گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: February 16th, 2018

بھنگالی گوجر سٹاپ کے قریب جی ٹی روڈ کے ساتھ نالہ کی تعمیر کاکام نامکمل چھوڑکر ٹھیکدار غائب

دولتالہ(نامہ نگار )بھنگالی گوجر سٹاپ کے قریب جی ٹی روڈ کے ساتھ نالہ کی تعمیر کاکام نامکمل چھوڑکر ٹیھکدار غائب۔تفصیل کے مطابق بھنگالی گوجر میں مین جی ٹی روڈ کے ساتھ نالہ کی تعمیر کاکام ایک ماہ سے ادھورا پڑا ھے۔جس کی وجہ سیحادثات میں اضافہ اور مقامی آبادی کوگاؤں کی طرف جانے والے راستوں پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹھیکدار کو اعلی حکام کی طرف سے کوئی پوچھنے والہ نہیں۔بارش کی وجہ سے پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے مکانوں اورسازوسامان کو کافی نقصان پہنچا۔اورکھیتوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ھیاگر نالے کی تعمیر کو جلدی مکمل نہ کیا گیا تو احتجاج کرتے ھوئیجی ٹی روڈ کو بند کرنے پر مجبور ھونگیان خیالات کا اظہار چئیرمین یونین کونسل جھونگل ثقلین اعجاز جنجوعہ،وائس چئیرمین چوہدری محمد اسحاق،جنرل کونسلر احمد نبیل اور اہلیان بھنگالی گوجرنیصحافیوں سے بات کرتے ھوئے کیا۔انہوں نیمطالبہ کیا کہ حکام اعلی فوری طور پر نوٹس لیں

دولتالہ میں ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص انتظامات،انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں

دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ میں ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص انتظامات،مضر صحت اور باسی کھانوں کی فروخت پر کوئی پوچھنے والا نہیں ،گندے برتنوں کا بے دریغ استعمال،چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں ،انتظامیہ سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دولتالہ بالخصوص مین روڈ پر قائم لا تعداد ہوٹلوں پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں بالخصوص کھانے پینے کے گندے برتن،استعمال شدہ برتنوں کی صفائی کا ناقص انتظام بیماریوں کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ غیر معیاری،باسی کھانوں کی فروخت ،کھانوں کی تیاری میں ناقص گھی، تیل کا استعمال معمول کی بات ہے ،غیر معیاری سبزیاں اور غیر معیاری گوشت کا استعمال بھی اکثر ہوٹل مالکان کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے، ہر ہوٹل اور تندور کی روٹی کا وزن مختلف پایا جاتا ہے بہت کم ہوٹلوں کی روٹیاں مروجہ وزن سے مطابقت رکھتی ہیں وگرنہ اکثر روٹیاں کم وزن کی بنائی جاتی ہیں ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں پر انتظامی توجہ اہم ضرورت بن چکی ہے ،کئی ہوٹلوں پر کم عمر ملازمین سے کام لیکر چائلڈ لیبر کی کھلی خلاف ورزی بھی کی جا رہی ہے ،عوامی حلقوں نے ڈی سی او راولپنڈی اور دیگر انتظامی افسران سے صورت حال کا نوٹس لیکر اصلاح احوال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے

دولتالہ میں عطائی ڈاکٹروں کا راج محکمہ صحت نے کھلی چھٹی دے دی

دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز،نرسنگ کا کورس پاس کرنے،سرکاری و غیر سرکاری ہسپتال،کلینک،ڈرگ سٹورز پر کام کرنے والے لوگ ڈاکٹر بن گئے ،ڈلیوری کیس سمیت ہر نوع کی بیماریوں کے علاج معالجے کی پریکٹس عام ہو گئی ،سادہ لوح لوگ انہی لوگوں کو ڈاکٹر سمجھ کر اپنی بیماریوں کو پختہ اور تکلیف دہ بنانے لگے ،محکمانہ عدم توجہ کی وجہ سے دولتالہ میں ڈلیوری کے خراب ہونے والے کیسز میں زچہ بچہ کی ہلاکت کے واقعات معمول کی بات بن چکے ہیں اورہلاکت کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ پریشانیوں اور تکلیف کا سامنا کرنے والے لوگوں کی تعداد کئی زیادہ ہے ،کئی لوگ گھناؤنے کام کرتے ہوئے اسقاط حمل جیسی غیر قانونی سرگرمیاں بھی کرتے ہیں اور بھاری رقمیں بٹورتے ہیں،دیہی مرکز صحت دولتالہ میں زچہ بچہ کیلئے سرکاری سہولیات کا محدود ہونا اور عملے کی طرف سے عدم تعاون کے رویے کی وجہ سے غریب اور سادہ لوح لوگ گھروں میں قائم غیر زچہ بچہ سینٹرز،عطائی کام کرنے والے لوگوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں،دولتالہ میں یہ کام عروج پر پہنچ چکا ہے ،عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدرخان کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات

ڈھڈیال ( نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدرخان نے جمعہ کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ضلع کی سیاسی صورت حال اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے نتائج ترقیاتی کاموں اور پارٹی مقبولیت سے زیادہ چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کی شرافت ، عوامی خدمت اور مسلم لیگ ن کے ساتھ اٹل وابستگی کا اعتراف تھا۔ چوہدری سلطان حیدر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ضلع کی تازہ ترین سیاسی صورت حال ، آئندہ کی حکمت عملی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔انہوں نے بیگم عفت لیاقت کی خصوصی کاوشوں سے منظور ہونیو الے ہسپتال کے سنگ بنیادکی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ پی پی 20کیلئے خصوصی پیکیج کا وعدہ کیا اور اس کیلئے جلدہی فنڈز فراہم کر دیئے جائیں گے۔

ٹیکسی کار کی ٹکر سے بیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا

ڈھڈیال ( نامہ نگار)ٹیکسی کار کی ٹکر سے بیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ جمعہ کی سہ پہر فیضان اکبر ولد غلام اکبر سکنہ چک نورنگ موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں جارہا تھا کہ سانگ موڑ کے قریب چکوال جانے والی ایک تیررفتارٹیکسی کار نے اسے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موٹر سائیکل سمیت قلابازیاں کھاتے ہوئے کئی فٹ دور جا گرا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پڑہال پٹرولنگ پولیس کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا لیکن فیضان اکبر شدید چوٹوں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا ۔ ٹیکسی ڈرائیور ٹکر مانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سیمنٹ فیکٹریاں عوام اور جنگلی حیات کیلئے موت کا پیغام بن گئیں

ڈھڈیال ( نامہ نگار)جنرل مشرف کے دور میں چوآسیدن شاہ میں لگنے والی سیمنٹ فیکٹریاں عوام اور جنگلی حیات کیلئے موت کا پیغام بن گئیں۔ فیکٹریوں سے ہونے والی تباہی نے عوام کی آنکھیں کھول دیں۔ سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس کے دور نظامت میں نام نہاد سرمایہ کاری کی آڑ میں علاقہ کی فلاح و بہبود کا ڈھنڈورہ پیٹ کران فیکٹریوں کو لگانے کی اجازت دی گئی۔ عوام کو روزگار اور ان فیکٹریوں کے لگنے سے ضلع کوہونے والے فوائد کے قصیدے پڑھے گئے۔ اس وقت بھی ان فیکٹریوں کی تنصیب کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی ۔ عوام کو بتایا گیا کہ سیمنٹ فیکٹریوں سے چکوال کے روڈز تباہ ہوں گے ۔ جنگلی حیات اور چوآسیدن شاہ کی آب وہوا شدید متاثرہوگی اورپانی کی سطح گر جائے گی ۔ اس وقت عوام کا احتجاج بااثر قوتوں کے آگے دب گیا جس کی سزا اب عوام بھگت رہے ہیں۔ لوگوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے اورلوگ پانی کو ترس رہے ہیں۔ فیکٹریوں کے خلاف اب منظم احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور آنے والے عام انتخابات میں عوام اس نام نہاد سرمایہ کاری کے معاونین کیلئے شدید خطرہ بن سکتے ہیں

سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار امتیاز علی کاشف کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

ڈھڈیال ( نامہ نگار) سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار امتیاز علی کاشف کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔انکل سرگم، صنم تیری گلی میں، خواجہ آن لائن کے علاوہ سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا ۔شوبز کی کثیر تعداد میں شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج اور ٹی وی اداکار امتیاز علی کاشف طویل علالت کے بعد جمعرات کو راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گذشتہ روز ان کے آبائی قصبہ ڈھڈیال میں مرکزی امام بار گاہ سادات میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی گئی جس میں شوبز کی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈھوک بردا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم نے انکل سرگم، خواجہ آن لائن اور صنم تیری گلی کے علاوہ سینکڑوں ڈراموں میں پرفارمنس کی اور ملک کے علاوہ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ نماز جنازہ میں شریک شوبز کی شخصیات نے امتیاز علی کاشف کے انتقال کو بہت بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ ان کا خلا کبھی پور نہیں ہوگا۔

چوتھی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد برائے ایصال ثواب خان محمد ملک

مندرہ (سید ساجد نقوی )چوتھی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد برائے ایصال ثواب خان محمد ملک مرحوم ،ملک محمد سعید مرحوم،ملک گل محبوب مرحوم ،ڈاکٹر ملک اورنگزیب مرحوم اور ملک خالد محمود مرحوم بتاریخ 18فروری بروز اتوار صبح 11بجے تا دن 2بجے تک زیر صدارت صاحبزداہ سائیں ساجد محمود چشتی صابری کلیامی بمقام رہائش گاہ محبوب المشائخ ساجد محمود ملک کلیام شریف منعقد ہو گی جسمیں زینت محفل صاحبزادہ سائیں شعبان فرید کلیامی سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ صابریہ کلیام شریف،خصوصی خطاب مولانا محمد عبد الغفار سیالوی ،قرا ء ت قاری ارشاد احمد نورانی اورعالمی شہرت یافتہ ثنا ء خوان مصطفےٰ سید الطاف حسین شاہ کاظمی ،یاسر رحمن جنجوعہ ،بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے جبکہ صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کلیامی ،زوار سید اعتبار حسین بخاری،علامہ مقصود احمد کیانی ،قاری غلام محمد چشتی گولڑوی ،ملک فرخ فاروق کلیامی ،صاحبزادہ سید فیصل حسین شاہ بخاری ،ملک عبد القدوس،ملک محمد مسعوداور صاحبزادہ ناصر وحید نو شاہی آستانہ عالیہ سنگھوئی شریف جہلم خصوصی شرکت کریں گے ۔

منفی سیاست کو غیور عوام نے مسترد کر دیا ہے، راجہ سجاد سرور

مندرہ (سید ساجد نقوی )چیر مین یونین کونسل ساہنگ راجہ سجاد سرور نے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں عوام نے ووٹ کے تقدس کی بحالی تحریک کی پہلی نوید سنا دی ہے تعمیر و ترقی کے دشمنوں اور انتشارانہ طرز سیاست اور دھرنہ سیاست کے حامل ایجنٹ شکست دیکھ کر اپنا نوشتہ دیوار پڑھ لیں خود ساختہ عوامی مقبولیت کا دعویٰ کرنے والوں کی منفی سیاست کو غیور عوام نے مسترد کر دیا ہے اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا مسلم لیگ ن عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا آج ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے خوشحالی کا دور دورہ شروع ہو چکا ہے عمران خان کو آنے والے الیکشن میں بھی شکست نظر آرہی ہے لودھراں کی عوام نے جھوٹ اور گالی کی سیاست کو دفن کر دیا ہے جن حلقوں پر تحریک انصاف کا دھاندلی کاوایویلہ تھا ان تمام ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی مسلسل کا میابیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی عوام ترقی چاہتے ہیں اس موقع پر جنرل کونسلر ساہنگ کامران بن ظہور قریشی نے بھی لودھراں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی کلین سوئپ کر کے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کریگی انھوں نے نمایاں کامیابی پر لیگی قائدین کو مبارک باد پیش کی ہے

زیبر گل کو سینیٹر کیلئے نامزدگی پر دلی مبارکباد

ڈھڈیال ( نامہ نگار)مانچسٹر میں مقیم چکوالیوں ملک محمد عاصم، ملک جمیل، ملک اعجاز، ملک سرفراز احمد اعوان، ملک وسیم ، ملک رحیم اور دیگر احباب نے وزیر اعظم پاکستان کے کوارڈی نیٹر فیڈرل کمیشن فار اوور سیز زیبر گل کو سینیٹر کیلئے نامزدگی پر دلی مبارکباد دی ہے ۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی جانب سے زبیر گل کی نامزدگی ان کی پارٹی اور ملک کیلئے خدمات کا اعتراف ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد زبیر گل اپنی قیادت کی توقعات پرپورا اتر یں گے

دولتالہ میں گراؤنڈ کے حصول کیلئے ،نوجوانوں گراؤنڈ بنانے کا پرزور مطالبہ

دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ میں گراؤنڈ کے حصول کیلئے نوجوان سڑکوں پر آگئے ،گراؤنڈ بناؤ ریلی کا انعقاد ،نوجوانوں گراؤنڈ بنانے کا پرزور مطالبہ ،،تفصیلات کے مطابق دولتالہ کے نوجوان سیاسی کارکن شیخ محمد عثمان کی قیادت میں گزشتہ روز دولتالہ میں ایک گراؤنڈ بناؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر گراؤنڈ بنانے کے مطالبے اور نوجوانوں کی محرومیاں درج تھیں،ریلی کا آغاز اندرون شہر چوک بڑا کنواں سے ہوا جبکہ مین بازار سے ہوکر مین روڈ پریو بی ایل چوک میں ریلی کے شرکاء منتشر ہو گئے ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کھیل کا میدان نوجوانوں کی بنیادی ضرورت ہے ،سیاسی سماجی قیادتوں کو نوجوانوں کے مسائل اور ضرورت سمجھنے کی اشد ضرورت ہے ،افسوس کی بات ہے کہ نوجوانوں کو اپنے مسائل اجاگر کرنے کیلئے روڈ پر آنا پڑا مگر خوشی کی بات ہے کہ یہ نوجوان مایوس نہیں ہوئے اور اپنے حق کیلئے پر امن جدوجہد کر رہے ہیں،دولتالہ میں گراؤنڈ کا قیام نہ صرف دولتالہ بلکہ قرب وجوار کے قصبات و دیہات کے ہزاروں نوجوانوں کی نہ صرف ضرورت پوری کرے گا بلکہ انہیں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھے گا

سابق ایم این اے چودھری محمّد ریاض شدید زخمی ہو گئے

سابق ایم این اے چودھری محمّد ریاض مریم نواز کے قافلے سے ٹکرا گئے اور شدید زخمی ہو گئے چودھری محمّد ریاض اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کے استقبال کے لئے گئے تھے مگر اچانک حادثہ کا شکار ہو گئے ہم چودھری ریاض صاحب کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں

error: