گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: February 19th, 2018

ملک میں کو ئی بھی سیا ستدان سچائی کے معیار پر پو را نہیں اترتا، پرو فیسر احمد رفیق اختر

گو جر خان(نامہ نگار) اگر تمہیں اللہ سے محبت کر نی ہے تو طریقہ محمد ﷺ کا اپنا نا ہو گا ۔تم اللہ سے محبت کر کے ہی شہر محبت میں داخل ہو سکتے ہو ۔ ابتدا اللہ کی محبت اور انتہا محمد ﷺ کے ساتھ محبت سے ہو تو ہی عشق و محبت کے تقاضے پو رے ہو تے ہیں۔ ملک میں کو ئی بھی سیا ستدان سچائی کے معیار پر پو را نہیں اترتا،مگر ایک سیا ستدان ضرور آئے گا جو ملک بچائے گا جس طرح ایک سیا ستدان قائد اعظم آ یاتھا جس نے پاکستان بنا یا ۔ ان خیا لات کا اظہار معروف بین الاقوامی مذہبی سکالر پرو فیسر احمد رفیق اختر نے گو جر خان میں ؛طریق شہر محبت، را ستے نا راستے؛ کے مو ضوع پر سا لانہ مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس اجتماع میں غیر ممالک سے آئے ہو ئے5سو مندو بین کے علاوہ ملک بھر سے آئے ہوئے7ہزار سے زاید افراد نے شر کت کی یہ روحانی اجتماع صبح شروع ہوا دوپہر اڑھائی بجے کھانے، نماز ظہر و عصر کا وقفہ ہوا اور4بجے سوال جواب کے سلسلے کے بعد شام7بجے تک جا ری رہا۔ پرو فیسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ ہم خدا اور اسکے رسول کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہمیں مسلمان بنا یا ۔میں جب بھی کسی اچھے عال دین کی طرف متوجہ ہوا تو اس پر کسی فرقے کا ٹیگ دیکھا جس سے مجھے ما یو سی ہو ئی۔ میں واضھ کر تا ہوں کہ تمام فرقے معزول ہیں اور قرآ ن کے حکم کے خلاف ہیں میرے پیغمبر کا کوئی فرقہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ قرآ کی واحد شہا دت ہیں وہ ایسے صادق و امین تھے کہ ہر کوئی اسکا معترف تھا ۔وہی قرآن پاک کی مانت کے حق دار تھے۔انکی سچائی کا اس سے زیا دہ ثبوت کیا ہو گا کہ انہوں نے ہمیں بتا یا کہ یہ بات قرآن کی ہے اور یہ میری ہے جسے حدیث کا درجہ حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی وحدانیت کا سب سے بڑا ثبوت قرآن پاک ہے جسے کوئی بدل کر تو دکھائے انہوں نے کہا کہ اب تصوف کی بہت سی تعریفیں آ گئی ہیں مگر میں کہتا ہو ں کہ اللہ اور اسکے رسول اور اصحاب کی تعریف کا نام تصوف ہے خدا خود حسین و جمیل ہے اور حسن سے محبت کر تا ہے مگر یہ ایسا اندرونی حسن سے جو ظاہری حالت میں نظر آ ناچاہیے۔اور سب سے حسین میرے آ قا ﷺ تھے۔انہوں نے کہا کہ انسان کتنا لا علم ہے کہ وہ سو چتا ہے کہ یہ کا رخانہ اس نے لگا یا ۔اسکی اولاد ہے۔ خا ندان ہے مگر اسے نہیں معلوم کہ اس کے اس دنیا میں آ نے میں ۔ اسکے بھائیوں اور والدین کے انتخاب میں اسکا کو ئی کر دار نہیں ہے اسکا عالم یہ ہے کہ یہ جیسے ہی میچور ہو تا ہے اسے موت آ گھیرتی ہے۔یہ کتنی حقیر زندگی ہے جس پر یہ اترا تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حقیقی محبت والا خدا ہی ہے اور وہ اس بات پر نا رض ہو تا ہے کہ تم غیر اللہ سے ایسی محبت کر تے ہو جو مجھ سے کی جا نی چا ہیے۔خدا فر ما تا ہے کہ تم مجھ تک پہنچ سکتے ہو بشر طیکہ طریقہ محمد ﷺ کا ہو ۔اللہ تعا لی کا فر مان ہے کہ تمہیں رسول کے پیچھے اس طرح جا نا ہو گا جس طرح بچھڑا اپنی ماں کے پیچھے چلتاہے ۔تم نے اگر اللہ سے محبت کر نی ہے تو رسولﷺ سے محبت کرو پھر اللہ بھی تم سے محبت کر ے گا ۔ پرو فیسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ سے اللہ کی محبت کے باعث سات کائناتیں تخلیق ہو ئیں انہوں نے کہا کہ گناہ پر اصرار بہت بڑا گناہ ہے غلطی کو معمول مت بناؤ۔ تم اللہ سے محبت کرو گے تو شہر محبت میں داخل ہو جا و گے ، شہر محبت راہ و رسم اصحاب و رسول ہے با قی سب بے سود ہے ۔ اس اجتماع میں ڈاکٹر عبد الجلیل،ڈاکٹر عاصمہ نائید، مشعل ملک،کے علاوہ سابق و مو جو دہ وزرا،ممبران اسمبلی علماء کرام اور دانشوروں نے بھی بڑی تعداد میں شر کت کی۔

آتشزدگی میں جھلس جانے والے میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے 


دولتالہ(نامہ نگار)آتشزدگی میں جھلس جانے والے میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے ،محکمہ سوئی گیس کی ٹیم کی گاؤں آمد،گیس لیکج کا معائنہ،اہلیان علاقہ کا ڈہوک چیمیاں میں گیس پائپ لائن کی لیکج اور مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار،محکمہ سوئی نادرن گیس کارپوریشن آف پاکستان کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈہوک چیمیاں میں گزشتہ روز گیس لیکج کے باعث ہونے والی آتشزدگی میں جھلس جانے والے محمد رفیق اور ان کی اہلیہ جو راولپنڈی میں زیر علاج تھے گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پہلے بیوی اور بعد ازاں شوہر بھی زندگی کی بازی ہار گیا ،ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی ،اس ضمن میں ڈہوک چیمیاں کے مکینوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آبادی میں گیس کی مرکزی پائپ لائن طویل عرصہ سے مسلسل لیک ہو رہی ہے جس کی اطلاع متعدد بار محکمہ کے افسران کو دی گئی ہے مگر ہنوز گیس لیکج جاری ہے البتہ گزشتہ روز اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے بعد محکمہ گیس کی ایک ٹیم نے ڈہوک چیمیاں کا دورہ بھی کیا،ادھر گیس کی مسلسل لوڈ شیڈنگ بھی اہلیان علاقہ کیلئے عذاب بن چکی ہے اور لوگ حادثات کا شکار ہو کر اپنی زندگیاں گنوا رہے ہیں،اہلیان علاقہ نے محکمہ سوئی نادرن گیس کارپوریشن آف پاکستان کے حکام نے فوری طور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

دیہی مرکز صحت دولتالہ میں صحت میلہ شروع ہو گیا

دولتالہ(نامہ نگار) دیہی مرکز صحت دولتالہ میں صحت میلہ شروع ہو گیا ،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے افتتاح کیا ،صحت میلے کے دوران مختلف بیماریوں کا علاج معالجہ ،مفت ادویات کی فراہمی اور مفت ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہو گی ،محکمہ صحت کے افسران ،عوامی نمائندے اور انتظامی افسران شریک ہوں گے ،تفصیلات کے مطابق دیہی مرکز صحت دولتالہ میں 4روزہ صحت میلے کا باقاعدہ آ غاز ہو چکا ہے جس کا گزشتہ روز باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ،افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کیا جبکہ اس موقع پر چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس ،ایم پی اے کے کوارڈی نیٹر راجہ نعیم ونواز،وائس چیئرمین دولتالہ شیخ سعید احمد ،وائس چیئرمین کرنب الیاس چوہدری ظفر محمود سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو صحت کی بہتر سے بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے پر عزم ہے ،صحت میلے کے انعقاد سے لوگوں کو صحت سے درپیش لا تعداد مسائل کو حل کرنے کا موقع ملے گا ،انہوں نے کہا کہ صحت میلے کی تفصیلات سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں،سرکاری ہسپتالوں میں مہیا کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات ماضی کی نسبت کافی حد تک بہتر ہیں اور حکومت ان میں مزید بہتری لا رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت میلے جیسے پروگرامز کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو صحت سے متعلقہ مہیا کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کرنا اور اپنی بیماریوں کے خلاف جدوجہد کرنے کی ترغیب دینا ہے

ڈھڈیال کی اٹھارہ سالہ دوشیزہ کوزیادتی کے بعدموت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ڈھڈیال( نامہ نگار)محلہ بھٹیاں ڈھڈیال کی اٹھارہ سالہ دوشیزہ کوزیادتی کے بعدموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ عطرت رباب دختر برکت حسین آٹھ روز قبل ڈھڈیال سے لاپتہ ہو ئی اس کے لواحقین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسے اغوا کرلیا گیا ہے ۔ گزشتہ کئی روز سے اس کی تلاش جاری تھی ۔بالآخر دوران تلاش اتوار کی شب اس کے بھائیوں کو اس کی لاش یونین کونسل چک عمرا کے سامنے ویران ریلوے کواٹروں سے ملی ۔ لاش ملنے کی اطلاع تھانہ ڈھڈیال کو دی گئی جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کا جائزہ لیا اور تمام صورت حال سے ضلعی پولیس حکام کو آگاہ کیا ۔ آخری اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے ایک خصوصی ٹیم جائے واردات پر پہنچ رہی ہے جو لاش کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چکوال بجھوائے گی ۔

چوہدری نثار علی خان خطہ پوٹھوہار کا فخر ہیں، راجہ طاہر اکبر کیانی


دولتالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن ایک شاندار دور حکومت کو مکمل کرنے والی ہے اس دور حکومت میں وطن عزیز نے سلگتے مسائل پر قابو پا کر معیشت کو مستحکم کیا اور ترقی و خوشحالی کی جانب ملک کو گامزن کردیا ،آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن عوام سے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ووٹ لے گی اور پہلے سے بھی زیادہ اکثریت ھاصل کرے گی ،ان خیالات کا اظہار معروف مسلم لیگ رہنما راجہ طاہر اکبر کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان خطہ پوٹھوہار کا فخر ہیں ،ان کی دوٹوک سیاست اور بے داغ ماضی نے انہیں ایک رول ماڈل بنادیا ہے اور خطہ پوٹھوہار کے باسی اپنی اس ہر دلعزیز قیادت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ،چوہدری نثار علی خان کا شمار ملک اول درجے کی قیادت میں ہوتا ہے جنہیں ہر طبقہ فکر میں اچھی نظر سے دیکھا جاتا ہے انہیں سیاسی مخالفین بھی اچھے لفظوں سے یاد کرتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط قلعہ ہے اور آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے واضح اکثریت سے کلین سویپ کرے گی

تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں ڈاکوؤں کا ایک گروہ پھر سرگرم ہوگیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں ڈاکوؤں کا ایک گروہ پھر سرگرم ہوگیا۔ ڈاکوؤں کا مذکورہ گروہ ان دنوں ڈھڈیال چوہان روڈ پر ناکہ لگاکر لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کررہا ہے ۔ ہفتہ کی شب 9بجے کے قریب ڈاکوؤں نے ڈورے پلی پر پتھر رکھ کر ناکہ لگانے کی کوشش کی لیکن اہل دیہہ کے چند نوجونواں کے وہاں پہنچنے پر ڈاکو وہاں سے غائب ہو گئے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار ڈاکو روڈ پر پتھر رکھ کر لوگوں کو لوٹنے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں۔ علاقہ کے عوام نے ڈی پی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھڈیال چوہان روڈ پر موثر گشت کو یقینی بنایا جائے اور ڈاکوؤں کے گروہ کی گرفتاری کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ہفتہ صحت میلہ کا افتتاح

سوہاوہ ( نامہ نگار ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ہفتہ صحت میلہ کا افتتاح ، ہفتہ صحت میلہ کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز نے کیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور بروقت موضی امراض کی تشخیص کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ہفتہ صحت میلہ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجازنے کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ چیئر مین پریس کلب سوہاوہ بشیر احمد تارڑ ، یاسر فہمید ، ملک محمد اشفاق ،ڈاکٹر ایس کے چوہان سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعدادموجود تھی ہفتہ صحت میلہ کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر کرنا ہے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس صحت میلہ میں وہ لوگ جو ٹیسٹ کروانے سے گھبراتے ہیں اور ان میں شعور اجاگر کیا جائیگا تاکہ اگر وہ کسی موضی امراض کا شکار ہیں تو اس کی بروقت تشخیص کر کے اس کا علاج شروع کیا جا سکے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی مفت ادویات کے ساتھ ساتھ بروقت تشخیص کے لئے تمام ٹیسٹ بھی فری کیے جائینگے جن کی رپورٹس بھی اسی وقت مہیاکی جائے گی اور کسی بیماری کی صورت میں اس کی مفت ادویات فراہم کی جائینگی

جواری اور داؤ پر لگی رقم اور مال مسروقہ برآمد کر لیا 

گو جر خان(نامہ نگار)پو لیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دو ران جواری اور داؤ پر لگی رقم اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر پو لیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سکھوکے قریب چھاپہ مارا تو قمار با زی میں مصروف خالد محمود ولد دیوان خان سکنہ درکالہ اور محمد عمران ولد محمد صدیق سکنہ محلہ راجگان سکھو دھر لیا گیا جبکہ سپاہی راجہ قمر ولد نامعلوم سکنہ سکھو ، چوہدری بدر ولد محمد سید سکنہ موہڑہ متیال ،ذیشا ن ولد نامعلوم سکنہ سکھو ،قمراز ولد شریف سکنہ کریالی ،خالد عرف بلا ولد نامعلوم سکنہ سکھو جوکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھلانگ لگا کر بھاگ گئے اور جاتے ہوئے سپاہی قمر جوئے میں لگی رقم مبلغ 40ہزار روپے اٹھا کر بھاگ گیا جبکہ 52تاش کے پتے ،5ہزار نقدی ،دو عد د Qموبائل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

پیپلزپارٹی کو عام انتخابات میں عوامی طاقت کی بدولت کامیابی حاصل ہوگی،طارق قریشی


گوجر خان (تحصیل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما طارق قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور میں دھرتی گوجرخان کے ماتھے پر میگا پراجیکٹس کا تاج سجا دیا جس سے ساٹھ سالہ پسماندگی کا خاتمہ یقینی ہوا ہر سطح پر عوامی مسائل حل کئے گئے ،موجودہ دور حکومت کے پانچ سال گزرنے کے باوجود ان کی کارکردگی مایوس کن ہے عوامی طاقت سے گوجرخان سے پیپلزپارٹی عام انتخابات میں کامیاب ہوگی راجہ پرویز اشرف کو عوامی خدمت کی بدولت عوامی پذیرائی حاصل ہے وہ گزشتہ روز یہاں پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان میں گیس بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ،پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ،مندرہ سوہاوہ تاچکوال روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بھی پیپلزپارٹی کے دور میں دیا گیا انہوں نے کہا کہ تمام دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا گیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بے شمار ترقیاتی اور فلاحی سکیموں کے آغاز سے نئے دور کا آغاز ہوا جبکہ ساٹھ سالہ پسماندگی کا خاتمہ ہوا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو عام انتخابات میں عوامی طاقت کی بدولت کامیابی حاصل ہوگی

بڑے گڑ ھوں نے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں

گو جر خان(نامہ نگار)جی ٹو روڈ پر ایم ایچ اے کی طرف سے کھو دے گئے بڑے بڑے گڑ ھوں نے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔ ہفتے قبل این ایچ اے کے عملہ نے بہت سے مقا مات پر مر متی کے لیے بڑے بڑے گڑھے کھو دے تھے ۔ جنہیں ابھی تک مر مت نہیں کیا گیا ۔ یہ بڑے بڑے گڑھے مختلیف مقا مات پر سٹرک کے در میان کھو دے گئے جہاں آئے روز گا ڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں ۔ ڈراےؤروں کے لیے ان گڑھوں کی نشاندہی کے لیے بھی کو ئی بورڈ وغیرہ نہیں ہیں یہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں شہریوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ انکو فی الفور مر مت کیا جا ئے۔

پٹرولنگ پولیس کی ہائی وے کے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی


راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن محمد یوسف ملک کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ہائی وے کے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 6560گرام چرس برآمد کر لی جبکہ مختلف علاقوں میں قانون کی خلاف ورزی پر 13ہزار سے زاہد موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا ہے اسی طرح مختلف جرائم مین ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7اقسام کے مختلف خطرناک ہتھیار برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے دوسر ی جانب پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ بھی شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو ٹریفک قانون کی آگاہی مہم کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے اور پولیس کو بروقت اطلاع دینے کے حوالے سے سیمینار کا آغاز کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے شہر کے پبلک مقامات جن میں پبلک پارکس، بس ویگن اڈے سمیت سکول ،کالجز میں پراجیکٹرز کی مدد سے سلائیڈ شوز کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات سمیت پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں شرکاء کو بتایا گیا کہ کسی طرح جرائم پیشہ افراد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی ریجن کی خصوصی ہدایت کے مطابق ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران 6560گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔ ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ہائی وے پر سفر کے دوران 550کُل گرام چرس برآمد کر کے دو افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جبکہ نکا بانڈی چیک پوسٹ پر گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے روک گیا جبکہ دوران تلاشی ملزمان سے 160گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح نکا بانڈی چیک پوسٹ پر ایک اور کارروائی کے دورا ن گاڑی سے 120گرام جبکہ مصری موٹر پر کارروائی کے دورا ن 130گرام ، کو ٹکے پٹرولنگ پوسٹ نے 150گرام، دلیل پور پٹرولنگ پوسٹ نے 5سو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے

اظہار تشکر 


مندرہ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف سٹی گو جر خان کے نائب صدر رب نواز قریشی ،یوسی نور دولال کے راہنما فرخ عباس قریشی ،راجہ فضل الرحمن ،ہارون قریشی ،مبشر مرزا ،راجہ روئیداد چب ،راجہ رفاقت چب ،راجہ عدنان منہاس و دیگر نے سابق تحصیل ناظم و پی ٹی آئی گوجر خان کے صدر چوہدری محمد عظیم اور امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 4چوہدری ساجد کو پاکستان تحریک انصاف کی ایگزیکٹیو کمیٹی نمائندگی دینے پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چوہدری عظیم اور چوہدری ساجد کو یہ اعزاز پارٹی خدمات کا صلہ ہے آمدہ الیکشن میں انشاء اللہ چوہدری عظیم کی قیادت میں PTIگو جر خان میں کامیابی حاصل کرے گی انشاء اللہ گو جر خان کی غیور و با شعور عوام نا اہل اور نکمی قیادت کو شکست فاش دیں گے

error: