گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: March 1st, 2018

ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی ضلع راولپنڈی نے دولتالہ اور قرب وجوار کی مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے نوٹی فی کیشن جاری کر دیئے


دولتالہ(نامہ نگار) ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی ضلع راولپنڈی نے دولتالہ اور قرب وجوار کی مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے نوٹی فی کیشن جاری کر دیئے ،نوٹی فی کیشن کے اجراء کیلئے یونین کونسل دولتالہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے ممبر قمرالزمان قریشی اور چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس،ایم پی اے کے کوارڈی نیٹر راجہ نعیم نواز ،سینئر صحافی سید منور نقوی ،صدر پریس کلب راجہ حاجی احمد سمیت زکوٰۃ کمیٹیوں کے نو منتخب چیئرمین کی شرکت ،دولتالہ،چک نابن،بہر ہتھیال،بہر رتیال ،ناٹہ موہڑہ اور ڈونگی کلاں میں مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کو فعال کردیا گیا ہے ،جاری کئے گئے نو ٹی فی کیشنز کے مطابق شیخ آصف حبیب مقامی زکوٰۃ و عشر دولتالہ شرقی کے چیئرمین جبکہ ممبران میں محمد بشیر،محمد علی،محمد سجاد،محمد عرفان،ساجد محمود،زاہد حسین اور خواتین ممبران میں سدرا عمر اور خالدہ بلقیس شامل ہیں،چوہدری شوکت علی ارائیں مقامی زکوٰۃ و عشر کمیٹیدولتالہ غربی کے چیئرمین جبکہ ممبران میں نصیر احمد،شیخ عمر دراز،امجد اقبال،محمد نصیر،زاہد اختر،فاروق رشید اور خواتین ممبران میں سعدیہ سعید اور عاصمہ یٰسین شامل ہیں،افتخار احمد مقامی زکوٰۃ و عشر چک نابن کے چیئرمین جبکہ ممبران میں محمد فاضل،طارق محمود،صفدر حسین،خالد محمود،آفتاب حسین،محمد رمضان اور خواتین ممبران میں صنوبر جان اور زری بی بی شامل ہیں،شبیر حسین مقامی زکوٰۃ و عشر کمیٹی بہر ہتھیال کے چیئرمین جبکہ ممبران میں محمد اشرف،نثار احمد،فدا حسین،ابرار حسین،محمد صدیق،ضمیر حسین اور خواتین ممبران میں نسرین بی بی اور ثوبیہ نورین شامل ہیں،محمد دلپذیر مقامی زکوٰۃ و عشر بہر رتیال کے چیئرمین جبکہ ممبران میں راجہ غالب،محمد اشتیاق،غلام مرتضیٰ،دل پذیر،محمد ازرم،وحید اقبال اور خواتین ممبران میں مریم تبریز اور مریم بی بی شامل ہیں،حسن اختر مقامی زکوٰۃ و عشر کمیٹی ڈونگی کلاں کے چیئرمین جبکہ ممبران میں امیر اعظم،یاسر خان،گلفراز انور،لیاقت علی،محمد سرور،امجد حسین اور خواتین ممبران میں فخر النساء اور شکیلہ پروین شامل ہیں،محمد جمیل مقامی زکوٰۃ و عشر کمیٹی ناٹہ موہڑہ کے چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ ممبران میں شفاعت حسین،محمد انور،اورنگزیب،عبدالحمید،شوکت علی،نوازش حسین ،خواتین ممبران میں عذرا بی بی اور شکیلہ بی بی شامل ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے ممبر قمرالزمان قریشی کا کہنا تھا کہ معاشرے کے بے کس طبقے کیلئے خدمات بڑی سعادت کی بات ہے ،جن لوگوں کو آج ذمہ داریاں ملی ہیں انہیں بلا امتیاز میرٹ پر غریب لوگوں کی ممکن خدمت کرنی ہے ،ہرزکوٰۃ کمیٹی 4 مستحق افراد اور ایک نابینا شخص کا نام جلد از جلد ضلعی کمیٹی کو دیں تاکہ انہیں امدادی سلسلے میں شامل کیا جا سکے جبکہ مستحق بچیوں کیلئے جہیز کی فراہمی کی درخواستیں بھی دی جائیں ،اس موقع پر چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس نے نو منتخب چیئرمین اور ممبران کو مبارکباد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب لوگ غریب اور مستحق لوگوں کی بہتر خدمت کر سکیں گے

12 سالہ کمسن بچی سے جبری مشقت لیتے ہو ئے بھٹہ ٹھیکیدار سلطان عالم کو موقع پر ہی گرفتارکر لیاگیا


گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین فہیم عباسی نے سپیشل میجسٹریٹ ملک عامر شہزاد کے ہمراہ جنڈی موڑ پر واقع اینٹوں کے بھٹے پر چھا پہ ما ر کر12 سالہ کمسن بچی سے جبری مشقت لیتے ہو ئے بھٹہ ٹھیکیدار سلطان عالم کو موقع پر ہی گرفتارکر لیا ملزم کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت تھا نہ گو جر خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا

کیمرج ہارٹفورڈ سیکنڈری سکول دولتالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات 


دولتالہ(نامہ نگار) قوم کے ہونہار سپوتوں کو جدید نظام تعلیم اور ٹیکنالوجی مہیا کرکے ہی مستقبل کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے ،جو تعلیمی ادارے پیشہ ورانہ انداز میں طلباء وطالبات کو جدید طرز تعلیم سے روشناس کرا رہے ہیں اور ان کی تعلیم وتربیت کے سلسلے دور حاضر کی تمام تر سہولیات اور ٹیکنالوجی سے مزین ہیں وہ حقیقی انداز میں قوم کے مستقبل کو پروان چڑھا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہارچیف گیسٹ ماہر تعلیم حمزہ بوستان نے کیمرج ہارٹفورڈ سیکنڈری سکول دولتالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا کیمرج ہارٹفورڈ سیکنڈری سکول دولتالہ کے سی او مرزا افنان حیدر اور پرنسپل ادارہ ہذا سر عبدالرحمان نے بھی تقریب سے خطاب کیا ،اس موقع پرشوکت مغل ،سینئر صحافی سید منور نقوی ،صدر راجہ حاجی احمد ،صدر الیکٹرانک میڈیا محمد اشفاق انجم،چوہدری وقار ، بطور مہمانان خصوصی تقریب میں شریک تھے ،تقریب میں سکول کے ننھے بچوں نے مختلف خاکے،ٹیبلیو ،نغمے اور فٹنس کے حوالے سے جمناسٹک کاخاص مظاہرہ کر کے حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی جبکہ سالانہ امتحانات میں اپنی اپنی کلاسز میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو معزز مہمانوں نے انعامات سے نواز اور مبارکباد پیش کی ،دوران خطاب مقررین نے سکول کے بچوں کیشاندار نتائج کو سراہتے ہوئے اساتذہ کو داد تحسین پیش

مندرہ میں موسمی تبدیلی کے باعث ڈاکٹروں کے وارے نیارے ہو گئے

مندرہ(کامران بن ظہور قریشی) مندرہ میں موسمی تبدیلی کے باعث ڈاکٹروں کے وارے نیارے ہو گئے ،معمولی الرجی کی دوا کا نسخہ بھی ہزار روپے سے کم نہ ہے ،ڈاکٹرز کی محکمہ صحت پنجاب اور صوبائی گورنمنٹ سے نہ تو کوئی رجسٹریشن ہے اور نہ ہی ان کے پاس مریض چیک اپ کا کوئی فیس شیڈول موجود ہے مندرہ میں موجود ڈاکٹرز لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ڈاکٹرز جو کہ اپنے کلینکس میں میڈیکل سٹور نہیں بنا سکتے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تمام ڈاکٹرز نے کلینک کے اندر دوائیں رکھی ہوئی ہیں اور وہ بھی لوکل کمپنیوں کی دوائیں جن پر قیمتیں بھی موجود نہ ہیں ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ڈرگ انسپکٹر نے بھی لمبی تان لی ہے اور اپنی ڈیوٹی نبھانے کے بجائے ان ظالموں کو کھلی چھٹی دیے ہوئے ہے اداروں کے اندر کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کو روکنے کے لیے افسران بالا کو اپنی سیٹوں پر سے اٹھ کر جگہ جگہ وزٹ کرنا ہوں گا،محکمہ صحت راولپنڈی کے افسران و حکام نے صحت بارے ڈاکٹرز اور نام نہاد ڈاکٹروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے صوبائی ادارے تباہ ہورہے ہیں ،مندرہ کے مکینوں نے ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی اور ڈی سی او راولپنڈی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا

حکومت تعلیم کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے،میڈم نورین خالد


گوجرخان (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوجرخان میڈم نورین خالد اور اے ای او مرکز گوجرخان محترمہ فائزہ اختر نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے اور قوم کی بچیوں کو متقبل میں اہم کردار ادا کر نے کے لیے مکمل طور پر تیار کر رہی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو رنمنٹ ایم سی جو نئیرسکول میں سا لا نہ تقریب تقسیم انعا مات میں مہما نان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ نو رین خالد نے کہا کہ ایم سی سکول گو جر خان کا ایک تا ریخی سکول ہے جسکی علاقہ کے لیے خدمات کی مثال نہیں۔ جب پرائیویٹ سکول نہیں آئے تھے تو اس سکول کے معیار تعلیم کی بدو لت داخلہ لینا جان جو کھوں کا کام تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ سکول کی انتظامیہ حکومت کے وژن کے مطا بق بچوں پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے انہوں نے نما یا ں کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اور اگلے تعلیمی سال کے لئے مزید بہتری کے لئے سخت محنت پر زور دیا

مندرہ گندگی اور بدبو کے ڈھیروں کی بھرمار


مندرہ(کامران بن ظہور قریشی)مندرہ گندگی اور بدبو کے ڈھیروں کی بھرمار،ٹی ایم اے کا عملہ غائب راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ بھی گوجرخان شہر تک محدود ہو کر رہ گیا،مندرہ میں جگہ جگہ فلتھ ڈپو بنے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے بیماریوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ،ادھر صفائی ستھرائی کا ٹھیکہ ویسٹ مینجمنٹ کو ملنے سے ٹی ایم اے والے مکمل طور پر بری الذمہ ہو چکے ہیں گندگی کے ڈھیروں پر بنبناتی مکھیاں اور رنگا رنگ مچھروں کی بہتات نے بیماریوں میں اضافہ کر رکھا ہے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھوانے کے لیے دو ہفتے کے بعد ایک دو رکشہ والے نظر آتے ہیں جو صفائی کم اور گندگی لے جاتے ہوئے رستے میں غلاظت او ر گندگی زیادہ پھینکتے جاتے ہیں جو صفائی کے بچائے الٹا گندگی کا سبب بن رہے ہیں بدبو اور تعفن نے جہاں سینکڑوں لوگوں کو بیمار کر رکھا ہے وہاں پر ٹی ایم اے اہلکاروں کی نااہلی بھی کھل کر سامنے آرہی ہے ٹی ایم اے کے اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کسی سے ڈھکی چھپی نہ ہے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نوٹس لیتے ہوئے مندرہ میں صفائی ستھرائی مہم کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

error: