گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: February 15th, 2018

دولتالہ مین با زار ریڑھی بانوں کا قبضہ اور ناجائز تجاوزات کی بھر مار

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ مین با زار ریڑھی بانوں کا قبضہ اور ناجائز تجاوزات کی بھر مار ، پیدل چلنابھی دشوار ہو گیا،تمام کاروائیاں رسمی حد تک محدود ہو کر رہ گئیں ،تفصیلات کے مطابق مین با زار دولتالہ میں نا جا ئز تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنابھی دشوار ہو گیادوکانداروں نے اپنی دکا نیں نکاسی آپ کے نا لو ں کے اوپر اور سڑک تک سجالیں ہیں جس سے شہر کی خو بصورتی بھی ما ند پڑنے لگی ہے ،نا جا ئز تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں اور راستے سکڑ کر رہ گئے,خریداری کی غرض سے آنے والی عوام بھی سخت پریشانی کا شکار ،اگر ایک گاڑی بھی شہر میں داخل ہو جا ئے تو گھنٹو ں ٹریفک جا م ہو جا تی ہے کئی دفعہ نا جا ئز تجا وزات کے خلاف کا روائیا ں کی گئیں مگر اس کے بعد قبضہ ما فیا دوبا رہ قابض ہو جا تی ہے ریھی با نو ں کا قبضہ اور نا جا ئز تجا وزات کیخلا ف کا رو ائی کے لئے سیا سی وسما جی رہنما ؤ ں نے ذمہ داران سے کا رو ائی کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نا جا ئزتجا وزات کیخلاف کا روائی کی جا ئے اور آئندہ کے لئے ایسا لا ئحہ عمل وجو د میں لا یا جا ئے تا کہ شہر یو ں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت کسانوں کی شکایات پر تحصیل انتظامیہ ان ایکشن

دولتالہ(نامہ نگار)یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت کسانوں کی شکایات پر تحصیل انتظامیہ ان ایکشن تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی کے خصوصی احکامات پر ائس مجسٹریٹ طارق امیر ملک ،ڈی ڈی او زراعت اور ریڈر ملک عمران نے دولتالہ میں کھاد کی قیمتیں چیک کی ااس موقع پر کھاد ڈیلرز کا احکامات جاری کیے گئے کہ یوریا کھاد مقررہ نرخوں پر ہی فروخت کی جائے اس موقع پر انہوں نے کھاد ڈیلرز کو واضح احکامات جاری کیے کہ حکومتی نرخوں کے مطابق کھاد فروخت کریں پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے کسانوں کو فراہم کردہ ریلیف ان کا حق ہے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی علاوہ ازیں سبزی فروٹ کے نرخ بھی چیک کیے گئے اور دکانداروں کا ہدایات جاری کیں گئیں کی پرائس لسٹ مناسب جگہ آویزں کی جائی اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق ہی اشیاء فروخت کی جائیں

ترکوال میں پڑھال کے ایک نوجوان اسدمحمود کوفائرننگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

دولتالہ(نامہ نگار )تھانہ جاتلی کے علاقہ ترکوال میں پڑھال کے ایک نوجوان اسدمحمود کوفائرننگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاتفصیلات کے مطابق اسدمحمود ولد امیر داد ساکن پڑھال ترکوال میں فاتحہ کے لئے گیا ہوا تھا کہ موبائل کے ایزی لوڈ کے لئے قریبی دوکان پر گیا تو نامعلوم شخص نے فائر کرکے ہلاک کردیا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جاتلی موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان روانہ کردی ہے وجہ عناد معلوم نہ ہوسکا پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے

دولتالہ بازار اور گردو نو اح میں پیشہ ور بھکاریو ں کی بھر مار

دولتالہ (نامہ نگار) دولتالہ بازار اور گردو نو اح میں پیشہ ور بھکاریو ں کی بھر مار ،بار ہا شکایات کے با وجو د بھی قانو ن نافذ کرنے والے اداروں نے کو ئی کا روائی عمل میں نہ لائی ،اہلیان علاقہ شدید پریشان ۔تفصیلات کے مطا بق دولتالہ اور گردنو اح میں پیشہ ور بھکاریو ں کی بھر ما ر ہو گئی جو کہ مختلف روپ دھار کر علی الصبح گردو نو اح کی آبادیو ں میں داخل ہو جا تے ہیں اور لو گو ں کو مختلف طریقوں سے ما نگنے کی غرض سے تنگ کرتے ہیں ،ان پیشہ ور بھکاریو ں میں ہر عمر کے گداگر بچے بو ڑھے اور عو رتیں شامل ہیں ،جو کہ کئی سیکورٹی رسک بھی ہیں سیاسی و سماجی رہنماؤ ں نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہو ئے کہاہے کہ مختلف روپ میں ان بھکاریوں کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی جیسی وارداتو ں کے شدید خدشات بھی پائے جاتے ہیں لہذا قانو ن نافذ کرنے والے ادارو ں سے اپیل کی جاتی ہے کہ قا نو نی کاروائی عمل میں لا تے ہو ئے اس کا سد باب نکا لیں تاکہ علاقہ کی عوام چھٹکارا حاصل کرکے سکھ کا سانس لے

کارکنوں کے خلاف جھوٹے پرچے قابل مذمت ہیں، ایڈوکیٹ محمدارسلان قریشی

سکھو (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف جھوٹے پرچے قابل مذمت ہیں، پی ٹی آئی اپنے ورکروں کے ساتھ کھڑی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوسی سکھو کے رہنما ایڈوکیٹ محمد ارسلان قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پر جھوٹے پرچے گھٹیا زہنیت کی عکاسی کرتے ہیں،چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہمارے کارکنان پر جھوٹے پرچے پی ٹی آئی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،بلکہ مخالفین کے ایسے اوچھے ہتکھنڈوں نے پی ٹی آئی کو مزید فعال کر دیا ہے، ایڈوکیٹ محمدارسلان قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے مخلص کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے،پی ٹی آئی قیادت کبھی اپنے ورکرز کا ساتھ نہیں چھوڑے گی اور مخالفین کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی

سینٹ چیئرمین پی پی پی کا ہوگا، راجہ طاہر سلطان

دولتالہ (نامہ نگار)ممبر ایگزیکٹیو کونسل پی پی پی تحصیل گوجرخان راجہ طاہر سلطان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان شاء اللہ سینٹ چیئرمین پی پی پی کا ہوگا گزشتہ5سالہ دور حکومت میں عوام نے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے داروں کے وعدے وفا نہ ہو سکے تحصیل گوجرخان سے پی پی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے موقع پر گوجرخان سے عوام سے اہل اقتدار نے وعدہ کیا تھا کہ تینوں سیٹیں جیتنے کی صورت میں گوجرخا ن کو ضلع کا درجہ دیا جائے تا ہم تا حال معاملہ جوں کا توں ہے انہوں نے کہا کہ قیادت کی نا اہلی کے باعث گوجرخان کے عوام کے حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں ان شاء اللہ آمدہ الیکشن میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں گوجرخان سے تینوں سیٹیں جیتے گی

حالیہ بارشی سلسلہ نے آئیسکو دولتالہ کی کارستانیوں کا پول کھل دیا

دولتالہ (نامہ نگار)حالیہ بارشی سلسلہ نے آئیسکو دولتالہ کی کارستانیوں کا پول کھل دیا 24سے زائد گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش ،متعدد ٹرانسفارمر خراب تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث بجلی کی بندش سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے آئیسکو دولتالہ کا عملہ 24گھنٹے تک بجلی بحال کرنے میں ناکام رہا جب کہ کئی ایک علاقے تا حال بجلی سے محروم ہیں آہدی موڑ میں نصب ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث گزشتہ 3روز سے 100سے زائد گھرانے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں محکمہ آئیسکو دولتالہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر مکمل طور پر جل چکا ہے جس کی رپیرئنگ پر بھاری مالیت خرچ ہو گئی لہذا صارفین بجلی ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے کے لیے رقم دیں تا ہم صارفین بجلی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرانسفامر مسلسل خرابی کا شکار ہے ہر دو ماہ بعد ٹرانسفارمر جل جاتا ہے اور مذکورہ آبادی کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتاہے 50KVکا ٹرانسفامر بڑی آبادی کے لیے ناکافی ہے اہل علاقہ نے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص ،سی ای او آئیسکو اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر ٹھیک کا جائے اور فوری طور پر 50KVAکا ایک اور ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تا کہ مستقبل میں یہ مسئلہ درپیش نہ ہو ئے مقامی آبادی نے آئیسکو دولتالہ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو دولتالہ کے عملے کی یہی روش جاری رہی تو احتجاجی مظاہرہ کریں گے

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں 19فروری تا24فروری صحت میلہ اور ماں بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا

دولتالہ (نامہ نگار) رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں 19فروری تا24فروری صحت میلہ اور ماں بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا جس میں روزانہ کی بنیاد پر200مریضوں کا چیک اپ کیا جائے گا یرقان اور شوگر سمیت مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے

جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلا ف مشترکہ گرینڈ آپر یشن کر نے کا فیصلہ


مندرہ (سیدساجدنقوی ) مو ٹر وے پولیس اور این ایچ اے کا جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلا ف مشترکہ گرینڈ آپر یشن کر نے کا فیصلہ تفصیلات کے مطا بق آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس ڈاکٹر سید کلیم اما مDIGنا ر تھ عباس احسن کی حصوصی ہدایت پرجی ٹی روڈ پر قائم نا جائز تجاوزات کے با ر ے میں اجلاس منعقد ہوا جسمیں نیشنل ہائی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس کی طر ف سے SSPنارتھ IIشہر یا ر سکند DSP علاودین ایڈمن آفیسر ملک الطاف قادر جب کہ این ایچ اے کی طر ف سے ڈپٹی ڈائیکٹر MAINTارشد عبا س ملک ،اسٹنٹ ڈائیکٹر خا لد محمود رانا، محمد سعید بٹ نے شرکت کی اجلاس میں طے پا یا کہ جی ٹی روڈ پر قا ئم تما م ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھر پو ر گرینڈ آپر یشن کیا جا ئے گاپہلے مرحلہ میں نو ٹس تقسیم کیے جائیں گے اور روڈکے کنارے نصب سائن بورڈ جو کہ حادثات کا سبب بنتے ہیں ختم کیے جائیں گے

پولیس تھانہ سوہاوہ کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد چار ملزمان گرفتار 

سوہاوہ (احسن وحید ) پولیس تھانہ سوہاوہ کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد چار ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورک کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ روز کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش وحیداختر عرف جمعہ کے ڈیرے پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے فیصل محمود ، سہیل احمد اور عامر کو بھاری مقدارمیں شراب اور چرس سمیت گرفتار کر لیا جبکہ وحید اختر عرف جمعہ سے 1200گرام چرس ، فیصل سے 1200گرام چرس عامر سے 10لیٹر شراب اور سہیل احمد سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے زیر دفعات 9Cاور 3/4 کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیے ملزمان کافی عرصہ سے منشیات کا کاروبار کررہے تھے جس پر پولیس تھانہ سوہاوہ نے ریکی کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کی مدد سے کامیاب ریڈ کر کے ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کیا

مندرہ چکوال روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے حادثے کے نتیجے میں ایک جوان جاں بحق

مندرہ (سیدساجدنقوی )مندرہ چکوال روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے حادثے کے نتیجے میں ایک جوان جاں بحق دوسرا شدیدزخمی تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر میں تا خیر کی بنا ہر مرید پھاٹک کے مقام پر روڈ خراب ہونے کی باعث موٹر سائیکل سوار کو ٹرک کی ٹکر سے سرفرازولد ریاض سکنہ ڈھوک بہاول یوسی مندرہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی 12سالہ عبد الرحمن ولد انتظار شدید زخمی ہو گیا جنھیں فوری رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لایا گیا جہاں انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ نے زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ریسکیو 1122کی مدد سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا جبکہ متوفی کی نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا

شیعہ علما کونسل تحصیل گو جر خان کا اجلاس زیر صدارت صدر سید ریاض حسین شاہ منعقد ہوا 

مندرہ (سیدساجدنقوی )شیعہ علما کونسل تحصیل گو جر خان کا اجلاس زیر صدارت صدر سید ریاض حسین شاہ منعقد ہوا جسمیں دیگر عہدداران ضلعی جنرل سیکرٹری سید نزاکت حسین نقوی ،فہیم کاظمی ،سید ناصر شاہ ، راجہ امداد حسین ،ملک عامر عباس آف جاتلی ،راجہ اعجاز حسین ، چوہدری کاظم حسین ،سید اقارب حسین شاہ ،راجہ محمد اشتیاق ،سید اصغر شاہ ،سید عامر عباس آف مندرہ، سید علی رضا نقوی و دیگر نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں نئے عہدداران سے حلف لیا گیا اور مختلف تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی کہ یونٹ سطح پر جلد تنظیم سازی مکمل کی جائے گی اجلاس میں کثرت رائے یہ طے پایا کہ آمدہ الیکشن میں تحصیل گو جر خان کی ایک قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں سیٹوں سے شیعہ علما کونسل اپنے قائد محترم کی اجازت سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے جوالیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اورڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور گو جر خان ضلع بناؤ تحریک کی مکمل حمایت و تائید کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ گوجر خان کو ضلع کا درجہ ملنااسکا حق ہے جو اسے ملنا چاہیے ۔

error: