گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: February 21st, 2018

گوجرخان ، طالب علم کی ہلاکت


گوجرخان (عبدالستار نیازی)گورنمنٹ سرور شہید کالج گوجرخان میں زیرتعلیم فرسٹ ایئر کے طالب علم آفاق احمد کی ہلاکت کے بعد کالج کے طلباء نے احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کر دی ، طلباء نے بس کو نذر آتش کر دیا،ہسپتال میں ریسکیو 1122کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی، شیشے توڑ دیئے، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث جی ٹی روڈ مسلسل تین گھنٹے سے زائد بند رہی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں ، اندرون شہر نظام زندگی مفلوج رہا، مقامی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی، چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف، ڈی ایس پی سرکل گوجرخان سردار بابر ممتاز نے مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن مشتعل مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ریسکیو 1122 کے عملے کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے طالب علم کو زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال میں شفٹ نہ کیا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے بھی تعاون نہ کیا، جس سے جواں سال طالب علم آفاق کی ہلاکت ہوگئی،اس واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے، تین گھنٹے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ریسکیو 1122کے عملہ کے خلاف کاروائی اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کیخلاف ایکشن کی یقین دہانی کے بعد جی ٹی روڈ کو کھول دیاگیا،اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل اعجاز کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرکے بیان کے مطابق جس وقت طالب علم کو ہسپتال لایا گیا اس کی موت واقع ہوچکی تھی،مظاہرین کی طرف سے واقعے کی کوریج کرنے پر کچھ صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی گئی، فرسٹ ایئر کا طالب علم آفاق والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور اس کا والد 2سال قبل وفات پا چکاہے،اس کی نماز جنازہ اسکے آبائی گاؤں بوکڑہ میں ادا کی جائے گی۔

پولیس تھانہ جاتلی کے علاقہ بھیر کلیال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ

دولتالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ جاتلی کے علاقہ بھیر کلیال میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے آبادی مکینوں کے گھروں کے دروازوں اور دیواروں چھید کر دیے کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی پولیس کا واقعہ سے لا علمی کا اظہار واقعات کے مطابق گزشتہ رات بھیر کلیال میں نامعلوم شخص نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جب علاقہ مکین سو رہے تھے فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تا ہم چند ہی لمحے بعد فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا اہل محلہ نے گھروں سے باہر نکل کر دیکھا تو مختلف مکانوں کی دیواروں اور دروزاوں میں گولیوں کے نشانات اور خول پائے گئے اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ جاتلی انسپکٹر ثناء اللہ نیازی نے موقف دیتے ہوئے واقعہ سے لا علمی کا اظہار کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی واقعہ کی رپورٹ تھانہ جاتلی میں درج کرانے کے لیے کوئی درخواست گزار نہیں آ یا

راجہ شاہ نواز رشتہ ازدواج میں منسلک

جاتلی(عدیل احمد شانی سے )راجہ رب نواز آف مغل کے صاحب زادے راجہ شاہ نواز رشتہ ازدواج میں منسلک دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت دعوت ولیمہ آبائی گاؤں مغل میں ہوا جس میں چیرمین یوسی دیوی راجہ شبیر ،راجہ کامی ،راجہ شازی آف جاتلی ،راجہ محمد لطیف ،راجہ قیوم ،راجہ امیر صابری ،راجہ ظہور خان ،کونسلر راجہ پرویز ،راجہ محمد صفدر ،راجہ حبیب ،راجہ کامی ،راجہ شیر افضل ،صوبیدار(ر)وحید احمد اور دیگر نے شرکت کی

گوجرخان گراں فرو شوں کے خلاف کا روائی

گو جر خان(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین فہیم عباسی کی ہدایت پر گراں فرو شوں کے خلاف کا روائی شروع کر دی گئی ہے پرائس کنٹرول میجسٹریٹ ملک سعید نوازنے ریلوے روڈ اور ملحقہ بازاروں میں دودھ،دہی،سبزی سمیت اشیائے خوردنی کی قیمتوں اورمعیار کی اچانک پڑتال کے دوران تاجروں کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ جبکہ کئی تاجروں کو سخت وارننگ دی۔

سا لا نہ ختم نبوت کانفرنس

گو جر خان(نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت عقیدہ ختم بنوت کے محاذ پر امت مسلمہ متفقہ جدو جہد کی امین ہے اور مسلسل مصروف عمل ہے ان خیا لات کا اظہار گو جر خان تنظیم کے مقامی امیر خالد مبین ،مو لا نا محمد ریاض اور قاضی مشتاق احمدنے کیا انہوں نے کہا کہ گو جر خان میں 22فروری کو 23ویں سا لا نہ ختم نبوت کانفرنس مرکز اہل سنت جا مع مسجد مدینہ حیاتسر روڈ میں بع دنماز عشا ہو رہی ہے جس سے مو لا نا محمد ظہور الحسنین مو لا نا عزیز الرحمان ثانی اور مفتی عبد الواحد قریشی خطاب فر مائیں گے انہوں نے کہا کہ اب امت کے تمام طبقات میں ختم نبوت کے بارے میں شعور بیدار ہو چکا ہے جس کے مظاہر ہر طرف دیکھنے کو مل رہے ہیں گو جر خان میں تحفظ ختم نبوت کا آ غاز 1994میں کیا گیا تھا اور اس سال 23ویں سا لا نہ کا نفرنس منعقد ہو گی

مبارکباد

گو جر خان(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سٹی گو جر خان کے نائب صدر رب نواز قریشی دیگر را ہنماؤں فرخ عباس قریشی ،راجہ فضل الرحمن ،ہارون قریشی ،مبشر مرزا ،راجہ روئیداد چب ،راجہ رفاقت چب ،راجہ عدنان منہاس نے پی ٹی آئی گوجر خان کے صدر چوہدری محمد عظیم کو پاکستان تحریک انصاف کی ایگزیکٹیو کمیٹی میں نمائندگی دینے پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چوہدری عظیم کو یہ اعزاز پارٹی خدمات کا صلہ ہے آمدہ الیکشن میں چوہدری عظیم کی قیادت میں پی ٹی آئی گو جر خان میں کامیابی حاصل کرے گی۔

مندرہ پولیس ان ایکشن

گو جر خان(نامہ نگار)ڈی ایس پی گو جر خان سردار با بر کے آ فس سے جا ری اعلامیہ کے مطا بق گو جر خان سر کل میں سماج دشمن عنا صر کے خلاف مہم جا ری ہے تھا نہ مندرہ کی حدود میں پہلی کاروائی میں گاؤں چلال کے نزدیکی کس میں تیتر کی لڑائی میں مصروف لوگوں پر دھاوا بول دیا پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی چند اشخاص بھاگنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ 3اشخاص محمد ابرار ولد محمد نذیر، وسیم ظفر ولد ظفر محمود ،اور ارشد محمود ولد فتح محمد کو قابو کرلیا جن کی جامع تلاشی پر مبلغ 1900روپے اور داؤ پر لگی رقم مبلغ 10 ہزار رو پے ایک پنجرہ ،2 عدد بھورے رنگ کے تیتر ،ایک موبائل اور 2موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیے جبکہ محمد عمران ولد صدیق ساکن ضلع پونچھ کی درخواست پر کہ ملزمان امجد خان ،اسد خان پسران طالب حسین ،تسلیم نواز ولد محمد نواز سکنائے افغان آباد جہلم ،مسماۃ نغمانہ کوثر زوجہ عمران ساکن گجرونوالہ نے پہلے جعلی نوٹوں کی مشین کا جھانسہ دیکر اسلحہ کی نوک پر مبل,9 لاکھ 70ہزار روپے چھین لیے پولیس نے مقدمات درج کر کے کا روائی شروع کر دی ہے ۔

عوام کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہم کی جارہی ہیں،ڈاکٹر سہیل احمد چوہدری 

گو جر خان(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سہیل احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کی حکومتی عملی کوششوں سے بلا شبہ علاج معالجہ میں خاصی بہتری آئی ہے ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر مر دو خواتین کی بڑی تعداد میں آ مد حکومتی مِشن اور محکمہ صحت کے ملازمین کی خدمات کا اعتراف اورواضح اظہار اعتماد ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال گو جر خان میں ہفتہ صحت ومیلہ کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر عمر فاروق خان ،ڈائریکٹر ڈاکٹرعظمیٰ حیات ،ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان ،سول سرجن ڈاکٹر ضمیر حسین بٹ ، لیڈیزڈاکٹرصداقت آفتاب ،ڈاکٹرادریس خواجہ اورڈاکٹر سرمد کیانی نے بھی اظہار خیال کیا ۔

ن لیگ میں پھوٹ ڈلوا نے کی تمام کو ششیں ناکام ہو چکیں ، را جہ عبد الحمید 

گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن تحصیل کے صدر را جہ عبد الحمید نے کہا ہے کہ ن لیگ میں پھوٹ ڈلوا نے کی تمام کو ششیں ناکام ہو چکیں اور اب نواز شریف کی تاریخی مقبولیت کے باعث عالم یہ ہے کہ جو پہلے چھوڑ کر جا چکے تھے وہ بھی واپس آ رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کا رکنوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے سیاسی خا تمے کے بعد بعض لوگ پی ٹی آئی کو اسکا متبا دل قرار دے رہے تھے مگر عمران خان کی نا اہلیوں اور غیر سیاسی و غیر جمہو ری رویوں کے باعث عوام ان سے ما یوس ہو گئے اسکے علاوہ نواز شریف نے معزو لی کے بعد جس دلیرانہ سیاست کا مظا ہرہ کیا اس سے انکے مخالفین کے غبا رے سے ہوا نکل گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اب جو نواز شریف کے بارے میں منفی اظہار رائے کرے گا وہ اپنی سیاست کا خا تمہ کر ے گا ۔ را جہ عبد الحمید نے کہا کہ ملک میں نواز شریف کا کوئی متبا دل نہیں ہے وہی ملک کو بحرا نوں سے نکا لنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور آ مدہ انتخا بات میں ن لیگ اور نواز شریف ہی حکو مت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ پا رٹی کے اندورنی معا ملات کو اچھال کر اپنی خوا ہشات کی تکمیل چا ہتے ہیں مگر انہیں ما یو سی کے سوا کچھ نہیں ملے گا

مستقبل تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے،ثمینہ امیر افسر راجہ 

گو جر خان(نامہ نگار)پی ٹی آئی ویمن ونگ تحصیل گو جر خان کی صدر بیگم ثمینہ امیر افسر راجہ نے کہا ہے کہ لو دھراں میں کا میابی کے بعد ن لیگ جو ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے اسکا پتہ اس وقت چلے گا جب پنجاب میں حکو مت ن لیگ کی نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو پہلے ہی کر پشن کی بھینٹ چڑھ چکی ہے اور اب ن لیگ نے اسحاق ڈار کو سینٹ کا ٹکٹ دیکر ثابت کر دیا ہے کہ اس سے سیاست سے کچھ نہیں سیکھا ہے۔سابق وزیر خزانہ کرپشن کے مقدمات میں اداروں کو مطلوب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گو جر خان میں بہت سی سیاسی شخصیات عمران خان کے وژ ن سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر رہی ہیں اور اس سے ثابت ہو تا ہے کہ مستقبل تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے جو لوگ کے پی کے پر جھو ٹی سیاست کر رہے تھے وہ وہاں کی حکو مت کی شاندار اور مثالی کار کر دگی سے پریشا ن ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کی طرف سے عمران خان پر بے جا الزام ترا شی کی مذمت کرتے ہوئے اس بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا ۔ ثمینہ امیر نے کہا کہ قوم کو عمران خان نے با ری لگا نے والوں کی کرپش بے نقاب کر کے تا ریخی فریضہ سر انجام دیا ہے انہوں نے شادی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ بعض لوگ اس پر بھی سیاست کر رہے ہیں

مندرہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ دو الگ الگ کامیاب کاروائیاں

مندرہ ( سید ساجد نقوی)ایس ایچ او مندرہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ دو الگ الگ کامیاب کاروائیاں پہلی کاروائی میں تیتروں کی لڑائی کرانے والوں کو دھر لیا اور داؤ پر لگی رقم اور مال مسروقہ برآمد چند اشخاص بھاگنے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر مندرہ پولیس نے پہلی کاروائی میں گاؤں چلال کے نزدیکی کس میں تیتر کی لڑائی میں مصروف لوگوں پر دھاوا بول دیا پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی چند اشخاص بھاگنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ 3اشخاص محمد ابرار ولد محمد نذیر، وسیم ظفر ولد ظفر محمود ،اور ارشد محمود ولد فتح محمد کو قابو کرلیا جن کی جامع تلاشی پر مبلغ 1900روپے اور داؤ پر لگی سفید کپڑے پر مبلغ 10,000/=روپے ایک پنجرہ ،2 عدد بھورے رنگ کے تیتر ،ایک عدد Qموبائل اور 2عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیے اور ملزمان کے خلاف Gambling Act5/7/78ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ محمد عمران ولد صدیق ساکن ضلع پونچھ کی درخواست پر کہ ملزمان امجد خان ،اسد خان پسران طالب حسین ،تسلیم نواز ولد محمد نواز سکنائے افغان آباد جہلم ،مسماۃ نغمانہ کوثر زوجہ عمران ساکن گجرونوالہ نے پہلے جعلی نوٹوں کی مشین کا جھانسہ دیکر اسلحہ کی نوک پر مبلغ 9,70,000=روپے چھین لیے جس پر مندرہ پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ406ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

سالانہ محفل میلاد

مندرہ ( سید ساجد نقوی)کلیام اعوان کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ساجد محمود ملک اور منصور حسن بخاری نے گزشتہ دنوں چوتھی سالانہ محفل میلاد بسلسلہ برائے شان اہلیبت ،شان اولیا ء اور ایصال ثواب خان محمد ملک مرحوم ، ملک محمد سعید مرحوم ،ملک گل محبوب مرحوم،ڈاکٹر ملک اورنگزیب مرحوم اور ملک خالد محمود مرحوم سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اسلام آباد میں محترم سید علی رضا بخاری MLAقانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر و سجادہ نشین آستانہ عالیہ سباں شریف ،صاحبزادہ شفقات احمد شاہ سجادی نشین آستانہ عالیہ قادریہ دیوان حضوری ، صاحبزادہ حسنین ناصر نوشاہی آستانہ عالیہ سنگھوئی شریف ضلع جہلم ،سید فیصل حسین بخاری آستانہ عالیہ گوڑھا شاہاں راولپنڈی ، سید زوار اعتبار حسین بخاری آستانہ عالیہ شاہ چن چراغ راولپنڈی ،زیب سجادہ پیر سرکار جی آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد راولپنڈی ، سید منصور الحق گیلانی آستانہ عالیہ لہلیال شریف ، سائیں ساجد محمود ،سائیں شعبان فرید ،سائیں محسن فقیر صابری کلیامی آستانہ عالیہ کلیام شریف ، محبوب المشائخ علامہ مقصود حمد کیانی ،صاحبزادہ محمد عبد الغفار سیالوی خطیب اعظم گجرنوالہ ، ملک اشتیاق باری ،بانی و سرپرست صوبہ پوٹھوار ملک ممریز حیدرو دیگر تمام معزز مہمانان گرامی جنھوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس محفل کی رونق کو دوبالا کیا ہم تہہ دل سے انکے مشکور و ممنون ہیں

error: