گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: March 2018

مثبت اور تعمیر ی صحافت عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے،چوہدری فرزند علی


دولتالہ(نامہ نگار)مثبت اور تعمیر ی صحافت عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے علاقائی مسائل کی نشاندہی اور مظلوم کی آواز کو ارباب اختیار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ملکی حالات و واقعات پر بھی گہری نظر رکھنا اور مطالعہ وقت کا تقاضا ہے خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر قلم کی حرمت کی پاسداری کے لیے صحافیوں کو جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے صحافت پیغمبرانہ پیشہ ہے صحافت کی اہمیت سے کسی طور انکار ممکن نہیں مثبت اور تعمیری صحافت سے حقیقی معنوں میں مسائل اجاگر ہوتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح ممکن ہو تی ہے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں کی پیشہ وارانہ زمہ داری ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا سینئر صحافی سید منور نقوی کی شب روز کاوشوں سے انکی ٹیم کامیابی کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان چوہدری فرزند علی ،صدر احمد نواز کھوکھر ،معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی اور جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان ملک جاوید اقبال نے پریس کلب دولتالہ کی جانب سے سینئر صحافی چوہدری فرزند علی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافت انسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن اور مظلوم و مجبور عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمان ہے اور صحافت کی قوت ہی در اصل عوام کی طاقت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ارباب اختیار اور عوامی ادارے اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس موقع پر مہمانان گرامی نے پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد اور انکی ٹیم کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصحافی سید منور نقوی نے کہا کہ چوہدری فرزند علی بلاشبہ تحصیل گوجرخان کی صحافت کا اہم ستون ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے بطور صحافی انہوں نے نڈر اور بے باک انداز میں قلم کا استعمال کیا یہ وجہ ہے کہ وہ موجودہ دور کے صحافیوں کے لیے رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں اور گوجرخان کے صحافی انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں قبل ازیں تقریب سے صدر پریس کلب دولتالہ راجہ حاجی احمد نے سپاس نامہ پیش کیا اور مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر معروف صحافی و مصنف حکیم عبدالرؤف کیانی ،چیف ایگزیکٹیو پریس کلب دولتالہ نوید افسر راجہ ،جنرل سیکرٹری مندرہ پریس کلب خالد قریشی ،صدر الیکٹرانک میڈیا دولتالہ اشفاق انجم،چیئرمین پریس کلب دولتالہ قاسم علی قاسم ،خواجہ ظہیراور دیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ چیئر مین یوسی دولتالہ سید قلب عباس ،چیئرمین یوسی نڑالی شیخ طاہر اشفاق ،چیئرمین یو سی آہدی محمد خان بھٹی ،وائس چیئرمین راجہ زبیر ،وائس چیئرمین کرنب الیاس حاجی چوہدری ظفر محمود،رہنما مسلم لیگ ن راجہ نعیم نواز ،مرزا احسن محمود،چوہدری شفقت محمود، ،رہنما پی پی پی قاضی ظفر علی ،راجہ جاوید کیانی ،وائس پریذیڈنٹ این بی پی سید حبیب کاظمی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا دولتالہ راجہ مبین مشتاق ،اے ای او محکمہ تعلیم محمد یوسف ،قاضی خرم ،پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کیانی ،انجمن تاجراں کے نمائندے راجہ حاجی لیاقت ،سابق امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ابو زر ،مرزا روف سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

موجودہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوچکی ہے، راجہ پرویز اشرف


دولتالہ(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوچکی ہے پیپلزپارٹی کی پانچ سالہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے پیپلزپارٹی کا دور سنہری دور تھا عوام خوشحال تھے پیپلز پارٹی کا منشور بھی عوام میں اخوت ،محبت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے شہید زوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے روشناس کرایا اپنے قائد کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اسی سلسلے کو دراز کیا اور اب سابق صدر آصف علی زرادری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرادری اس مشن کو لیکر اپنے عوام نے درمیان موجود ہیں کیاان خیالات کا اظہار انھوں نے یوسی سیدکسراں میں پیپلز پارٹی کے رہنماسید آفتاب کاظمی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اپنے 5سالہ دور اقتدار میں عوامی محرومیوں کے ازالے اور علاقہ کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے اہل گوجرخان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر یقینی بنائی بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا ہم نے اپنے دور اقتدار میں حقیقی معنوں میں عوام کے خدمت کے فریضہ سر انجام دیا گوجرخان کے غیور عوام جانتے ہیں کہ 35سالہ عوام کی محرومیوں کے ازالے اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے 5سالہ دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے 47ارب روپے گوجرخان میں ریلوے انڈر پاس ،مندرہ چکوال ،سوہاوہ چکوال روڈ ،پاسپورٹ آفس گوجرخان ،نادرا آفس ،بلا تفریق تمام یونین کونسلوں میں گیس کی فراہمی ،5کروڑ روپے فی یونین کونسلوں فنڈز جاری کیے گیس کے میٹروں ،اور گلیوں نالیوں کی سیاست کرنے والے ہمارے دور اور اپنے دور کا موازنہ کر لیں گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیاموجودہ عوامی نمائندوں کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کے باعث حلقہ عوام مشکلات کا شکار ہیں ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کے سواء موجودہ عوامی نمائندے کوئی کارہائے نمایاں سر انجام نہیں دے سکے یہی وجہ ہے کہ گوجرخان کی ترقی کو ریورس گئیر لگ چکا ہے اس موقع پر احاجی راشد،ملک عابد،مناظر،راجہ غفور،چوہدری اصغر ،راجہ یعقوب،مجدمغل آف کونٹ،عمران بھٹی،چوہدری خوشی محمد سمیت مومنین اور پیپلزپارٹی کے جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

ھڈانہ روڈ پرسوزوکی وین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا 


گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان کے نواح میں بھڈانہ روڈ پرسوزوکی وین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا نواحی قصبہ ٹھولاں کا رہائشی ملک شہباز ولد ملک احسانمو ٹر سائیکل پر جا تے ہو ئے کشمیر پوائنٹ بھڈانہ کے قریب سامنے سے آنے والی سوزوکی وین سے جاٹکرایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ملک شہباز کی عمر18 سال اوروہ تھرڈ ایئر کا طا لبعلم تھا

جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے، ڈی ایس پی گوجرخان 


گوجرخان(نامہ نگار)گذشتہ ایک ہفتہ کے دو ران سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپورکارروائی کے دوران گو جر خان پو لیس نے منشیات ، اسلحہ کے 14مقدمات درج کر لیے، د واشتہاری ملزمان اور چھ ڈکیت گرفتار کئے ڈی ایس پی گوجرخان سردار بابر ممتاز اور قائم مقام ایس ایچ او ملک کاشف اقبال نے بتا یا کہ کے مختلیف کا روائیوں کے دوران 123لیٹر شراب،دو کلو چرس اورتین پسٹل تیس بور برآمد کر کے 14مقدمات درج کئے اس ہفتہ کے دوران 20موٹرسائیکل بدون نمبرتھانہ میں بند کئے دو گاڑیاں مالیتی انیس لاکھ بھی برآمد کیں سردار بابر نے کہا کہ منشیات فروشی ،جوا سمیت تمام جرائم کے خاتمہ کیلئے جامع پلان ترتیب دیا ہے مختلف ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں تمام بیٹ افسران اپنے اپنے علاقہ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے ،روایتی اور سفارشی کلچر تبدیل ہوچکاانہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی غفلت کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا

پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد


گوجرخان(نامہ نگار)پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو راول پریس کلب کے عہدیداران و ممبران سید مختار شاہ کاظمی ،خالد محمود قریشی، عبدالوحید میر ،عبدالمجید قریشی نے پریس کلب میں آکر مبارک باد دی دریں اثناء مہرحاجی ریاض ،طارق نجمی،خرم شاہ ،اعجاز بھٹی جبر،محمد کلیم قاضیاں،شازیہ سلطانہ جنرل سیکرٹری ویمن مسلم لیگ ن، میڈم شمشاد لیڈی کونسلر ،ریحانہ یاسمین نائب صدر،آسیہ مغل ،شازیہ چوہدری ،روبینہ کوثر نے بھی بھی پریس کلب آکر نومنتخب عہدیداران کومبارک باد پیش کی ہے

راماں پھاٹک کے قریب ٹریکٹر اور کار میں تصادم 3افراد شدید زخمی


دولتالہ(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ پر راماں پھاٹک کے قریب ٹریکٹر اور کار میں تصادم 3افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل واقعات کے مطابق کارنمبر QH 991راولپنڈی سیچکوال جارہی تھی کہ ٹریکٹر اچانک مین روڈ پر آگیا حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد صفدر،انور اور اسامہ شدید زخمی ہوگے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی

دولتالہ میں پرائس مجسٹریٹ کا گراں فروشوں کے خلاف کاروائی متعدد کو جرمانے


دولتالہ(نامہ نگار)قصبہ دولتالہ میں پرائس مجسٹریٹ کا گراں فروشوں کے خلاف کاروائی خوردونووش کی اشیاء مہنگے داموں کی فروخت اور ناقص صفائی پر متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے تفصیلات کے مطابق مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے پرائس مجسٹریٹ گوجرخان ملک قمر اعوان نے ہمراہ ریڈر ملک عمران اور سماجی رہنما احتشام خٹک نے دولتالہ متعدددکانداروں کے چالان کرتے ہوئے مقامی دوکاندار محمد جاوید ولد عجائب کو 8000،صداقت حسین ولد فضل الہی1000 ،طارق محمود ولد عبدالرحمان5000،ندیم اختر1000،فیصل5000سجاد ولد فیاض 8000روپے جرمانہ کیا گیا اس موقع پر پرائس مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ریٹ لسٹ کے مطابق نرخوں کی پابندی اور ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنا بہت ضروری ہے، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور غیر معیاری اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے اور مہنگائی کا باعث بننے والوں کو آئندہ سختی سے نبٹنے اور جیل بھیجا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی

مندرہ چکوال روڈ پر دولتالہ موڑ کے قریب گیس سلنڈروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا 


دولتالہ(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ پر دولتالہ موڑ کے قریب گیس سلنڈروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس سے مٹھائی کی دوکان کو شدید نقصان پہنچا حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا تفصیلات کے مطابق تیز رفتار گیس سلنڈروں سے بھرا ٹرک نمبرZ.6593دولتالہ موڑ پر الٹ گیا جس سے مٹھائی کی دوکان کو شدید نقصان پہنچاتااہم معجزانہ طور پرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا گیس سلنڈردوکان کے اندر اور روڈ پر بکھیر گے بتایا جاتا ہے کہ ٹرک مستالہ کی طرف جارہا تھاکہ حادثہ کا شکار ہوگیا

پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کی شیخ ساجدسے اظہار تعزیت


دولتالہ(نامہ نگار)سینئر صحافی وپوٹھوہار پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ چوہدری فرزند علی ،صدر احمد نواز کھوکھر ،تجزیہ نگار شہزاد قریشی ،جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال، ممتاز ادیب حکیم عبدالرواف کیانی،خواجہ ظہیر اور معروف شاعر ادیب اینکر سید آل عمران نے سلیمان فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ شیخ ساجد اور وائس چیئرمین شیخ سلیم کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گا ہ گہرے رنج وغم کا اظہار کیاپردلی تعزیت کی

گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ حیات کا پانچویں جماعت میں شاندار رزلٹ


جاتلی(نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ حیات کا پانچویں جماعت میں شاندار رزلٹ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ حیات میں نورالھدانور ولد محمد افراز نے پہلی، عائشہ زاہد ولد زاہد ہاشمی نے دوسری جبکہ اسد اللہ ولد حمید اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی سیاسی و سماجی شخصیات کا سکول انتطامیہ کو بہترین رزلٹ پر خراج تحسین

بھنگالی تا گلیانہ لنک روڈ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کھنڈر بن گئی


سکھو (نمائندہ خصوصی) بھنگالی تا گلیانہ لنک روڈ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کھنڈر بن گئی، سینکڑوں دیہات کو چکوال روڈ سے ملانے والی سڑک آثارقدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی، سڑک کی بجری تک اکھڑ چکی ہے اور سڑک پر کئی کئی فٹ کے گڑھے بن گئے ہیں،موضع مرادی کے پاس سڑک مکمل طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے، بھنگالی تا گلیانہ لنک روڈ سینکڑوں دیہات کو مندرہ چکوال روڈ سے ملانے والی یہ سڑک حکومت کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے، نواحی دیہات کے لوگ راولپنڈی جانے کے لیے یہی روڈ استعمال کرکے راولپنڈی کی ٹرانسپورٹ حاصل کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ روڈ انتہائی مصروف ترین جانی جاتی ہے، منتخب حکومتی نمائندوں کا گزر بھی اکثر اسی سڑک سے ہوتا ہے، ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی بارہا دفعہ اس سڑک کو پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے سکیم کے تحت پختہ کرنے اور خصوصی گرانٹ جاری کرنے کے جھوٹے وعدے بھی کر چکے ہیں لیکن تاحال سڑک اپنی بے بسی کا رونا رو رہی ہے، کھنڈر بنی اس سڑک پر سفر کرنا دشوار ہوچکا ہے،اہلیان علاقہ اراکین اسمبلی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلدازجلد اس سڑک کو پختہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے تاکہ اہلیان علاقہ کو سفری سہولت میسر آسکے۔

گورنمنٹ پرائمری سکول کرنب الیاس کا پانچویں کلاس کا نتیجہ 100 فیصدرہا


سکھو (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ پرائمری سکول کرنب الیاس کا پانچویں کلاس کا نتیجہ 100 فیصد، سکول سٹاف اور دل این جی او کو اہلیان علاقہ کی مبارکباد،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول کرنب الیاس تحصیل گوجرخان کا پانچویں کلاس(P E C )کا نتیجہ 100 فیصد رہا،اس ٹیسٹ میں حصہ لینے والے تمام بچوں نے کامیابی حاصل کرکے اپنے سکول کا نام روشن کیا،جس پر اہلیان علاقہ نے سکول سٹاف کی انتھک محنتوں اور “دل” این جی او کو مبارکباد پیش کی۔

بوائز ایلیمنٹری سکول ڈورے کو اپ گریڈ کرکے ہائی کا درجہ دے دیا گیا


ڈھڈیال(نامہ نگار) منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن میں جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزرجوائنٹ سیکرٹری پروفیسر محمد رفیق طاہر کی خصوصی کاوشوں سے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول ڈورے کو اپ گریڈ کرکے ہائی کا درجہ دے دیا گیا۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رفیق طاہر نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ڈورے کو بھی جلد اپ گریڈ کرکے ہائی کادرجہ دلایا جائے گاتاکہ ڈورے اور اس کے ملحقہ دیہات کے طلباوطالبات کو تعلیم کے حصول میں مشکلات کم ہوسکیں اور ان کے والدین پر معاشی بوجھ کم ہوسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کو مزید بہتر اور مثالی بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ اہلیان ڈورے نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کو ہائی کا درجہ دلانے پر جوائنٹ سیکرٹری محمد رفیق طاہر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ اقدام اپنی مٹی سے بھرپور محبت کا اظہار ہے اور وہ ان کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ضلع چکوال میں پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی مہم میں کوئی جوش وخروش نظر نہیں آرہا


ڈھڈیال(نامہ نگار) ضلع چکوال میں پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی مہم میں کوئی جوش وخروش نظر نہیں آرہا۔ رکنیت سازی صرف فوٹو سیشن اور خانہ پری تک محدود ہے۔ امید کی جارہی تھی کہ پارٹی کی نئی تنظیم سازی سے پارٹی میں کچھ جان پڑے گی لیکن ابھی تک ضلع میں پارٹی کی کارکردگی صرف رسمی اجلاسوں تک محدود ہے ۔ پارٹی کا ویمن ونگ ابھی تک غیر فعال ہے ۔عہدیداروں کاکئی ماہ ہوئے اعلان تو کردیا گیا لیکن ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔ پارٹی کی حالیہ رکنیت سازی مہم کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ خواجہ سراؤں کورکن بنایا جارہا ہے ۔ اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لوگوں کو پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی کی مہم میں کتنی دلچسپی ہے۔ ضلع میں جس طرح پیپلزپارٹی کی سرگرمیاں ہیں اس سے لگتا ہے کہ انتخابات میں دوسروں کی حمایت کا اعلان کرکے ہی پارٹی اپنا بھرم رکھے گی۔

چک ملوک میں سٹینڈرڈ پبلک سکول اینڈ کالج کا افتتاح کردیا گیا


ڈھڈیال(نامہ نگار) چک ملوک میں سٹینڈرڈ پبلک سکول اینڈ کالج کا افتتاح کردیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانان خصوصی پروفیسر سجادحسین ملک اور سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ونگ تھے ۔ تقریب میں طلبا نے ملی نغمے اور مختلف ٹیبلوز پیش کیے اور اساتذہ کرام نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبا وطالبات کی شاندار تعلیم وتربیت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ تقریب میں علاقہ کی سرکردہ شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

فری میڈیکل کیمپ مورخہ یکم اپریل بروز اتوار منعقد ہوگا


ڈھڈیال(نامہ نگار) ائیر فاؤنڈیشن سکول سسٹم ڈھڈیال کیمپس میں فری میڈیکل کیمپ مورخہ یکم اپریل بروز اتوار منعقد ہوگا جس میں گائنی، ہڈیوں اور دیگر بیماریوں کا جدیدمشینوں پر فری ٹیسٹ ہوگا۔ کیمپ صبح 9بجے سے دن ایک بجے تک جاری رہے گا۔

مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے،راجہ محمد جاوید اخلاص 


دولتالہ(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے بہتان تراشی ،اور منفی روایات کو پروان چڑھانے والوں کو آمدہ الیکشن میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا ہو گا دھرنا پارٹیء عوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ بے پر کی اڑانے میں مشغول رہتا ہے ہمیں ایسی سیاست سے کوئی سروکار نہیں مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور و مرکز صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے اور ہم نے حقیقی معنوں میں ثابت کر کے دکھایا ہے ملک بھر میں موٹر ویز کی تعمیر ،میٹرو بس اور نج ٹرین سروس ،بجلی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی اس بات کو منہ بولتا ثبوت ہے کہ ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں حق نمائندگی ادا کیا قائد عوام میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز کی کاوشوں سے ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے جب کہ ن لیگ کے چاہنے والوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا موجودہ دور مثالی دور ہے پونے 5سالہ دور اقتدار میں تحصیل گوجرخان میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام پایہ تکمیل کو پہنچائے آہدی موڑ تا ڈہونگ ،پھمبل چوک تا میانہ پھمبل روڈ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے تحت جب کہ متعدد دیہات و قصبات میں گیس کی فراہمی کے منصوبہ جات پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نعروں کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ان شاء اللہ الیکشن2018میں ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرئے گئی

سکول وین اور کار میں تصادم سکول وین کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق 6بچے شدید زخمی


دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ کے قریب ڈونگی کے قریب میں سکول وین اور کار میں تصادم سکول وین کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق 6بچے شدید زخمی کار ڈائیور کو معمولی چوٹیں آئیں واقعات کے مطابق کے مطابق جبار سکنہ قاضیاں اپنی کارXLI نمبر LZ9694میں دولتالہ سے راولپنڈی جا رہا تھا جب کہسکول وین جسکو ڈرائیور راجہ سجاد حسین کونسلر یونین کونسل جاتلی گاڑی نمبر RIS1737پر سکول کی طرف آ رہا تھا کہ ڈونگی کے قریب تیز رفتار کار نے سوزوکی کو ٹکر مار دی حادثہ اس قدر شدید تھا کہ سکول وین کے ڈرائیور کو گاڑی کاٹ کر باہر نکلا گیا تا ہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ وین میں سکول کے طلباء ریحان عزیز ،۔فرحان عزیز ،طلحہ حسین ،عبدالرافع ،گل شیر،محمد عبداللہ شدید زخمی ہو گئے 1122نے فوری طور پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جاتلی پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا زرائع کے مطابق کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

عمران خان محب وطن سیاستدان ہیں،یامین قریشی


گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما یامین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان محب وطن سیاستدان ہیں جنہوں نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے انتھک جدوجہد کی عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستانی عوام میں کرپشن کیخلاف شعور بیدار ہو چکا ہے اب ملکی دولت لوٹنے والے اپنے انجام کے قریب ہیں عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ جان چکے ہیں کہ ان کے مسائل کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں باشعور عوام نے اب اپنے مسائل کے حل کیلئے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف کی طرف رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں اور آمدہ انتخابات میں عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے کرپٹ مافیا کا بویا بستر ہمیشہ کیلئے گول کر دیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے عمران خان صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور انہوں نے کرپشن کے خاتمے کیلئے جو جدوجہد کی اس سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور عوام ترقی کے سفر میں عمران خان کے ساتھ ہیں

چوہدری محمد ریاض مسلم لیگ ن اور گوجرخان کا قیمتی اثاثہ ہیں،خضر اسلام قریشی 


گوجر خان (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان کے سیکرٹری انفارمیشن خضر اسلام قریشی نے کہا ہے کہ چوہدری محمد ریاض مسلم لیگ ن اور گوجرخان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی عزت و توقیراپنی پارٹی میں سینئر لیڈر کی ہے اور انہوں نے پارٹی اور قیادت کیلئے جو قربانیاں دی ہیں ان کا پارٹی میں کوئی ثانی نہیں ہے گوجرخان میں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد وہ اپنے ماضی والے عہدے پر بحال ہونگے کیونکہ وہ ن لیگ کی پہچان ہیں اور ہمارے لئے انتہائی قابل قدرانسان ہیں

چوہدری فرزند علی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب آجمورخہ30اپریل بوقت3بجے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گئی


دولتالہ(نامہ نگار )سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ (رجسٹرڈ ) کی تقریب حلف برداری اور سینئر صحافی سرپرست اعلیٰ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان چوہدری فرزند علی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب آجمورخہ30اپریل بوقت3بجے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گئی

گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2018-19،اتفاق رائے سے ایم کلیم اللہ بھٹی چیف ایگزیکٹیو، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار پریس کے سالانہ انتخابات2018-19گزشتہ روز منتخب ہوئے جس میں اتفاق رائے سے شہزادقریشی چیئرمین ،خان لیاقت وائس چیئرمین ،چوہدری فرزندعلی سرپرست اعلیٰ ، کلیم اللہ بھٹی (اساس)چیف ایگزیکٹو ،احمد نواز کھو کھرصدر، ملک نصیر سینئر نائب صدر،محمد خورشید،خواجہ محمد ظہیر، مرزارفعت نائب صدور،ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری، راجہ ثاقب بشیر ایڈیشنل سیکرٹری ،محمد فاروق احمدجوائنٹ سیکرٹری ، عامرقریشی فنانس سیکرٹری، سخاوت مغل آفس سیکرٹری، خاور کیانی سیکرٹری کوارڈینیشن جبکہ شیخ صلاح الدین، حکیم عبدالرؤف کیانی، چوہدری محمد یعقوب، راجہ ضیاء الحق،چوہدری محمود حسین، فیصل کیانی،آصف علی،سید تصور شاہ، ملک اسد ممبران مجلس عاملہ منتخب ہوئے

سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ،سی پی او اسرار احمد عباسی کے حکم پر ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف اور ایس پی صدر سید گلبہار کی زیر نگرانی ڈی ایس پی گوجرخان سرداربابر ممتازنے تھانہ گوجرخان سرکل کے تینوں تھانوں گوجرخان، مندرہ اور جاتلی کو ہدایت جاری کررکھی تھی کہ سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے گزشتہ ایک ماہ میں سرکل کے تینوں تھانوں میں اسلحہ منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے 53پسٹل، 2 کلاشنکوف چار بندوقیں 3 تین ریوالور ایک شارٹ گن جبکہ منشیات بارہ سو گرام ہیروئن ساڑھے چھ کلوچرس 700 لیٹر شراب اور 25سوبوتل شراب برآمد کی جبکہ قماربازی کے سات مقدمات درج کئے اور تیس ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ ڈکیتی کی وارداتوں کا سراغ لگا کر9ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ 160 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے قتل کے 27ملزمان کو بھی جیل بھجوایاگیاڈی ایس پی گوجرخان سرداربابرممتاز نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس بھرپور کارروائی کر رہی ہے منشیات فروش کسی معافی کے مستحق نہیں ان کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے سرکل گوجرخان میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کریں گے

قوم کیلئے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ، ملک قاسم ربانی


گوجرخان( نامہ نگار) قوم کیلئے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے معاشی اور معاشرتی ترقی کا راز آئندہ نسلوں کی بہترین آبیاری سے ہے ان خیالات کا اظہار ملک قاسم ربانی اور چوہدری زاہد محمود ڈائریکٹر گرین اوکس سکول سسٹم نے گزشتہ روز تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر الفضل ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا ملک قاسم ربانی نے کہا کہ صرف تعلیم اور بہترین تعلیم ہی ہمارے کامیاب مستقبل کی ضامن ہے تعلیم ہی سے دنیا میں اقوام کی پہچان ہوتی ہے چوہدری زاہد محمود نے کہا کہ حصول تعلیم کیلئے کوشش کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے والدین بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اس ضمن میں ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب سے ڈاکٹر فیصل عزیز ،صاحبزادہ عابدحسین قادری اور سکول کے طلباء و طالبات نے بھی خطاب کیا اور مختلف ٹیبلو پیش کئے تقریب میں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے اس موقع پر صاحبزادہ عتیق احمد چشتی،چوہدری نمبردار شمس،ظہیر بھٹی،کمپیوٹر انجینئر محمد شیراز ، ملک محمود ربانی کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب میں ملک پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے دعا کی گئی

ڈائریکٹر انسداد رشوت ستانی راولپنڈی ریجن محمدعارف رحیم نے تحصیل سوہاوہ کھلی کچہری کا انعقاد


سوہاوہ ( نامہ نگار) ڈائریکٹر انسداد رشوت ستانی راولپنڈی ریجن محمدعارف رحیم نے تحصیل سوہاوہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک اعجاز، چیئرمین بلدیہ سوہاوہ راجہ شارق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن چوہدری محمد ریاض، اے ڈی ایل آر عاکف جاوید اور دیگر افسران موجود تھے۔ کھلی کچہری کے موقع پر ڈائریکٹر انسداد رشوت ستانی راولپنڈی ریجن محمدعارف رحیم کا کہنا تھا کہ رشوت ستانی کی روک تھام اور رشوت خوری میں مبینہ طور پر ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے محکمہ انسداد رشوت ستانی کی طرف سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کھلی کچہری سوہاوہ کے موقع پر کہا کہ ڈائریکٹر جنرل انسداد رشوت ستانی بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا کی ہدایات پر جاری کاروائی کے نتیجے میں سال 2017ء کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں بارہ سو سے زائد شکایات پر کاروائی کے بعد 704 درخواستوں پر انکوائری کی جا چکی ہے ، اسی مقصد کی بنیاد پر ضلع جہلم، چکوال اور اٹک کی تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔ تحصیل سوہاوہ کی واٹر سپلائی ، پارکس، سپورٹس سٹیڈیم اور دیگرترقیاتی کام جن میں کرپشن کا عنصر موجود ہو سکتا ہے اسکی کھوج کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ملک اعجاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد ریاض کی زیر نگرانی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جو جلد از جلد رپورٹ جمع کروائیں گے ۔ محمد عارف رحیم نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن کی 13 تحصیلوں میں محکمہ انسداد رشوت ستانی کی طرف سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ مکمل کیا جا چکا ہے اور بقیہ 11 تحصیلوں میں جلد انعقاد کیا جاے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض سرکاری ملازمین کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر انسداد رشوت ستانی نے بتایا شکایت کی صورت میں واٹس ایپ نمبر5659603 -ّ0312 پر فوٹو ، ویڈیو اور دیگر ثبوت کی صورت میں رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ آج کے دورہ کے دوران انہوں نے سوہاوہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں متعدد درخواستوں پر انکوائری کا حکم دیا گیا

مندرہ میں پتنگ فروشی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ میں پتنگ فروشی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا،پتنگ بازی کے شوق میں کمسن جانوں کا قیمتی ضیاع اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انتظامیہ ایکشن لے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق مندرہ میں پتنگ فروش حکومتی رٹ کو چیلینج کرتے ہوئے سرعام پتنگ فروشی میں مشغول ہیں جنہیں روکنے کے لیے نہ توپولیس کوئی اقدامات لے رہی ہے اور نہ ہی تحصیل انتظامیہ کی طرف سے کوئی رکاوٹ کی جارہی ہے پتنگ فروش چند روپوں کی چاندی کے لیے معصوم بچوں کی جانوں سے سرعام کھیل رہے ہیں پتنگ بازی کے شوق میں معصوم بچے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی خیر آباد کیے ہوئے ہیں جس سے ان کا تعلیمی حرج بھی ہو رہا ہے عوامی حلقوں کے نمائندگان نے ضلعی پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

مندرہ باؤلے کتوں کی بھرمار


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ باؤلے کتوں کی بھرمار،شہر سمیت دیہاتوں میں سکول کے بچے،بچیاں اور مقامی لوگ پریشان ٹی ایم اے گوجرخان کا عملہ خاموش تماشائی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نوٹس لیں ،تفصیل کے مطابق موسم کی تبدیلی کے بعد عمومی طور پر آوارہ اور گھروں میں رکھے گئے پالتو کتوں میں پاگل پن کی شکایت ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ باؤلے ہو جاتے ہیں ان باؤلے کتوں کے کاٹنے سے اس کے ساتھی کتے بھی اسی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں جن کی زد میں ہر جاندار آجاتا ہے اور ان کے کاٹنے سے ہر سال انسانوں کا بھاری نقصان بھی دیکھنے میں آتا ہے مندرہ بازار کے اردگرد سینکڑوں آوارہ کتے جھرمٹ کی شکل میں گھوم رہے ہوتے ہیں جنہیں مارنے کے لیے ٹی ایم اے کا عملہ کچھ نہیں کرتا،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اس ضمن میں ایکشن لیتے ہوئے مندرہ اور اس کے گردونواح میں باؤلے اور آوارہ کتوں کو مارنے کے لیے ٹی ایم اے کے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کریں

مندر ہ کے سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈ ز کو بھرتی کیا جائے


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندر ہ کے سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈ ز کو بھرتی کیا جائے،سرکاری سکولوں بالخصوص پرائمری سکولوں میں محکمہ ایجوکیشن کی عدم دلچسپی اور ہٹ دھرمی لوگوں میں مایوسی پھیلا رہی ہے سرکاری سکولوں میں جہاں غریب لوگوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں کے لیے بھی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کیے جانے چاہیے،دہشت گردی کے اس عالم میں پرائمری سکولوں کو ڈپٹی ڈی او گوجرخان اورضلعی انتظامیہ لاوارثوں کی طرح چھوڑے ہوئے ہے جس سے والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں نہیں بھیج رہے اور ان بچیوں کے والدین عدم اعتمادو تحفظ کا شکار ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی ان سکولوں کی بندش کا سبب بن رہی ہے ،محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو چاہیے کہ وہ بچیوں کے پرائمری سکولوں کی دیواریں اونچی کروانے کے ساتھ ساتھ کانٹے دار تار نصب کروائیں ساتھ ہی سکیورٹی گارڈز بھی بھرتی کیے جائیں تاکہ بچوں،بچیوں کو تحفظ فراہم ہو سکے

مبارکباد

دولتالہ(نمائندہ خصوصی) پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے نو منتخب صدر احمد نواز کھوکھر جنرل سیکر ٹری ملک جاوید اقبال سمیت کامیاب ہونے والے عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد،جنرل سیکرٹری محمد آفتاب راجہ،اور دیگر عہدیداران سید منور نقوی،نوید افسر راجہ،چوہدری عابد حسین،محمد اشفاق انجم،چوہدری محمدنواز ،قاسم علی قاسم، شکیل احمد مغل،چوہدری محمد اسحق،راجہ حسن اختر،رانا ابرارصدف، لیاقت بھٹی ،نوید اسلم فرحت،ضیاء الحسن ہاشمی اور دیگر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے عہدیداران نے ماضی میں بھی عوامی مشکلات اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور نو منتخب عہدیداران سے اس توقع کی امید رکھتے ہیں کہ وہ علاقائی صحافیوں کے مسائل حل کرنے سمیت اپنی تمام زمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے انھوں نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ چوہدری فرزند علی اور تاحیات چیئرمین شہزاد قریشی کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا

اظہار تعزیت


دولتالہ(نمائندہ خصوصی) پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد،جنرل سیکرٹری محمد آفتاب راجہ،اور دیگر عہدیداران سید منور نقوی،نوید افسر راجہ،چوہدری عابد حسین،محمد اشفاق انجم،چوہدری محمدنواز ،قاسم علی قاسم، شکیل احمد مغل،چوہدری محمد اسحق،راجہ حسن اختر،رانا ابرارصدف، لیاقت بھٹی ،نوید اسلم فرحت،ضیاء الحسن ہاشمی ،ندیم کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد،وائس چیئرمین شیخ سلیم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سلیمان فیملی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے

error: