گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: February 23rd, 2018

راجہ جاویداخلاص کی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات

دولتالہ(نامہ نگار) وفاقی پارلیمارنی سیکرٹری راجہ جاویداخلاص کی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات , اہم امور سمیت گوجرخان میں تعمیروترقی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا , وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے گوجر خان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور راجہ جاوید اخلاص کو ہدایت کی کہ 31مارچ تک زیر تعمیر تمام منصوبوں کو مکمل کیا جائے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات وفاقی پالیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص (ایم این اے) سے ہوئی۔ جس میں گوجرخان میں جاری ترقیاتی کاموں کو 31 مارچ 2018 سے پہلے مکمل کرنے کے حکم جاری کیا۔ اور یونیورسٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال اور چیرمین (ایچ ای سی) ڈاکٹر محتار احمد اور (ڈپٹی کمشنر) راولپنڈی کو خصوصی ہدایت جاری کی اور کہا کہ ایک ماہ کہ اندر رپورٹ پیش کی جائیانہوں نے مندرہ چکوال، اور سوہاوہ چکوال روڈ کی مد میں فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت جاری کی۔دولتالہ کو تحصیل بنانے پر بھی بات چیت کی گی وزیر اعلیٰ نے وفاقی فنانس سیکریٹری اور وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کو فوری فنڈز جاری کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو گوجرخان آنے کی دعوت دی جس کو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے قبول کیا اور جلد گوجرخان آنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص کی حلقہ گوجر خان کے لئے خدمات کی تعریف کی۔

جاتلی پولیس کی کاروائی ،2مختلف کاروائیوں میں شراب برآمد ،2ملزمان گرفتار 

دولتالہ(نامہ نگار) جاتلی پولیس کی کاروائی ،2مختلف کاروائیوں میں شراب برآمد ،2ملزمان گرفتار کرلئے گئے ،تفسیلات کے مطابق پولیس تھانہ جاتلی نے سماج دشمن عناصر کیخلاف دو مختلف کاروائیوں کے دوران رئیس خان ولد خادی گل سکنہ جاتلی سے 4بوتل شراب برآمد کرکے گرفتار کرلیا جبکہ ایک دوسری کاروائی کے دوران زبیر حسین ولد فیض علی سکنہ لودے سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے گرفتار کرلیا ،پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے

گوجرخان پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھا پے مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا


گو جر خان(نامہ نگار)پو لیس تھا نہ گو جر خان نے نوا حی قصبہ صندل اور وارڈ نمبر 8میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھا پے مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بھا ری مقدار میں چرس برا مد کر لی ۔ صندل میں بد نام زمانہ منشیات فروش غلام عباس عرف فا نا سے 11سو گرام چرس برا مد کر کے گرفتار کر لیا گیا وارڈ نمبر8میں ایس ایچ او اشتیاق چیمہ کی معیت میں پو لیس پارٹی نے منشیات فروشی کے اڈے پر چھا پہ مار کر بد نام زمانہ منشیات فرو شوں شیخ ہا رون اور شیخ ارم کو گرفتار کر کے بھا ری مقدار میں چرس برا مد کر لی ایس ایچ اور نے متنبہ کیا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بھر پور کا روائیوں جا ری رہیں گی ۔

دیوی داتا روڈ کھنڈارات میں تبدیل ہوچکی ہے،راجہ شبیر

دولتالہ(نامہ نگار)دیوی داتا روڈ16دیہات استعمال کرتے ہیں ،38سال قبل تعمیر ہونے والی یہ سڑک آثار قدیمہ کا منظر پیش کرتی ہے اور یہاں سے گزرنا تکلیف دہ ہو چکا ہے ،بالخصوص ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ،طویل عرصہ سے نظر انداز کئے جانے پر یہ علاقہ پسماندگی کا شکار ہو چکا ہے ،یکم مارچ تک اگر اس سڑک کی تعمیر پر کام شروع نہ ہوا تو4مارچ کو عوامی میٹنگ بلائیں گے اور مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہارچیئرمین یونین کونسل دیوی راجہ شبیر،وائس چیئرمین راجہ سعید احمد جنجوعہ نے اہلیان علاقہ کی ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل دیوی کے عوام اب بیدار ہو چکے ہیں اور اپنے حق کیلئے ہر قسم کی قانونی جدوجہد کرنے کیلئے تیار ہیں،دیوی داتا روڈ کی تعمیر اس علاقہ کے ہر بوڑھے بچے مردو زن کا مطالبہ ہے اور اس کیلئے وہ کھڑے ہو چکے ہیں

پٹرولنگ پوسٹ چک میوں کی پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں

سوہاوہ ( احسن وحید ) پٹرولنگ پوسٹ چک میوں کی ایس ایس پی پٹرولنگ محمد یوسف ملک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں انچارج چوکی طیب رضا نے گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے ماہ فروری میں 4ملزمان اشتہاری گرفتار کیے جبکہ تیز رفتاری پر ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا اور دوران گشت مال مویشی کی چوری کو روکنے کے لئے مویشیوں سے بھرے ٹرک کی چیکنگ کی انچارج چوکی طیب رضا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جی پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائیگی تاکہ شاہرات کو محفوظ بنایا جا سکے

کھوکھا بازار ڈھڈیال میں آتشزدگی کے واقعات نے کئی غریبوں کے چولہے بجھادئیے ہیں

ڈھڈیال( نامہ نگار)کھوکھا بازار ڈھڈیال میں آتشزدگی کے واقعات نے کئی غریبوں کے چولہے بجھادئیے ہیں کیونکہ ریلوے اراضی پر قائم کھوکھا بازار میں زیادہ تر افراد نے لکڑی کے ٹھیے لگا کر اپنا اوراپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں مگر آتشزدگی کے واقعات ہونے سے ان کا تمام سرمایہ خاکستر ہوجاتا ہے ۔ گزشتہ دنوں میں کھوکھا بازار میں رات کی تاریکی میں لگنے والی آگ سے دوکھوکھے جل کر راکھ ہوگئے تھے جس سے غریب دکاندار وں کوبھاری نقصان اٹھا نا پڑا تھا۔ وہ تو 1122کے فائربریگیڈ کے بروقت آنے سے آگ پر قابو پالیا گیا ورنہ نقصان بہت زیاد ہ ہوجاتا۔ کھوکھا بازار کے دکاندورں نے ریلوے حکام اور ٹھیکیدار سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اراضی پر پختہ تعمیر کی اجازت دیں تاکہ آتشزدگی کے واقعات سے نقصان نہ ہو۔

ایلیٹ پبلک سکول مسوال کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ڈھڈیال( نامہ نگار) ایلیٹ پبلک سکول مسوال کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات جمعرات کے روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال ڈاکٹر اشفاق احمد سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔آج کے بچے کل کے معمار ہیں۔ انہوں نے سکول پرنسپل اور تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا جن کی بدولت بچوں نے اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کیں۔ تقریب میں ڈاکٹر اشفاق احمد سالک اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال چوہدری امجد حسن علی ایڈووکیٹ نے ہونہار بچوں اور بچیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر سکول کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیاتھا ۔سکول کے بچوں نے ملی نغمے ٹیبلو اور خاکے خوبصورت انداز میں پیش کئے۔ تقریب میں بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں سکول پر نسپل نے تمام آنے والے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

ضلعی چیئرمین بنانے میں آخر تاخیر کیوں؟

Read more

رورل ہیلتھ سنٹڑ مندرہ میں ہیلتھ میلے کا انعقاد

مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)رورل ہیلتھ سنٹڑ مندرہ میں ہیلتھ میلے کا انعقاد ہوئے پا نچواں دن ہوا ،صحت میلہ میں ہمیشہ کی طرح رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ ٹاپ رہا ،اہلیان علاقہ کے مریضوں کا رش سینکٹروں مریضوں کو مستفید کیا گیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب بھر میں تمام THQاورRHCمیں صحت میلے کا انعقاد کروایا مندرہ آر ایچ سی میں سینئر میڈیکل آفیسر اور انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ کے زیر نگرانی صحت میلہ میں پہلے دن سے مریضوں کا تانتا بندھا ہوا ہے جہاں پر متعدد موذی امراض کے ٹیسٹ ،تشخیص اور دوائیں دی جارہی ہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رورل ہیلتھ سنٹرمندرہRHC’s کی فہرست میں سر فہرست ہے ،جس کا سہرہ صرف اور صرف مندرہ عملے کو جاتا ہے گذشتہ روز ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اور ڈی ایچ او راولپنڈی کی موجودگی میں صحافیوں کو صحت میلے بارے مکمل آ گاہی دی گئی جہاں پر سید مختار شاہ کاظمی،خالد محمود قریشی،کامران قریشی،ساجد نقوی موجود تھے ، صحت میلے میں مریضوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ نے ڈاکٹر خلیل اللہ کو صفائی سمیت میلے کے بھرپور انتطاما ت پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اپنی کاوشیں جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

مندرہ ریسکیو 1122میں فائر بریگیڈ گاڑی کی سہولت مہیا کی جائے


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ ریسکیو 1122میں فائر بریگیڈ گاڑی کی سہولت مہیا کی جائے ،پوری تحصیل کے لیے صرف ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی ناکافی ہے ۔مندرہ ریسکیو کے اہلکار فائر بریگیڈ گوجرخان سے منگواتے ہیں جس کو پہنچنے میں وقت ضائع ہونے کے باعث حادثات کے موقع پر بروقت کاروائی عمل میں نہ لانے سے نقصان سے نہیں بچا جاسکتا،گذشتہ دنوں میں مندرہ میں کیری ڈبہ کو آگ لگنے والے حادثہ میں فائر بریگیڈ کی گاڑی کو گوجرخان سے آنا پڑا جس کو مندرہ آتے تک ٹائم لگا جس پر میڈیا کے ذریعے بغیر حقائق جانے ساراکیچڑ مندرہ ریسکیو آفس کے عملے پر ڈالا گیا جو سرا سر زیادتی ہے مندرہ ریسکیو سٹیشن پر ٹیوب ویل بھی موجود نہ ہے جو حادثے کی صور ت میں گوجرخان سے فائر بریگیڈ کی آنے والی گاڑی کے پانی ختم ہونے پر مندرہ گاڑی کو دوبارہ ری فل کر سکے ،فائر بریگیڈ کی گاڑی میں پانی ختم ہونے پر گاڑی کو مندرہ کے بجائے دوبارہ گوجرخان جا کر گاڑی میں پانی ری فل کروانا پڑتا ہے مندرہ میں موجود فیکٹروں ،سکولز اور دوکانوں میں آگ لگنے پر صرف ایک گاڑی سے کام نہیں چلتا لہٰذا ریسکیو 1122کی ہائیر انتظامیہ اس بارے نوٹس لیتے ہوئے مندرہ میں جلد ازجلد فائیر بریگیڈ کی گاڑی کا بندوبست کرے اور مندرہ سٹیشن پر ری فلنگ کے لیے ٹیوب ویل کی کھدائی کے عمل کو یقینی بنائیں

را جہ جا وید اخلاص نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملا قات


گو جر خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے را ہنما اورپا رلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملا قات کی ہے ۔ملا قات میں گو جر خان کو درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو کوئی اور گو جر خان میں یو نیورسٹی کے قیام کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال،، چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شامل ہیں جو ایک ماہ کے اندر رپورٹ دے گی ۔ گو جر خان میں جاری ترقیاتی کام بھی 31مارچ تک مکمل کر نے کے احکا مات جا ری کر نے پر اتفاق ہوا۔ جبکہ سکو لو ں کی اپ گریڈیشن کے بھی احکا مات جا ری کئے جا ئیں گے وزیر اعلی نے مندرہ چکوال اور سو ہا وہ چکوال رو ڈ کی جلد تکمیل کر نے کے لیے فوری فنڈز جا ری کر نے کے احکا مات بھی جا ری کئے گئے ۔ گو جر خان کو ضلع بنا نے کے با رے میں وزیر اعلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو نے سے قبل کو ئی ضلع یا تحصیل نہیں بنا ئی جا سکتی۔ وزیر اعلی نے را جہ جا وید اخلاص کی گو جر خان کے لیے خدمات کی تعریف بھی کی بعد ازاں را جہ جا وید اخلاص نے جنگ سے فون پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میں نے وزیر اعلی کو دو رہ گو جر خان کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کر لی جسکی تا ریخ کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گو جر خان کے مسائل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور توقع ہے کہ ایک ما ہ کے دوران گو جر خان میں جا ری تمام کام مکمل کر لیے جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی دورہ گو جر خان میں اہم اعلا نات کریں گے ۔

ڈاکٹر طاھرالقادری کی 67ویں سالگرہ کی پر وقارتقریب

دولتالہ(نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک ،تحریک منہاج القرآن،منہاج یوتھ لیگ پی پی چار کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر طاھرالقادری کی 67ویں سالگرہ کی پر وقارتقریب منہاج اسلامک سنٹردولتالہ میں منعقدھوئی۔اس موقع پر پروفیسر اعجاز ملک مرکزی نائب ناظم دعوت نے شیخ الاسلام کی ہمہ جہت شخصیت اور عظیم دعوتی،تبلیغی،سیاسی،سماجی خدمات اور عالمگیر امن ومحبت کا پرچار کرنے پر خصوصی روشنی ڈالی۔اس موقع پر چوھدری محمداسحاق وائس چیئرمین یونین کونسل جھونگل،محمودالحق قریشی،افتخار مغل راہنما تحریک منہاج القرآن ھالینڈ،علامہ نور آصف،علامہ قاضی شفیق الرحمان،شاھد محمود،چوھدری اسرار حسین،راجہ ناصر محمود اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے آخرمیں تمام قائدین و کارکنان سمیت کیک کاٹا اور اپنے محبوب قائد کی سالگرہ پر خصوصی دعا بھی کی۔اللہ پاک حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کو صحت و سلامتی اور تندرستی و عافیت والی لمبی عمر عطا فرمائے۔آمین

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل وطن کیساتھ دھڑکتے ہیں،راجہ عبدالغفور

دولتالہ(نامہ نگار) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل وطن کیساتھ دھڑکتے ہیں اور تارکین وطن ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں اور خطیر زر مبادلہ ملک کو فراہم کر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ عبدالغفور عرف لالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد رہائش پذیر ہے جو باقاعدگی سے خطیر زرمبادلہ ملک میں منتقل کرتے آ رہے ہیں جس سے بلا شبہ ملکی معیشت کو توانائی مل رہی ہے اس طرح تارکین وطن ملک سے دور رہ کر بھی ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے دور رہ کر ملک کی محبت میں کئی گناہ اضافہ ہو جاتا ہے اس لئے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے دل بھی اپنے وطن کیساتھ ہی دھڑکتے ہیں اور وہ ملک و قوم کے مسائل پر زیادہ فکرمندرہتے ہیں

پریس کلب دولتالہ کی ملک ایاز سے تعزیت

دولتالہ(نامہ نگار)معروف تاجر رہنما ملک ایاز اسلم لی والدہ محترمہ کی وفات پر سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کا اظہار تعزیت ،پریس کلب کے سینئر عہدیداران کا ملک ایاز اسلم کے گھر جا کر فاتحہ خوانی ،پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ سید منور نقوی ،چیف ایگزیکٹو نوید افسر راجہ ،چیئرمین قاسم علی قاسم،صدر راجہ حاجی احمد ،کوارڈی نیٹر چوہدری محمد نواز کسانہ ،جنرل سیکرٹری راجہ آفتاب دھمیال،صدر الیکٹرانک میڈیا محمد اشفاق انجم،سیکرٹری اطلاعات رانا ابرار صدف،سینئر نائب صدر راجہ حسن اختر،چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی چوہدری عابد حسین ،لیاقت بھٹی،صدر اخبار فروش یونین شکیل مغل،جنرل سیکرٹری صوفی ارشد محمود سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع چکوال کااہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدہوا 

ڈھڈیال( نامہ نگار)ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع چکوال کااہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدہوا جس میں چکوال بھر کے تمام میڈیکل سٹورز مالکان نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت سرپر ست اعلیٰ چوہدری رب نواز، صدر امجد علی خان نیازی نے کی جبکہ اس کے مہمان خصوصی چکوال میں نئے تعینات ہونے والے ڈرگ کنٹرول محمد سلیم بٹ تھے جبکہ سابق ڈرگ انسپکٹر راجہ اللہ دتہ نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم بٹ نے کہا کہ تمام میڈیکل سٹورز مالکان اگر حکومتی ہدایات کے مطابق کام کریں تو ان کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔ تمام مالکان ریک کے اندر شیشہ لگوائیں جبکہ کوالیفائیڈ سٹاف بھی ہونا چاہیے اور مکمل صفائی کا اہتمام کریں جبکہ زائد المیعاد ادویات کی فروخت بند کی جائے اور تمام سٹاک کے رجسٹر بنالیں بعدازاں ڈرگ اینڈکیمسٹ یونین کے سرپرست اعلیٰ چوہدری رب نواز ،نائب صدر چوہدری شفیع الرحمن اور ڈھڈیال کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ یونین کے صدر ظہیر احمد یوسفی نے بھی خطاب کیا جبکہ سابق ڈرگ انسپکٹر راجہ اللہ دتہ نے بھی میڈیکل سٹور زمالکان کو بہتر اقدامات کرنے کی اپیل کی ۔ اجلاس کے آخر میں جنرل سیکرٹری منہاس الدین نے ایک قرارداد پیش کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا مرکزی گیٹ بند کیا گیا ہے اس کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ عوامی مشکلات کم ہوسکیں۔ قراردار کو متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔

error: