گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: March 7th, 2018

دولتالہ اور قرب وجوار میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی شدید خلاف ورزیاں


دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ اور قرب وجوار میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی شدید خلاف ورزیاں،معصو م بچوں کی ایک بڑی تعداد سکول جانے سے محروم اور جبری مشقت پر مجبور ،انتظامیہ غافل،نونہالوں کا مستقبل تاریک،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب چائلڈ لیبر ایکٹ کے نفاذ کے باجود انتظامی غفلت کے باعث قوانین کی شدید خلاف ورزیاں معمول کی بات سمجھا جاتا ہے ،اینٹوں کے بھٹوں پر 15سال سے کم عمرکے بچے اور بچیاں جبری مشقت کرنے پرمجبور ہونے کیساتھ ساتھ تعلیم کے حصول سے بھی محروم ہیں ،جبکہ نجی اداروں ،کاروباری مراکز ،دوکانوں،ہوٹلوں ،کھابوں،ڈھابوں پر کم عمر ملازمین کی ایک بڑی تعداد مزدوری کر رہی ہے ،ان کم سن مزدوروں کو ملنے والی اجرت بھی کم ترین معاوضے سے بہت کم ہوتی ہے جبکہ چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت ضروری سہولیات بھی انہیں دستیاب نہیں ہیں ،انتظامیہ کی جانب سے کم عمر ملازمین کی جانب سے عدم توجہ اور چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر خاموشی پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی گئی اچھی کوششوں کو انتظامی غفلت نے غیر موثر کردیا ہے ،حلقوں نے ڈی سی او راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیکر معصوم بچوں کی داد رسی کی جائے اور انہیں قانون کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیں

نئی حلقہ بندی کیخلاف قانونی جنگ لڑیں گے،چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے باعث عوام اور سیاستدان تذبزب کا شکار ہیں قانون گوئی حلقہ سکھو کی متعلقہ یونین کونسلوں کو سابقہ پی پی4سے علیحدہ کر کے زیادتی کی گئی ہے گزشتہ کئی سالوں سے امیدوار اس حلقہ انتخابی مہم چلا رہے تھے کہ یکا یک الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کی ترتیب سامنے آ گئی حالانکہ نئی حلقہ بندیاں گزشتہ قومی الیکشن کے فوری بعد عمل میں لائی جانی چاہیں تھیں تا کہ امیدوار اپنے حلقہ جات میں انتخابی مہم جاری رکھ سکتے گوجرخان میں حلقہ بندیوں کی نئی صورتحال سے سیاسی نقشہ تبدیل ہو چکا ہے جو کہ امیدواروں اور ووٹرز کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے الیکشن کمیشن الیکشن 2018کے لیے پرانی حلقہ بندیوں کی ترتیب برقرار رکھے اس سلسلے میں رٹ دائر کریں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے وہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعد موجودہ سیاسی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندی سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے نئی حلقہ بندی کے لیے موجودہ وقت کسی صورت بھی مناسب نہیں ہے قومی الیکشن میں چند ماہ باقی ہیں گزشتہ5سالوں سے امیدوار اپنے انتخابی حلقوں میں الیکشن مہم چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان شاء اللہ آمدہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی پاکستان کے باشعور عوام موجودہ حکمرانوں کی سیاہ کارناموں سے بخوبی آگاہ ہیں

عمر سوا ر میموریل سکول راماں میں یوم والدین کے موقع پر رنگا رنگ تقریب


سید اڈا(نامہ نگار) عمر سوا ر میموریل سکول راماں میں یوم والدین کے موقع پر رنگا رنگ تقریب ،طلباء وطالبات نے ٹیبلوز ،تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کیا ،مہمانان خصوصی راجہ محمد جواد، ہیڈ ماسٹر محمد خالد ،عابد چوہدری ایڈووکیٹ اور صحافی عابد چوہدری نے سکول انتظامیہ ،اساتذہ ،والدین اور طلباء وطالبات کی کارکردگی کو سراہا ،مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق عمر سوا ر میموریل سکول راماں میں یوم والدین کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ محمد جواد ،ہیڈ ماسٹر محمد خالد ،امیدوار برائے قومی اسمبلی عابد چوہدری ایڈووکیٹ اور صحافی عابد چوہدری تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ جواد نے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت اس سکول کا خاصہ ہے ،جدید تعلیم کی فراہمی اس علاقے کے بچوں کی بہترین خدمت ہے والدین نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے آج وہ مطمئن ہیں ہیڈ ماسٹر خالد صاحب نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت سے ہی کوئی بھی سکول مثالی ادارہ بن سکتا ہے اور عمر سوار میموریل سکول کے اساتذہ اور طلباء وطالبات نے شاندار نتائج اور شاندار پرفارمنس سے ثابت کیا ہے کہ تعلیم وتربیت میں کوئی کمی نہ رہی ہے چوہدری عابد ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نظم وضبط اور اخلاقی تعلیم آج کے بچوں کے لئے اشد ضروری ہے قبل ازیں بچوں نے ٹیبلوز ، تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے جنہیں وہاں موجود والدین کی بڑی تعداد نے سراہا ۔

یونین کونسل راماں میں نادرا فارم کی عدم دستیابی ،عوام ذلیل خوار ہونے لگے


سید اڈا (عامر سعید سے) یونین کونسل راماں میں نادرا فارم کی عدم دستیابی ،عوام ذلیل خوار ہونے لگے ، فارم فی الفور فراہم کئے جائیں اہلیان یونین کونسل تفصیلات کے مطابق نادرا فارم کی عدم دستیابی سے عوام چکرا کر رہ گئے ہیں کئی بار کے چکر لگانے کے بعد بھی بچوں کی نقل پیدائش فارم نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ملتی، نقل پیدائش کی عدم دستیابی سے بچوں کی داخلہ مہم شدید متاثر ہو رہی ہے اہلیان یونین کونسل نے نادرا کی متعلقہ اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ اس بڑے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے

ڈہوک سیداں کو گیس فراہم کی جائے راجہ جاوید اخلاص سے مکینوں کی اپیل


دولتالہ(نامہ نگار) ڈہوک سیداں کو گیس فراہم کی جائے راجہ جاوید اخلاص سے مکینوں کی اپیل تفصیلات کے مطابق ڈہوک سیداں داخلی ڈہونگ کے مکینوں سید ناظم شاہ ،سید منور حسین شاہ ،سید شوکت شاہ ،سید مرتضے شاہ ،،سیدزعفران شاہاور سید امتیاز شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص سے اپیل کی ہے کہ ڈہوک سیداں کو خصوصی دلچسپی سے فوری طور پر گیس فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ سروے اور فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار ہو چکی ہے

error: