گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: March 10th, 2018

دولتالہ میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی 3افراد گرفتار

دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی 3افراد گرفتار750لیٹر پٹرول برآمد پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز انچارج پولیس چوکی دولتالہ ایس آئی اکرم نیازی نے ہمراہ ملازمین کاروائی کرتے ہوئے گلی محلوں میں قائم غیر قانونی اور بغیر لائسینس آئل ایجنسیوں کے مالکان محمد عثمان ولد یاسین،عارف ولد امیر داد،شکیل ولد ابرار سکنہ دولتالہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے750لیٹر پٹرول برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

دولتالہ، پر ائس مجسٹریٹکے اشیاء خوردنوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے


دولتالہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی کے خصوصی احکامات پر ائس مجسٹریٹ تحصیلدار ملک سعید نواز کی دولتالہ میں اشیاء خوردنوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں ،صفائی کے ناقص انتظامات اور ریٹ لسٹ کی عدم موجودگی پر دکانداروں کو بھاری جرمانے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹ تحصیل دار ملک سعید نواز ،ریڈر ملک عمران نے دولتالہ میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف دکانداروں کو34ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے جن میں مدنی کریانہ سٹور کو5ہزار،محمد صدیق فروٹ شاپ3ہزار،تنویر ولد زمان سبزی فروش3ہزار،محمد یوسفْ قصاب ولد غلام نبی 5ہزار،تصدق ولد انتظار سبزی فروش 3ہزار،آصف ولد اسلم سبزی فروش3ہزار،عابد سبزی فروش 3ہزار،محمد ریحان ولد انتظار حسین سبزی فروش1ہزار ،انصر کریانہ5ہزار،بشارت حسین ولد عبدالخالق فروٹ شاپ کو3ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹ ملک سعید نواز نے کہا کہ گراں فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

جاتلی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران منشیات فروش دھر لیا 


دولتالہ(نامہ نگار )جاتلی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران منشیات فروش دھر لیا پولیس زرائع کے مطابق مقامی پولیس نے کاروائی کے دوران ہمایوں جاوید سے 10لیٹر کھلی شراب تھانہ جب کہ مبشر حسین سے 01پستول 30بور معہ روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

آئیسکو دولتالہ نے لوولٹیج کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے نئے ٹرانسفارمر ز کی تنصیب کردئے


دولتالہ(نامہ نگار )آئیسکو دولتالہ کی جانب سے لوولٹیج کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے مختلف علاقوں میں نئے ٹرانسفارمر ز کی تنصیب کے لیے ورک آرڈر جاری آئیسکو زرائع کے مطابق ڈونگی روڈ پر 100KVAڈہوک اکبر میں بھی 100KVAکا ٹرانسفارمرنصب کر دیے گئے ہیں جب کہ برکت ٹاؤن میں ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے ورک آرڈر جا ری ہو چکا ہے ہے جلد ہی نصب کر دیا جائے گا

یوسی کرنب الیاس میں بہت جلد گیس کی فراہمی کا نوٹفکیشن جاری ہو جائے گا، راجہ جاوید اخلاص


سکھو (نمائندہ خصوصی) یوسی کرنب الیاس میں بہت جلد گیس کی فراہمی کا نوٹفکیشن جاری ہو جائے گا، گیس کی فراہمی کے متعلق عنقریب وزیراعظم سے ملاقات کروں گا،ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے گزشتہ روز یوسی کرنب الیاس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ یوسی کرمب الیاس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، یوسی کرنب الیاس کے وفد میں ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے سینئیر نائب صدر راجہ ایوب منہاس،صوبیدار راجہ اکبر حسین،راجہ امیرافضل،راجہ محمدبشارت،راجہ محمود،راجہ ناصر راجہ وسیم،راجہ ثاقب،راجہ حاجی کرامت آف کاہلی کھینگر شامل تھے،ملاقات میں راجہ جاوید اخلاص نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنب الیاس کی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں عنقریب وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، اور منظوری لے کر بہت جلد نوٹفیکیشن جاری کروا کر کام کا آغاز کر دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس اس علاقہ کا بنیادی حق ہے،یوسی کرنب الیاس میں گیس کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں میں عنقریب کام جاری ہو جائے گا

error: