گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: March 6th, 2018

بھٹہ خشت پر بچو ں سے کام لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اسسٹنٹ کمشنرگوجرخان 

گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم نے کہا ہے کہ بھٹہ خشت پر بچو ں سے کام لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں سب مل جل کر انکو معا شرے کا بہترین شہری بنا نے کے لیے اپنا کر دار ادا کریں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملا قات کے دوران کیا جس نے صدر چوہدری ذوالفقار گجر اور حاجی طارق قریشی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر تحصیلدار ملک عامر شہزاد بھی مو د تھے چوہدری ذولفقار نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کی دولت سے روشناس کروانا والدین اور معاشرے کافرض ہے گوجرخان میں قائم شدہ تمام بھٹہ مالکان کوہدا یت کی گئی ہے کہ 16سال سے کم عمر بچوں کو تعلیم دلوائیں ، تاکہ وہ پڑھ لکھ کر معاشرے میں اپنا مقام حاصل کر سکیں گوجرخان میں تمام بھٹہ مالکان گورنمنٹ پنجاب کے وضع کردہ قوانین کی مکمل پاسداری کریں گے اور بچوں کو بھٹہ پر کام نہیں کروائیں گے حاجی طارق قریشی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ جو لیبر بھٹہ پر کام کر رہی ہو وہ اپنے 16سال سے کم عمر بچوں کو تعلیم دلوائیں، بھٹہ یونین نے متفقہ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ بھٹہ خشت پر کام کرنے والی لیبر،قوانین کی پا بندی کریں گے ملک عامر شہزاد نے بھٹہ خشت پر کام کرنے والی لیبر اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔مہرین فہیم نے بھٹہ خشت یو نین کے عہدیداران کے جذبہ کو سرا ہا

تمام تر قیاتی کا موں کے ٹھیکے ٹی ایم اے نے میرٹ پر دئے ہیں،حا جی خوا جہ اعجاز 


گوجرخان (نامہ نگار)بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی حا جی خوا جہ اعجاز نے کہا ہے کہ شہر میں ہو نے والے تمام ترقیاتی کام اعلی اور معیاری ہو ئے ہیں جسکی مخالفین بھی تعریف کرتے ہیں۔ ٹی ایم اے میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تمام تر قیاتی کا موں کے ٹھیکے ٹی ایم اے نے میرٹ پر دئے ہیں میں اور میرے متعلقہ کونسلرز کے ساتھ مل کر کو شش کی ہے کہ کام اصول و ضوابط اور معیار کے مطا بق ہو ں اس سلسلے میں اس علاقے کے لو گو ں کو بھی آن بورڈ لیا گیا۔ حاجی اعجاز نے کہا کہ تمام منصو بوں پر چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف نے بھی چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی وضع کر رکھا ہے اور وہ خود بھی مو قع پر جا کر گلیوں اور سڑکوں کا معائنہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلدیہ کا شہر کے با رے میں وژن بڑا واضع ہے وہ اپنے تمام وعدے وفا کریں گے اور شہر کو ایک جد ید اور خو بصورت بنا کر دم لیں گے۔

آج دنیا بھر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے،محمد رضاثاقب مصطفائی 


گوجرخان (نامہ نگار)معروف عالم دین محمد رضاثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ آج ہم نے اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستے کو چھوڑ دیا ہے قرآن کو کھول کر پڑھنا ہمیں گوارا نہیں صرف بیٹی کی رخصتی کے وقت اس کی یاد آتی ہے اور کتاب الٰہی کو ہاتھ میں اٹھا کر اس کے سائے میں اسے رخصت کرتے ہیں قرآن کو پڑھنا تو دور کی بات ہے اسے کھولنا ہی گوارا نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے بزم فیضان مصطفےٰ کے زیر اہتمام مرکزی عیدگاہ بڑکی جدید میں درس قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے جہاں بھی جنگ اور بارود کا کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کا نشانہ مسلمان ملک، مسلمان مرد وخواتین اور کمسن بچے بن رہے ہیں یہود وہنودملت اسلامیہ کیخلاف یکجان جبکہ ہم تقسیم در تقسیم ہیں ہماری رسوائی کی بڑی وجہ نماز قرآن اور دیگر احکام الٰہی سے روگردانی ہے ہمارے دل حسد، بغض اور منافقت کے مسکن بن کر مردہ ہو چکے ہیں سب سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہے محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ پھر ہم کہتے ہیں کہ ہمارے حکمران کرپٹ اور ظالم ہیں دراصل یہ ہمارے اعمال کی سزا ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ تو نظر آرہا ہے کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں لیکن وجوہات معلوم نہ ہونے کے باوجود کبوتر کی طرح آنکھیں روز کررکھی ہیں مسلمانوں کے دل زنگ آلود ہو چکے ہیں حسد، کینے اور منافقت کو ختم کرنا ضروری ہے محمد رضا ثاقب نے کہا کہ رب کریم کی ناراضگی سے ڈرنا چاہییے وہ توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھتا ہے ہمیں گناہوں کی معافی اور توبہ کی را ہ اپنا نا ہو گی

گوجر خان بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہر میں سخت عدم تحفظ کی فضا قائم ہوگئی 


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان سٹریٹ کرائمز کی ایک اور واردات،خاتون سے موٹرسائیکل سوار پرس چھین کر فرارہوگیا،بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہر میں سخت عدم تحفظ کی فضا قائم ہوگئی وارڈ نمبر4کی رہائشی مسماۃ ش نے تھانہ گوجرخان میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات وہ اپنی نند کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے ہاؤسنگ اسکیم نمبر1جارہی تھی ڈی ایس پی آفس کے پاس ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان لڑکا قریب سے گزرتے ہوئے میرا ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگیا جس میں میرے طلائی زیورات ایک عدد سیٹ ایک طلائی انگوٹھی جبکہ نقدرقم سات ہزار روپے موجود تھی قبل ازیں پو لیس کے پا س آنے والی درخواستوں کے مطا بق مدثر شہزاد جنجو عہ نے کہا تھا کہ وہ چو ک میں فون سن رہا تھا کہ نا معوم مو ٹر سائیکل سوار اس سے مو بائل چھین کر فرار ہو گئے۔جبکہ نعمان کا مقامی مارکیٹ سے مو ٹر سائیکل بھی چو ری ہو گیا تھا ۔حلوائی گلی میں مو ٹر سائیکل سور تین ڈاکو ؤں نے مقامی تا جر کو لوٹتے ہو ئے قتل کر دیا تھا۔ شہری حلقوں نے بڑھتی ہوئی واراتوں کے سدباب کیلئے پولیس کے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس تھانہ گوجرخان نے درخواستوں پر تفتیش شروع کر دی ہے اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے

گو جر خان تا صندل روڈ تکمیل کے مراحل میں ہے ،چو ہدری الطاف


گوجرخان (نامہ نگار)چئیرمین یو نین کو نسل مطو عہ چو ہدری الطاف نے کہا ہے کہ گو جر خان تا صندل روڈ تکمیل کے مراحل میں ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سڑک کا معائنہ کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر چین کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اگلے ہفتے میں فائنل کام شروع ہو جا ئے گا ۔ سڑک کی تکمیل کے لیے ایم این اے را جہ جا وید اخلاص نے مزید ایک کروڑ رو پے جا ری کروا دیئے ہیں چو ہدری الطاف نے کہا کہ مجھے یہ فخر حاصل ہے کہ میری یو نین کو نسل میں سب سے زیا دہ تر قیاتی کام ہو ئے ہیں۔گو جر خان تا صندل سڑک ایک عرصہ سے نا کا رہ چلی آ رہی تھی جس کو اب اعلی معیار کے مطا بق تعمیر کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اس یو نین کو نسل کے لو گو ں نے مجھ سے جوتعاون کیا ہے وہ مثالی ہے۔ چو ہدری الطاف نے کہا کہ اگلے ماہ کے آ خر میں بہت سے مزید منصو بے مکمل ہو رہے ہیں

علاقہ کو امن کو گہوارہ بنانا میرا مشن ہے، اکرم خان نیازی


دولتالہ(نامہ نگار)پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے انتہائی دیانتداری اور ایمانداری سے اپنے فرائض کی ادائیگی سے علاقہ کو امن کو گہوارہ بنانا میرا مشن ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے عوام پولیس کے ساتھ باہمی تعاون کا رشتہ استوار کریں تا کہ جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی میں مدد مل سکے ان خیالات کا اظہار انچارج پولیس چوکی دولتالہ سب انسپکٹر اکرم خان نیازی نے نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اپنا بوریا بستر گول کریں، میرٹ پر کام کر کے عوام کو انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے، عوامی تعاون جرائم کے خاتمے میں کارگر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نبٹا جائے گا کسی سائل کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی فوری انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے علاقے کو امن کا گہوارہ بناؤں گا

مسلم لیگ ن نے ملک کو حقیقی کی راہ پر ترقی پر گامزن کردیا ہے، چوہدری محسن بلال 


دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری محسن بلال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے نہ صرف ملکی سطح کے بڑے مسائل کو ختم کرکے ملک کو استحکام بخشا بلکہ صوبائی حکومت نے بھی تاریخی ترقی سے صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ،عوام گزشتہ دور حکومت اور موجودہ دور حکومت میں موازنہ کرکے دیکھ سکتی ہے ،مسلم لیگ ن نے ملک کو حقیقی کی راہ پر ترقی پر گامزن کردیا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کے توسط سے خطیر لاگت کے ترقیاتی منصوبہ جات تیز رفتاری سے جاری ہیں جس سے لوگوں کے مسائل ختم ہو رہے ہیں اور یہ وجہ ہے کہ عوام اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ،آنے والے انتخابات میں اپنے اسی اعتماد سے عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے اور ترقی کی اس رفتار کو بڑھادیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ لیگی قیادت نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے عوام بھی ان کو مایوس نہیں کریں اور آمدہ الیکشن میں بھر پور اور ریکارڈ کامیابی سے ہمکنار کریں گے

نئی حلقہ بندیوں کے اعلان کے ساتھ ہی ایک اہم مشاورتی اجلاس


ڈھڈیال (نامہ نگار)نئی حلقہ بندیوں کے اعلان کے ساتھ ہی ایک اہم مشاورتی اجلاس ایم این اے ہاؤس چکوال میں منعقد ہوا جس میں ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال ، ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ ، ملک امیر خان ٹمن اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی حلقہ بندیوں کا تفصیلی جائزہ لے کرباہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

ضلع راولپنڈی میں 404 پرائمری سکولز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے

ضلع راولپنڈی میں 404 پرائمری سکولز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تعداد کے حوالے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گورسیاں یونین کونسل راماں میں سب سے بڑا سکول ہے اور مرکز دولتالہ میں بھی نمایاں ہے سرجہ ، گورسیاں ، پھانبڑے کے بچے ادھر پڑھتے ہیں چوہدری اخلاق احمد ، ماسٹر تنویر احمد ، نبیل گورسی ، چوہدری عاطف ، چوہدری دانیال ،ملک شہزاد (مٹھو) سکول منیجمنٹ کمیٹی اور اہل دیہہ ایجوکیشن افسران اور متعلقہ اتھارٹی سے گورنمنٹ پرائمری سکول گورسیاں (بوائز یا گرلز) کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں

پیر شوکت حسین کرولی آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے


ڈھڈیال (نامہ نگار)تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما پیر شوکت حسین کرولی آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر شوکت حسین کرولی نے نئی حلقہ بندیوں کے باعث آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ اور ان کا خاندان حلقہ کے عوام کی خدمت اور فلاحی کاموں پر اپنی توجہ مذکور رکھے گا۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف نے جس امیدوار کو ٹکٹ دیا وہ اس کی مکمل حمایت کریں گے

error: