گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: March 9th, 2018

پاکستان میں خواتین تیزی کے سا تھآ گے بڑھ رہی ہیں،اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان


گو جر خان(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین فہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین تیزی کے سا تھآ گے بڑھ رہی ہیں اور اداروں میں انکو برا بر کے مواقع حاصل ہیں مو جو دہ دور میں خواتین کا ملکی ترقی میں بے حداہم کر دار ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ؛یوم خواتین؛ لے حوالے سے جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ والدین بچیوں کی تعلیم پر بھی اتنی ہی تو جہ دیں جتنی وہ بچوں پر دیتے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مس ثوبیہ چو ہدری نے کہا کہ وطن عزیز کی خواتین کھیل کے میدانوں میں بھی اسی شاندار کا ر کر دگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جیسا دوسرے شعبوں میں کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کا نصف سے زیا دہ ہیں اگر معا شرہ ان سے کام نہیں لے گا تو ملک نصف ترقی کر گا ۔ ترقی یا فتہ ممالک کی خوبی اور حکمت عملی یہی ہے کہ وہاں خواتین سے بلا تخصیص وہی کام لیا جا تا ہے جو مردوں سے لیا جا تا ہے ۔ مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی (خواتین) کی جنرل سیکر ٹڑی شا زیہ سلطانہ بٹ نے کہا کہ ہما ری جما عت نے خواتین کے خلاف امتیازی قوانین کے خا تمہ کیا ہے اور انکے تحفظ کے لیے قانون سا زی کی ہے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جما عتوں اور معا شرے کی اکا ئیوں چاہیے کہ وہ خواتین کو برا بر کے مواقع دیں۔یہ وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بحثیت ایک لیڈر ابھر نا خواتین کے لیے امید کی کرن ہے اس سے بے نظیر بھٹو کا خلا پر ہو تا نظر آ رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے

گو جر خان کے ضلع بننے کی راہ ہموار ہو گئی 


گو جر خان(نامہ نگار )گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقے میں اضافے اور صو بائی اسمبلی کی ایک نشست بڑنے سے اسکے ضلع بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ کلر سیداں کی پا نچ یو نین کو نسلوں کی گو جر خان میں شمو لیت سے گو جر خان اور کلر سیداں کے لو گو ں کے مابین اجنبیت بھی کم ہو گی اور آ نے والے دنوں میں جڑواں تحصیلوں کے آپس میں قریب آ نے کے امکا نات بڑھ گئے ہیں۔ گو جر خان کے قومی اسمبلی کے نئے حلقہ کو NA58کا نام دیا گیا ہے ۔ جس میں چو ہا خالصہ سمیت کلر سیداں کی پانچ یو نین کو نسلیں شامل کی گئی ہیں۔ اسی طرح گو جر خان کے پہلے دو صو بائی حلقے تھے مگر اب ان میں اضافہ کر کے تین کر دیا گیا ہے جو PP8,9,10کے نام سے جا نے جائیں گے اس میں راولپنڈی کی یونین کو نسلیں شامل ہو ں کی گئی ہیں۔اس طرح گو جر خان کی آ با دی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے گو جر خان کو ضلع بنا نے میں اصل رکاوٹ تحصیلوں کا نہ ہو نا تھا ۔گو جر خان میں ایک تحصیل کا درجہ حاصل کر نے کے تمام لوا ز مات پو ری کر نے والی دو لتالہ مو جود تھی مگر اسکے علاوہ کو ئی تحصیل مو جود نہیں تھی سو ہا وہ کے لوگ ہمیشہ سے جہلم کے ساتھ منسلک ہیں اگر چہ اگر انکو گو جر خان کے ساتھ لگا یا جا تا تو تو انکا فائدہ تھا کہ وہ گو جر خان سے جی ٹی روڈ پر 11کلو میٹر دور تھے جبکہ جہلم سے وہ 35کلو میٹر دور ہیں مگر وہا ں کے لو گو ں نے گو جر خان کے ساتھ لگنے سے ہمیشہ انکار کیا۔ یہی صورتحال کلر سیداں کی رہی گو جر خان کے با لکل قریب ہو نے کے با وجود وہ راولپنڈی کو ترجیح دیتے رہے اور گو جر خان کے ضلع بننے کی صورت میں اسکی تحصیل بننے سے ہمیشہ انکار کیا ۔مگر اب صورتحال یکسرتبدیل ہو نے کے امکا نات پیدا ہو گئے ہیں ایک لحاظ سے نصف کلر سیداں گو جر خان کا حصہ بن گیا ہے آ مدہ انتخا بات میں گو جر خان کے قومی و صو بائی اسمبلی کے امیدواروں کے ڈیرے کلر سیداں میں ہی ہو ں گے اس صورتحال پر گو جر خان کے سیاستدانوں کا واضح اور دو ٹوک مو قف سامنے نہیں آ یا ہے دبے الفاظ میں کچھ احتجاج کیا گیا ہے جسکو خاص اہمیت نہیں دی جا رہی ہے

صحت و صفائی کی صورتحال میں کا فی بہتری آئی ہے،عمران بٹ 


گو جر خان(نامہ نگار )بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین صحت و صفائی کمیٹی عمران بٹ نے کہا ہے کہ حالیہ مہینہ میں صحت و صفائی کی صورتحال میں کا فی بہتری آئی ہے مگر ہمیں بہت کچھ کر نا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شہریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت میں صفائی کمیٹی کا چئیرمین بنا اس وقت شہر میں صفائی کی صورتحال بہت خراب تھی در اصل ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی میں اصلا حات کی ضرورت تھی۔پہلے میں نے مقامی انچارج تبدیل کیا اور اسکے بعد نئے انچارج کے ساتھ لائن آف ایکشن ترتیب دی جسکے مثبت نتائج برا مد ہو ئے۔عمران بٹ نے کہا کہ شہر میں آئیڈیل صفائی کے لیے مجھے شہریوں کا تعاون چا ہئے۔ جہاں جہاں خرا بیاں ہیں انکی نشا ندہی کی جا ئے اور کوڑا کرکٹ کھلی جگہوں پر نہ پھینکا جا ئے جہاں جہاں گاڑی جا سکتی ہے میں وہا ں وہاں چھوٹے بڑے کنٹینرز رکھوا نے کے لیے تیا رہو ں

الائیڈ سکول ڈھڈیال کیمپس کی سالانہ تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد 


ڈھڈیال (نامہ نگار)الائیڈ سکول ڈھڈیال کیمپس کی سالانہ تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد ، سینکڑوں والدین اور بچوں کی شرکت ، طلبہ و طالبات میں انعامات کی بارش ، کم سن بچوں کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا ۔تفصیلات کے مطابق الائیڈ سکول ڈھڈیال کیمپس کی تیسری سالانہ تقریب تقسیم انعامات ،سکول کے سبزہ زار پر منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں طلبہ و طالبات اور والدین نے شرکت کی ۔بچوں نے حمد ،خوش آمدید ، پاک چین دوستی ، بھنگڑا ، کشمیر ، فنی کلاس ، مزاحیہ مشاعرہ اور ثقافتی شو پر خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔ننھے بچوں کی حیرت انگیز کارکردگی نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا ۔سکول کی پرنسپل نیلم شہزادی نے تین سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی سکول کے ایم ڈی مشتاق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد تعلیم کے ساتھ اعلی اخلاقی اقدار ہیں۔ کلاس ون میں عاتکہ اور احمد مجتبیٰ نے پہلی، ریتاج،تحریم،تطہیر نے دوسری ،ہادیہ ،زریاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کلاس ٹو میں مدیح حیدر نے پہلی ، طلحہ نے دوسری ، معید نے تیسری پوزیشن لی ۔ کلاس تھری میں حبیب اللہ اوّل ، ریحان دوم اور زوہیب سوم آئے۔ کلاس فور میں شاذر عباس نے پہلی ،ایمن نے دوسری ، حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کلاس فائیو میں زینب نصیر نے اوّل ، حنا نے دوم اور بلال نے سوم پوزیشن لی۔ کلاس سکس گرلز میں وجیہہ ،اریبہ نے پہلی، عبیرہ نے دوسری ،لائبہ نے تیسری ، کلاس سکس بوائز میں صائم نے پہلی ، ریان نے دوسری ، شاہ زیب نے تیسری پوزیشن لی ۔ کلاس سیون گرلز میں مشال اوّل جویریہ ، تقدس دوم ، حرا سوم ، کلاس سیون بوائز میں زین علی اوّل ، ایان دوم اور بلال سوم رہے۔کلاس ایٹ میں ایشل ماہ نور نے پہلی مریم نے دوسری اور مباسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر اور وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ نے کامیاب بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔شاندار کارکردگی پر سکول ٹیچرز میں اعزازی سر ٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔ اپنے خطاب میں راجہ مجاہد افسر نے کہا کہ اس سکول کے بچوں کی کارکردگی پاکستان کے بہترین سکولوں سے کم نہیں اور یقین نہیں آتا کہ یہاں پر بچوں کی صلاحیتوں کو اتنا نکھار دیا گیا ہے۔سٹوڈنٹ آف دی ائیر کا اعزاز جونیئر سیکشن میں مدیح حیدر ، پرائمری میں شاذر عباس ، ایلیمنڑی میں ایشل ماہ نور اور سکینڈری سیکشن میں سارہ یعقوب نے حاصل کیا ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض ایشل ماہ نور اور زینب نصیر نے سر انجام دئیے، اس سے قبل الائیڈ سکول کے طلبہ نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں مشہور جادو گر بدر عباس نے بچوں کو اپنے کرتب دکھائے۔

مقا می عدالت نے واپڈا کی طرف سے شہری کے خلاف درج کرا یا جا نے والا مقدمہ خارج کر دیا 


گو جر خان(نامہ نگار )مقا می عدالت نے واپڈا کی طرف سے شہری کے خلاف درج کرا یا جا نے والا مقدمہ خارج کر دیا اور شہری کو با عزت بری کر دیا ۔واپڈا کے مقا می آفس کی طرف سے گذشتہ سال فر وری میں ارسلان طا رق کے خلاف تھانہ گو جر خان میں میٹر جام ہو نے پر بجلی چو ری کا مقدمہ درج کر یا گیا تھا جسکی شکایت وہ بار بار واپڈا میں کر چکے تھے ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گو ندل کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہو ئی جہاں واپڈا اپنے کیس کا موثر دفاع نہ کر سکی عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ارسلان طارق کو با عزت بری کر دیا ۔

شہری حدود سے ایک اور مو ٹر سائیکل چو ری ہو گیا 


گو جر خان(نامہ نگار )شہری حدود سے ایک اور مو ٹر سائیکل چو ری ہو گیا ۔محمد نعمان نے پو لیس کو بتا یا کہ وہ کٹڑہ تمبا کو خریداری کے لیے گیا اور سروس روڈ پر مو ٹر سائیکل کھڑا کر کے گیا واپس آ یا تو نا معلوم چو ر اسے چو ری کر کے لے گئے۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

حاجی عبدالستار کی رسم چہلم کے سلسلہ میں ایک دعائیہ تقریب دلہہ ہاؤس میں منعقد ہوئی


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ کے بھائی حاجی عبدالستار کی رسم چہلم کے سلسلہ میں ایک دعائیہ تقریب دلہہ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغر اعوان، چیئرمین ہر چار ڈھاب چوہدری ضمیر خان، چیئرمین راجہ مقبول تترال ، چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند، یوتھ کونسلر چوہدری حسیب منہاس ، انچارج میڈیاسیل محمد افضال شازی ، سابق ناظم ڈھڈیال حاجی رانا بشیر سراج ، مسلم لیگ ن کی سرکردہ شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں شرکت پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

error: