گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: February 18th, 2018

دولتالہ،حادثے کا شکار ہونیوالا نوجوان جان کی بازی ہار گیا


دولتالہ(نامہ نگار)حادثے کا شکار ہونیوالا نوجوان جان کی بازی ہار گیا ،آبائی گاؤں میں سپرد خاک،واقعات کے مطابق نواحی گاؤں تراٹی کا رہائشی چوہدری شیراز جو چند روز قبل راولپنڈی میں موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلواتے ہوئے ہونے والی آتشزگی کے باعث جھلس کر ہسپتال میں زیر علاج تھا گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ،مرحوم کو سینکروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گاؤں موضع تراٹی میں سپرد خاک کردیا گیا

مسلم لیگی قیادت نے عوامی مسائل کو حل کر کے دل جیت لئے ہیں، چوہدری افتخار


دولتالہ(نامہ نگار) مسلم لیگی قیادت نے عوامی مسائل کو حل کر کے دل جیت لئے ہیں،چک بہادر کو گیس کی فراہمی ،پھمبل روڈ کی تعمیر نو پر اہلیان علاقہ اپنی ہر دلعزیز قیادت کے بھرپور ممنون ومشکور ہیں اور آنے والے انتخابات میں پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے منتخب کریں گے ،یہ باتیں معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری افتخار نے اپنے ایک بیان میں کیں ،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے دوران انتخابات اہلیان علاقہ سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہو گئے ،چک بہادر کو گیس فراہمی اور پھمبل روڈ کی تعمیر نو نے علاقہ کے دیرینہ مسائل کو ختم کر دیا ہے جس پر اہلیان علاقہ اپنی ہر دلعزیز قیادت کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح مسلم لیگی قیادت نے عوامی مسائل کو حل کیا اور انتخابی وعدے پورے کئے اسی طرح عوام بھی آنے والے انتخابات میں اپنی والہانہ محبتوں کا بھرپور اظہار کریں گے اور مسلم لیگ ن کو پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے کامیاب بنائیں گے

دولتالہ میں مسٹر جونی سنوکر ٹورنامنٹ کا انعقاد ،عمران خان مردِ میدان ٹھہرے


دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ میں مسٹر جونی سنوکر ٹورنامنٹ کا انعقاد ،عمران خان مردِ میدان ٹھہرے ،پاکستان تحریک انصاف موہری کے صدر رضوان ہاشمی اور نائب صدر منیب قریشی کی بطور مہمان خصوصی شرکت،تفصیلات کے مطابق دولتالہ مرزا جنید بیگ کے زیر اہتمام مسٹر جونی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ بھر کے کھلاڑیوں نے شرکت کی،ٹورنامنٹ میں اول پوزیشن عمران خان نے حاصل کی اور 10000ہزار روپے بمعہ ٹرافی کا انعام حاصل کیا ،دوم مسعود خان نے حاصل کی اور 5000ہزار روپے بمعہ ٹرافی حاصل کی جبکہ تیسرا انعام عاقب کو نقد انعام اور ٹرافی دی گئی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف موہری کے صدر رضوان ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ،کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں ،صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ دولتالہ میں گراؤنڈ کا قیام اس علاقے کے نوجوانوں کی سب سے بڑی ضرورت ہے ،گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے دولتالہ اور قرب وجوار کے نوجوانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے اور ان کی صلاحیتیں زنگ آلود ہو رہی ہیں

error: