گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: February 22nd, 2018

گوجر خان،10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کو شش کر نے والے مو لوی کو گرفتار کر لیا

گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان پو لیس نے قرآ ن پاک پڑھنے کے لیے آنے والی10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کو شش کر نے والے مو لوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ڈھوک میر باز وارڈ نمبر 9کے رہائشی م ن نے پو لیس کو بتا یا کہ اسکی بیٹی دیگر بچیوں کے ساتھ قاری عبد المالک سکنہ ڈھوک میر باز قرآن پڑھنے گئی تو وہ اسے الگ کمرے میں لے گیا اور اسکے ساتھ زیا دتی کی کو شش کی تا ہم اسی اثنا میں اسکا فون آ یا اور بچی بھاگ کھڑی ہو ئی۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

گو جر خان پو لیس نے ہنگا مہ آ رائی کے سلسلہ میں دو مختلیف ایف آئی آرز درج کر لیں

گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان پو لیس نے گذشتہ روز کی ہنگا مہ آ رائی کے سلسلہ میں دو مختلیف ایف آئی آرز درج کر لیں۔ پہلی ایف آئی آر جا وید حسین نے درج کرا ئی کہ میرا بھا نجھا آ فا ق سر ور شہید کا لج کا طالبعلم ہے جسے بس نمبر k 4576 نے جسے نا معلوم ڈرائیور چلا رہا تھا نے غٖلت اور لا پرواہی کے باعث آ فاق کو ٹکر ماری جو شدید زخمی ہو گیا اور چل بسا۔ دو سری ایف آئی آر سب انسپکٹر محمد عارف نے درج کرائی انہوں نے بتا یا کہ اویس ، قاسم،شبا نو،آ کا ش،نوید کو ڈا کے اکسا نے پر لو گو ں نے پٹرول چھڑک کر آ گ لگا دی بعد ازاں انہوں نے تحصیل ہیڈ کو ا رٹر ہسپتال کے شیشے بھی تو ڑ ڈالے ۔ اس مقدمہ میں دو سو کے قریب نا معلوم ملزمان بھی نا مزد کئے گئے ہیں۔ تا ہم ابھی تک پو لیس نے کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے

بلدیہ گو جر خان کے سینی ٹیشن سٹاف کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف ہڑتال اور مظاہرہ

گو جر خان(نامہ نگار) بلدیہ گو جر خان کے سینی ٹیشن سٹاف کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف ہڑتال اور مظاہرہ،شہر میں گندگی کے ڈھیر،تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی،اوور ٹائم اور بقا یا جا ت کی ادا ئیگی اور میرٹ پرو مو شن کا مطالبہ، چئیرمین بلدیہ اور بعض کو نسلروں کی مداخلت کے بعد ہڑتال ختم۔جمعرات کی صبح مشتاق مسیح کی قیا دت میں گو جر خان کے محکمہ صفائی کے عملہ نے اچا نک ہڑ تا ل کر دی اور جمع ہو کا البرائک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف نعرے لگا تے ہو ئے جی ٹی رو ڈ چوک تک گئے بعد ازاں واپس آ کر بلدیہ کے دفتر جمع ہو گئے اسی اثنا میں چئیرمین بلدیہ، چئیرمین سٹریٹس لائٹس خوا جہ مظہر اقبال ،چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی حاجی اعجاز اور چیف آ فیسر چا ند مبین نے فریقین کو مذاکرات کے لیے بلا لیا اور ایک گھنٹہ طویل مذاکرات کے بعد معا ملات طہ پا گئے اور ہڑتالی ملا زمین کو مطالبات منظور کرنے کی یقین دہا نی کرا ئی گئی ۔ بعد ازاں چئیرمین شاہد صراف نے کہا کہ میں بلدیہ گو جر خان میں پر امن ما حول کا خواہشمند ہو ں تا کہ شہریوں کے مسائل حل ہو سکیں اور شہر کو صاف ستھرا بنا یا جا سکے۔حاجی اعجاز نے کہا کہ فریقین کے رویے انتہائی اچھت تھے اور انہیں شہر کی حالت کا خیال تھا۔

بہت جلد گو جر خان روشن ہو گا ،خواجہ مظہر اقبال

گو جر خان(نامہ نگار) بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین سٹریٹ لائیٹس کمیٹی خواجہ مظہر اقبال نے کہا ہے کہ بہت جلد گو جر خان روشن ہو گا ،میں نے شہر سے تا ریکیوں کے خا تمے کا عہدکررکھا ہے مجھے اس سلسلے میں چئیرمین شاہد صراف اور کو نسلرز کی مکمل حمایت حاصل ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریکیاں ختم کر نے کے لیے 50لاکھ روپے سے زاید کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ماضی میں اس اہم مسئلہ سے پہلو تہی کی گئی اور شہر اندھیروں میں ڈو با رہا مگر میں نے ان محرو میوں کے خا تمے کا فیصلہ کیا اور شکر گذار ہو ں چئیرمین شاہد صراف کا جنہوں نے میرے ساتھ تعا ون کیا اور بھاری فنڈز کی منظو ری دی ہما را شہریوں سے وعدہ تھا کہ انکے مسائل حل کر یں گے اور آج شہر کی تمام گلیاں پختہ کر نے اور شہر کی خوبصورتی کے لیے پا رکوں کا کام شروع کر نے کے بعد شہر کو روشن کر نے کا بیڑہ اٹھا یا ہے ۔ جی ٹی رو ڈ کی لا ئیٹس کو روشن کر نے کے منصوبے پر کام کا آ غاز کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ علا قوں کی سٹریٹس لائیٹس بھی بحال کر دی گئی ہیں خواجہ مظہر اقبال نے کہا کہ اس سلسلے میں شہریوں اور میڈیا کے تعاون کا بھی شکر گذار ہو ں

یو سی آہدی کے گاؤں کا ک میں نکاسی آب کا درینہ مطالبہ منظور

دولتالہ(نامہ نگار)یو سی آہدی کے گاؤں کا ک میں نکاسی آب کا درینہ مطالبہ منظور۔30لاکھ کی گرانٹ جاری ،بیس لاکھ کی مالیت کے ترقیاتی کام پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں ن لیگی لیڈران کے تہہ دل سے مشکور ممنون ہیں ،جنہوں نے بلدیاتی الیکشن میں کیے وعہدوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا،ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنماء راجہ رضوان راجہ ندیم نے اپنے مشترقہ بیان میں کیا ،ان کا کہنہ تھا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے چیرمین یو سی آہدی محمد خان بھٹی کی کوششوں سے ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی نے خصوصی گرانٹ فراہم کر کہ ہمارہ دیرینہ مطالبہ جس میں بجلی کے لیئے ٹرانسفارمرز کی فراہمی اور مین گلی میں نکاسی آب کا مسئلہ جو کہ عرصہ دراز سے چلا آ رہا تھا حل ہونے کے قریب ہے ،مین گلی کے ساتھ نالوں کی پختگی پر کام شروع ہو گیا ۔اہلیان کاک چیرمین خان بھٹی اور ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ،اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کے تہہ دل سے مشکور ممنون ہیں ،ان کا کہنہ تھا کہ ن لیگ صرف نعرے اور وعدوں کی سیاست نہیں کرتی بلکہ تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر عوام کے مسائل حل کرنا اور ملکی استحکام مسلم لیگ ن کے اولین منشور میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ 2018 میں ن لیگ ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی

کلاس نہم کا طالب علم تھا ایک حادثے میں اللہ کو پیارا ھو گیا

دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل جھونگل کے گاؤں چک سبز کے راجہ شیر افضل کا بیٹا اور کسان کونسلر راجہ شیردل کا بھتیجا جو کہ کلاس نہم کا طالب علم تھا ایک حادثے میں اللہ کو پیارا ھو گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ چک سبز میں ادا کر دی گئی جنازے میں ثقلین اعجاز جنجوعہ چیئرمین،چوھدری محمد اسحاق وائس چیئرمین،سید غلام عباس شاہ جنرل کونسلر،راجہ شیر محمد جنرل کونسلر،ملک ظہوراحمد اور علاقہ بھراور زندگی کے ہر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

سول جج چکوال تیمور افضل نے قصبہ مونا کی نئی عشر وزکوۃ کمیٹی بنانے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا

ڈھڈیال( نامہ نگار)سول جج چکوال تیمور افضل نے قصبہ مونا کی نئی عشر وزکوۃ کمیٹی بنانے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔ عشر وزکوۃ کمیٹی کے چیئرمین خرم شہزاد نے چیئرمین ضلعی عشروزکوۃ کمیٹی سلطان رضا جامی کے خلاف دائر کئے گئے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ28مارچ2017کو عشروزکوۃ کمیٹی مونا کا انتخاب کیا گیا لیکن گیارہ ماہ گزرنے کے باوجود اور بغیر کسی وجہ کے ابھی تک کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔ گیارہ ماہ کے دوران دفتر کے درجنوں چکر لگائے گئے لیکن نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر ی حربے استعمال کیے گئے ۔13فروری کو جب پھر ایک وفد گیا تو 14فروری کو چیئرمین نے نئی کمیٹی کی تشکیل کے احکامات جاری کردئیے۔ ملک نوید عباس ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد سول جج نے نئی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہی نئی زکوۃ کمیٹی بنائی جاسکتی ہے اور نہ ہی پرانی کمیٹی کو تحلیل کیا جاسکتا ہے ۔ اب اس کیس کی سماعت13مارچ کو ہوگی۔

ایلیٹ پبلک سکول مسوال کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات جمعرات کے روز منعقد ہوئی

ڈھڈیال( نامہ نگار) ایلیٹ پبلک سکول مسوال کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات جمعرات کے روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال ڈاکٹر اشفاق احمد سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔آج کے بچے کل کے معمار ہیں۔ انہوں نے سکول پرنسپل اور تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا جن کی بدولت بچوں نے اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کیں۔ تقریب میں ڈاکٹر اشفاق احمد سالک اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال چوہدری امجد حسن علی ایڈووکیٹ نے ہونہار بچوں اور بچیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر سکول کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیاتھا ۔سکول کے بچوں نے ملی نغمے ٹیبلو اور خاکے خوبصورت انداز میں پیش کئے۔ تقریب میں بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں سکول پر نسپل نے تمام آنے والے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا

ڈی پی او جہلم کی سوہاوہ سے 80کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں کھلی کچہری 

سوہاوہ ( احسن وحید ) ڈی پی او جہلم کی سوہاوہ سے 80کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں کھلی کچہری پڑی درویزہ چوکی اور سوہاوہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے لرنر کاونٹر بنانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے سوہاوہ شہر سے اسی کلو میٹر دور یو نین کونسل کوہالی کے علاقہ دیال میں پولیس تھانہ ڈومیلی کے سائلین کی شکایات سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ڈی پی او جہلم کا دیال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا کھلی کچہری میں تھانہ ڈومیلی کی پانچ یونین کونسلوں کے چیئر مینز اور بلدیاتی نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری سے ڈی پی اوجہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین گھنٹے کا سفر کر کے آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کو اپنا دوست بنانا ہے اور آپ کو یہ یقین دلانا ہے کہ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہوئے ہیں انہوں نے شرکاء کو اپنا پرسنل موبائل نمبر دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بھی زیادتی ہو یا کوئی آپ سے رشوت طلب کرے تو مجھے میسج کریں کال کریں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مہم میں ہمارا ساتھ دیں ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے بنائے جانے والے لرنر کے لئے ڈی ایس پی سوہاوہ کے دفتر میں کاونٹر بنانے کا اعلان کیا اور پڑی درویزہ کی چوکی کو دوبارہ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ڈی پی اوجہلم نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور موقعہ پر درخواستوں کے فیصلے کیے

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے عملی مظاہرہ 

سوہاوہ ( احسن وحید ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے عملی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے جی ٹی روڈ پر موک ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا جس میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو ، تحصیل انتظامیہ نے شرکت کی ڈی ایس پی سوہاوہ حافظ نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کی صورت میں بروقت ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ کرنا ہے اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ کیسے حادثہ کی صورت میں جائے حادثہ سے دور رہنا ہے انہوں نے کہا موک ایکسرسائز میں ریسکیو سروس اور تحصیل انتظامیہ نے شرکت کی اور ریسکیو کا عملی مظاہرہ کیا موک ایکسرسائز میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز ، چیئر مین میونسپل کمیٹی راجہ شارق رزاق اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔

صحت میلہ کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ، ڈی سی او جہلم


سوہاوہ ( احسن وحید ) صحت میلہ کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ، ڈی سی او جہلم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی اوجہلم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صحت میلہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا ڈی سی اوجہلم نے صحت میلہ کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ صحت میلہ کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صحت میلہ کے قیام کا مقصد شہریوں میں موذی امراض کی تشخیص کے لئے فری سکینگ کاونٹر قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی سکریننگ کر کے ان کی بیما؂ریوں کی بروقت تشخیص کی جا سکے ۔

چیئرمین یونین کونسل جھونگل ثقلین اعجاز جنجوعہ،کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

دولتالہ(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل جھونگل ثقلین اعجاز جنجوعہ،وائس چیئرمین چوھدری محمداسحاق اور جنرل کونسلرراجہ شیر محمد کا بندوٹ وارڈ کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔بندوٹ گاؤں اور ڈھوک شاھو میں گلیوں کو پختہ کرنے کاکام جاری ہے اس موقع پر سائیں رضوان نوشاہی،امجد حسین اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے انہوں نے راجہ جاوید اخلاص ایم این و وفاقی و پارلیمانی سیکرٹری، چیئرمین،وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کی کوششوں اور کاوشوں کی تعریف کی اور ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیا۔

error: