گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: March 2nd, 2018

مو جو دہ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی ہے، را جہ جا وید اخلاص، شاہد صراف


گو جر خان(نمائندہ راول نیوز ) پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص اور چئیرمین شاہد صراف نے کہا ہے کہ گو رنمنٹ ویمن کالج گو جر خان نے نصابی اور غیر نصابی سر گر میوں میں نما یا ں کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ہے جسکا تمام تر سہرا پرنسپل ناہید گلزار اور ڈپٹی ڈائیریکٹر سپورٹس مس صو بیہ چو ہدری کے سر ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گر لز کالج میں سپورٹس ڈے کے موقع پر مہما نا ن خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔جا وید اخلاص نے کہا کہ مو جو دہ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی۔جسکا واضح ثبوت یہ ہے کہ گر لز کالج میں لیکچررز کی آ سا میاں پوری کی گئیں۔عمارتوں کو اپ گریڈ کیا گیا اور نصابی و غیر نصابی سر گر میوں کے لیے فنڈز مختص کئے گئے۔ شاہد صراف نے کہا کہ گر لز کالج ہما ری بچیو ں کی تعلیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے میں نے ہمیشہ اس کالج پر خصوصی توجہ دی ہے بعض معا ملات میں حکومت نے فنڈز لینا مشکل تھا تو میں نے پھر بھی انکی ضروریات کا خیال رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مس ثو بیہ چو ہدری کی کالج اور نو جوان بچیوں کی تعلیمی، جسمانی اور اخلاقی تر بیت میں نما یا ں حصہ ہے اور گو جر خان کو ان پر فخر ہے جنکی کو ششوں سے اب بچیاں غیر ممالک میں بھی ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل اور مس جمیلہ نے بھی خطاب کیا۔

دیہی مرکز صحت دولتالہ مین زائد المعیاد ادویات کی شکایات پر DDHOڈاکٹر عمرفاروق کا دورہ دولتالہ


دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)دیہی مرکز صحت دولتالہ مین زائد المعیاد ادویات کی شکایات پر DDHOڈاکٹر عمرفاروق کا دورہ دولتالہ ،ہسپتال کے ڈرگ سٹور کا جائزہ ،زائد المعیاد ادویات پر شدید رد عمل ،ایم ایس ہسپتال سے غائب،ڈاکٹر مستنصر اور عملے کی شرزنش،کمیٹی بنا کر انکوائری مارک کردی،تفصیلات کے مطابق دیہی مرکز صحت دولتالہ میں زائد المعیاد ادویات کی شکایات کے بعد محکمہ صحت حرکت میں آگیا ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق نے گزشتہ روز اچانک دیہی مرکز صحت کا دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود ادویات کا جائزہ لیا ،جائزے کے دوران بھی ہسپتال سے زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات برآمد ہوئی جس پر ڈی ڈی ایچ او نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کے عملے کی شرزنش کی اور خصوصی کمیٹی قائم کرتے ہوئے انکوائری مارک کردی،اس دوران ڈی ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور غیر ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،انہوں نے عملے کو تاکید کی کہ ادویات بروقت لوگوں کو فراہم کی جائے

پولیس چوکی دولتالہ ٹاؤٹ مافیا کے نرغے میں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے دی گئی


دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)پولیس چوکی دولتالہ ٹاؤٹ مافیا کے نرغے میں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے دی گئی سائلین چوکی انچارج کے عدم تعاون کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو نے لگے عادی مجرموں اور بد نام زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری کے بجائے معمولی نوعیت کے لڑائی جھگڑوں اور پیسہ بٹورنے کے مقدمات اور درخواستوں پر پولیس چوکی دولتالہ کے عملہ نے اپنی توجہ مرکوز کر لی شرفا کا داخلہ بند جرائم پیشہ افراد کو خصوصی پروٹوکول سی پی او راولپنڈی نوٹس لیں اہل علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی دولتالہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج قائم ہو چکا ہے پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کے فریضہ کو پس پشت ڈالتے ہوئے مال بنانے میں مصروف عمل ہے پولیس چوکی دولتالہ میں درج شدہ درجنوں مقدمات آج بھی زیر التوا ہیں جب کہ پولیس معمولی نوعیت نے واقعات کو زیادہ اہمیت دیکر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے بڑنے مجرموں اور ڈرگ مافیاز کے خلاف پولیس فرضی کاروائیاں کرتی ہے جب کہ معمولی نوعیت کی درخواستوں پر پولیس کی پھرتیاں قابل دید ہیں اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب اپنی توجہ مبذول کرتے ہوئے دولتالہ میں فرض شناس اور ایماندار پولیس افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے،راجہ سرفراز اصالت


دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے سینئر نائب صدر راجہ سرفراز اصالت نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے عوام کو مہنگائی کے حوالے کردیا ہے،ضرورت کی عام اشیاء غریب آدمی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں ،غریب اور مزدور طبقے کیلئے چولہا جلانا نا ممکن ہو گیا ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور پرائس کٹرول سسٹم کو فعال بنا کر عوام کو خود ساختہ مہنگاۂ سے نجات دلائی جائے ،ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بازاروں میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان آ جاتا ہے اور ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جس سے مزدور اور عام آدمی کی قوت خرید شدید متاثر ہوتی ہے ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے اور خود ساختہ مہنگائی کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں

بلدیہ گو جر خان کی ایک سال کی کا ر کر دگی شاندار ہے ،چو ہدری رشید،مرزا عرفان 


گو جر خان(نمائندہ راول نیوز )بلدیہ گو جر خان کے کو نسلروں چو ہدری رشید اور مرزا عرفان نے کہا ہے کہ بلدیہ گو جر خان کی ایک سال کی کا ر کر دگی شاندار ہے اگر چہ ابتدائی چھ ماہ مشکل دور تھا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی تا ریخ میں مو جو دہ بلدیہ کو سخت ترین حا لات کا سامنا کر نا پڑا اور پہلے ایک سال اختیا رات ہی نہیں سو نپے گئے اور حلف اٹھا نے کے بعد 6ماہ تک تو پتہ ہی نہیں تھا کہ بلدیاتی دا روں کے ساتھ کیا ہو گا صرف دفاتر ملے مگر فنڈز روک لئے گئے ۔ ان دو نو ں سٹی کو نسلرز نے کہا کہ ہما ری کار کر دگی کو گذشتہ 6ماہ پر پر کھا جا ئے جو ما ضی کی کسی بھی بلدیاتی کا ر کر دگی سے بہتر ہے ۔ شہر کی 90فیصد گلیاں پختہ ہو چکی ہیں ۔ پارکوں کی تعمیر کا کام جا ری ہے سٹریٹ لا ئٹس کے با رے میں جلد ہی عوام کو خوشخبری ملے گی اندرون شہر کافی سڑکیں اور گلیاں روشن ہو گئی ہیں اور خواجہ مظہر کی بہترین کا ر کر دگی کی بدو لت جلد جی ٹی روڈ بھی رو شن ہو نے والا ہے ۔ مرزا عرفان اور چو ہدری رشید نے کہا کہ اسکا تمام تر سہرا ہما رے ٹیم لیڈر چئیرمین بلدیہ شاہد صراف کے سر ہے جنہوں نے بڑی جا نفشانی کے ساتھ دن رات ایک کر کے شہر کے مسائل حل کر نے کا بیڑہ اٹھا یا اور اب تک کا فی مسائل حل کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد گو جر خان ایک صاف ستھرا،اور روشن شہر ہو گا ۔

گوجرخان میں بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی


گو جر خان(نمائندہ راول نیوز ) جمعہ کو علی الصبح بارش نے شہریوں کو مشکلات سے دو چار کر دیا ۔ ٹی ایم اے آ فس کے سا منے سروس روڈ پر پا نی کھڑا ہو گیا ، جبکہ ہا ؤسنگ سکیم نمبر 1میں تو کیچڑ نے لو گو ں کی زندگیاں اجیرن کر دیں جہاں سیوریج کے لیے تمام سڑکیں کھو دی گئی ہیں اورکیچڑ سے بھر گئی ہیں اور گاڑیوں اور مو ٹر سائیکلوں کے ذریعے گذرنا تو محال ہے ہی مگر پیدل چلنا بھی نا ممکن ہے۔دریں اثنا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے، پرا نے مذبحہ خا نے کے سا منے اور شہر میں دیگر مقا مات پر بھی پا نی کھڑا ہے۔ ٹی ایم اے کی طرف سے پا نی ہٹا نے کے لیے کو ئی اقدا مات نہیں کئے گئے ہیں۔

بار کے تمام مسائل کے حل کے لیے پر عزم ہیں، اورنگزیب مغل 


گو جر خان(نمائندہ راول نیوز )گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے صدر اورنگزیب مغل نے کہا ہے کہ بار کو درپیش مسائل کی فہرست خاسی طویل ہے مگر ہم تمام مسائل کے حل کے لیے پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ با ر کی سیکورٹی کے حوا لے سے میں مطمعن نہیں ہو ں ابھی اس میں بہتری کی کا فی گنجائش ہے عدالتوں کے باہر تجاوزات اور رش ہے اور سائیلین کے بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور انکے لیے سہو لتوں کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کے مابین تعلقات کار میں اگر چہ بہتری پا ئی جا تی ہے مگر انہیں آئیڈیل بھی نہیں کہا جا سکتا ۔ وکلا نے ہمیشہ جلد انصاف پر زور دیا ہے اورنگزیب مغل نے کہا کہ میں ساتھیوں کے تعاون سے انکے حل کے لیے اپنی تمام تر توا نائیاں صرف کروں گا ۔

عوام کی طرف سے دہ خیبر حجرہ شنواری کو زبر دست پذیرا ئی مل رہی ہے، عمران کا کا خیل


گو جر خان(نمائندہ راول نیوز )دہ خیبر حجرہ شنواری ہو ٹل لو گو ں کو اعلی ، معیا ری اور حفظان صحت کے اصو لو ں کے مطا بق خو راک مہیا کر رہا ہے اور عوام کی طرف سے دہ خیبر حجرہ شنواری کو زبر دست پذیرا ئی مل رہی ہے ان خیا لات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے را ہنما اور مارکیٹنگ ڈائیر یکٹر دہ خیبر حجرہ شنواری ملک نوید جا وید اور مینجنگ ڈائیر یکٹر عمران کا کا خیل نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو انہوں نے پوٹھو ہار پریس کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں دیا انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ دوسرے صو بوں اور د وسرے شہروں سے بڑی تعداد میں سر مایہ کارگو جر خان آ رہے ہیں جسکا براہ را ست فائدہ یہاں کے عوام کو حاصل ہو گا ۔ اس مو قع پر پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صو بائی اسمبلی چو ہدری جا وید کو ثر،راجہ الطاف حسین بھی مو جود تھے۔جا وید کو ثر نے کہا کہ ن لیگ تا جروں کی نمائندہ جما عت سمجھی جا تی تھی مگر مو جو دہ حکومت نے کا رو بار تباہ کر دئے ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے کا رو با ری مقاصد کے لیے ٹیکسز لگا کر سر مایہ کار بیرون ممالک بھیج دئے واحد حکومت ہے جس نے تا جروں کی کمر توڑ دی۔ را جہ الطاف نے کہا کہ اب عمران خان ہی امیدوں کا مرکز و محور ہیں جن کی بدو لت ملک سے کرپشن کا خاتمہ یقینی ہے اگر وہ کر پشن کے خلاف جہاد نہ کرتے تو آج ہم دو پارٹیوں کی کرپشن کی زد میں ہو تے

error: