گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: March 8th, 2018

ماچھیہ میں کمسن بچی سے نا زیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج


دولتالہ(نامہ نگار )تھانہ جاتلی کے نواحی علاقہ ماچھیہ میں کمسن بچی سے نا زیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا متاثرہ لڑکی کے والد عمران خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میری بیٹی علیشاہ عمران عمر 6 سال طاہر اقبال کے گھر قرآن پاک پڑھنے گئی جہاں طاہر اقبال اسے کمرے میں لے گیا اور نا زیبا حرکات کیں جبکہ کی طاہر اقبال کی بیوی اور بہنوئی کو بھی تمام حالات و واقعات سے آ گاہی ہے جاتلی پولیس نے عمران خان ولد محمد اسحاق قوم شیخ سکنہ ماچھیہ کی مدعیت میں کے خلاف تعزیرات پاکستان زیر دفعہ 377اور511کے تحت مقدمہ درج کر لیامقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی

گوجرخان کی ر ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا ، راجہ جاوید اخلاص


سید اڈاہ (نامہ نگار) ہم نے تحصیل گو جر خان کے ترقیاتی کاموں کیلئے معقول رقم خرچ کی حالیہ سینٹ الیکشن میں بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ ہوئی اور اربوں روپے کے سودے ہوئے اگرعوام نے دوبارہ مینڈٹ دیا تو ترقی کے تمام پراجیکٹ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے گزشتہ روز کلریالہ میں ممتاز صحافی نوید اسلم فرحت کے گھر انکی ممانی کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد کیا انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے 25بلین کی کثیر رقم خرچ کی جس میں مندرہ چکوال روڈ اور سوہاوہ چکوال روڈ اور متعدد گاؤں کی سڑکیں اور گلیاں شامل ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ سینٹ کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ ہوئی اربوں روپے خرچ کئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام نے ہمیں آئندہ بھی سلیکٹ کیا تو ہم اسی طرح عوام کے مسائل کو حل کرتے رہیں گے اور ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا ۔

مسلمان حکمرانوں کے طرز عمل نے دین کو بہت نقصان پہنچایا ،مو لا نا حافظ محمد مجیب 


گو جر خان(نامہ نگار)ممتاز عالم دین مو لا نا حافظ محمد مجیب نے کہا ہے کہ مسلمان حکمرانوں کے طرز عمل نے دین کو بہت نقصان پہنچایا اگر حرم کی پاسبانی کے لیے مسلمان ایک ہو جا تے تو یہود و ہنود کو سازشیں کر نے کا مو قع نہ ملتا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلیف حصوں میں آج مسلما نوں کی اور خواتین و بچوں کی جو حا لت زار ہے اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے شام میں بچو ں کی حا لت دیکھی نہیں جا تی مگر اس پر اہل اسلام کی مجر مانہ خا مو شی بھی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ہما رے ملک میں بھی مذہبی جما عتوں کا طرز عمل قابل فخر نہیں ہے ۔ کو ئی اقتدار کے لیے سو دے با زیوں میں مصروف ہے تو کوئی ایک دوسرے کو نیچا دکھا نے کے لیے بے اصو لی کے نئے نئے ریکار ڈ قائم کر رہا ہے حافظ مجیب نے کہا کہ وطن عزیز میں دینی جماعتیں آ پس میں اتحاد قائم کریں اور آئیندہ ایک پر چم تلے الیکشن لڑ کے دین کے ساتھ سچی محبت اور وابستگی کا اظہار کریں اسی میں سب کی عزت ہے اور دین کی سچی خدمت بھی یہی ہے

سینٹ الیکشن کامیابی کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر سجے گا، راجہ پرویز اشرف


دولتالہ(نامہ نگار ) سینٹ الیکشن کامیابی کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر سجے گا مولانا فضل الرحمان اور آزاد امیدواروں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ دیگر اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت حوصلہ افزا رہی پیپلز پارٹی جمہوری روایات کی امین اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دینے والی سیاسی جماعت ہے نئی حلقہ بندیوں کے بارے میں تحفظات موجود ہیں سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری سے ثابت ہو گیا آئندہ الیکشن میں وفاق میں بھی پی پی پی کی حکومت ہو گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا موجودہ حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی اور وعدے وفا کرنے میں ناکام رہی تحصیل گوجرخان میں جاری ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز پی پی پی دور میں جاری ہوئے تھے پیپلز پارٹی جب بھی برسر اقتدار آئی ہم نے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت سمیت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی کام کیے شہیدوں اور غازیوں کی یہ جماعت اپنے قائدین کے ویژن پر عمل پیرا ہے انہی کے فلسفے کی روشنی میں عوامی خدمت کے سلسلے کو مزید دراز کریں گے ہمارا منشور ثابت قدمی ،وفادری اور حب الوطنی ہے انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی پی پی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والوں کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے تحصیل گوجرخان کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کی فنڈز جاری کیے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی انکی دہلیز پر یقینی بنائی آئندہ بھی عوام کی خدمت کا موقع ملا خلوص نیت اور صدق دل سے کام کریں گے

گوجرخان ریت ، بجری اور مٹی کے ڈھیروبال جان بن گے

گو جر خان(نامہ نگار)شہر کے گرین ایریا میں عمارتی سا مان ریت اور بجری کی فروخت اور عمارتی ملبہ پھینکنے سے شہر مزید بد صورت ہو رہا ہے اور بلدیہ گو جر خان کی طرف سے اس عمل کو رو کنے کے لیے کو ئی حکمت عملی تر تیب نہیں دی گئی۔ اس وقت شہر حدود میں جی ٹی رو ڈ کے ساتھ ساتھ ہر طرف نا جا ئز منا فع خو رو ں نے جگہ جگہ ریت ، بجری اور مٹی کے ڈھیر لگا رکھے ہیں جنکی نقل و حر کت کے با عث گند میں مزید اضا فہ ہو تا ہے دو سری طرف شہر میں گرا ئی جا نے والی تمام عمارتوں کا ملبہ بغیر رو ک ٹوک کے گرین ایر یا میں پھینک دی جا تا ہے بلدیہ نے ان کا موں کی رکا وٹ کے لیے کو ئی منصو بہ بندی نہیں کی ہے اگر چہ تجا وزات اور غیر قانونی اقدا مات کے خلاف بلدیہ گو جر خان میں قوانین بھی مو جود ہیں اور اہلکا روں کی ڈیو ٹیاں بھی لگا ئی گئی ہیں مگر باز پرس نہ ہو نے اور چیک اینڈ بینس کا نظام نہ ہو نے سے بہت زیا دہ خرا بی پیدا ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے چئیرمین بلدیہ گو جر خان شاہد صراف سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم معا ملہ کی جا نب تو جہ دیں اور شہر کو صاف ستھرا بنا نے کے لیے عملی اقدا مات کریں

گو جر خان کے تاجروں،کونسلروں اور تمام مکاتیب فکر کے لو گوں نے شہر کی تعمیر کر نی ہے،محمد شاہد صراف،را جہ طا ہر کیانی 


گو جر خان(نامہ نگار)چئیرمین بلدیہ گو جر خان محمد شاہد صراف اور ن لیگ کے راہنما را جہ طا ہر کیانی نے کہا ہے کہ گو جر خان کے تاجروں،کونسلروں اور تمام مکاتیب فکر کے لو گوں نے شہر کی تعمیر کر نی ہے اور اس سلسلے میں سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنا چا ہیے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر مر کزی انجمن تا جران کے را ہنما بھی مو جود تھے طا ہر کیانی نے کہا کہ مقامی سیاستدا نوں، صحافیوں اور تا جروں کا شہر کی تعمیر و ترقی میں بنیا دی کر دار ہے ان کی آ پس میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اشد ضروری ہے۔اور میں انکے مابین بہترین تعلقات کے لیے کر دار ادا کر تا رہوں گا ۔ چئیرمین شاہد صراف نے کہا کہ تاجر گو جر خان میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں میں نے ہمیشہ گو جر خان کے تا جروں اور صحافیوں کے ما بین خوشگوار تعلقات کے لیے کام کیا ہے کیو نکہ ہما را مفاد اسی میں ہے کہ سب آپس میں مل کر کام کریں۔اس موقع پر مر کزی انجمن تا جران کے عہد دا ران حاجی شیخ محمد الطاف،شہادت حسین بٹ،حاجی ملک محبوب حسین،شاہد قریشی، راجہ سجاد سلیم حیدر کا لا اورغلام قمر نے طاہر کیانی اورشاہد صراف و دیگر شر کا کے لیے تشکر کا اظہار کیا جنکی بدو لت اختلا فات ختم ہو ئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب کے ساتھ بہترین تعلقات کو ترجیح دیں گے

پیپلز پا رٹی سٹی گو جر خان کی نئی تنظیم سازی میں طا ہر را حیل اعوان کو پھر صدر اور عمران کا می کو جنرل سیکر ٹری نامزد 


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پا رٹی سٹی گو جر خان کی نئی تنظیم سازی میں طا ہر را حیل اعوان کو پھر صدر اور عمران کا می کو جنرل سیکر ٹری نامزد کیا گیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف نے نئی تنظیم سازی کی منظوری دیدی ہے جسکے مطا بق سر پرست اعلی سیٹھی محمد الیاس، سینئر نائب صدور میں خا قان با بر کیا نی،خواجہ عبد القیوم،ملک آ صف ایڈو کیٹ،را جہ قاسم علی صغیر بھٹی،حاجی ازرم ساجد اور سید اسجد علی کا ظم شامل ہیں۔نائب صدور میں راجہ محمد اخلاق،خان سلیم،جا وید اختر گرو،مہتاب سیٹھی،ملک سہیل،اعجاز صراف، اور ملک ہدایت شامل ہیں۔ڈپٹی سیکر ٹری طا رق صراف،ایڈیشنل سیکر ٹری اورنگزیب بٹ، ڈپٹی سیکر ٹری اطلا عات خواجہ عمران مانی،سیکر ٹری اطلا عات قاضی نوید،سیکر ٹری فنا نس جا وید اخترجنجو عہ اور خرم شکیل اعوان میڈیا ایڈ وائزر ہو نگے مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا اس مو قع پر نو منتخب عہدیدا ران نے کہا کہ وہ پا رٹی کی مضبو طی اور ذولفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹو کے افکار کے لیے ہر قسم کی قربا نی دیں گے

فلٹریشن پلانٹ گندگی کا بد ترین نمو نہ پیش کر رہا ہے


گو جر خان(نامہ نگار)حکومت اپنی مدت کے آ خری حصہ میں پہنچ چکی ہے مگر ابھی بھی شہریوں کو پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کے اپنے وعدوں میں نا کام رہی ہے ۔ ن لیگ کے ایم این اے را جہ جا وید اخلاص اور مو جو دہ چئیرمین شا ہد صراف نے شہر میں چار فلٹریشن پلانٹ لگا نے کا جو وعدہ کیا تھا وہ بھی ایفا نہیں ہوا ہے۔ ق لیگ کے دور حکومت میں گو جر خان شہر میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا یا گیا تھا اور مگر آج وہ شہریوں کی ضروریات پو ری کر نے سے قاصر ہے اگر وہ اپنی حالت میں ہو تا تو شہریوں کو اسکا کچھ فا ئدہ بھی ملتا مگر اب اس کی صورتحال یہ ہے کہ اسکی نصف ٹو نٹیاں بند ہی پڑی ہیں۔ اور اسکے فلٹر بدلنے میں کسی کو کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ فلٹریشن پلانٹ گندگی کا بد ترین نمو نہ پیش کر رہا ہے ۔ آمدہ مو سم گر ما کے لیے بلدیہ نے کو ئی پیش بندی نہیں کی ہے اور ہر سال کی طرح امسال بھی گر میوں میں پا نی کا بحران در پیش ہو نے کا خدشہ مو جود ہے ۔

اے سی گوجرخان کا چھا پہ سرکس کی آڑ میں غیر اخلا قی ، رقص اور دیگر خرافات بند کرا دیں


گو جر خان(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی حسب ہدایت سپیشل میجسٹریٹ تحصیلدار طارق امیر ملک نے ریڈر عمران ملک، شرقی قصبہ اسلامپورہ جبر میں سائیں مرچو سرکار کے سالانہ عر س کے موقع پر اچا نک چھا پہ غیر اخلاقی سرکس کی آڑ میں غیر اخلا قی ،خواجہ سراؤں کے رقص اور دیگر خرافات بند کرا دیں۔اس مو قع پر سپیشل میجسٹریٹ نے واضع کیا کہ مذہبی اجتماعات پر کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی حر کات کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی،علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کی جانب سے کاروائی کا زبردست خیر مقدم کیا ہے

نوجوان کاروبار میں اپنے جوہر آزمائیں،شوکت محمود قاضی


دولتالہ(نامہ نگار)نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں اور بالخصوص کھیل کے میدانوں میں اپنے جوہر آزمائیں ہنر مند بنیں وطن عزیز کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنا وقت صرف کریں نوجوان اس ملک کا سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں دنیا بھر میں نوجوان قوم کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں دنیا میں وہی قومیں ترقی کررہی ہیں جن کے نوجوان درست سمت پر چل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین شوکت محمود قاضی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوان زہانت اور قابلیت میں کسی سے کم نہیں ہمارے نوجوانوں میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جو نوجوانوں کا خاصہ تصور کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کو سب سے بڑا مسئلہ جو درپیش ہے وہ بے روزگاری ہے لہذا نوجوانوں کو چاہیے کی ہنر مند تعلیم حاصل کریں تا کہ وہ ملک و قوم کے مفید شہری بن سکیں

سینٹ الیکشن میں کامیابی آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے،راجہ احسان الحق


گو جر خان(نامہ نگار)پیپلز پارٹی تحصیل گوجر خان کے صدر الحاج فرخ اقبال جنرل سیکرٹری راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ اور راجہ احسان الحق نے اپنے مشترکہ بیان میں سینٹ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عطیم ، باوقار اور تاریخی فتح کو مرد حر آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی حکمت عملی قرار دیا اس الیکشن نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ سابق صدر پاکستانی سیاست کے افق پر ایسا چمکتا ستارہ ہیں جن کے دامن میں ان کی فہم و فراست کی وجہ سے جیت ہی جیت ہے۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے سابق صدر آصف علی زرداری کا چاہے کوئی کتنا ہی سیاسی مخالف کیوں نہ ہو وہ ان کی سیاسی سوجھ بوجھ ، جرات مندانہ اور فاتح قسم کے سیاسی فیصلوں سے ہر گز انکاری نہیں ہو سکتا بلکہ موجودہ سیاسی حالات و واقعات کے تناظر میں بہت سارے مخالفین بھی ان کی فہم و فراست کا برملا اقرار کر چکے ہیں۔ راجہ احسان الحق نے کہا حمید نظامی (مرحوم) نے ان کی صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے ہی مرد حر کا لقب دیا تھا جس کو آصف علی زرداری نے ہر مشکل گھڑی میں ثابت کیا۔ انہوں نے اعلیٰ قیادت کو نیک خواہشات کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماء مصطفی نواز کھوکھر کو بھی سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹ کر ہزاروں روپے کی نقدی سے محروم کردیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹ کر ہزاروں روپے کی نقدی سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی موضع مولے ندرال کی مرکزی روڈ پر تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوجنہوں نے منہ پر ماسک چڑھا رکھے تھے نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹا اور زدوکوب کیا۔سب سے پہلے انہوں نے ایک موٹرسائیکل جس پر ممانی بھانجا تیمور سوار تھے ۔انہوں نے ان سے بھی رقم چھینی اور انہیں ازار بند نکال کر باندھ دیا جبکہ اور ایک واردات میں سکول وین جسے محمد اقبال نامی ڈرائیور چلارہا تھااسے روک کر نیچے اتار لیا ۔ اس وقت اس کے پاس اس کی تین ماہ کی پنشن بھی موجود تھی جسے انہوں نے چھین لیاجبکہ سکول وین میں موجود بچیوں کے بستے چھریوں سے ادھیڑ دیے۔ ایک بچی کے پاس موجود نقدی بھی چھین لی ۔ بچیوں سے بدتمیزی کرنے سے منع کرنے پر ڈرائیور محمد اقبال کو بری طرح زدوکوب بھی کیا۔ ڈکیتی کی اس دلیرانہ واردات سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا

سولہ منشیات کیس کی انکوائری نہ ہوسکی


ڈھڈیال( نامہ نگار)ہسولہ منشیات کیس کے سلسلہ میں فیصل آباد میں ہونے والی انکوائری پولیس آفیسر چوہدری بدرمنیر کے عدم اعتماد کے باعث نہ ہوسکی ۔ گزشتہ روز چوہدری صفدرہسولہ منشیات کیس کی انکوائری کے سلسلہ میںآرپی اوفیصل آباد مجاہد اکبر نے فریقین کو طلب کیا جہاں چوہدری بدرمنیر نے موقف اختیار کیا کہ انہیں یہاں انصاف کی توقع نہیں جس کے جواب میں چوہدری صفدرہسولہ کی جانب سے انکوائری کے لیے جانے والی شخصیات چوہدری مسرت اقبال ، ہارون عباس جوند اور دیگر نے کہاکہ ملک کے کسی بھی حصہ میں جو بھی اعلیٰ افسر اس کیس کی انکوائری کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ علاوہ ازیں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ 13مارچ کواس کیس کی دوبارہ سماعت کرے گاجس میں تفتیشی آفیسر کو احکامات دئیے گئے کہ وہ چوہدری بدر منیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اس کی کاپی پیش کرے۔

پی پی پی ہی خواتین کی واحد نمائندہ اور حقوق خواتین کی ضامن جماعت ہے، حاجرہ جبین


ڈھڈیال( نامہ نگار)پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع چکوال کی صدر حاجرہ جبین نے کہا ہے کہ پی پی پی ہی خواتین کی واحد نمائندہ اور حقوق خواتین کی ضامن جماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی جنگ لڑی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چکوال میں خواتین کے عالمی دن کے مناسب سے منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محترمہ حاجرہ جبین نے کہا کہ ہماری رہنما محترمہ بے نظیر بھٹو شہید خود ایک خاتون تھیں اور اسی وجہ سے انہوں نے پارٹی میں خواتین کو خصوصی توجہ دی اور ہرمقام پر خواتین کے خلاف ظلم وستم کے خلاف علم بغاوت بلندرکھا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی اپنے حقیقی نظریے کو جاری رکھتے ہوئے خواتین کے حقوق کی خاطر آواز بلند کرتی رہے گی ۔ واک میں خواتین نے سفید چادر اوڑ ھ کر عالمی یوم خواتین پر عوام کی توجہ مبذول کرائی ۔

ڈھڈیال سے چکوال جانے والی ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث مونا سٹاپ کے قریب الٹ گئی


ڈھڈیال( نامہ نگار)ڈھڈیال سے چکوال جانے والی ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث مونا سٹاپ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں چند افراد معمولی زخمی ہوئے اور دیگر تمام افراد معجزانہ طو رپر محفوظ رہے ۔ ہائی ایس الٹتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد پر موقع پر پہنچ گئی اورتمام افراد کو ہائی ایس سے باحفاظت نکال لیا۔

error: