کی پراسرار بیماری جسے محکمہ لائیو اسٹاک منہ کھر کا نام دے رہا ہے نے غریب زمین داروں کی روزی روٹی کے واحد زریعے جانوروں کو لقمہ اجل بنا دیا ہے اور چند دنوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے سیکنڑوں جانور مر گیے ہیں.مرنے والے جانوروں میں چکوال کے معروف بیل بھی شامل ہیں اور ایک ایک بیل کی قیمت لاکھوں روپے ہے.اموات کا سلسلہ جاری ہے زمین داروں کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک ابھی تک بیماری کی تشخیص نہیں کر پا رہا ہمارے احتجاج کے بعد صرف ویکسین کی جا رہی ہے جسکے باوجود اموات کا سلسلہ جاری ہے.مرید میں صف ماتم بچھ گئی ہے.

سید شیر حسین شاہ باقری کی رسم چہلم 

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) پیپلز پارٹی کے بانی رکن و ممتاز رہنماء سید نور حسین شاہ مرحوم کے بھائی سید شیر حسین شاہ باقری کی رسم چہلم آج ان کے آبائی گاؤں دیرہ سیداں میں منائی گئی ، جس میں تحصیل گوجرخان کے ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، یاد رہے کہ شیر حسین شاہ کا انتقال گزشتہ دنوں ہوگیا تھا ، مرحوم یوکے پی وائی او کے سابق جنرل سیکریٹری سید شجر عباس باقری کے والد ، موٹروے پولیس کے انسپکٹر سید شبیر حسین شاہ، ممتاز قانون دان سید شبر عباس باقری کے والد تھے ، مرحوم نے ساری زندگی اپنے برادر اکبر سید نو ر حسین شاہ کی تقلید کی ، اور غرباء مساکین، کی حقوق کی جنگ لڑتے رہے ، آج ان کے چہلم سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے خطاب کیا قابل ذکر خطاب سید منتظر ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف، عبدالرحمن مرزا نے خطاب کرتے ہوئے شیر حسین شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میں اپنے قائد سید نور حسین شاہ کی جلائی ہوئی مشعل تحصیل گوجرخان کی عوام کے لئے انہوں نے جدوجہد کی اسے زندہ رکھوں گا او ر گوجرخان کو ضلع بنانے میں کوئی دقیقہ فروغداشت نہیں چھوڑوں گا ، وہاں ہزاروں افراد کی موجودگی میں عبدالرحمن مرزا نے قرارداد پیش کی کہ گوجرخان کو ضلع بناؤ جس پر سب افراد نے ہاتھ بلند کرکے عبدالرحمن مرزا کی تائید کی ، بعدازاں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور ممتاز قانون دان محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے کھڑے ہو کر صلوۃ سلام پڑھایا

error: