گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: March 4th, 2018

ریلوے اراضی پر تعمیرات کے خلاف موثر حکمت سامنے نہ آنے پر لوگوں میں شدید برہمی پائی جارہی ہے،چوہدری وضاحت علی خان


ڈھڈیال( نامہ نگار)ڈھڈیال کی سرکردہ شخصیات چوہدری وضاحت علی خان اور چوہدری ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریلوے اراضی پر تعمیرات کے خلاف موثر حکمت سامنے نہ آنے پر لوگوں میں شدید برہمی پائی جارہی ہے۔ وہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری وضاحت علی خان نے کہا کہ کچھ عرصہ پراسرار خاموشی کے بعد راجہ اینڈ میڈیم کمپنی نے پھر ریلوے اراضی کی فروخت شروع کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اراضی پر قبضہ کیخلاف ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن اییک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس کمیٹی کی کوئی کارکردگی سامنے نہیں آسکی ۔ اس کے برعکس ریلوے اراضی کی فروخت اور اس پر تعمیرات میں تیزی آگئی ہ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈھڈیال میں ایک عہدہ رکھنے والی شخصیت ہے اوراسے اپنے اختیار کو اس ایشو کیلئے استعمال کرنا چاہیے تھا لیکن جو صورت حال ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ چوہدری ساجد علی بیگ نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی نہیں اور نہ ہی اس ایشو سے ہم نے کوئی سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے ۔ ہمارے آباؤ اجداد نے یہ اراضی ریلوے کو دی جب ریلوے نظام ختم ہوگیا تو اس اراضی پر گاؤں کے عوام کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کا کام عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوتا ہے لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ یہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ چیئرمین کا دعوتیں کھانے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمیٹی کی کوئی کارکردگی ہے تو اسے ڈھڈیال کے عوام کو بتایا جائے۔ اگر کمیٹی ہمیں نہیں بتائے گی تو ہم اہل دیہہ کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے اورقبضہ مافیا کے عزائم کو عوام کی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔پریس کانفرس میں چوہدری شاہ نواز ، حاجی رانا بشیرسراج، حاجی غلام رضا جعفری،چوہدری اعجازحسین سانگ کلاں، سید رضی عباس شاہ، راجہ خالد محمود، رانا جمشید عرف منا، چوہدری گلزار نمبردار،چوہدری ارشدعلی بیگ ، تنویر علی نقی اوردیگر بھی موجود تھے۔

سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح دراصل عوام کی فتح ہے،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم 


ڈھڈیال( نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح دراصل عوام کی فتح ہے ۔2013ء میں مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے ۔وہ منارہ میں ممتاز عالم دین مولانا محمداکرم اعوان (مرحوم) کی تیسری قرآنی تفسیر کی رونمائی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں جو تعمیر پاکستان کا کام ہوا ہے اس سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت اور عوامی پذیر ائی میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے مخالفین کے زہر آلود اور من گھڑت پروپیگنڈے کے باوجود سینیٹ کے انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی فتح ہے۔ انہوں نے تمام جماعتوں کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ جو لوگ عوامی پذیرائی اور پارلیمنٹرین کے ووٹوں کی بجائے نوٹوں کے زور پر سینیٹ میں داخل ہوئے ہیں ان کا مقصد عوامی خدمت کی بجائے اپنے کالے دھندوں کا تحفظ ہے ۔ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ مسلم لیگ ن سینیٹ میں 33سینیٹروں کے ساتھ اب اکثریتی جماعت ہے لہذا چیئرمین سینیٹ بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ انتخابات کے نتائج سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ عوام اب اپنے ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں اور انہیں میاں نوازشریف کے بیانیہ سے مکمل اتفاق ہے۔انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ جماعتی سیاسی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں کیونکہ ہمارے دشمن ملک کے اندر انتشار پھیلانے کیلئے تمام حربے استعمال کررہے ہیں

ضلع چکوال میں پیپلزپارٹی کے کارکنان قیادت سے سخت مایوس ہوگئے


ڈھڈیال( نامہ نگار)ضلع چکوال میں پیپلزپارٹی کے کارکنان قیادت سے سخت مایوس ہوگئے۔ رابطوں کے فقدان اور زبانی جمع تفریق کے باعث ضلع میں پارٹی کا گراف منفی ہوگیا۔ سردار اظہر عباس کو ضلعی صدر بنانے کے بعد یہ امیدپیدا ہوگئی تھی کہ پارٹی کارکنان کو متحرک اور رابطوں کو موثر بنایا جائے گا لیکن ابھی تک ضلع میں پارٹی کی کارکردگی جوں کی توں ہے ۔ پارٹی کے سرکردہ رہنما شاہجہاں سرفراز راجہ منظر سے بالکل غائب ہیں اور ان کے ضلع میں برائے نام رابطے ہیں جبکہ سرداراظہر عباس کے گزشتہ دوماہ کے دوران پارٹی کارکنان سے رابطوں میں کمی آئی ہے اور پارٹی کارکنان ہر وقت ان کے موبائل آف ہونے کا رونا رورہے ہی۔ پارٹی میٹنگز اور تنظیم سازی کیلئے کاروائیاں تو ڈالی جارہی ہیں لیکن عملاً کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ۔ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ضلع چکوال میں پیپلزپارٹی بدستور آئی سی یو میں ہے اور آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار اپنی ضمانتیں ہی ضبط کرانے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

مسلم لیگ ن نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے،ملک نعیم اصغر اعوان


ڈھڈیال( نامہ نگار)انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ وچیئرمین یوسی جند اعوان ملک نعیم اصغر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی گرانت سے تعمیر ہونے والی قصبہ دومالی کی مین روڈ کے افتتاح کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھادئیے ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت کے گراف میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سازشوں کو عوام ناکام بنادیں گے اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن عوام کی طاقت سے ایک با رپھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ اس سے قبل دومالی پہنچنے پر ملک نعیم اصغر اور وائس چیئرمین چوہدری غلام شبیر لنگاہ کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ایک جلوس میں پنڈال میں لایا گیا ۔ تقریب کے منتظمین میں نمبردار چوہدری عابد حسین سیکرٹری ، چوہدری احمد نواز لنگاہ، کونسلر چوہدری عاقب محمود اور مسلم لیگ ن کی دیگر سرکردہ شخصیات شامل تھیں

طالبعلم حاشر ضیا نے نرسری کے امتحان میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی 


سید اڈا(نمائندہ راول نیوز)دارارقم سکول کے طالبعلم حاشر ضیا نے نرسری کے امتحان میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی حاشر ضیا مشہور و معروف کاروباری شخصیت ایم ڈی مغل برادرز حاجی ضیا مغل کے صاحبزادے ہیں ان کے دوست احباب و عزیزواقارب نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے اور حاشر ضیا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

چائلڈ لیبر کے حوالے سے قوانین کی مکمل پابندی کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے


گوجرخان () بھٹہ خشت ایسوسی ایشن تحصیل گوجرخان کا اجلاس زیر صدارت چوہدری ذوالفقار حسین گجر منعقد ہوا ، اجلاس میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ قوانین کی مکمل پابندی کرنے کا اعادہ کیا گیا، ٹھیکیداروں نے بتایا کہ 16سال سے کم عمر بچوں کو سکول میں تعلیم بھی دلوائی جار ہی ہے جس کا مکمل خرچ بھٹہ کے مالکان ادا کر رہے ہیں ، حالیہ سالانہ تعلیمی نتائج میں کئی بچوں نے نمایاں پوزیشن بھی حاصل کیں ، بھٹہ خشت پر محنت مذدوری کرنے والے بچوں کے والدین دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ بھٹہ کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں جس کے باعث ان کے بچے بھی ساتھ ہوتے ہیں ، اجلاس میں صدر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری ذوالفقار گجر، سرپرست اعلیٰ ملک عارف حسین، نائب سرپرست اعلیٰ طارق محمود قریشی، جنرل سیکریٹری راجہ عباس اور دیگر ٹھیکیداروں نے اجلاس میں اظہار خیال کیا ، صدر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن نے اپنی نگرانی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جو کہ حکومتی نمائندوں سے چند روز میں ملاقات کر کے ان کے تحفظات دور کرے گی

چوہدری عبدالغفور کے صاحبزادے اصفی الطلال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل آہدی کی سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چوہدری عبدالغفور کے صاحبزادے اصفی الطلال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،گزشتہ روزن منعقد ہونے والی ان کی دعوت ولیمہ اس وقت سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی جب مختلف سیاسی طبقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عمائدین کی ایک بڑی تعداد دعوت ولیمہ میں شریک ہوئی ،دعوت ولیمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ساجد محمود،معروف بزرگ سیاسی رہنما شیخ عبدالرزاق،ملک سلطان اکبر،راجہ محمد جواد،وائس چیئرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ کاشف انجم جنجوعہ،وائس چیئرمین دولتالہ شیخ سعید احمد،جنرل کونسلر راجہ سجاد کیانی،جنرل کونسلر راجہ حسن اختر،چوہدری ابوذر،چوہدری افتخار،چوہدری عثمان گجر،راجہ بلال،حافظ ناصر،راجہ ممتاز علی،انسپکٹر چوہدری محمد اقبال،کپتان(ر) راجہ اکرم،چوہدری پرویز اقبال،راجہ طارق افضل ،راجہ یونس کیانی USA ،چوہدری زاہد،بابو اشرف بٹ،ارشد بٹ،راجہ ظفر،اساتذہ کرام، وکلاء برادری،صحافی برادری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی ایک کثیر تعداد شریک تھی

ملکی ترقی کے لیے نئی نسل کا تعلیم یافتہ ہو نا بنیا دی شرط ہے ،پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری


گو جر خان( نمائندہ راول نیوز )ملکی ترقی کے لیے نئی نسل کا تعلیمیافتہ ہو نا بنیا دی شرط ہے اس سلسلے میں بعض نجی اداروں کا کردار نما یا ں ہے ۔ حکومت کو بھی واضح حکمت عملی اپنا نا ہو گی۔ ان خیا لات کا اظہار مقامی نجی سکول میں سالانہ تقریب انعا مات سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کیا جن میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود جعفری،پرنسپل گو رنمنٹ ایم سی سیکنڈری سکول قاضی وقار احمد، پروفیسر سید ندیم تقی جعفری،ماہرین تعلیم حکیم عبدا لرؤف کیانی، سید منور نقوی،محترمہ سفینہ کو ثراور محترمہ ثمرانہ کیانی نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہ ملک میں کئی نظام تعلیم چل رہے ہیں بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں ایلیٹ کلاس تعلیم حاصل کر رہے اور فیس ڈالروں میں ہے۔ جبکہ دوسری جا نب سر کا ری تعلیمی ادارے ہیں جنکی حالت قابل رحم ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم حکومتی ترجیحات میں کہیں بھی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ حکیم عبدلروئف کیانی ایک ادیب، اور دا نشور ہیں انکی قلمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔آخر میں نما یا ں پو زیشن حاصل کر نے والے بچوں اور بچیوں میں انعا مات تقسیم کیے

پاکستان کی سیاست نواز شریف کے بغیر نا مکمل ہے،شیخ طا رق محمود 


گو جر خان( نمائندہ راول نیوز )مسلم لیگ ن کے را ہنما شیخ طا رق محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور نوا ز شریف کو سینٹ سے دور رکھنے کے لیے دو سالوں سے سازشیں ہو رہی تھیں مگر انہیں کوئی نہیں رو ک سکا۔ اورآج ہر طرف نواز شریف کا ڈنکا بج رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست نواز شریف کے بغیر نا مکمل ہے انکو نکالنے والوں کو سبق حاصل کر نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نا زک صورتحال سے گذر رہا ہے اور کسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک کے مقبول ترین را ہنما کی حیثیت سے نواز شریف کو قبول کر لیا جا نا چاہیے۔ ملکی مفاد میں یہ اشد ضروری ہے ۔شیخ طا رق محمود نے کہا کہ صاف لگ رہا ہے کہ عمران خان کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ الیکشن جیت سکتے ہیں اور نہ ہی ملک کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں انہوں نے ملک کو بحرانوں سے دو چار کیا اورآج اسکا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔اگر انتخا بات بر وقت، آ زادانہ اور منصفانہ ہو ئے تو کو ئی نواز شریف کو آ نے اے نہیں روک سکتا۔

حکومت نے پٹرولیم مصنو عات میں اضافہ کر کے ملکی معیشت کی کمر تو ڑ کے رکھ دی ہے،چو ہدری جا وید کو ثر

گو جر خان( نمائندہ راول نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے را ہنماؤں سابق امیدوار برائے صو بائی اسمبلی چو ہدری جا وید کو ثر اور سابق سٹی نا ظم را جہ عبد الغفو ر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنو عات میں بار بار اضافہ کر کے ملکی معیشت کی کمر تو ڑ کے رکھ دی ہے۔گو جر خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ہمیشہ تا جر وزیر اعظموں نے ٹریڈ کمپنی کے انداز میں اور اسکا بیڑہ غرق کیا ۔ اب جب سے مو جو دہ وزیر اعظم نے اقتدار سنبھا لا ہر بار پٹرولیم مصنوعات میں اضا فہ ہوا ۔یہ صبح شام عوام کا نام لیتے نہیں تھکتے مگر کبھی ٹیکسز کا نام پر اور کبھی پٹرولیم مصنو عات میں اضا فہ کر کے انہوں نے ہمیشہ عوام کی پیٹھ میں چھرا گھو نپا اور ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بے بنیاد اعداو و شمار دے کر انہوں نے جس طرح گمراہ کر رکھا ہے اسکا پتہ اس وقت چلے گا جب یہ حکومت رخصت ہو گی۔ اور ملکی معیشت دھڑم سے نیچے آ گرے گی۔جا وید کو ثر اور سابق سٹی نا ظم را جہ عبد الغفو ر کیانی نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنو عات میں اضافہ واپس لیکر عوام میں پا ئی جا نے والی بے چینی دور کرے اور ملکی معیشت کو مکمل تبا ی سے بچائے

دو کانات پر آ سمانی بجلی گر نے سے اندر پڑا ہوا لکڑی کا سامان جل کر خاکسترہو گیا 


گو جر خان( نمائندہ راول نیوز )دو کانات پر آ سمانی بجلی گر نے سے اندر پڑا ہوا لکڑی کا سامان جل کر خاکسترہو گیا نقصان کا اندازہ 7لاکھ تک لگایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق سرور شہید نشان حیدر کالج کے قریب لکڑی کی دو کا نات پر گذشتہ روز شدید بارش کے دو ران بجلی گری جس سے دو کا نات کے اندر لکڑی اور لکڑی سے تیار شدہ تمام سا مان خاکستر ہو گیا ۔ مالک دو کا نات محمد نعیم نے کہاہے کہ دو کا نات کے اوپر کیبل کا بوسٹر لگا ہو اتھا جس پر آ سمانی بجلی گری اور دو کا نات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

حکومت پاکستان نے گو جر خان میں تر قیاتی کا موں کے لیے 14ملین رو پے کی منظوری دیدی ہے،سید ندیم عباس بخاری


گو جر خان( نمائندہ راول نیوز )حکومت پاکستان نے گو جر خان میں تر قیاتی کا موں کے لیے 14ملین رو پے کی منظوری دیدی ہے جسکا با قاعدہ ڈائریکٹیو جا ری ہو گیا ہے یہ بات پارلیما نی سیکر ٹری راجہ جا وید اخلاص کے فوکل پر سن سید ندیم عباس بخاری نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا ئی ۔ انہوں نے کہا کہ ان منصو بوں میں گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے لیے 2ملین رو پے اور پو ٹھو ہار پریس کلب کے لیے 1ملین رو پے کی رقم شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ باقی رقم تحصیل کی مختلیف یو نین کو نسلوں میں لائٹس اور دیگر منصو بوں کے لیے مخصوص کی گئی ہے سید ندیم عباس نے کہا کہ راجہ جا وید اخلاص کے تحصیل گو جر خان میں اب تک کے منصو بوں پر اربوں رو پے خرچ ہو چکے ہیں گذشتہ سا ڑھت چار سالوں میں گو جر خان واحد تحصیل ہے جس کو سب سے زیادہ تر قیاتی منصو بے ملے۔ گو جر خان کے لیے یو نیو رسٹی پر جلد کام شروع ہو نے والا ہے جسکی وزیر اعلی نے اصو لی طور پر منظوری دیدی ہے صرف کا غذی کا روائی ہو نا باقی ہے

سردار منیر احمد کی پھو پھی ڈھوک شاہ زمان میں انتقال کر گئیں


گو جر خان( نمائندہ راول نیوز )گو جر خان کی سیاسی و سماجی شخصیت را جہ افتخار کی ہمشیرہ اور سردار منیر احمد کی پھو پھی ڈھوک شاہ زمان میں انتقال کر گئیں۔انکو کڑولی میں واقع انکے آ بائی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا نماز جنا زہ میں چئیرمین بلدیہ حاجی شاہد صراف،چو ہدری جا وید کو ثر،کو نسلر را جہ ادریس، سابق سٹی نا ظم عبد الغفور کیا نی محمد نعیم ، خواجہ جہا نگیر، شو کت کفایت اور بڑی تعداد میں لو گو ں نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈی او گوجر خان کی سربراہی میں گورنمنٹ سکولوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا 


دولتالہ(نمائندہ راول نیوز)سبز پاکستان پروگرام کے تحت ڈپٹی ڈی او گوجر خان کی سربراہی میں گورنمنٹ سکولوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ،پودے محکمہ جنگلات کی طرف سے مردانہ گورنمنٹ سکولوں میں عطیہ کیے گئے،تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے سے محکمہ جنگلات پنڈی ڈویژن نے سبز پاکستان پروگرام کے تحت گورنمنٹ پرائمری و ایلمنٹری مردانہ سکولوں میں شجر کاری مہم کا تیزی سے آغاز کر دیا گیاہے اس پروگرام کے تحت ڈپٹی ڈی اوگجرخان رانا جاوید اختر کے زیرنگرانی اے ای او ز کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ،جن میں قاضی خرم شہزاد مردانہ اے ای او دولتالہ مرکز اور محمد یوسف زنانہ مرکز جاتلی بھر پور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس پروگرام میں سکھ چین ،بوتل برش ،گلاب ،بکائین ،جامن،کیکر،پلاہی شیشم چیہڑوغیرہ جیسے نایاب پودے شامل ہیں یہ پودے مختلف سکولوں میں فراہم کر دیئے گئے ہیں

سیورج سسٹم کی نالیاں بند ہونے سے سڑک پر پانی جمع

۔۔۔۔۔۔۔۔ گذشتہ چند دنوں سے سنگھوری سرور شہید نشانِ حیدر روڈ پر ڈھوک کشمیریاں کے مقام پر سیورج کی نالیاں بند ہونے سے گندا پانی روڈ پر جمع ہے ۔سڑک پر جگہ جگہ گڑھے ہونے کی وجہ سے پانی گڑھوں میں کھڑا رہتا ہے جس سے کافی تعفن پیدا ہو رہا ہے اور کیچڑ سے گذرنا بھی محال ہے۔ اہلِ ڈھوک کشمیریاں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خدا را نالیوں کو نئے سرے سے بنایا جائے اور سڑک پر موجود گڑھوں کی مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو روز روز کی مشکلات سے نجات مل سکے۔

سنگھوری کیپٹن سرور شہید روڈ پر پٹرولنگ پولیس کی گشت خوش آئند ہے

سنگھوری کیپٹن سرور شہید روڈ پر پٹرولنگ پولیس کی گشت خوش آئند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اس بات کا اظہار ڈھوک کشمیریاں کے معروف دکاندار ناصر محمود بٹ نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے پٹرولنگ پولیس کی باقاعدہ گشت ہو رہی ہے اور ناکہ لگا کر چیکنگ بھی ہو رہی ہے۔ اس اقدام سے مقامی لوگوں میں کافی حد تک احساسِ تحفظ پیدا ہوا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے اس روڈ پر تسلسل سے وارداتوں کا سلسلہ جاری تھا اور مقامی آبادیوں کے لوگ بہت خوفزدہ تھے لیکن اب حالات یکسر مختلف نظرآ رہے ہیں۔ اس ضمن میں ڈھوک کشمیریاں اور گردونواح کے لوگ انتظامیہ کے بہت مشکور ہیں

error: