گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: March 5th, 2018

ڈرگ رولز میں ظالمانہ ترامیمتحصیل گوجرخان کے تمام میڈیکل سٹور بند رہے


گوجرخان (نامہ نگار) مورخہ 5مارچ کو تحصیل گوجرخان کے تمام میڈیکل سٹور بند رہے ، کیمسٹ یونین کے صدر چوہدری محمد خوشحال، سرپرست اعلیٰ محمد افضل مرزا، چیئرمین راجہ فیصل کیانی، جنر ل سیکریٹری شیخ سجاد حسین نے بیان کیا کہ ڈرگ ایکٹ ترمیمی بل 2017نہ صرف پورے پنجاب کے کیمسٹ بھائیوں کا معاشی قتل ہے ، بلکہ لوگوں کو کاروبار سے محروم کرنے کی گناؤنی سازش ہے ، حکومت پنجاب کا کمیشن مافیا جابرانہ طور پر لوگوں سے کاروبار چھیننا چاہتا ہے ، ہم بھرپور طور پر کیمسٹ اسکی نہ صرف مذمت کرتے ہیں کہ بلکہ عہد کرتے ہیں کہ حکومت پنجاب ہماری لاشوں سے گزر کر کالا قانون نافذ کرے گی، پنجاب گورنمنٹ کے جھوٹے وزراء اور حکومت پنجاب من پسند لوگوں کو نوازنا چاہتی ہے ، ہمارا اصرار ہے کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ میں تمیز کی جائے، ڈرگ سیل لائسنس اور باقی لائسنس میں فرق رکھا جائے، حکومت میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے ، صرف کمیشن کی خاطر برادر ملک ترکی کو یہ ٹریڈ فروخت کرناچاہتی ہے ، اگر اس کالے قانون میں عوام کے لئے کوئی بہتری ہے تو کیا دوسرے صوبوں میں اس کو کیوں نہیں نافذ کیا جاتا، صرف پنجاب میں اس کو کیوں لاگو کیا جارہا ہے ، پوری تحصیل گوجرخان میں 100فی صد میڈیکل سٹور بند رہے ، اجلاس میں تمام لوگوں نے متفقہ قرارداد منظور کرائی کہ ڈرگ ایکٹ 2017نامنظور نامنظور نامنظور ، اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو آئندہ غیر معینہ مدت کے لئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی ، ہڑتال جی ٹی روڈ پر ہوگی، تاریخ اور آئندہ کا لائحہ عمل بعد اگلے اجلاس میں طے کیا جائے گا

ضلع راولپنڈی کے قومی و صوبائی حلقوں کی تفصیل


دولتالہ(نامہ نگار)ضلع راولپنڈی میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے 15حلقہ پی پی 6تا پی پی 20تک بنائے گئے پی پی 1سے لیکر پی پی5تک حلقوں کو ضلع اٹک پر تقسیم کیا گیا ہے پی پی 6راولپنڈی کے پہلے صوبائی حلقے میں تحصیل مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کو شامل کیا گیا ہے جس کی کل آبادی 352783ہے ،راولپنڈی کے دوسرا صوبائی حلقہ پی پی 7میں تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کلرسیداں میں حلقہ قانون گو چوآخالصہ کو پی پی 7میں شامل نہیں کیا گیا ہے جس کی کل آبادی 358315ہے۔راولپنڈی کا تیسرا صوبائی حلقہ پی پی8میں حلقہ پٹوار چوآخالصہ ممیال،نلہ مسلماناں ،تحصیل گوجرخان کے حلقہ قانون گو قاضیاں،گوجرخان ،کونتریلہ،کسال ،کوتوال،کھرالی،چک بھگوال ،کوتریلہ اور گوجرخان میونسپل کمیٹی کو شامل کیا گیا ہے جس کی کل آبادی350413ہے۔ضلع راولپنڈی کے چوتھے حلقے پی پی 9میں گوجرخان ،مندرہ،جاتلی،سیداور دولتالہ شامل ہیں جس کی کل آبادی 342909ہے جبکہ حلقہ پی پی 10میں حلقہ پٹوار ساگری،بسالی،ادوال،چکری،سہال اور سکھو پٹوار خانہ کو شامل کیا گیا ہے اگر قومی اسمبلی کے حلقوں پر نظر ڈالی جائے تو راولپنڈی کا پہلا حلقہ این اے 57تحصیل کوٹلی ستیاں،کہوٹہ، کلرسیداں اور مری پر مشتمل حلقہ تشکیل دیا گیا ہے جس کی کل آبادی 790632ہے راولپنڈی کا دوسرا حلقہ گوجرخان تحصیل اور حلقہ قانون گو ساگری پر مشتمل ہو گا جس کی کل آبادی 776450ہے۔حلقہ این اے 59میں راولپنڈی تحصیل کے حلقہ قانون گو ادوال،بندہ،بسالی،چکری،گورکھ پور،سہال،راولپنڈی، چکلالہ پٹوار خانہ جڑالی،مورگن،توپی،لکھن،کوٹھہ کلر، دھمیال اور دھاماں پر مشتمل ہو گا جس میں 761981ہے

مقا می ٹرانسپورٹروں کا پٹرولیم مصنو عات میں اضافہ کے باعث کرا یو ں میں از خود اضافہ

گوجرخان(نامہ نگار)مقا می ٹرانسپورٹروں نے پٹرولیم مصنو عات میں اضافہ کے باعث کرا یو ں میں از خود اضافہ کر دیا ہے اور سواریوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں پٹرولیم مصنو عات میں ساتویں با ر مسلسل اضا فے سے ٹرانسپور ٹروں پر بھی بھا ری بو جھ پڑا ہے اور وہ کرا یو ں میں اضافے پر مجبور ہو گئے ہیں ایک مقا می ٹرانسپور ٹر نے بتا یا کہ حکو مت کی طرف سے پٹرولیم مصنو عات میں مسلسل اور بھا ری اضافوں کے با وجود حکومت نے ابھی تک کرا یو ں پر نظر ثانی نہیں کی ہے صرف پٹرو لیم مصنو عات میں اضا فہ نہیں ہوا اس سے متعلقہ ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے مگر حکو مت کو اسکا احساس نہیں ہے۔ ادھر مسافروں کا کہنا ہے کہ حکو متی اداروں اور ٹرانسپورٹروں کے مابین ملی بھگت کے باعث کرا ئے پہلے ہی زیا دہ ہیں اب ان میں اضا فے کی کو ئی گنجا ئش نہیں ہے انہوں نے متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ ٹرانسپو ر ٹروں کو من ما نے کرائے وصول کر نے سے رو کیں اور انکے خلاف قانون کے مطا بق کا روا ئی کریں۔

گوجرخان میں تاجر کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا


گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان وارڈ نمبر 10 میں جمیل قریشی نامی جوان فائرنگ سے قتل۔ جمیل قریشی مین بازاز گلزارِ مدینہ مسجد کے نیچے موبائل شاپ چلاتا تھا۔موتی بازار برفی والی دکان کے پاس نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پیسوں والا بیگ بھی چھین لیا اور فائر بھی کئے جو کہ اس کو لگے اور موقع پر جاں بحق گیا

تا جر محمد جمیل کا ڈاکووں کے ہا تھوں قتل پر دو کانیں بند اوراحتجاجی مظا ہرہ


گوجرخان(نامہ نگار)شہر کے تا جروں کا مو با ئل فون کے تا جر محمد جمیل کا ڈاکووں کے ہا تھوں قتل پر دو کانیں بند اوراحتجاجی مظا ہرہ۔ پو لیس کو قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایک ہفتہ کی مہلت۔تفصیلا ت کے مطا بق گذشتہ شام ڈاکوؤں کے ہا تھوں تا جر کے قتل پر تا جروں میں سخت غم و غصہ پا یا جا تا ہے پیر کو مین با زار اور ارد گرد کے تا جروں نے احتجا جا کا رو بار بند رکھے اور پو لیس کے خلاف ایک مظاہرہ کیا جسکی قیا دت شہا دت حسین بٹ،حاجی ملک محبوب حسین،محمد شاہد قریشی، شیخ محمد ارشد،غلام قمر، را جہ سر فراز ، را جہ انور اور دیگر کر رہے تھے ۔ مظا ہرین ہمیں انصاف دو، قاتلوں کو گرفتار کر و کے فلک شگاف نعرے لگا تے ہو ئے میں با زار سے ہو تے ہو ئے جی ٹی رو ڈ چوک آ گئے جہاں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس سے خطا کرتے ہو ئے قائدین نے ڈاکوؤں کے ہا تھوں تا جر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہو ئے اسے مقامی پو لیس کی نا کا می قرار دیا اور اعلان کیا کہ اگر اس تا جر کے قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار نہ ہو ئے تو ہم اپنے اگلے لا ئحہ عمل کا اعلان کر یں گے

گوجر خان میں ٹریفک حادثات 13جاں بحق، 30زخمی


گوجرخان(نامہ نگار)بھائی خان پل پر ٹریفک کا الم ناک حادثہ بری امام سے نارروال جانے والی زائرین سے بھری بس ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ 9 مسافر جاں بحق 30 زخمی‘ پانچ شدید زخمی راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی راولپنڈی طلعت گوندل سی پی او اسرار عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان موقع پر پہنچ گئے۔ راولپنڈی سے ریسکیو کا اضافی عملہ بھی طلب کر لیاگیا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا نوجوانوں کی بڑی تعداد خون کے عطیات دینے ہسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نو بجے کے قریب بھائی خان پل جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جب زائرین سے بھری تیز رفتار بس ٹرک کو اوورٹیک کرنے کے دوران پل پر الٹ گئی اس حادثے میں پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جب کہ باقی چار افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کی آواز دور دور تک سنائی دی بتایا جا تا ہے کہ کوسڑ میں ایک ہی علاقے کے چار خاندان سوار تھے جو بر ی امام کی زیارت پر آئے ہوئے تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑیوں نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ہستپال منتقل کر دینا شروع کر دیا جب کہ اس دوارن مصطفوی ایمر جنسی سروسز اور الخدمت کی ایمبولینسز بھی موجود رہیں الم ناک حادثے کی اطلاع شہر میں پھیلتے ہی نوجوان بڑی تعداد مین خون کے عطیات دینے ہسپتال پہنچ گئے شہریوں نے بڑی تعداد میں ادویات بھی فراہم کیں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی اور اضافی عملہ طلب کر لیا دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت گوندل سی پی او اسرار عباسی اور اسسٹنت کمشنر گوجر خان مہرین فہیم عباسی بھی ہسپتال پہنچ گئے۔ مرنے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل تھیں۔ 12 شدید زخمی راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے

گو جر خان میں ہو نے والے المناک حادثہ نعشیںآ با ئی علاقوں میں منتقل

گوجرخان(نامہ نگار)گذشتہ روز گو جر خان میں ہو نے والے المناک حادثہ میں جا ں بحق ہو نے والے دو بچوں، دو خواتین اورپانچ افراد کے لواحقین انکی نعشیں تحصیل ہیڈ کوا ر ٹر ہسپتال گو جر خان سے اپنے آ با ئی علاقوں میں لے گئے جنکا تعلق نا روال سے تھا۔ میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوا ر ٹر ہسپتال گو جر خان ڈاکٹر سہیل نے بتا یا کہ 11زخمی جو راولپنڈی ریفر کئے گئے تھے کے علا وہ تمام زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس افسو سناک حادثہ کی خبر سن کر گو جر خان میں مو جود تمام ڈاکٹرز جن میں سرجن ڈاکٹر ضمیر بٹ،ڈاکٹر مرزا ادریس،سرمد کیانی اور دیگر فو ری طور پر ہسپتال پہنچ گئے تھے۔ اور حکومت پنجاب نے سر کا ری ہسپتالوں کو وافر مقدار میں جو ادویات فراہم کی ہیں انکی بدو لت ہمیں کچھ بھی با ہر سے نہیں منگوا نا پڑا اور اتنا بڑا آپریشن ہسپتال نے خود مکمل کیا اس مو قع پر ہسپتال میں مو جود ایک ایک شخص نے تنفہی اور خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اپنا کام کیا ۔اور اسی جذبہ سے ہم قیمتی جانوں کا ضیائع بچا سکتے ہیں

نو جوان تا جر محمد جمیل کو ہزاروں سو گوا ران کی مو جو دگی میں سپر د خاک

گوجرخان(نامہ نگار)حلوائی گلی میں گذشتہ شام ڈاکوؤں کے ہا تھو ں قتل ہو نے والے نو جوان تا جر محمد جمیل کو ہزاروں سو گوا ران کی مو جو دگی میں با با شیخ طا لب کے قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔وہ کل شام اپنی مو بائل شاپ بند کر کے ایک ملا زم کے ساتھ گھر آ رہا تھا کہ مسجد را جگان کے قریب آ تشیں اسلحہ سے مسلح تین مو ٹر سائیکل سوار ڈاکو ؤں نے اسے رو کا اور اسکے ملا زم سے بیگ چھیننے کی کو شش کی اور مزا حمت پر جمیل پر پے در پے چار سیدھے فاہر کر کے قتل کر دیا ۔ادھر شہریوں نے اس اندوہناک واردات پر شد ید بر ہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شہر میں حالیہ دنوں میں سٹریٹ کرائم میں اضا فہ ہو گیا ہے جن میں اب شہریوں کی جا نیں بھی ضائع ہو نا شروع ہو گئی ہیں انہوں نے اس واردات کے قاتوں کی فو ری گرفتاری کا مطا لبہ کیا

الیکٹرانک میڈیا دولتالہ کا ماہانہ اجلاس


دولتالہ(نامہ نگار) الیکٹرانک میڈیا دولتالہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت محمد اشفاق انجم صدر الیکٹرانک میڈیا منعقد ہوا ،اجلاس میں دیگر عہدیداران سرپرست اعلیٰ نوید اسلم فرحت، چیئرمین قاسم علی قاسم ،جنرل سیکرٹری رانا ابرار صدف،راجہ طارق نجمی فنانس سیکرٹری،ندیم انجم کیانی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اور دیگر شریک تھے ،اجلاس میں تنظیم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر الیکٹرانک میڈیا محمد اشفاق انجم کا کہنا تھا کہ مضافاتی صحافیوں کودوران کام لا تعداد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باجود اپنی بھرپور کوششوں سے ذرائع ابلاغ کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،الیکٹرانک میڈیا دولتالہ کے عہدیداران و ممبران داد تحسین کے مستحق ہیں جو رضا کارانہ طور پر نہ صرف علاقائی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ علاقائی تعمیر وترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا سمیت دیگر صحافیوں کی فلاح وبہبود اور مفادات کے تحفظ کیلئے ہر قسم کا کردار ادا کریں گے

گورنمنٹ سکولوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار)سبز پاکستان پروگرام کے تحت ڈپٹی ڈی او گوجر خان کی سربراہی میں گورنمنٹ سکولوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ،پودے محکمہ جنگلات کی طرف سے مردانہ گورنمنٹ سکولوں میں عطیہ کیے گئے،تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے سے محکمہ جنگلات پنڈی ڈویژن نے سبز پاکستان پروگرام کے تحت گورنمنٹ پرائمری و ایلمنٹری مردانہ سکولوں میں شجر کاری مہم کا تیزی سے آغاز کر دیا گیاہے اس پروگرام کے تحت ڈپٹی ڈی اوگجرخان رانا جاوید اختر کے زیرنگرانی اے ای او ز کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ،جن میں قاضی خرم شہزاد مردانہ اے ای او دولتالہ مرکز اور محمد یوسف زنانہ مرکز جاتلی بھر پور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس پروگرام میں سکھ چین ،بوتل برش ،گلاب ،بکائین ،جامن،کیکر،پلاہی شیشم چیہڑوغیرہ جیسے نایاب پودے شامل ہیں یہ پودے مختلف سکولوں میں فراہم کر دیئے گئے ہیں

ڈرگ رولز میں ظالمانہ ترامیم کے خلاف گزشتہ روز تمام میڈیکل سٹورز بندرہے


ڈھڈیال ( نامہ نگار)پنجاب بھر کی طرح ڈھڈیال میں بھی پنجاب حکومت کے ڈرگ رولز میں ظالمانہ ترامیم کے خلاف گزشتہ روز تمام میڈیکل سٹورز بندرہے جس کی وجہ سے مریضوں کو سارا دن شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرگ اینڈ کیمسٹ یونین ڈھڈیال کے صدر ظہیراحمد یوسفی نے بتا یا کہ اگر حکومت پنجاب نے ڈرگ ایکٹ میں تبدیلی واپس نہ کی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا

error: