گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: February 13th, 2018

گھر میں گیس دھماکے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت جھلس کر زخمی

دولتالہ(نامہ نگار)گھر میں گیس دھماکے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت جھلس کر زخمی،میاں بیوی کی حالت تشویشناک،راولپنڈی منتقل،حادثہ گیس لوڈ شیڈنگ کے بعد ہونے والی لیکج سے ہوا،علاقے میں سوگواریت پھیل گئی ،گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوامی حلقوں میں غم و غصہ ،حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ،واقعات کے مطابق نواحی گاؤں ڈہوک چیمیاں کے رہائشی محمد رفیق کا گھر صبح5بجے اس وقت شدید دھماکے سے لرزا اٹھا اور آگ بھڑک اٹھی جب خاتون خانہ نے صبح اٹھ کر ناشتہ بنانے کی غرض سے چولہا جلانے کیلئے دیا سلائی جلائی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث چولہا بند نہ ہوا اور لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کے بعد اس میں سے رات بھر گیس خارج ہوتی رہی اور باورچی خانے میں جمع ہوتی رہی ،جس وقت دیا سلائی جلانے سے دھماکہ ہوا اس وقت باورچی خانے میں محمد رفیق ،اس کی اہلیہ ،دو بیٹے10سالہ توقیر حسین8سالہ زوہیب حسن موجود تھے جو اس حادثے میں جھلس کر زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ،محمد رفیق اور اس کی اہلیہ کا80فی صد سے زائد جسم جھلس چکا ہے اور وہ تشویشناک حالت میں ہیں،حادثے کے بعد علاقہ بھر میں سوگواریت پھیل گئی جبکہ لوگوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے

پو لیس چوکی دولتالہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 3افراد کو گرفتار کر لیا

دولتالہ(نامہ نگار)سی پی اوراولپنڈی اسرار احمد عباسی کی خصوصی ہدایت پر پو لیس چوکی دولتالہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 3افراد کو گرفتار کر لیا،24لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج،پولیس چوکی دولتالہ کے انچارج سب انسپکٹر اکرم خان نے منشیات فروشوں کا مزید گھیرا تنگ کرتے ہو ئے،عبدالنویدسکنہ ناٹہ مو ہڑہ سے10لیٹر ،آفتاب سکنہ ارجن سے 8لیٹراور شفیق ساکن مندرہ سے 6لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف ایکٹ شراب کے تحت مقدمہ درج کرتے ہو ئے پابند سلاسل کر دیا

گوجرخان میرٹ پر ضلع بننے کا حق دار ہے، راجہ سرفراز اصالت


دولتالہ(نامہ نگار)حکومت جماعت گلی نالی بناؤ مہم شروع کرکے عوام کی آنکھوں پر پٹی باندھنے کی کوشش کر رہی ہے ،تحصیل گوجرخان میں بڑے منصوبوں کی جانب کوئی توجہ نہیں ہے،سابق حکومت کی طرح موجود حکومت بھی گلی نالی سیاست پر عوام سے ووٹ بٹورنے کی پالیسی پر گامزن اور عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے سیینئر نائب صدر راجہ سرفراز اصالت نے اپنے اک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میرٹ پر ضلع بننے کا حق دار ہے39یونین کونسل والی یہ تحصیل ضلع بننے جبکہ دولتالہ تحصیل بننے میں حق بجانب ہیں مگر عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان میں چوہدری محمد عظیم ،چوہدری ساجد محمود،راجہ طارق کیانی،چوہدری جاوید جیسے لوگ تحریک انصاف کو ناقابل تسخیر بنا چکے ہیں ان کی قیادت میں تحصیل گوجرخان تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے اور آئندہ انتخابات میں تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے

آٹا چکیوں پر آٹے کے ریٹ میں خود ساختہ اضافہ

دولتالہ(نامہ نگار)آٹا چکیوں پر آٹے کے ریٹ میں خود ساختہ اضافہ ،5روپے فی کلو اضافہ ،عوام کی دہائیاں ،نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دولتالہ میں آٹا چکی مالکان نے آٹے کے ریٹ میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے جس کے بعد1600روپے فی من فروخت ہونے والا آٹا اب1800روپے فی من کے ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے ،عوامی حلقوں نے آٹے کے ریٹ میں اس کود ساختہ اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی کیخلاف سخت اقدامات اٹھا کر سرکاری ریٹ کے مطابق آٹے کی فروخت کو ممکن بنایا جائے

شیخ محمد عثمان کومبارکباد

دولتالہ(نامہ نگار)نوجوان سیاسی رہنما شیخ محمد عثمان کو حاجی عبداللہ خاندان کی سیاسی قیادت سنبھالنے پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی ،ان کے کوارڈی نیٹر راجہ نعیم نواز ،چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس ،چیئرمین دولتالہ ٹو چوہدری جمشید علی ،چوہدری ضیافت حسین ،وائس چیئرمین دولتالہ شیخ سعید احمد،راجہ ناصر محمود،شیخ عمردراز،شیخ محمد انور برادرز،شیخ محمد عارف،حاجی محمد اسحق،شیخ آصف حبیب،شیخ محمد جمیل سمیت دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

ایم سی گرلز ہائی سکول گوجرخان کی شاندار کارکردگی،3گولڈ میڈل نام کر لئے 


گوجرخان(نامہ نگار) آل پاکستان چیمپئن شپ میں ایم سی گرلز ہائی سکول گوجرخان کی طالبات نے تین گولڈمیڈل اپنے نام کئے ،گولڈ میڈل جیتنے پر پرنسپل تسنیم الطاف کو عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کی طالبات نتاشا امجد،انیلا ذوالفقار اور لیلیٰ نایاب نے اسلام آباد میں منعقدہ ٹیبل ٹینس کے آل پاکستان چیمپئن شپ کے مقابلہ جات میں 3گولڈ میڈل حاصل کئے جو کہ گوجرخان کیلئے اعزاز کی بات ہے گولڈ میڈلز گوجرخان کے نام کرنے پر تینوں طالبات کو گوجرخان کے عوامی و سماجی ،صحافی و سیاسی حلقوں نے مبارکباد پیش کی اور پرنسپل تسنیم الطاف اور PETگل آفرین اور سٹاف کی محنت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل مین بھی ایسے ہی پرفارمنس دی جائیگی

اپنا ووٹ تحریک لبیک پاکستان کو دینا ہو گ

گوجرخان(نامہ نگار) دنیا کا کوئی پیر ،مشائخ اور عالم دین اگر سرکار کی ناموس اور ختم نبوت پر پہرہ نہیں دے سکتا ،تو اُسے پیر یا عالم کہلانے کا کوئی حق نہیں،میرا ہر قسم کا تعادن تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے ساتھ ہے ،ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ آستانیہ عالیہ بھنگالی شریف نے تحریک لبیک پاکستان تحصیل گوجرخان کے امیر حاجی محمدرمضان چشتی اور نصیب بٹ کی قیادت میں آنے والے وفدٍسے اپنی گفتگو کے دوران کیا ،اس موقعہ پر انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت فارم پُر کر کے تحریک لبیک میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا،صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ نے وفد کے ساتھ آنے والے شمع رسالت کے پروانوں سے اپنی گفتگو میں کہا اب وقت آٍگیا ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو ناکام کرنے کی خاطر ہمیں متحد ہو کر دین مصطفیٰ کو تخت پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،اور آمدہ الیکشن میں آقا کریم سے وفا کرتے ہوئے اپنا ووٹ تحریک لبیک پاکستان کو دینا ہو گا

error: